اردو ٹائپنگ ٹیوٹر کا پروٹوٹائپ!

نبیل

تکنیکی معاون
attachment.php


السلام علیکم،
میں نے کافی عرصہ قبل اردو اوپن ٹائپ پر مبنی ایک اردو ٹائپنگ ٹیوٹر کی تیاری کا آغاز کیا تھا، لیکن اس پراجیکٹ پر کام ابتدائی سٹیجز سے آگے نہیں بڑھ سکا۔ میں اس ٹائپنگ ٹیوٹر کے ابتدائی پروٹوٹائپ کو یہاں مہیا کر رہا ہوں تاکہ باقی دوست اسے آزما سکیں اور اس پر طبع آزمائی کر سکیں۔ اگر اس میں خاطر خواہ دلچسپی پائی گئی تو اس پر کام آگے بڑھانے کا بھی سوچا جا سکتا ہے۔ اس ٹائپنگ ٹیوٹر کو اس ربط پر بھی آزمایا جا سکتا ہے۔
والسلام
 

Attachments

  • typing_tutor1.gif
    typing_tutor1.gif
    15.6 KB · مناظر: 58
  • TypingTutor.zip
    12.9 KB · مناظر: 16

arifkarim

معطل
''اس ربط'' پر موجود ہیلپر میں ایک مسئلہ یہ ہے کہ وہ اسپیس بار نہیں ڈال رہا۔۔۔ اسکی کیا وجہ ہے؟
 

جیسبادی

محفلین
نبیل صاحب، بہت بیوٹی فُل اپلیکیشن لگ رہی ہے۔ پلیز اس کو مزید ڈویلوپ کریں تا کہ اردو کمیونیٹی کا ہیلپ ہو سکے....
 

نبیل

تکنیکی معاون
اس پروگرام کو یہاں پوسٹ کرنے کا مقصد یہ تھا کہ اس پر کام آگے بڑھنے کا امکان پیدا ہو۔ میں شاید اس کی ڈیویلپمنٹ پر اب زیادہ کام نہیں کر سکوں گا۔ لیکن جاوا سکرپٹ کا کچھ علم رکھنے والے کوئی صاحب بھی بآسانی اس پر کام کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔

اس ٹائپنگ ٹیوٹر میں پہلی ضرورت ٹائپنگ کے مزید اسباق کی ہے۔ اس کے لیے ایک آپشن مینو فراہم کیا جا سکتا ہے جہاں سے مختلف ٹیکسٹ منتخب کیے جا سکتے ہوں۔ اس کے علاوہ اعدادوشمار کا حساب رکھنے کی ضرورت بھی ہے تاکہ کسی سبق کے مکمل کیے جانے کا وقت معلوم کیا جا سکے اور ٹائپنگ کی سپیڈ کا تعین کیا جا سکے۔

میرے خیال میں سب سے اہم ضرورت کی بورڈ ایفیکٹس کی ہے جس کے ذریعے یوزر کو ویژوئل کیوز فراہم کیے جا سکیں۔ یعنی کہ اگلے حرف کی نشاندہی کرنے والا کی بورڈ بٹن ہائی لائٹ ہو جائے۔ اگر یوزر درست حرف ٹائپ کرے تو اس بٹن پر سبز رنگ انیمیٹ کرے، بصورت دیگر سرخ رنگ انیمیٹ کرنا چاہیے۔ میرے خیال میں اگر اتنا کام بھی ہو جائے تو یہ اردو ٹائپنگ ٹیوٹر کافی حد تک کارآمد ثابت ہو سکتا ہے۔ فی الحال جاوا سکرپٹ میں رہ کر اس سے زیادہ کام کرنا دقت طلب ثابت ہو سکتا ہے۔ میرے خیال میں اردو ٹائپنگ ٹیوٹر کے لیے ایک ڈیسک ٹاپ اپلیکیشن لکھنا بہتر رہے گا۔ اگر کوئی صاحب یہ کام کرنے میں دلچسپی رکھتے ہوں تو میں اس سلسلے میں مدد کرنے کے لیے تیار ہوں۔
 
Top