اردو ٹیکسٹ آرکائیو کی طرف پہلا قدم

دوست

محفلین
اردو جملہ تین چیزوں پر اختتام پذیر ہو سکتا ہے۔ اردو ڈیش ۔، اردو سوالیہ نشان ؟ اور اردو استفہامیہ !۔ یہی طریقہ انگریزی ریگولر ایکسپریشن میں استعمال ہوتے دیکھا ہے جملہ سازی کے لیے۔
 
الف عین

لائبریرین
درست تو وقفہ ہی ہے لیکن مختلف کی بورڈ استعمال کرنے والے انگریزی کا فل اٹاپ، انگریزی کا ہائفن بھی استعمال کرتے ہیں۔ سوالیہ نشان بھی کچھ لوگ اردو کا ؟ کی بجائے انگریزی کا سوالیہ نشان (?) استعمال کرتے ہیں
 
انگریزی کو ہی بنیاد بناتے ہوئے ان چیزوں پر ہی جملے کا اختتام کیا گیا ہے ۔

بھائی صاحب ، آپ کی فائلیں ڈاؤن لوڈ نہیں ہو رہیں ۔ مہربانی کرکے گوگل ڈرائیو یا کسی اور مستند اور بہتر ویب سائٹ پر شیئر کریں۔
 
درست تو وقفہ ہی ہے لیکن مختلف کی بورڈ استعمال کرنے والے انگریزی کا فل اٹاپ، انگریزی کا ہائفن بھی استعمال کرتے ہیں۔ سوالیہ نشان بھی کچھ لوگ اردو کا ؟ کی بجائے انگریزی کا سوالیہ نشان (?) استعمال کرتے ہیں

میرا بھی یہی خیال ہے اعجاز صاحب کہ وقفہ ہی درست ہے مگر "؟" اور "!" بھی جملے کے اختتام کے لیے استعمال ہو سکتے ہیں ۔

مبارک ہو اعجاز صاحب، آپ کی محنت رنگ لا رہی ہے اور مختلف منصوبہ جات میں آپ کی کتابیں اور جمع کیا ہوا مواد استعمال ہو رہا ہے۔
 
تجمل حسین

محفلین
درست تو وقفہ ہی ہے لیکن مختلف کی بورڈ استعمال کرنے والے انگریزی کا فل اٹاپ، انگریزی کا ہائفن بھی استعمال کرتے ہیں۔ سوالیہ نشان بھی کچھ لوگ اردو کا ؟ کی بجائے انگریزی کا سوالیہ نشان (?) استعمال کرتے ہیں

محترم الف عین صاحب! آپ کی بات درست ہے لیکن ہمیں یہ نہیں دیکھنا کہ کچھ لوگ کیسے لکھتے ہیں اور کچھ کیسے؟

بلکہ ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ اردو میں صحیح کیا ہے؟ جب ہم اس کا تعین کریں گے تو ٹائپنگ کرنے والے خود ہی اس کے مطابق ٹائپ کریں گے۔ جیسے انگریزی میں لکھنے والے انگریزی کے اصولوں کے مطابق ہی ٹائپ کرتے ہیں انگریزی سافٹ ویئر کے ٹائپ کرنے کے حوالے سے نہیں بنتے۔
 
arifkarim

معطل
اردو جملہ تین چیزوں پر اختتام پذیر ہو سکتا ہے۔ اردو ڈیش ۔، اردو سوالیہ نشان ؟ اور اردو استفہامیہ !۔ یہی طریقہ انگریزی ریگولر ایکسپریشن میں استعمال ہوتے دیکھا ہے جملہ سازی کے لیے۔
اسکے علاوہ بریکیٹس، ہیش وغیرہ کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔
 
Top