اردو ٹائپنگ ٹیوٹر

میں ایک اردو ٹائپنگ ٹیوٹر بنانے کا سوچ رہا ہوں ،ویسے تو اردو کےچند ایک ٹائپنگ ٹیوٹر پہلے سے موجود ہیں لیکن ان میں سے کچھ تو بالکل سمپل ہیں اور اسباق وغیرہ بھی بہت محدود تعداد میں ہوتے ہیں اورکچھ تو چلنے سے بھی انکار کر دیتے ہیں۔
میرے ذہن میں جو آئیڈیا ہے وہ آپ سے شیئر کرتا ہوں ، آپ کے ذہن میں بھی جو تجاویز آئیں انہیں بھی شیئر کیجئے گا تاکہ اگر ممکن ہو تو ان کو بھی شامل کردوں۔
1۔کسی ایک کی بورڈ کے بجائے ملٹی کی بورڈ کی سہولت بلکہ یوزر ڈیفائن کی بورڈ بھی استمال ہو سکے۔
2۔اسباق کسی بھی یونیکوڈ ٹیکسٹ فائل سے لئے جا سکیں۔
3- باقی ویژل ایفیکٹس جو کہ ٹائپنگ میں آسانی پیدا کر سکیں ،جتنے بھی ممکن ہو سکے کوشش کروں گا کہ اس میں شامل کر سکوں۔
لیکن اس کیلئے مجھے کچھ ساتھیوں کی مدد درکار ہوگی،ایک تو کی بورڈ کی خوبصورت گرافک،بغیر کچھ لکھی ہوئی۔( اس کیلئے امید ہے سلیم بھائی مدد کریں گے ،جیسے کہ پہلے انہوں نے پاک کوئز کیلئے تیار کر کے دی) اور دوسرے بنیادی اسباق جن کی مدد سے ٹائپنگ سیکھنے کا آغاز کیا جا سکے ۔
باقی دوسرے ساتھی بھی اپنی اپنی تجاویز اور مدد فراہم کریں تاکہ ان کی روشنی میں پروگرام کو بہتر سے بہتر کیا جاسکے۔
 
آپ کو ایک عدد الفاظ کی ڈکشنری بھی درکار ہوگی۔ اور ایسے فلٹر لگائے جانے چاہئیں جس سے کسٹم کی بورڈ کے حساب سے صرف درمیانی کیز سے بننے والے الفاظ رینڈم ترتیب میں حاصل ہو جائیں، یا پھر کی بورڈ کی اوپری لائیں یا اوپر کی دو لائنیں و علیٰ ہٰذالقیاس۔
 
میرے ذہن میں بھی کچھ ایسا ہی ہے کہ کی بورڈ کی کیز کو لائن بائی لائن نمبر دے دیئے جائیں(ٹوٹل پانچ لائنز ہیں) ،اور ہر لائن میں جتنے کریکٹر ہیں وہ بھی ترتیب سے ہوں اور ایک ایک کریکڑ کو لے لیا جائے اور خاص کریکٹر ز کو الگ کر لیا جائےیا ان کے مخصوص نام ہوں (خیر امید ہے یہ کچھ خاص مشکل نہیں ہوگا)-ایکس ایم ایل کی فائل کی مدد سے ایکسٹرنل فائل بنا دی جائے۔
اور ڈکشنری کے بجائے اگر 15 ،20 بنیادی اسباق ہوں تو وہ زیادہ بہتر رہیں گے ۔اور اس کے بعد کسی بھی ٹیکسٹ فائل کو لے کر ٹائپنگ کی جاسکے۔اور اس فائل سے مخصوص تعداد میں الفاظ دکھائے جاتے رہیں اوربندہ اس پر اپنی مشق کرتا رہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جزاک اللہ ابرار۔ آپ نے بہت اہم پراجیکٹ کا ذکر کیا ہے۔ اس کی بہت عرصے سے ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔ میں نے کافی عرصہ قبل جاوا سکرپٹ میں ٹائپنگ ٹیوٹر کا ایک پروٹوٹائپ پیش کیا تھا۔ اس سے بھی آپ کو کچھ آئیڈیاز مل سکتے ہیں۔ میں اس سلسلے میں اپنی گزارشات پیش کرتا رہوں گا۔
 

رانا

محفلین
بہت زبردست پروجیکٹ ہے۔ میری نظر سے بھی ایک اردو ٹیوٹر کافی عرصہ پہلے گزرا تھا لیکن انہی خامیوں کےساتھ جن کا آپ نے ذکر کیا ہے۔ میری خواہش تھی کہ کوئی ایسا اردو ٹیوٹر بنایا جائے جو انگلش کے Typing Master کی طرز پر ہو۔ آپ نے جو خوبیاں شامل کرنے کا ارادہ کیا ہے ان سے تو یہی لگتا ہے کہ اب ایک اچھا ٹیوٹر اردو کی گود میں آنے ہی والا ہے۔ اللہ آپ کو کامیاب کرے۔
 
آپ کو ایک عدد الفاظ کی ڈکشنری بھی درکار ہوگی۔
میں نے جب آپ کا پیغام پہلی دفعہ پڑا تو یہی سوچا کہ ڈکشنری کی کیا ضرورت ہے ،لیکن پھر مرے ذہن میں ایک آئیڈیا آیا ،(نعیم سعید بھائی کی دی ہوئی اردو کے الفاظ کی ایک لسٹ میرے پاس موجود تھی،جس میں پچاس ہزار سے زیادہ الفاظ ہیں)۔میں نے ایک چھوٹا سا فنکشن پاک ورڈ فائنڈر میں لکھا ،اس کی مدد سے اپنی مرضی کے حروف تحجی کے الفاظ نکالے جاسکتے ہیں۔
میں نے تجربے کے طور پر ’’ ا س د ف ‘‘ کے الفاظ نکالے تو یہ ملے ۔
ا
اد
ادا
اداس
اداسا
اس
اساس
اسد
اسف
اسفا
اف
افساد
د
دا
داد
دادا
دادس
داس
داسا
دد
ددا
دس
دسا
دساد
دسادا
دف
س
سا
ساد
سادا
سادس
ساس
سد
سدا
سداد
سدد
سدس
سدف
سس
سسا
سف
سفا
ف
فاد
فاسد
فدا
فس
فساد
فسافس
فسد
فف
مطلب اسباق کی تیاری کافی آسان ہو جائے گی۔:)
 

دوست

محفلین
ابتدائی درجے پر یہی الفاظ درکار ہونگے۔ لیکن ہر کی بورڈ کے لیے الفاظ مختلف ہونگے چونکہ درمیانی لائن اور حروف ہر کی بورڈ کے ساتھ بدل جائیں گے۔
 

سلیم احمد

محفلین
ماشاء اللہ !
ابرار بھائی ۔ آپ کا بہت بہت شکریہ کہ آپ یہ پراجیکٹ شروع کررہے ہیں۔
اللہ تعالیٰ کے حضور دعا ہے کہ آپ پر اپنے فضلوں کی بارش کرے۔
اور گذشتہ سافٹ ویئرز کی طرح اہل اردو کے لئے ایک اور سافٹ ویئر دستیاب ہو۔ اس کی واقعی بہت ضرورت ہے۔
 

سلیم احمد

محفلین
ابتدائی درجے پر یہی الفاظ درکار ہونگے۔ لیکن ہر کی بورڈ کے لیے الفاظ مختلف ہونگے چونکہ درمیانی لائن اور حروف ہر کی بورڈ کے ساتھ بدل جائیں گے۔
جیسا کہ دوست بھائی نے بیان کیا ہے درمیانی لائن اور حروف ہر کی بورڈ کے لحاظ سے مختلف ہوتے ہیں ۔ کیا ٹیوٹر میں مختلف قسم کے کیبورڈ کی آپشن ہوگی یعنی ڈیزائن کے لحاظ سے تاکہ ہر یوزر اس کو اپنے کی بورڈ کے لحاظ سے سیٹ کرلے یا ایک سٹینڈرڈ کی بورڈ ڈیزائن ہوگا۔
کیا ٹیوٹر میں مختلف کیبورڈ یعنی صوتی ، اردو دوست ، انپیج یا مقتدرہ وغیرہ کے لحاظ سے منتخب کرنے کی سہولت ہوگی۔
کیا ٹیوٹر قرآنی کیبورڈز کے لحاظ سے بھی ٹائپنگ کی سہولت دے گا۔
 
ابتدائی درجے پر یہی الفاظ درکار ہونگے۔ لیکن ہر کی بورڈ کے لیے الفاظ مختلف ہونگے چونکہ درمیانی لائن اور حروف ہر کی بورڈ کے ساتھ بدل جائیں گے۔

میں نے اپنے پہلے مراسلے میں بھی یہ بات کہی ہے۔ در اصل اس وقت عجلت میں تھا اس لئے ایک ہی جملے میں سب کچھ لکھ دیا تھا اور وضاحت سے نہیں لکھی تھی یہ بات۔
 
میرے ذہن میں جو آئیڈیا ہے وہ یہ ہے کہ کی بورڈ کی کیزز کو ہم نمبر دے دیں گے ،اور ان پٹ ہم ایکس ایم فائل سے لیں گے اور جو بھی ضروری سیٹنگ ہوں گی وہ ایکس ایم ایک کی مدد سے لے لیں گے ۔
اس کے بعد اسباق کی تیاری کیلئے پاک ورڈ فائنڈر میں میں نے ایک چھوٹا سا اضافہ کر دیا ہے ،جس کی مدد سے آپ جو حروف دیں وہ اس سے بننے والے الفاظ آپ کو دیے دے گا۔(اس میں کسی بھی لینگویج کی ٹیکسٹ فائل / ڈکشنری دے کر اپنی مرضی کے الفابیٹ دے کراس سے بنے ہوئے الفاظ لیے جا سکتے ہیں )ظاہر ہے جیسے جیسے حروف بڑھتے جائیں گے الفاظ تو بے شمار ہوں گے اس لیے وہ تو کوئی مشکل نہیں ہو گی ۔اور بنیادی اسباق کے بعد تو روانی والی ٹائپنگ ہوگی جو کہ سب کیلئے ایک جیسی ہو گی ۔جب کی بورڈ چینج ہوگا تو اس کے صرف بنیادی اسباق تبدیل کرنے کی ضرورت ہوگی۔اور وہ تھیم کی طرح ہم الگ الگ فولڈر میں سیو کر لیں گے ۔اور جو بھی نیا کی بورڈ ایڈ کیا جائے گا تو اس کے ساتھ پاک ورڈ فائنڈر کی مدد سے ڈکشنری سے وہ الفاظ نکال کر نیا فولڈر بنا کر اس میں ڈال دے ۔
اور جو میرے ذہن میں پروگرام بن رہا ہے امید ہے اس سے ہم کسی بھی لینگویج کا ٹائپنگ ٹیوٹر بنا کر استمال کر سکیں گے ،صرف اسباق اور کی بورڈ کی سیٹنگ بنانی پڑے گی اور باقی کام پروگرام خود سے کر لے گا۔دعا کریں جو میرے ذہن میں پروگرام چل رہا ہےاس کو آسانی اور کامیابی سے عملی جامہ پہنا سکوں۔
دوسرا سلیم بھائی آپ ایک خوبصورت سا لے آؤٹ تیار کریں ،آپ نے دیکھ تو لیا ہو گا کہ آپ کا تیار کیا گیا ڈیزائن کیسے پاک کوئز میں استمال ہوا ہے ۔اسی طرح کا ایک کی بورڈ کیلئے بھی بنا دیں۔اور کیز کے اوپر بلکہ کہیں بھی کچھ لکھنے کی ضرورت نہیں ہے میں پروگرامیٹیکلی اس میں الفاظ ایڈ کروں گا۔
 

arifkarim

معطل
کیبورڈ کونسا استعمال کریں گے۔ پہلے اسکا تعین کر لیں۔ یہ ضروری ہے کہ صارف ہمیشہ ڈیفالٹ فونٹیک استعمال نہیں کرتا۔ مختلف کمپنیاں اپنا بنایا ہوا استعمال کرتی ہیں جنکو نئے ملازمین کی ٹریننگ کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ باقی آپکا خودکار والے طریقہ سے متفق ہوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میری تجویز یہ ہوگی کہ ابتدائی ورژن میں صرف صوتی اردو کی بورڈ کو سپورٹ کیا جائے۔ دوسرے کی بورڈ لے آؤٹس کی سپورٹ بعد کی ڈیویلپمنٹ میں شامل کی جا سکتی ہے۔ اس طرح ابتدائی ورژن کے لیے سکوپ محدود کیا جا سکے گا۔
 

سلیم احمد

محفلین
صوتی کی بورڈ کا ڈیزائن مل سکتا ہے؟
انپیج کا صوتی کی بورڈ پیش خدمت ہے
inpagephonetic.jpg

کیبورڈ سافٹ ویئر ڈاؤنلوڈ کرنے کے لئے لنک
http://rapidshare.com/files/409244498/InPage_Phonetic_Keyboard.zip
اس کے علاوہ اور بھی مختلف صوتی کی بورڈز موجود ہیں اگر ضرورت ہو تو انہیں بھی اس جگہ اکٹھا کیا جاسکتا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اگرچہ ایک اچھے ٹائپنگ ٹیوٹر کی فیچرز اور یوز کیسز کی لسٹ بڑی ہو سکتی ہے، لیکن میرے خیال میں پہلے ورژن کے لیے اس پراجیکٹ کے سکوپ کو محدود کرنا بہتر رہے گا۔ میری رائے کے مطابق اردو ٹائپنگ ٹیوٹر کا ابتدائی ورژن ذیل کی فیچرز پر مشتمل ہونا چاہیے:

۔ ٹائپنگ کی کسی بھی مشق کے لیے آسان سے لے کر قدرے مشکل متن کے انتخاب کی سہولت ہونی چاہیے۔
۔ ٹائپنگ کے لیسن کے دوران آن سکرین کو بورڈ پر اگلے حرف کو ہائی لائٹ کیا جانا چاہیے۔ درست حرف ٹائپ کرنے پر متعلقہ بٹن کی سبز رنگ انیمیشن ہونی چاہیے جبکہ غلط حرف ٹائپ کیے جانے کی صورت میں سرخ رنگ کی انیمیشن ہونی چاہیے اور اس حرف کو نظر انداز کیا جانا چاہیے۔
۔ اعدادوشمار: ذیل کے اعدادوشمار اکٹھے کیے جانے چاہییں اور انہیں ڈیٹابیس میں سٹور کیا جانا چاہیے:
1۔ فیصد ٹائپ کردہ درست/غلط حروف
2۔ ورڈز فی منٹ
3۔ ٹائپنگ سیکھنے کی پراگریس
۔۔۔

۔ ہر مشق کا ایک مقررہ وقت ہونا چاہیے۔ ایک سٹاپ واچ کے ذریعے مشق کے باقی وقت کی نشاندہی بھی کی جانی چاہیے۔

اس کے علاوہ جو باتیں ذہن میں آتی جائیں گی، ان کا یہاں ذکر کرتا رہوں گا۔ بہرحال میرے خیال میں میں نے اس پراجیکٹ کا ابتدائی سکوپ واضح کر دیا ہے۔
 
سلیم بھائی سٹنڈر صوتی کی بورڈ ہو تو بہتر ہے ،نہ کہ سب کو ہی استمال کیا جائے کیونکہ اس طرح تو بہت سے ہو جائیں گے۔
دوسرا نبیل بھائی جو آپ نے تجاویز دی ہیں،میں انہیں خطوط پر کام کر رہا ہوں/بلکہ کروں گا کیونکہ فراغت تو عام طور پرویک اینڈ پر ہی ملتی ہے۔:)
ایک انگلش کا فری ویر ٹائپنگ ٹیوٹر ہے http://www.kiranreddys.com/download/download.html اس کے ابتدائی 5،6 اسباق کا کوئی ساتھی اردو میں ترجمہ کر سکے تو یہ بھی ایک مفید اضافہ ہوگا۔
 

سلیم احمد

محفلین
سٹینڈر صوتی کا تو پتہ نہیں کونسا ہے لیکن میرے خیال میں لوگ عام طور پر انپیج کا صوتی کیبورڈ ہی استعمال کرتے ہیں ۔ اسی لئے میں نے دوسرے کیبورڈز کے لنک نہیں دیئے اگر کوئی اور صوتی بورڈ اچھا ہے تو وہ استعمال کرلیں۔ میرے خیال میں بھی اگر پروگرام میں بہت سے کیبورڈ لے آؤٹ لگادیئے جائیں تو ان سے یوزر کو بعد میں کافی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ مجھے یہ مسئلہ کئی جگہ پر پیش آیا، بعض دوستوں کے پاس جب کمپیوٹر یا بعض ویب سائٹس پر کچھ کرنا پڑا تو ہر کوئی ایک نیا ہی کیبورڈ لے آؤٹ استعمال کرتا ہے۔ جب ٹائپنگ کرنی ہواپنا کیبورڈ لے آؤٹ انسٹال کرو اور پھر کام کرو ورنہ ٹائپنگ کے دوران متن کچھ اور ہی لکھا جارہا ہوتا ہے۔ لیکن اگر ایک صوتی کی بورڈ ہی سب استعمال کریں یا اسی پر ایک نئے یوزر کو سکھایا جائے تو وہی عام ہوجائے گا۔ ورنہ ٹائپنگ کی غلطیاں بڑھتی ہی جائیں گی ۔
 
Top