اردو ویکیپیڈیا - ایک آزاد انسائیکلوپیڈیا

محبوب عالم

محفلین
السلام علیکم! آپ میں سے زیادہ تر دوست تو اُردو ویکیپیڈیا سے واقف ہوںگے. یہ ایک آزاد دائرة المعارف یا انسائیکلوپیڈیا ہے. آزاد کا مطلب یہ ہے کہ آپ اِس میں بغیر ممبر بنے مضامین میں ترامیم کرسکتے ہیں/نئے مضامین لکھ سکتے ہیں. اُردو ویکیپیڈیا کی ایک اور فضیلت اِس میں موجود اِصطلاحات ہیں جو آپ کو دُنیا میں کسی کتاب/لُغت یا انٹرنیٹ ویب سائٹ پر نہیں ملیں گے. مثلاً لفظ انٹرنیٹ کی معنی ہے جالبین، بلاگ کی معنی ہے مدونہ، یونیکوڈ کی معنی ہے یکرمزی وغیرہ. یہ اِصطلاحات ایک اُردو لغت بنانے میں مفید ثابت ہوسکتے ہیں. ابھی تک جو بھی اُردو لغات چھاپی یا لکھی جاتی رہی ہیں اُن میں یہ الفاظ انگریزی الفاظ کو بعینہ اُردو رسم الخط میں لکھے جاتے تھے. وہ تمام دوست جو اُردو لغت پر کام کررہے ہیں اُن سے گزارش ہے کہ وہ اپنی لغت میں یہ الفاظ شامل کرلیں، تاکہ اُردو زبان ترقی کرسکے. اُردو ویکیپیڈیا کو اِس وقت صارفین کی سخت ضرورت ہے. آپ تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ اُردو ویکیپیڈیا کی ویب سائٹ
ur. wikipedia. org
پر جاکر ابھی مضامین لکھنے شروع کردیجئے. اِس ویب سائٹ پر آپ کو متعدد اُردو اِصطلاحات بھی مل جائیں گے. مزید معلومات کیلئے مجھ سے رابطہ کرسکتے ہیں. شکریہ!
 
عجیب و غیریب زبان ہے جو کسی کی سمجھ میں‌نہیں‌ارہی۔
پھر میرے مضمون کی ایڈیٹنگ کوئی دوسرا کردے پھر کوئی تیسرا تو یہ تو چوں‌چوں‌کا مربہ بن جائے گا۔
نہ بھیانہ۔ میری سمجھ میں‌یہ وکی پی ڈی یا نہیں‌ ایا۔ خود وکی پیڈیا ویسے انگریزی کا لفظ ہے شاید
ویسے جو اصطلاحات کسی لغت، کتاب و انٹرنیٹ‌پر نہ ملیں‌تو انھیں‌دریا برد کردینا چاہیے۔
 
دوست

محفلین
اس کے لیے بہتر ہے کہ ماہرین لسانیات سے مدد لی جائے۔ ہمارے ساتھ انٹرنیٹ‌ پر مسئلہ یہ ہے کہ رضاکار اپنی فیلڈ کے ماہر نہیں جس کی وجہ سے یہ مسائل پیدا ہورہے ہیں۔
 
محبوب عالم

محفلین
آپ جو مضمون لکھیں گے اُن میں اگر کوئی ردّو بدل کرے گا تو اُس کی نگرانی کی جاتی ہے. منتظمین ہر صارف کے مضمون پر نظر رکھتے ہیں. اُن میں غلطیوں کو صحیح کرتے ہیں. آپ کے مرتّب شدہ مضمون میں ترمیم اُس کو سنوارنے کیلئے کیا جائے گا نہ کہ بگاڑنے یا حذف کرنے کیلئے.
 
محبوب عالم

محفلین
ایسی ہی بات اگر سب کرتے رہیں کہ جو الفاظ کسی لُغت یا انٹرنٹ پر نہ ملیں تو اُنہیں پھینک دینا چاہئے تو یہ زبان تو ایسے ہی ادھوری رہے گی. آپ کو انگریزی کے الفاظ اُردو رسم الخط میں لکھنے پر اگر فخر محسوس ہوتا ہے تو یہ آپ کا اپنے ملک و اقدار سے محبت نہ کرنے کا ثبوت ہے.
ویکی پیڈیا انگریزی زبان کا لفظ ہے لیکن یہ ایک تنظیم ہے جو اِس نام سے چل رہا ہے. اگر آپ اُردو ویکی پیڈیا کھولیں گے تو انسائیکلوپیڈیا کیلئے آپ کو لفظ ‘‘دائرة المعارف’’ لکھا ہوا ملے گا.
 
اسد

محفلین
میرا خیال ہے کہ اردو وکی پیڈیا کے ساتھ بھی وہی مسئلہ یہ ہے جو بعض اور اردو سائٹس کے ساتھ ہے۔ کہ چند لوگ اس کے کرتا دھرتا بن جاتے ہیں اور اپنی مرضی اور خیالات باقی سب پر ٹھونستے ہیں۔

غالباً چار سال قبل میں نے اردو وکی پیڈیا پر کام کا سوچا تھا۔ کام شروع کرنے سے پہلے میں سائٹ پر گیا تو اس پر نفیس نستعلیق فونٹ استعمال ہوا تھا، کیونکہ میرے کمپیوٹر پر یہ فونٹ موجود تھا اس لئے اسی میں سب کچھ نظر آتا تھا۔ میں نے اس فانٹ کی وجہ سے کمپیوٹر کی رفتار سست ہونے کی شکایت کی اور تجویز دی کہ ویب پیجز میں کوئی فونٹ نہ دیا جائے تاکہ براؤزر کا ڈیفالٹ فونٹ استعمال ہو سکے (اس وقت میرے پاس پینٹیم ون کمپیوٹر تھا)۔ جواب تو مجھے یاد نہیں، لیکن یہ یاد ہے کہ اس کے بعد میں کبھی اردو وکی پیڈیا پر نہیں گیا۔

اور آزادئ بیان پر آپ کی پالیسی کیا ہے(اردو ویکی پیڈیا کی پالیسی پوچھنا تو بیکار ہے)؟ کیا یہ ضروری ہے کہ ایک ہی موضوع پر دو مختلف زبانوں کے صفحات ایک جیسے ہوں یا نہیں؟ کیونکہ حب الوطنی کے بارے میں آپ کے خیالات پڑھ کر میں تو لاحول پڑھ چکا ہوں(ویسے فاتحہ بھی پڑھی جا سکتی تھی) اور میرا خیال ہے کہ تمام اختلافی مسائل میں آپ دخیل ہوں گے۔

ابھی میں اردو وکی پیڈیا پر گیا تھا۔ تیونس کے بارے میں پڑھ کر آپ لوگوں سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ اگر آپ لوگ ساحل جیسے آسان لفظ سے واقف نہیں تو ہم سے کیسے توقع رکھتے ہیں کہ آپ کی مصنوعہ جنّاتی اصطلاحات سیکھیں گے۔ اور مین پیج ٹھیک طرح سے پروفریڈ نہیں کر سکتے تو باقی سائٹ کا کیا حال ہو گا۔ کم از کم مین پیج کے مواد کو تو چیک کر لیا کریں۔
تقریبا ً (1300) تیرہ سو کلومیٹر طویل بندرگاہ پرمشتمل ہے۔
بندرگاہ کچھ چھوٹی نہیں ہو سکتی؟

کیا آپ کو معلوم ہے؟

* سلامتی کونسل کے پانچ مستقل اراکین میں سے دس غیر مستقل اراکین بھی ہوتے جن کو جنرل اسمبلی دو دو سال کے لیے منتخب کرتی ہے۔
 
arifkarim

معطل
اسد: تمام اردو فارمز اور سائٹس پر فانٹ کا مسئلہ انشاءاللہ جلد ہو جائے گا۔ اسکی فکر نہ کرو۔۔۔۔۔۔
 
محبوب عالم

محفلین
آپ کو تو پتہ ہی ہے کہ اُردو فانٹس کا مسئلہ ہر ویب سائٹ پر ہے. اب اُردو ویکیپیڈیا پر ڈیفالٹ فانٹ کو صارف فانٹ کردیا گیا ہے. جس کا مطلب ہے کہ اگر آپ کے ویب براؤزر پر جو فانٹ اُردو یا عربی کیلئے مختص ہے اُردو ویکیپیڈیا وہی فانٹ میں ظاہر ہوگی. نستعلیق فانٹ کو ختم کردیا گیا ہے. میں فائرفاکس استعمال کرتا ہوں اور میرے پاس یہاں ڈیفالٹ فانٹ تھوما ہے، میرے خیال میں اِس فانٹ میں کوئی مسئلہ نہیں ہر اُردو کی ویب سائٹ صحیح نظر آتی ہے.

اسد : تجویز دی کہ ویب پیجز میں کوئی فونٹ نہ دیا جائے تاکہ براؤزر کا ڈیفالٹ فونٹ استعمال ہو سکے (اس وقت میرے پاس پینٹیم ون کمپیوٹر تھا)۔ جواب تو مجھے یاد نہیں، لیکن یہ یاد ہے کہ اس کے بعد میں کبھی اردو وکی پیڈیا پر نہیں گیا۔

میں اِس تناظر میں آپ سے اتفاق نہیں کرتا. اُردو ویکی پر جو بھی اقدام اُٹھایا جاتا ہے یا جو بھی تجویذ پر عمل کرنے سے پہلے تمام صارفین اور منتظمین کی رائے طلب کی جاتی ہے. سب سے صلاح و مشورے کے بعد کوئی اقدام اٹھایا جاتا ہے.
 
ابوشامل

محفلین
السلام علیکم! آپ میں سے زیادہ تر دوست تو اُردو ویکیپیڈیا سے واقف ہوںگے. یہ ایک آزاد دائرة المعارف یا انسائیکلوپیڈیا ہے. آزاد کا مطلب یہ ہے کہ آپ اِس میں بغیر ممبر بنے مضامین میں ترامیم کرسکتے ہیں/نئے مضامین لکھ سکتے ہیں. اُردو ویکیپیڈیا کی ایک اور فضیلت اِس میں موجود اِصطلاحات ہیں جو آپ کو دُنیا میں کسی کتاب/لُغت یا انٹرنیٹ ویب سائٹ پر نہیں ملیں گے. مثلاً لفظ انٹرنیٹ کی معنی ہے جالبین، بلاگ کی معنی ہے مدونہ، یونیکوڈ کی معنی ہے یکرمزی وغیرہ. یہ اِصطلاحات ایک اُردو لغت بنانے میں مفید ثابت ہوسکتے ہیں. ابھی تک جو بھی اُردو لغات چھاپی یا لکھی جاتی رہی ہیں اُن میں یہ الفاظ انگریزی الفاظ کو بعینہ اُردو رسم الخط میں لکھے جاتے تھے. وہ تمام دوست جو اُردو لغت پر کام کررہے ہیں اُن سے گزارش ہے کہ وہ اپنی لغت میں یہ الفاظ شامل کرلیں، تاکہ اُردو زبان ترقی کرسکے. اُردو ویکیپیڈیا کو اِس وقت صارفین کی سخت ضرورت ہے. آپ تمام دوستوں سے گزارش ہے کہ اُردو ویکیپیڈیا کی ویب سائٹ
Ur. Wikipedia. Org
پر جاکر ابھی مضامین لکھنے شروع کردیجئے. اِس ویب سائٹ پر آپ کو متعدد اُردو اِصطلاحات بھی مل جائیں گے. مزید معلومات کیلئے مجھ سے رابطہ کرسکتے ہیں. شکریہ!
محبوب عالم صاحب میں اردو وکیپیڈیا پر آپ کی محنت اور اردو سے آپ کے خلوص سے بہت متاثر ہوں لیکن بھائی! مسئلہ یہ ہے کہ جب آپ کوئي کام نئی صورت میں کسی کے سامنے پیش کریں گے تو سب سے پہلا سوال یہ ہوگا کہ "آپ کی حیثیت؟" لازماً اردو زبان میں چند رضاکاروں کی اتنی اہمیت نہیں ہوتی کہ وہ اس پر اثر انداز ہو سکیں۔ معاملہ تب درست ہوگا جب اردو کے کرتا دھرتا یا حکومت پاکستان اس سلسلے میں اصطلاحات کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھائے بصورت دیگر تمام کام ضائع ہی ہوگا۔ میں کئی مقامات پر اردو وکیپیڈیا کی اصطلاحات سے متفق ہوں لیکن بیشتر مرتبہ میرا ذہن انہیں قبول نہیں کرتا۔ خیر! یہ ایک الگ بحث ہے لیکن آپ مقبولیت اسی وقت حاصل کر سکتے ہیں جب کچھ ایسا تخلیق کریں جو قبول عام کا درج رکھتا ہو۔ اس کا ایک علاج تو یہ ہو سکتا ہے کہ جب تک اردو میں متبادل اصطلاحات آئیں تب تک ہم طب، ریاضی اور سائنس سے متعلق دیگر مضامین میں انگریزی اصطلاحات ہی استعمال کریں۔ مسئلے کادوسرا حل یہ ہو سکتا ہے کہ ہر اصطلاح ا حوالہ درج کیا جائے کہ یہ اصطلاح اردو کی فلاں کتاب میں فلاں جگہ پر درج ہے، اس کے علاوہ عامۃ الناس کو ان اصطلاحات پر آمادہ کرنا میرے خیال سے تو ناممکن ہوگا۔

اس کے لیے بہتر ہے کہ ماہرین لسانیات سے مدد لی جائے۔ ہمارے ساتھ انٹرنیٹ‌ پر مسئلہ یہ ہے کہ رضاکار اپنی فیلڈ کے ماہر نہیں جس کی وجہ سے یہ مسائل پیدا ہورہے ہیں۔
شاکر بھائی! آپ کا کہنا درست ہے لیکن ہمارے ہاں کے ماہرین لسانیات رضا کار کی حیثیت سے کام کرنے پر راضی ہوں گے؟ مجھے تو ناممکن لگتا ہے۔ اس امر میں تو کوئي شبہ نہیں رضاکار اپنے شعبے کے ماہر نہیں۔

میرا خیال ہے کہ اردو وکی پیڈیا کے ساتھ بھی وہی مسئلہ یہ ہے جو بعض اور اردو سائٹس کے ساتھ ہے۔ کہ چند لوگ اس کے کرتا دھرتا بن جاتے ہیں اور اپنی مرضی اور خیالات باقی سب پر ٹھونستے ہیں۔

غالباً چار سال قبل میں نے اردو وکی پیڈیا پر کام کا سوچا تھا۔ کام شروع کرنے سے پہلے میں سائٹ پر گیا تو اس پر نفیس نستعلیق فونٹ استعمال ہوا تھا، کیونکہ میرے کمپیوٹر پر یہ فونٹ موجود تھا اس لئے اسی میں سب کچھ نظر آتا تھا۔ میں نے اس فانٹ کی وجہ سے کمپیوٹر کی رفتار سست ہونے کی شکایت کی اور تجویز دی کہ ویب پیجز میں کوئی فونٹ نہ دیا جائے تاکہ براؤزر کا ڈیفالٹ فونٹ استعمال ہو سکے (اس وقت میرے پاس پینٹیم ون کمپیوٹر تھا)۔ جواب تو مجھے یاد نہیں، لیکن یہ یاد ہے کہ اس کے بعد میں کبھی اردو وکی پیڈیا پر نہیں گیا۔

اور آزادئ بیان پر آپ کی پالیسی کیا ہے(اردو ویکی پیڈیا کی پالیسی پوچھنا تو بیکار ہے)؟ کیا یہ ضروری ہے کہ ایک ہی موضوع پر دو مختلف زبانوں کے صفحات ایک جیسے ہوں یا نہیں؟ کیونکہ حب الوطنی کے بارے میں آپ کے خیالات پڑھ کر میں تو لاحول پڑھ چکا ہوں(ویسے فاتحہ بھی پڑھی جا سکتی تھی) اور میرا خیال ہے کہ تمام اختلافی مسائل میں آپ دخیل ہوں گے۔

ابھی میں اردو وکی پیڈیا پر گیا تھا۔ تیونس کے بارے میں پڑھ کر آپ لوگوں سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ اگر آپ لوگ ساحل جیسے آسان لفظ سے واقف نہیں تو ہم سے کیسے توقع رکھتے ہیں کہ آپ کی مصنوعہ جنّاتی اصطلاحات سیکھیں گے۔ اور مین پیج ٹھیک طرح سے پروفریڈ نہیں کر سکتے تو باقی سائٹ کا کیا حال ہو گا۔ کم از کم مین پیج کے مواد کو تو چیک کر لیا کریں۔
بندرگاہ کچھ چھوٹی نہیں ہو سکتی؟

اسد صاحب! اتنی لمبی تقریر سے بہتر یہ تھا کہ آپ کو جہاں کچھ غلط دکھائی دیا اس کی اصطلاح کر دیتے۔ میرے خیال میں لفاظی سے کہیں بہتر طریقہ یہی ہے۔ آپ وکیپیڈیا پر دوبارہ نہیں آئے اسے آپ کی خوش قسمتی کہا جائے یا وکیپیڈیا کی بد نصیبی بہرحال معاملہ یہ ہے کہ سائنس کی مشکل اصطلاحات کے علاوہ بھی وہاں بہت کچھ ہے۔ کام کی بات یہ کہ وہاں کام کرنے والے بھی انسان ہیں، غلطی سب سے ہو جاتی ہے۔ کوشش کریں گے کہ آئندہ "مین پیج" کے مواد کو "چیک" کر کے ہی ڈالیں گے تاکہ آپ جیسے "اردو لورز" کو پریشانی نہ ہو۔
 
نوید

محفلین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ - امید ہے کہ سب خیریت سے ہونگے
گوگل سرچ کے ذریعے اس لڑی تک پہنچا ہوں، گو اس لڑی میں آخری پیغام 2008 کا ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ یہ ایک اہم موضوع ہے، اردو وکی پیڈیا پر باقی زبانوں کے وکی پیڈیاز کی نسبت مضامین کی تعداد بہت کم ہے، اس بارے گفت و شنید ہونی چاہیے اور اردو سے محبت کرنے والے صارفین کو وکی پیڈیا میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیے تاکہ وکی پیڈیا جیسے عالمی انسائیکلوپیڈیا اردو زبان کے مضامین کی تعداد میں بھی اضافہ ہو سکے ۔

خوش رہیں
 
نوید

محفلین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ - امید ہے کہ سب خیریت سے ہونگے ۔

انگریزی، فرنچ اور سپانش تو بہت بڑی زبانیں ہیں ان کے ساتھ موازنہ تو کیا ہی نہیں جا سکتا چند چھوٹی زبانوں میں آرٹیکلز کی تعداد پیش کر رہا ہوں ۔

اردو http://ur.wikipedia.org/wiki/خاص:Statistics
صفحات : 17165، سترہ ہزار ایک سو پینسٹھ
صارفین :16178، سولہ ہزار ایک سو اٹھتر
متحرک صارفین : 95، پچانوے
---------------------------------------------------------------------------
سپین کی علاقائی زبان کاتالان http://ca.wikipedia.org/wiki/Especial:Estad%C3%ADstiques
صفحات : 350234، تین لاکھ پچاس ہزار دو سو چونتیس
صارفین :94075، چورانے ہزار پچھتر
متحرک صارفین : 1170، گیارہ سو ستر
---------------------------------------------------------------------------
رومانیہ کی زبان http://ro.wikipedia.org/wiki/Special:Statistici
صفحات : 164337، ایک لاکھ چونسٹھ ہزار تین سو سینتیس
صارفین :194742، ایک لاکھ چورانے ہزار سات سو بیالیس
متحرک صارفین : 1189، گیارہ سو نواسی
---------------------------------------------------------------------------
یوکرائن کی زبان http://uk.wikipedia.org/wiki/Спеціальна:Statistics
صفحات : 310521، تین لاکھ دس ہزار پانچ سو اکیس
صارفین :109507، ایک لاکھ نو ہزار پانچ سو سات
متحرک صارفین : 1610، سولہ دس
 
اسد

محفلین
کچھ نہیں بس دھاگہ کو اوپر لانے کے لئے کیا تھا ۔
ایک مخصوص موضوع پر ایک سے زیادہ لڑی پر نظر رکھنا مشکل ہوتا ہے، جب اسی موضوع پر نئی لڑیاں/دھاگے موجود ہوں تو پرانے مُردوں کو گڑا ہی رہنے دیا کریں۔ خصوصاً جب ان پرانی لڑیوں میں کام کرنے والوں پر بے نقط تنقید کی گئی ہو۔

جب یہ لڑی شروع کی گئی تھی تو صرف محفل پر ہی نہیں دوسرے اردو (اور اردو سے متعلق) فورمز/سائٹس پر بھی اردو ویکیپیڈیا کی تشہیر کی گئی تھی۔ بدقسمتی سے اُن فورمز پر تشہیر کرنے والوں کا رویہ مختلف تھا جس سے ماحول کشیدہ تھا اور بے نقط محبوب عالم صاحب کو سننی پڑ گئیں۔
 
Top