اردو ویب سرور

نبیل

تکنیکی معاون
سی ایچ موڈ فورم انسٹال کرنے سے کافی بہتری آ گئی ہے ۔صرف header کا مسلئہ رہ گیا ہے۔۔ وہ جو سب سے اوپر " تلاش ' ارکان ' لاگ ان " وغیرہ لکھا ہوا آتا ہے ۔اس کو کیسے بٹنوں میں تبدیل کرنا ہے ۔جیسے یہ اردو مخفل میں نظر آتے ہیں

اس کے لیے فورم کے سٹائل میں تبدیلی کی ضرورت ہوگی۔ یہ کام کیا جا سکتا ہے اور یہ زیادہ مشکل بھی نہیں ہونا چاہیے، لیکن اس کے لیے ایچ ٹی ایم ایل اور جاوا سکرپٹ میں کام کرنے کی ضرورت ہوگی۔


سی ایچ موڈ فورم کی ڈیفالٹ فونٹ کیا ہے؟

میں نے سی ایچ موڈ فورم کا جو پیکج تیار کیا ہے، اس میں ڈیفالٹ سٹائل ptifo ہے اور اس میں اردو نسخ ایشیا ٹائپ فونٹ استعمال کیا گیا ہے۔
 

رند

محفلین
السلام علیکم
نبیل بھائی آپ کی قابل قدر کاوشوں میں یہ تحفہ سب سے زیادہ بیش قمیت ہے خدا اس کا آپ کو اجر کریم عنایت فرمائے اس نے تو مجھے حیران کر کے رکھ دیا ویب سائیٹ فورم بلاگ اپنے ہی کمپیوٹر پہ بغیر انٹرنیٹ سے کونکٹ ہوئے یوں انسٹال ہوتے ہیں جس طرح کہ ہم نیٹ پہ کام کر رہے ہوں اور اس کا استعمال بھی بلکل عام ویب سائیٹ کے کنٹرول پینل کی طرح ہے اس کے لیے میں دل کی گہرائیوں سے‌آپ کا مشکور ہوں میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتا کہ ایسا بھی کوئی سافٹ ویر ہوسکتا ہے اس سے وقت کی بہت زیادہ بچت اور کافی زیادہ کافی آسانی سے سیکھنے کو ملتا ہے میں ایک بار پھر آپ کا بے حد مشکور ہوں
 
میں نے اردو ویب سرور کا استعمال کرتے ہوئے ورڈ پریس کا ورژن جدید ورژن انسٹال کیا ہے۔ لیکن ورکنگ کے دوران مجھے اکثر یہ میسج پریشان کر رہا ہے۔ اس کی وجہ کیا ہوسکتی ہے۔؟
Fatal error: Maximum execution time of 30 seconds exceeded in W:\www\wordpress\wp-includes\default-filters.php on line 16
 

نبیل

تکنیکی معاون
اردو ویب سرور انٹرنیٹ سے ڈس کنکٹ ہونے پر ورک ہی نہیں کرتا۔
اس کےلیے ضرور ہے کہ ہم ہر وقت انٹرنیٹ سے کنکٹ رہیں۔
یہ پوسٹ میں نے آج ہی پڑھی ہے۔ اردو ویب سرور یا یونیفارم سرور کو استعمال کرنے کے لیے انٹرنیٹ سے کنکٹ ہونا ہرگز ضروری نہیں ہے۔ کبھی کبھار پراکسی سیٹنگز کی وجہ سے مسئلہ پیش آ سکتا ہے۔ اگر پراکسی سیٹنگز میں لوکل ہوسٹ کو اگنور کیا گیا ہو تو لوکل ویب سرور پر کام کرنے میں دقت ہو سکتی ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
یونیفورم سرور میں ورڈپریس 2.7 کی انسٹالیشن کس طرح کی جا سکتی ہے؟ مجھے ورڈپریس کی چند تھیمز کو اردوانے کے بعد انھیں ٹیسٹ کرنے کے لئے لوکل ویب سرور سیٹ اپ کرنے کی ضرورت پیش آئی ہے۔
یونیفارم سرور پر ورڈپریس انسٹال کرنا بہت آسان ہے۔ البتہ ورڈپریس کے نئے ورژنز کو ٹیسٹ کرنے کے لیے یونیفارم سرور کا بھی حالیہ ورژن ہی استعمال کرو۔ باقی انسٹالیشن کا طریقہ یہی ہے کہ phpMyAdmin کے ذریعے ایک ڈیٹابیس بناؤ جس کی کولیشن utf8_unicode_ci ہو اور اس کے بعد ورڈپریس کے روٹ فولڈر پر براؤزر کے ذریعے نیویگیٹ کرو، اس طرح انسٹالیشن شروع ہو جائے گی۔
 
جی نبیل بھائی میں نے یونیفارم سرور کا جدید ورژن ہی استعمال کیا ہے۔ میں ورڈپریس ڈائریکٹری کو www فولڈر کی بجائے یونیفارم فولڈر کے اندر ہی کاپی پیسٹ کر کے ورڈپریس انسٹال کرنے کی ناکام کوشش کر رہا تھا۔ اب جب درست جگہ پیسٹ کر کے ورڈپریس 2٫7 کو انسٹال کیا تو ہو گیا ہے۔ شکریہ نبیل بھائی۔
 
نبیل صاحب
میں کافی دنوں سے phpBB پر دماغ خوری کر رہا تھا۔آج ایک اور فورم پر ایک ساتھی نے اردو ویب کے اس دھاگے کا ربط بھیجا۔یہاں آکر الحمدللہ سکھ کا سانس لیا۔
اللہ آپ کو بہت بہت جزائے خیر عطا فرمائے۔اور آپ کی صلاحیتوں کو دین کی خدمت کے لئے قبول فرمائے۔
میں نے ابھی ڈاؤن لوڈ کر لیا ہے۔اگر کوئی مسئلہ ہوا تو آپ کو زحمت دوں گا۔امید ہے آپ اسی طرح تعاؤن فرماتے رہیں گے۔
 
اچھا یہ بتلائیں کہ کیا اردو فورم کے لئے phpBB کا کوئی خاص ورژن چاہیئے یا ہر ایک پر اردو فورم بن جائیگا ؟
میں نے آپ کا کسٹمائز سرور ڈاؤن لوڈ کر لیا تھا۔لیکن اس میں ہوم پیج پر وہ آپشنز نہیں ہیں جو آپ کے اسکرین شاٹ میں نظر آ رہے تھے۔
میرے پاس ایسا آرہا ہے۔

urdu.ser.JPG


؟؟؟
 
Top