اردو ویب پر ایس ایس ایل/ٹی ایل ایس کی تنصیب: محفل میں ایچ ٹی ٹی پی ایس کا استعمال

urduweb-https.png

انٹرنیٹ پر کلائنٹ (مثلاً ویب براؤزر) اور ویب سرور کے مابین پیغام رسانی کے لیے عموماً ہائپر ٹیکسٹ ٹرانسفر پروٹوکول (ایچ ٹی ٹی پی) کا استعمال کیا جاتا ہے۔ انٹرنیٹ پر کوئی صفحہ ڈاؤن لوڈ کرنا، کسی ویب سائٹ میں کوئی پیغام ارسال کرنا، فائلیں اور دیگر ملٹی میڈیا مواد اپلوڈ یا ڈاؤن لوڈ کرنا، ایچ ٹی ٹی پی ان تمام کاموں کے لیے ایک مقبول عام پروٹوکول ہے۔ البتہ اس پروٹوکول میں مواد ایک سرے سے دوسرے سرے تک سادہ شکل میں منتقل کیا جاتا ہے۔ ایسے میں اگر کوئی فرد یا ادارہ کسی نیٹورک کی ٹریفک میں جھانکنا شروع کر دے تو کافی سارا مواد اس کے لیے قابل رسائی ہو سکتا ہے۔ عام صفحات کے معاملے میں بظاہر یہ کوئی اتنا بڑا مسئلہ نہیں، البتہ اگر ایسے میں کوئی کسی سائٹ پر پاسورڈ یا کریڈٹ کارڈ وغیرہ کی تفصیلات شامل کرے تو یہ حساس معلومات کسی اور کے ہاتھ لگ سکتی ہیں اور ان کا غلط استعمال ہو سکتا ہے۔ :) :) :)

انٹرنیٹ پر محفوظ مواصلات کے لیے ایچ ٹی ٹی پی کے ذریعہ پیغام رسانی کے ایک مرحلے میں تشفیر (ڈیٹا اینکرپشن) عمل میں لایا جاتا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ کلائنٹ اور سرور کے مابین ہونے والی مراسلت درمیان میں کسی چھیڑ چھاڑ یا چوری سے محفوظ ہے۔ اسے ٹرانسپورٹ لئیر سیکیوریٹی (ٹی ایل ایس) یا سیکیور سوکیٹ لئیر (ایس ایس ایل) کہتے ہیں۔ایچ ٹی ٹی پی کے ساتھ ٹی ایل ایس کی سہولت شامل کر دی جائے تو اسے ایچ ٹی ٹی پی ایس کے نام سے جانا جاتا ہے۔ :) :) :)

پچھلے کچھ عرصے سے انٹرنیٹ کی بڑی کمپنیاں اور مشہور زمانہ ویب براؤزرز ویب پر ایچ ٹی ٹی پی ایس کی ترویج کے لیے کوشاں ہیں۔ سرچ انجن اور ویب براؤزر ایچ ٹی ٹی پی ایس سائٹوں کو طرح طرح کے مراعات سے نوازتے ہیں مثلاً تلاش کے نتائج میں انہیں اوپر رکھنا یا براؤزرز کی جدید سہولیات کو محض ایچ ٹی ٹی پی ایس تک محدود رکھنا وغیرہ۔ :) :) :)

بہر کیف کل یعنی یکم اکتوبر کو اردو ویب کے ڈمین نیم کو ٹی ایل ایس سرٹیفیکیٹ کی مدد سے ایچ ٹی ٹی پی ایس پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ہم مفت ٹی ایل ایس سرٹیفیکیٹ کی فراہمی کے لیئے لیٹس اینکرپٹ کے شکرگزار ہیں۔ گو کہ حتی المقدور تمام ضروری تبدیلیاں کر دی گئی ہیں، لیکن اتنی بڑی تبدیلی کے نتیجے میں کچھ بعید نہیں کہ بعض مسائل پیدا ہوئے ہوں۔ اگر محفل گردی کے دوران آپ کا براؤزر ایچ ٹی ٹی پی ایس کے حوالے سے کسی قسم کے نقص (مثلاً ان سیکیور مکسڈ کنٹینٹ ایرر) کی طرف اشارہ کرے تو بر وقت مطلع فرمائیں۔ :) :) :)

لگے ہاتھوں محفل کو زین فورو کے تازہ ترین مستحکم نسخے 1.5.15 پر اپگریڈ کر دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی کئی ایڈ آنز کو ان کے تازہ نسخوں پر اپگریڈ کر دیا گیا ہے جبکہ کئی غیر ضروری ایڈ آنز کا صفایا کر دیا دیا گیا ہے۔ یوں تو سرور پر کئی غیرمعمولی تبدیلیاں کی گئی ہیں لیکن احباب کو بظاہر قابل ذکر تبدیلی فقط براؤزر کے ایڈریس بار میں سبز رنگت والے قفل کے ساتھ سیکیور ہونے کی نوید کی صورت نظر آئے گی۔ :) :) :)
 

Ukashah

محفلین
گے ہاتھوں محفل کو زین فورو کے تازہ ترین مستحکم نسخے 1.5.15 پر اپگریڈ کر دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی کئی ایڈ آنز کو ان کے تازہ نسخوں پر اپگریڈ کر دیا گیا ہے جبکہ کئی غیر ضروری ایڈ آنز کا صفایا کر دیا دیا گیا ہے۔ ی
اچھا کیا ۔
 
ان کی تفصیل اگر مہیا ہو سکے۔
یہ کوئی اتنی دلچسپ یا مفید معلومات نہیں کیونکہ ہم نے کسی بھی ایسے ایڈ آن کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہیں کی ہے جو فی الحال زیر استعمال ہے۔ البتہ جو ایڈ آنز زمانہ قدیم سے غیر فعال و غیر مستعمل پڑے ہوئے تھے ان کا خاتمہ کر دیا ہے۔ ان میں سے بعض ایسے تھے جن کی دیکھ ریکھ کرنے والا کوئی نہیں اور بعض ایسے جن کی خصوصیات زین فورو میں براہ راست شامل کر دی گئی ہیں یا کسی متبادل ایڈ آن میں بہتر سہولیات موجود ہیں۔ :) :) :)
 
ماشاءاللہ یہ ترقی کی جانب ایک بہترین قدم ہے۔ ابن سعید بھائی ایک گزارش ہے کہ برائے مہربانی اگر ممکن ہو تو ’’اردو ویب‘‘ کا نیویگیشن وغیرہ تبدیل کردیں۔ بسا اوقات مضمون اور اُس پر کئے گئے تبصرے کافی لمبے چوڑے ہوجاتے ہیں تو نیویگیشن بہت اوپر رہ جاتا ہے اگر اسے اسکرولنگ کے ساتھ فکسڈ کردیا جائے ۔ ۔ ۔ ۔ یا جیساانتظامیہ بہتر سمجھے ۔ ۔ ۔ باقی تو ماشاءاللہ ویب سائٹ ہر لحاظ سے ایک مکمل ویب سائٹ ہے۔
 
تمام محفلین کو اردو محفل پر ایس ایس ایل اور یا ٹی ایل ایس کی تنصیب مبارک ہو! واقعی اس اقدام سے ہمیں ایچ ٹی ٹی پی ایس یعنی ابجد ھوز حطی کلمن وغیرہ کے استعمال میں خاصی آسانی ہو گئی ہے۔ اگرچہ اس نئی تنصیب سے پہلے بھی ہماری زندگی بارے آرام سے گزر رہی تھی کہ ہم اس تمام تکنیکی کمی سے ناواقف تھے جو اس تنصیب سے پہلے ہمیں لاحق تھی لیکن ہمیں یقین ہے کہ یہ سب کچھ کسی اچھے نتیجے کے لئے ہی ہوا ہوگا ۔ ابن سعید بھائی یوں ہی اپنے مراسلے سے ہمیں چونکانے والے نہیں۔ ضرور کوئی ایسی بات ہے جو بہت اچھی ہےلیکن ہمارے پلے پڑنے والی نہیں۔ بہر حال! بشمول ابن سعید بھائی سب کو مبارک ہو۔
 
Top