اردو ویکیپیڈیا کا منصوبہ فرہنگ نویسی

کچھ مہینے قبل اردو ویکیپیڈیا پر اردو کی ان فرہنگوں کو جدول کی شکل میں پیش کرنے کا منصوبہ بنایا گیا جو ماضی میں کتابوں اور رسالوں کی زینت بنے اور دفن ہو گئے۔ ان فرہنگوں کو موضوع کے لحاظ سے ترتیب دے کر اردو ویکیپیڈیا پر رکھا جا رہا ہے تاکہ اردو ویکیپیڈیا کے لیے فنی مضامین کے ترجمے میں مدد ملے اور یہ تمام فہرستیں ہمہ وقت لسانیات سے دلچسپی رکھنے والے دوستوں کی دسترس میں ہوں۔ ابتدائی طور پر چند فرہنگیں تیار کی گئی ہیں، دو نمونے ملاحظہ فرمائیں

جغرافیائی و ارضیاتی اصطلاحات کی فرہنگ - آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا

معیشت، تجارت و مالیات کی اصطلاحات کی فرہنگ - آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا

ان فرہنگوں کی تیاری میں سب سے بڑا مسئلہ ان کی ٹائپنگ کا ہے۔ اگر محفل سے دوستوں کی ایک جماعت اس کام کے لیے تیار ہو جائے تو یہ اہم اور مفید منصوبہ تیزی سے مکمل ہو جائے گا۔
ابتدا میں قیصرانی ، محب علوی ، محمداحمد صاحبان نے فہرستیں ٹائپ کرکے مہیا کیں۔ اب انہی احباب کے مشورے سے اردو محفل پر اس منصوبے کو پیش کرنے کی جسارت کر رہے ہیں تاکہ منصوبہ کی رفتار میں خاطر خواہ اضافہ ہو۔ امید ہے احباب محفل کرم فرمائیں گے۔

اگر احباب تیار ہوں تو اس طرح کی مزید فرہنگوں کا عکس یہاں اپلوڈ کر دیں گے تاکہ ٹائپنگ کا کام شروع ہو سکے۔

نوٹ : تمام فرہنگیں ایکسل میں دو کالمی فہرست میں تیار کرنی ہیں تاکہ انہیں بآسانی میڈیاویکی جدول کے فارمیٹ میں تبدیل کیا جا سکے۔
 
آخری تدوین:
بہت شکریہ محمد شعیب کہ آپ نے اردو محفل پر یہ دھاگہ بنا دیا

انشاءللہ اب اس پر یہاں کام کرنے اور دوسرے رضاکاروں کو شامل کرنےمیں آسانی رہے گی، ویسے بھی تینوں ممبران پہلے ہی اردو محفل سے وابستہ ہیں۔
 
آخری تدوین:

دوست

محفلین
اس کے لیے مقتدرہ قومی زبان (موجودہ ادارۂ فروغ قومی زبان) کی مطبوعات سے مدد لی جا سکتی ہے۔
کچھ اصطلاحات کی کتب آنلائن موجودہ ہیں۔
پچھلے سال مقتدرہ فرہنگِ لسانیات سکین کر کے آنلائن کی تھی۔
ماہنامہ گلوبل سائنس نے کچھ عرصہ تک سائنسی لغت کے نام سے کچھ اصطلاحات کی اشاعت کی تھی۔ علیم احمد مدیر گلوبل سائنس سے درخواست کر کے شاید یہ صفحات بھی مل جائیں۔
 
ادارہ فروغ قومی زبان کے مجلے اخبار اردو میں وقتا فوقتا اس طرح کی فرہنگیں شائع ہوتی رہی ہیں، وہیں سے اخذ کر رہے ہیں۔ آپ نے مزید روابط دے کر کام آسان کر دیا، بہت شکریہ :):)
 
فاصلاتی نظام تعلیم کے متعلق اصطلاحات کی فہرست کا عکس پیش خدمت ہے۔ ان کی ایکسل میں دو کالمی فہرست درکار ہے۔ ایکسل میں ایک سہولت ہے جس کے ذریعہ فہرست کو حروف تہجی کے مطابق مرتب کیا جا سکتا ہے، اگر ٹائپ کرنے کے بعد اسے الفبائی شکل میں مرتب بھی کر دیں تو عین نوازش ہوگی۔

1Ac8kW.jpg

9Hows8.jpg

2Dr4ez.jpg

lnuXE4.jpg

nCx8QN.jpg

wMWb3F.jpg

XRYyq3.jpg
 
اب آئندہ یہاں نئے دھاگے کا لنک اور اس پر کام کی رفتار پر پوسٹ کرتے رہیں گے۔

کمپیوٹر سے متعلق فرہنگ پر کام ہو چکا ہے یا ہونا ہے۔ اگر ہونا ہے تو اسے اب پہلے شامل کر لیں ۔
 
Top