اردو ویب پیڈ بمع سندھی، پشتو فونیٹک کیبو

مہوش علی

لائبریرین
نبیل بھائی،
آپ نے ایک نیا ویب ایڈیٹر بنایا تھا جس میں اردو فونیٹک کیبورڈ کے ساتھ ساتھ سندھی اور پشتو کیبورڈ کی سہولت بھی موجود تھی۔

یہ پراجیکٹ کچھ منجمد سا ہو گیا ہے کیونکہ کوئی بھی اس پر توجہ نہیں دے رہا۔ بہت انتظار کے بعد میں یہ آواز پھر اٹھا رہی ہوں، کیونکہ اسکی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ اب میدان میں پنجابی اور سرائیکی زبانیں بھی ہیں۔ بہت بہتر ہوگا کہ نئے تجربات اس نئے ویب پیڈ پر کیے جائیں۔

شکریہ۔


////// ویسے کیا ہم پوچھ سکتے ہیں کہ آپ آجکل غائب کہاں ہیں؟
 

پاکستانی

محفلین
بہت خوب مہوش آپ نے میرے دل کی بات چھین لی ہے۔
میں بھی آپ کی آواز میں آواز ملا کر کہہ رہا ہوں کہ واقعی ایسا ہونا چاہیے اس سے ویب ایڈیٹ کو چار چاند لگ جائیں گے اور یہ دنیا کا پہلا ایڈیٹر بن جائے گا جس میں پاکستان کی اہم اور زیادہ بولی جانے والی زبانیں شامل ہوں گی۔
 

دوست

محفلین
جی ایسا ہونا مشکل تو نہیں۔ لیکن اس کے لیے سرائیکی، پشتو جاننے والے احباب کو آگے آنا ہوگا۔
ابی ہمارے ایک رکن ہیں جنھوں نے پی ایچ پی بی بی کا سرائیکی میں ترجمہ کیا ہے( یا شاید سندھی میں
 

پاکستانی

محفلین
سندھی میں ہوا تھا شاکر بھائی، سرائیکی میں ابھی تک ایسا کچھ بھی نہیں ہوا البتہ پچھلے دنوں وسیب ایڈیٹر میری نظروں سے گزرا تھا جو کہ سرائیکی اور اردو کیبورڈ سے مزین تھا۔
 

دوست

محفلین
اگر آپ اس کے کی بورڈ کو سرائیکی کے لیے معیار سمجھتے ہیں تو اس کو اپنائے لیتے ہیں۔
کیا خیال ہے۔ اوپن پیڈ کے لیے کی بورڈ خاکہ لکھنا کوئی مشکل کام نہیں۔
کوڈ:
var codes= new Array();
	codes['a']=0x0627;
	codes['b']=0x0628;
	codes['c']=0x0686;
	codes['d']=0x062F;
	codes['e']=0x0639;
	codes['f']=0x0641;
	codes['g']=0x06AF;
	codes['h']=0x06BE;
	codes['i']=0x06CC;
	codes['j']=0x062C;
	codes['k']=0x06A9;
	codes['l']=0x0644;
	codes['m']=0x0645;
	codes['n']=0x0646;
	codes['o']=0x06C1;
	codes['p']=0x067E;
	codes['q']=0x0642;
	codes['r']=0x0631;
	codes['s']=0x0633;
	codes['t']=0x062A;
	codes['u']=0x0626; // hamza yeh
	codes['v']=0x0637;
	codes['w']=0x0648;
	codes['x']=0x0634;
	codes['y']=0x06D2;
	codes['z']=0x0632;
	
	codes['A']=0x0622;
	codes['B']=0x0628;
	codes['C']=0x062B;
	codes['D']=0x0688;
	codes['E']=0x0651; //tashdeed
	codes['F']=0x064D; // do zair
	codes['G']=0x063A;
	codes['H']=0x062D;
	codes['I']=0x0670; // khari zabar
	codes['J']=0x0636;
	codes['K']=0x062E;
	codes['L']=0x0628;
	codes['M']=0x064B; // do zabar
	codes['N']=0x06BA;
	codes['O']=0x0628;
	codes['P']=0x064F; // Paish
	codes['Q']=0x0628;
	codes['R']=0x0691;
	codes['S']=0x0635;
	codes['T']=0x0679;
	codes['U']=0x0621;
	codes['V']=0x0638;
	codes['W']=0x0624;
	codes['X']=0x0698;
	codes['Z']=0x0630;
	
	codes['>']=0x0650; // zair
	codes['<']=0x064E; // zabar
یہ ہے سارا کوڈ جو اردو کی بورڈ میں استعمال ہوتا ہے اس میں اردو کی یونیکوڈ قدروں کی جگہ سرائیکی کی قدریں لگاتے جانا ہے اور پھر اسے جے ایس فائل میں پیسٹ کردینا ہے کام ختم۔ اوپن پیڈ میں اس طرح کی کئی ایریز ہیں جبکہ ویب پیڈ میں ایک ہی ہے۔
 

پاکستانی

محفلین
دوست نے کہا:
اگر آپ اس کے کی بورڈ کو سرائیکی کے لیے معیار سمجھتے ہیں تو اس کو اپنائے لیتے ہیں۔
کیا خیال ہے۔ اوپن پیڈ کے لیے کی بورڈ خاکہ لکھنا کوئی مشکل کام نہیں۔
کوڈ:
var codes= new Array();
	codes['a']=0x0627;
	codes['b']=0x0628;
	codes['c']=0x0686;
	codes['d']=0x062F;
	codes['e']=0x0639;
	codes['f']=0x0641;
	codes['g']=0x06AF;
	codes['h']=0x06BE;
	codes['i']=0x06CC;
	codes['j']=0x062C;
	codes['k']=0x06A9;
	codes['l']=0x0644;
	codes['m']=0x0645;
	codes['n']=0x0646;
	codes['o']=0x06C1;
	codes['p']=0x067E;
	codes['q']=0x0642;
	codes['r']=0x0631;
	codes['s']=0x0633;
	codes['t']=0x062A;
	codes['u']=0x0626; // hamza yeh
	codes['v']=0x0637;
	codes['w']=0x0648;
	codes['x']=0x0634;
	codes['y']=0x06D2;
	codes['z']=0x0632;
	
	codes['A']=0x0622;
	codes['B']=0x0628;
	codes['C']=0x062B;
	codes['D']=0x0688;
	codes['E']=0x0651; //tashdeed
	codes['F']=0x064D; // do zair
	codes['G']=0x063A;
	codes['H']=0x062D;
	codes['I']=0x0670; // khari zabar
	codes['J']=0x0636;
	codes['K']=0x062E;
	codes['L']=0x0628;
	codes['M']=0x064B; // do zabar
	codes['N']=0x06BA;
	codes['O']=0x0628;
	codes['P']=0x064F; // Paish
	codes['Q']=0x0628;
	codes['R']=0x0691;
	codes['S']=0x0635;
	codes['T']=0x0679;
	codes['U']=0x0621;
	codes['V']=0x0638;
	codes['W']=0x0624;
	codes['X']=0x0698;
	codes['Z']=0x0630;
	
	codes['>']=0x0650; // zair
	codes['<']=0x064E; // zabar
یہ ہے سارا کوڈ جو اردو کی بورڈ میں استعمال ہوتا ہے اس میں اردو کی یونیکوڈ قدروں کی جگہ سرائیکی کی قدریں لگاتے جانا ہے اور پھر اسے جے ایس فائل میں پیسٹ کردینا ہے کام ختم۔ اوپن پیڈ میں اس طرح کی کئی ایریز ہیں جبکہ ویب پیڈ میں ایک ہی ہے۔

شاکر یہ بھیا اس سافٹ وئیر کا لنک یہ ہے مزید آپ خود دیکھ سکتے ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

میں معذرت چاہتا ہوں کہ اتنے عرصے بعد اس پیغام کا جواب دے رہا ہوں۔ میں آئندہ کی تاخیر کے لیے بھی پیشگی معذرت طلب کیے لیتا ہوں۔ میں بوجوہ فورم پر زیادہ نہیں آ سکوں گا۔

ہاں تو جناب، اوپن پیڈ کا پراجیکٹ بالکل منجمد نہیں ہوا بلکہ کچھ ہی دنوں میں فورم پر ویب پیڈ کی جگہ اوپن پیڈ کا ہی استعمال ہوا کرے گا۔ اس کے بعد یوزرز کو اپنے پروفائل میں مختلف اردو کی بورڈز منتخب کرنے کی سہولت بھی مہیا کی جائے گی۔

میں نے جب شروع میں اوپن پیڈ ریلیز کیا تھا تو مجھے نیٹ سے پشتو اور سندھی کی جو میپنگز ملی تھیں وہی میں نے اس میں شامل کر دیں۔ بعد میں مجھے معلوم ہوا کہ اردو کی طرح سندھی اور پشتو کے بھی صوتی کی بورڈ وجود رکھتے ہیں۔ اسی فورم کے ایک ممبر آفتاب (وائس آف سندھ) کی فرمائش پر میں نہ صرف سندھی صوتی کی بورڈ اوپن پیڈ میں شامل کیا، بلکہ ایک الگ سے سندھی پی ایچ پی بی بی کا پیکج بھی تیار کیا جو کہ یہاں کے ڈاؤنلوڈ سیکشن میں بھی موجود ہے۔ اگرچہ میں خود اس کا ذمہ دار ہوں لیکن یہ بات خود میری عقل سے بھی بالا تر ہے کہ ہم نے اس کی تشہیر کیوں نہیں کی۔ :oops: اب جبکہ اس کا ذکر آ گیا ہے تو میں اسے مختلف پلٹ فارمز پر مشتہر کرنے کی کوشش کروں گا۔ یہ سندھی کلیدی تختہ جناب عبدالماجد بھرگری کا بنایا ہوا ہے۔

جہاں تک صوتی پشتو کی بورڈ کا تعلق ہے تو میں نے اسی فورم کے ایک اور ممبر فرضی (جی لالا) کے ساتھ اس کی بورڈ کو اوپن پیڈ میں شامل کرنے پر کام شروع کیا تھا لیکن اس کام کی رفتار کچھ سست رہی۔ اس کے دوران مجھے اوپن پیڈ کے کئی بگز کا بھی پتا چلا اور یوں یہ کام مکمل نہ ہو پایا۔

میں جلد ہی اوپن پیڈ کا نیا ورژن اپلوڈ کر دوں گا۔ اس میں اوپیرا کی محدود کمپیٹبلٹی بھی شامل ہو گی۔ اس مرتبہ میں سندھی اور پشتو کی بورڈز کے ساتھ اوپن پیڈ کی علیحدہ ڈاؤنلوڈ آفر کروں گا۔
 
Top