اردو ویب پیڈ اپڈیٹ

تجمل حسین

محفلین
نبیل بھائی میں نے وی بی کا پرانا اردو ایڈیٹر ڈاؤنلوڈ کرواکے چیک کیا تھا۔
اس میں جاوا کی دو فائلیں کال کی جارہی ہیں جن میں سے ایک تو آپ نے فراہم کی لیکن دوسری نہیں ہے۔ اور نہ ہی دوسری فائل مجھے وی بی 5 میں کہیں ملی ہے۔ اگر ہوسکے تو تھوڑا گائیڈ کردیں۔

کوڈ:
<script src="{vb:raw vboptions.bburl}/clientscript/jquery/jquery-1.6.1.min.js" type="text/javascript"></script>
<script src="{vb:raw vboptions.bburl}/clientscript/jquery/jquery.UrduEditor.js" type="text/javascript"></script>
ان میں جو اوپر والی فائل ہے jquery-1.6.1.min.js فائل نہیں مل رہی۔ جبکہ نیچے والی فائل jquery.UrduEditor.js وہ آپ کے فراہم کردہ پیکج میں موجود ہے۔ :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
ان میں جو اوپر والی فائل ہے jquery-1.6.1.min.js فائل نہیں مل رہی۔ جبکہ نیچے والی فائل jquery.UrduEditor.js وہ آپ کے فراہم کردہ پیکج میں موجود ہے۔

یہ جے کویری فریم ورک ہے۔ اسے آپ کو اسی کی ویب سائٹ سے ڈاؤنلوڈ کرنا ہوگا۔ ربط
 

تجمل حسین

محفلین
یہ جے کویری فریم ورک ہے۔ اسے آپ کو اسی کی ویب سائٹ سے ڈاؤنلوڈ کرنا ہوگا۔ ربط
نبیل بھائی اس فائل کو وی بلیٹن میں شامل کرنے کے بعد اتنا تو ہوگیا ہے کہ اردو ویب پیڈ وی بی 5 میں دکھائی دینے لگا ہے لیکن یہ صرف سرچ بار میں ہی دکھائی دیتا ہے۔ ایڈیٹر میں نہ تو دکھائی دیتا ہے اور نہ ہی کام کرتا ہے۔ سرچ بار میں بھی انگلش ہونے کی صورت میں درست کام کرتا ہے جبکہ اردو کی صورت میں آن اسکرین کیبورڈ تو کام کرتا ہے لیکن کمپیوٹر کا کیبورڈ استعمال کریں تو کچھ بھی نہیں کرتا۔ نہ ہی انگلش لکھتا ہے اور نہ ہی اردو۔
ذرا وقت نکال کر تھوڑی سی راہنمائی کردیں۔ شکریہ۔ :)
 
Top