اردو ویب پورٹل کے منتظم ابن سعید کی دہلی آمد

IMG_20141007_222631.jpg

نئی دہلی : اردو ویبwww.urduweb.org/ کےمنتظم اعلیٰ ابن سعید (سعود) صاحب مقیم حال نار فاک ور جینیا امریکہ کی دہلی آمد پر 7 اکتوبر کی شام ہماری رہائش گاہ پران کے ہمرا ہ ڈنر پر مبنی عید ملن پرو گرام کا اہتمام کیا گیا ۔
IMG_20141007_222840.jpg

جس میں محفل کے مجھ سے سینئررکن علم اللہ اصلاحی صاحب نے محفل کی صدارت فرمائی( اس تعلق سے یہ عرض کردیں کہ اپنا پرمغز صدارتی خطبہ آج شام تک محفل کے برقی صفحات پر خود اصلاحی صاحب پوسٹ کریں گے تب تک ہم سبھی کو انتظار کرنا ہو گا ) سوالات و جوابات پر مبنی یہ نشست دیر رات تک جاری رہی جس میں اردو محفل فورمhttp://www.urduweb.org/mehfil/portal/ کے موقراراکین خصوصا محفل کے سینئر اراکین قیصرانی صاحب ، شمشاد صاحب ،عمر سیف صاحب ،( اسد صاحب جو مجھے اردو بلاگنگ میں ہر لمحہ قیمتی رہنمائی فرماتے رہے ہیں(۔
proxy

ہمارے بزرگ استاذ الف عین صاحب , عائشہ عزیز صاحبہ ، نبیل صاحب، شعیب صاحب سمیت دیگر اراکین کی روز مرہ کی سر گرمیوں سمیت امریکی معاشرے کی طرز زندگی کے مثبت و منفی پہلو پر سیر حاصل گفتگو ہوئی ،اس کے علاوہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے امریکہ دورے کے تعلق سے بھی سعود بھائی کے تاثرات جاننے کی کوشش کی گئی ۔ اس موقع پر ہمارے صاحب زادے محمد انس نے اس نشست کو اپنے موبائل کیمرے میں محفوظ کرنے کی کوشش کی ہے ۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چند تصاویر ملاحظہ فرمائیں ۔۔۔۔۔
IMG_20141007_222858.jpg
IMG_20141007_222824.jpg


یہ تحریر میرے بلاگ پر بھی موجود ہے
 
آخری تدوین:

نایاب

لائبریرین
محترم محمد انس صاحب کی آنکھیں بول رہی ہیں کہ موصوف ابھی " معصوم " سہی مگر کسی سے کم نہیں ،،،،،،،
آپ سب کو دیکھ کر اچھا لگا ۔۔۔۔۔۔۔ بہت دعائیں کہ خلوص بھری محبتوں کا یہ سفر سدا جاری رہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آمین
 
ماشاءاللہ :)
دل خوش ہوگیا تصاویر دیکھ کر اور روداد پڑھ کر
بستوی صاحب اور ان کے صاحزادے کی تصاویر بہت شاندار ہیں
علم میاں ماشاءاللہ پہلے سے کافی صحتمند اور خوبصورت ہو گئے ہیں
اب ان کو سنجیدگی سے اپنی شادی کی فکر کرنی چاہئے
ابن سعید کا سادگی کا وہ ہی عالم ہے کھرا بندہ ہے تبدیلی نہیں آئی جیسا تھا ویسا ہی ہے اور ویسا ہی رہے گا
بہت سی دعائیں آپ سب کے لئے :)
 
دوستو اب اس پو سٹ میں معمولی تدوین کر دی گئی ہے سابقہ تصویروں کو ہٹا کر نئی تصویریں اپلوڈ کر دی گئی ہیں دراصل میرے کیمرے کا پکسل ذرا کم ہے اس لیے تصویریں اچھی نہیں آسکی تھیں اب ان تصویروں کواپلوڈ کر دیا ہے جو سعود بھائی کے تیرہ میگا پکسل والے موبائل کیرے سے لی گئی تھیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

قیصرانی

لائبریرین
دوستو اب اس پو سٹ میں معمولی تدوین کر دی گئی ہے سابقہ تصویروں کو ہٹا کر نئی تصویریں اپلوڈ کر دی گئی ہیں دراصل میرے کیمرے کا پکسل ذرا کم ہے اس لیے تصویریں اچھی نہیں آسکی تھیں اب ان تصویروں کواپلوڈ کر دیا ہے جو سعود بھائی کے تیرہ میگا پکسل والے موبائل کیرے سے لی گئی تھیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک بار پھر سے، زبردست :)
 
میں کب سے سوچ رہا ہوں کہ کیا لکھوں ؟ باتیں تو واقعی بڑی ہی دلچسپ اور پر مغز تھیں خصوصا زبان اور ادب کے تعلق سے سعود بھائی نے جو گفتگو کی تھی وہ مجھے بہت اچھا لگا ۔ چھوٹی چھوٹی انگریزی اور اردو کی باریکیوں کو جس انداز سے سعود بھائی نے سمجھایا محض یادداشت کی بنیاد پر اسے یہاں لکھنا ممکن نہیں ،افسوس اس وقت خیال نہیں آیا کہ رکارڈنگ کر لینا تھا مجھے ۔ ایسے زیادہ تر سوالات تو میرے ہی تھے ۔ سعود بھائی بھی سوچ رہے ہونگے کہ پتہ نہیں بندہ کیا کیا پوچھے چلا جا رہا ہے ۔
 
ایسے ہم تو اشرف بھائی کے گھر اکثر و بیشتر جاتے ہی رہتے ہیں اور بھابی کے ہاتھوں کا بنایا ہوا کھانا دل کھول کے کھاتے ہیں ۔بھابی واقعی کھانا بہت عمدہ بناتی ہیں ۔ لیکن کل کی بریانی کا تو جواب نہیں تھا اور شیر قورمہ کا تو جواب ہی نہیں تھا ۔۔۔۔۔۔
 
ایسے ہم تو اشرف بھائی کے گھر اکثر و بیشتر جاتے ہی رہتے ہیں اور بھابی کے ہاتھوں کا بنایا ہوا کھانا دل کھول کے کھاتے ہیں ۔بھابی واقعی کھانا بہت عمدہ بناتی ہیں ۔ لیکن کل کی بریانی کا تو جواب نہیں تھا اور شیر قورمہ کا تو جواب ہی نہیں تھا ۔۔۔۔۔۔
شیر قورمہ کونی ڈش ہوتی ہے؟ :) :)
 
Top