اردو ویب محفل کو مفت ہوسٹنگ سرور کی آفر

فخرنوید

محفلین
السلام علیکم!
اردو ویب جو کہ ہمہ وقت اردو زبان کی ترویج کے لئے کام کر رہی ہے۔
میں اسے اردو زبان کی ویب سائیٹس کی ماں سمجھتا ہوں اسی بنا پر میں چاہتا ہوں
یہ تمام اردو سے پیار کرنے والوں کو ہر وقت میسر ہو۔ لیکن اس پر کافی زیادہ سرور کا مسئلہ
آرہا ہے ۔ جس وجہ سے وہ اس سے مستفید نہیں ہو پا رہے ہیں ۔ اسی بنائ پر

پاک گلیکسی کی جانب سے اردو ویب انتظامیہ کو ان کی مرضی کے مطابق ہوسٹنگ اور بینڈ وڈتھ کی
کھلی آفر کرتی ہے۔ تا کہ آپ اردو زبان کی ترویج میں نمایاں کام کر سکیں

وسلام

آپ کا مخلص

فخرنوید
 

نبیل

تکنیکی معاون
بہت شکریہ فخر نوید۔ آپ سے پہلے بھی کئی دوست اردو ویب کے لیے اپنے سرور سپیس کی پیشکش کر چکے ہیں۔ جیسا کہ زیک بتا چکے ہیں، اب شئیرڈ ہوسٹنگ ہماری ضروریات کے لیے ناکافی ثابت ہو رہی ہے، اسی لیے ہم vps ہوسٹنگ کو آزما رہے ہیں۔ جہاں کہیں آپ دوستوں کے تعاون کی ضرورت پڑے گی، ہم ضرور آپ سے رابطہ کر لیں گے۔
 
Top