اردو ویب کو ہوسٹنگ کی مد میں آپ کے مالی تعاون کی ضرورت

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

قیصرانی

لائبریرین
ثناءاللہ نے کہا:
آصف بھائی اچھی بات ہے۔
میں نے سوچا کہ ڈومین رجسٹر کرا کے آپ کو دے دوں لیکن وہ پہلے ہی سے رجسٹرڈ ہیں۔
کیونکہ مجھے ڈومین رجسٹریشن اس کے مقابلے بہت سستی پڑتی ہے۔ یعنی چار سو روپے میں۔
جی مگر ڈومین رجسٹریشن کے علاوہ دیکھ بھال، بینڈ وڈتھ اور سٹوریج بھی تو شمار ہوتی ہے۔ ڈومین رجسٹریشن میں عموماً صرف ڈومین نیم ملتا ہے اور کچھ بھی نہیں۔ یا پھر 50 یا 100 ای میل ایڈریس اور بس۔
بے بی ہاتھی
 
ثناءاللہ

محفلین
جی کیا 10 ڈالر میں یہ یہ سب چیزیں یعنی ڈومین رجسٹریشن، بینڈ وڈتھ اور سٹوریج بھی ملتی ہیں ؟؟؟
اگر ایسا ہے تو پھر بہت اچھا ہے۔
اگر آپ بینڈ ورتھ اور سٹوریج کپیسٹی کا بتا دیں تو شکریہ
 
قیصرانی

لائبریرین
ثناءاللہ نے کہا:
جی کیا 10 ڈالر میں یہ یہ سب چیزیں یعنی ڈومین رجسٹریشن، بینڈ وڈتھ اور سٹوریج بھی ملتی ہیں ؟؟؟
اگر ایسا ہے تو پھر بہت اچھا ہے۔
اگر آپ بینڈ ورتھ اور سٹوریج کپیسٹی کا بتا دیں تو شکریہ
سر جی، 10 ڈالر نہیں بلکہ تقریباً‌200 ڈالر میں یہ سب کچھ ہوگا۔10 ڈالر یا 20 ڈالر فی بندہ بات کی تھی میں نے۔باقی میں بینڈ وڈتھ اور سٹوریج کپیسٹی کا کیا بتا سکتا ہوں۔ آپ اپنے دستخط میں کمپیوٹر بارے میں سب کچھ والی سطر پر کلک کر دیں‌ :wink:
بے بی ہاتھی
 
رضوان

محفلین
شکریہ محب
اب پاکستان سے 10 ڈالر کا مطلب ہے تقریباً 650 روپے اور اتنے ہی کی ایک کلو مٹن کڑاہی آتی ہے تو ساتھیو اب آپ اردو محفل کے کتنے دوستوں کو دعوت دے سکتے ہیں؟ وہ رقم محب کے پاس بھیج دیں رسیدی ڈکار آپ تک پہنچ جائیگی :lol:
 
آصف

محفلین
محب سب سے پہلے آپ کا شکریہ کہ آپ نے یہ ذمہ داری اٹھانے کی حامی بھری۔

اردو ویب کے جو ساتھی بھی پاکستان سے اس کام میں ساتھ دینا چاہیں، وہ محب علوی سے ذاتی پیغام کے ذریعے یہ معلوم کر سکتے ہیں کہ وہ پاکستان میں کس پتہ پر یا کس بینک اکاؤنٹ میں اپنی رقوم ارسال کر سکتے ہیں۔ محب ان تمام انفرادی رقوم کو 14 جون بروز منگل تک جمع کرتے رہیں۔ اور 15 جون بروز بدھ کو تمام جمع شدہ رقم کے متبادل ڈالر اپنے کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ڈریم ہوسٹ کے اکا‏ؤنٹ میں اردو ویب کے لئے جمع کروادیں۔ 16 جون کو ہم انشاءاللہ تمام جمع شدہ رقم کے بارے میں یہاں ساتھیوں کو مطلع کر دیں گے۔ اگر کوئی صاحب چاہیں کہ ان کا نام نہ شائع کیا جائے تو وہ محب کو اس بارے میں بتا دیں۔

بیرونٍ ملک حضرات اپنے عطیات براہٍ راست ڈریم ہوسٹ کو جمع کروا سکتے ہیں۔ میں نے آج 15 ڈالر اس فنڈ میں ڈال کر آ‏غاز کر دیا ہے۔
 
ثناءاللہ

محفلین
جی دوستو!
میں نے آپ کی تین عدد ڈومین چیک کیں تو ایک رجسٹرڈ تھی اور باقی دو عدد اوپن تھیں سو میں نے انھیں رجسٹرڈ کرا لیا ہے اب مجھے کوئی صاحب بتائیں کہ ان کے یوزر نیم اور پاس ورڈ کس کو پہنچانے ہیں
میں نے درج ذیل ڈمین رجسٹرڈ کر لی ہیں:

urdulibrary.org
urduweb.net

یا پھر آپ لوگ اپناڈی این ایس بتا دیں تو میں اسے ان میں ایڈ کر دیتا ہوں۔ جیسے آپ کی مرضی ہماری طرف سے ڈمین حاضر خدمت ہیں۔
 
باذوق

محفلین
ویسٹرن یونین

آصف نے کہا:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بیرونٍ ملک حضرات اپنے عطیات براہٍ راست ڈریم ہوسٹ کو جمع کروا سکتے ہیں۔ میں نے آج 15 ڈالر اس فنڈ میں ڈال کر آ‏غاز کر دیا ہے۔
کیا سعودی عرب سے ، ویسٹرن یونین کے ذریعے راست ڈریم ہوسٹ میں رقم جمع کرائی جا سکتی ہے ؟
 
آصف

محفلین
ویسٹرن یونین کے ذریعے ڈریم ہوسٹ کے اکا‎ؤنٹ میں۔۔۔ زکریا شاید اسکا جواب دے پائیں۔ مجھے تو مشکل لگتا ہے۔
 
جیسبادی

محفلین
ویسٹرن یونین والے تو آدھے پیسے خود کھا جاتے ہیں۔ کیا unesco coupons وغیرہ نہیں استعمال ہو سکتے؟
 
زیک

مسافر
ویسٹرن یونین

باذوق نے کہا:
کیا سعودی عرب سے ، ویسٹرن یونین کے ذریعے راست ڈریم ہوسٹ میں رقم جمع کرائی جا سکتی ہے ؟

ویسٹرن یونین والے تو شاید اپنے ایجنٹ کو بھیجتے ہیں اور آپ کو وہاں سے کچھ جا کر لانے پڑتے ہیں۔ کیا یہ صحیح ہے؟

البتہ ڈریم‌ہوسٹ کو منی آرڈر بھیجا جا سکتا ہے۔ اگر آپ چاہیں تو میں آپ کو اس کی تفصیلات ذاتی پیغام سے بھیج دیتا ہوں۔
 
باذوق

محفلین
ویسٹرن یونین

زکریا نے کہا:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
البتہ ڈریم‌ہوسٹ کو منی آرڈر بھیجا جا سکتا ہے۔ اگر آپ چاہیں تو میں آپ کو اس کی تفصیلات ذاتی پیغام سے بھیج دیتا ہوں۔
“ الراجحی بنک “ سے منی ٹرانسفر کی سہولت ہے ، یعنی رقم راست اکاؤنٹ میں جمع ہو جاتی ہے۔
زکریا صاحب ، مہربانی ہوگی اگر آپ ڈریم ہوسٹ کی تفصیلات بھیج دیں۔ شکریہ۔
 
دوست

محفلین
مجھے بہت خوشی ہورہی ہے اراکین کا جوش دیکھ کر۔
اور محب بھائی آپ کا شکریہ میں ذ پ سے آپ سے رابطہ کرتا ہوں۔
 
اگر باقی لوگوں کو بھی منّی آرڈر کا پتہ بتا دیا جائے تو شاید اچھا ہو۔ کئی لوگ انٹرنیٹ پر کریڈٹ کارڈ کے استعمال سے گریز کرتے ہیں۔
 
دوست نے کہا:
مجھے بہت خوشی ہورہی ہے اراکین کا جوش دیکھ کر۔
اور محب بھائی آپ کا شکریہ میں ذ پ سے آپ سے رابطہ کرتا ہوں۔

میں نے تو کچھ نہیں کیا ، مفت کا شکریہ قبول کر لوں کیا :)

ویسے واقعی خوشی کی بات ہے کہ لوگ حصہ لے رہے ہیں اور یوں یہ کارواں چلتا اور بڑھتا رہے گا۔
 
زیک

مسافر
ویسٹرن یونین

جیسبادی نے کہا:
اگر باقی لوگوں کو بھی منّی آرڈر کا پتہ بتا دیا جائے تو شاید اچھا ہو۔ کئی لوگ انٹرنیٹ پر کریڈٹ کارڈ کے استعمال سے گریز کرتے ہیں۔

کئی وجوہات کی بنا پر میں اسے ادھر پوسٹ نہیں کر رہا مگر جسے بھی چاہیئے وہ یہاں یا ذاتی پیغام کے ذریعہ مانگ لے۔
 
آصف

محفلین
برادرم ثناءاللہ ڈومین ناموں کے عطیہ کیلئے آپ کا شکریہ۔ زکریا نے ان کو urduweb پر سیٹ کر دیا ہے۔
زکریا اگر متوجہ ہوں تو کیا وہ احباب کو اب تک کے عطیہ کی تفصیل سے آگاہ کریں گے؟ شکریہ۔
 
دوست

محفلین
عزیزان من میرا ٹیلی فون پچھلےایک ہفتے سے خراب ہے جس کی وجہ سے آن لائن نہ ہوسکا۔انشاءاللہ جون کے پہلے ہفتے میں میرا حصہ محب بھائی کو پہنچ جائے گا۔
 
زیک

مسافر
آصف نے کہا:
زکریا اگر متوجہ ہوں تو کیا وہ احباب کو اب تک کے عطیہ کی تفصیل سے آگاہ کریں گے؟ شکریہ۔

ابھی تک دو اصحاب نے ڈونیشن کی ہے آصف اور ایک اور صاحب (نام اس لئے نہیں لکھ رہا کہ انہوں نے بتایا نہیں کہ لکھوں یا نہیں)۔ کل 23 ڈالر ہوئے ہیں۔

ابھی منزل دور ہے۔

شکریہ۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top