1. اردو محفل سالگرہ شانزدہم

    اردو محفل کی سولہویں سالگرہ کے موقع پر تمام اردو طبقہ و محفلین کو دلی مبارکباد!

    اعلان ختم کریں

اردو ویب سرور

نبیل نے 'اردو سوفٹویر ریلیز' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مارچ 10, 2007

  1. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,845
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    السلام علیکم،

    آپ میں سے کئی دوست اپنے لوکل ہوسٹ ویب انوائرنمنٹ میں اردو فورم اور دوسرے اردو سوفٹویر انسٹال کرنے میں مشکلات کا ذکر کر چکے ہیں۔ دراصل اردو سپورٹ والی ویب اپلیکیشنز رن کرنے کے لیے ویب سرور کے تمام کمپوننٹس، اپاچی ویب سرور، مائی ایس کیو ایل ڈیٹابیس سرور اور پی ایچ پی سکرپٹنگ لینگویج کی ایک خاص کنفگریشن کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ یہ یونیکوڈ ڈیٹا کو صحیح طور پر ہینڈل کر سکیں۔

    اپنے ونڈوز کمپیوٹر پر اپاچی ویب سرور، مائی ایس کیو ایل اور پی ایچ پی انسٹال کرنے کا ایک آسان طریقہ انٹرنیٹ سے کوئی سا stand alone سرور ڈاؤنلوڈ کرکے انسٹال کر لینا ہے جس سے یہ تینوں کمپوننٹ خود سے سیٹ اپ ہو جاتے ہیں۔ اس کی مثال XAMPP اور Uniform Server ہیں۔ اس میں مسئلہ یہ ہے کہ کسی سٹینڈ الون سرور میں کمپوننٹس کا وہ کمبینیشن نہیں ملتا جو کہ اردو پی ایچ پی فورم سوفٹویر یا اردو جملہ رن کرنے کے لیے ضروری ہے۔ کسی نہ کسی کمپوننٹ کا ورژن ایسا نکل آتا ہے کہ اس سے یہ سرور استعمال کے قابل نہیں رہتا۔

    اس صورتحال میں واحد حل خود سے اپنے کمپیوٹر پر اپاچی، مائی ایس کیو ایل اور پی ایچ پی کے مناسب ورژن انسٹال کرنا اور ان کی کنفگریشن کرنا ہے۔ میں نے کافی عرصے سے ارادہ کیا ہوا تھا کہ اس کے لیے ایک ٹیوٹوریل لکھوں گا۔ اسی اثنا میں میرے ذہن میں ایک آئیڈیا آیا کہ کیوں نہ کسی سٹینڈ الون سرور میں کچھ ردوبدل کرکے اسے اپنی ضرورت کے مطابق کنفگر کرنے کی کوشش کی جائے۔ میری نگاہ انتخاب یونیفارم سرور پر ٹھہر گئی۔ اس کا استعمال نہایت آسان ہے۔ اس کے لیے کسی سیٹ اپ کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اسے محض ڈاؤنلوڈ کرکے اور ان زپ کرکے اس کا استعمال شروع کیا جا سکتا ہے۔ اس میں شامل Server_Start.bat رن کرنے سے یہ سرور سٹارٹ‌ ہوجاتا ہے جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے۔

    [​IMG]

    اور اسے شٹ ڈاؤن کرنے کے لیے Stop.bat کو رن کیا جاتا ہے۔

    [​IMG]

    یونیفارم سرور کے ڈیفالٹ سیٹ اپ میں ایک مسئلہ یہ ہے کہ اس میں php5 استعمال ہوئی ہوئی ہے جبکہ phpbb سمیت زیادہ تر سکرپٹ php4 پر رن کرتی ہیں۔ اس کا حل میں نے یہ کیا کہ یونیفارم سرور کے ڈیفالٹ سیٹ اپ میں php5 کی جگہ php4 کنفگر کر دیا۔ اس کے علاوہ میں یونیفارم سرور میں شامل http.conf اور php.ini فائلوں میں چند ضروری تبدیلیں بھی کردیں۔ اس طرح اب ایسا سٹینڈ الون ویب سرور تیار ہو گیا ہے جس پر یونیکوڈ اردو ویب اپلیکشن سیٹ اپ اور رن کی جا سکتی ہیں۔

    یونیفارم سرور کی مناسب کنفگریشن کے بعد میں نے اس میں اردو phpbb فورم انسٹال کرنے کا تجربہ کیا جو کامیاب نکلا۔ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے کہ یونیفارم سرور کے پینل کے صفحہ پر اردو فورم کا ربط بھی شامل کر دیا گیا ہے۔


    [​IMG]

    اس کے بعد میں نے اسی فورم پر کٹیگری موڈ اور پورٹل موڈ بھی انسٹال کر دیا ہے میں نے اس میں اٹیچمنٹ موڈ اور ٹاپک کیلنڈر بھی شامل کر دیے ہیں۔ علاوہ ازیں میں نے فورم کی روٹ میں .httaccess فائل میں سٹرنگ اوور لوڈنگ بھی انیبل کر دی ہے۔ اس طرح آپ کو اپنے لوکل سسٹم پر ٹیسٹ کرنے کے لیے بنا بنایا اردو فورم مل جائے گا۔ اس کے ایڈمن یوزر اکاؤنٹ کی تفصیل ذیل میں ہے:

    یوزر نیم: admin
    پاسورڈ: urduweb


    ذیل میں اردو ویب سرور میں انسٹال کردہ اردو پورٹل کا سکرین شاٹ موجود ہے:

    [​IMG]


    نوٹ: برائے مہربانی اس ٹیسٹ فورم کو اپنے ویب ہوسٹ پر نہ منتقل کریں۔ اگر آپ ایسا کرنا چاہیں تو پہلے ایڈمن پاسورڈ تبدیل کر لیں۔

    یہ بھی نوٹ کر لیں کہ اردو ویب سرور ایک تجرباتی پیشکش ہے۔ اس کا مقصد صارفین کے لیے انکے ونڈوز کمپیوٹر پر اردو فورم اور دوسرے سوفٹویر کی ٹیسٹنگ آسان بنانا ہے۔ اگرچہ میں نے اس پیکج میں سے غیر ضروری فائلیں نکال دی ہیں اس کے باوجود یہ ایک بھاری بھرکم (13 میگابائٹ) ڈاؤنلوڈ ہے۔ اگر یہ تجربہ کامیاب نکلتا ہے تو مزید اردو سوفٹویر پلگ ان کی صورت میں مہیا کیا جا سکتا ہے۔ اس سلسلے میں آپ سب دوستوں کی آراء کا انتظار رہے گا۔

    اردو ویب سرور ڈاؤنلوڈ کریں

    والسلام
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  2. راج

    راج محفلین

    مراسلے:
    457
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Amused
    واہ صاحب کیا اتفاق ہے - میں صبح سے ہی پریشان تھا پی ایچ پی سرور ڈاونلوڈ کیا اس کے بعد اپاچی پر بھی قسمت آزمائی کی مگر کچھ سمجھ میں نہیں آیا- اور دیکھئے آپ رحمت کا فرشتہ بن کر آئے آج ہی آپ نے میرے مسئلے کا حل بتا دیا- ابھی تو میں نے ڈانلوڈ پر رکھا ہوا ہے - استعمال کرکے پھر آپ کو بتاونگا-
    امید ہی اس بار میں پریشان نہیں ہوونگا اور اپنے فورم کا کام زور و ِشور سے کر سکوں گا-
    بہت بہت بہت بہت شکریہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہ
     
  3. راج

    راج محفلین

    مراسلے:
    457
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Amused
    واہ نبیل بھائی توسی گریٹ ہو-----
    آپ نے تو سارا مسئلہ ہی حل کردیا-
    بہت بہت شکریہ
    اب استعمال کرکے دیکھتا ہوں- اور کوئی پریشانی ہو تو آپ کو تکلیف دیتا ہوں-
    پھر ملتے ہیں-
     
  4. قیصرانی

    قیصرانی لائبریرین

    مراسلے:
    45,875
    جھنڈا:
    Finland
    موڈ:
    Festive
    زبردست نبیل بھائی :D
     
  5. راج

    راج محفلین

    مراسلے:
    457
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Amused
    نبیل بھائی یہ تو بہت خوب رہی کیا بات ہے- مگر ایک بات پوچھنی تھی - کیا اس میں ایڈیٹ نہیں کیا جاسکتا - مطلب ایڈمن سیکشن میں جاکر سب کچھ یہیں سیٹ کیا اور مکمل کرنے کے بعد اسے اپلوڈ کر دیا-
    یا پھر مجھے اگر اسکن ٹیسٹ کرنی ہو تو - پی سی میں فورا بدل بدل کر اور اس میں ضرورت کے مطابق ترمیم کی جاسکتی ہے-

    اور اگر مان لیا کہ کچھ نہیں ہو سکتا اور مجھے اسی فورم کو اپنے یوزر نیم اور پاسورڈ بدل کر اپلوڈ کیا تو کون سا فولڈر اپلوڈ کرنا ہوگا- (urch216) یہی فولڈر؟
    جواب کا منتظر
     
  6. راج

    راج محفلین

    مراسلے:
    457
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Amused
    نبیل بھائی ایڈمن پینل میں لوگ ان کر لیا میں نے-
     
  7. راج

    راج محفلین

    مراسلے:
    457
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Amused
    بڑا مزا آرہا ہے یونیفارم سرور کا-
    نبیل بھائی کچھ معلومات چاہئے تھی آپ سے-
    1- مجھے فورم کے فونٹس کو مینٹین کرنا ہے - یعنے فونٹ سائز کو اپنی ضرورت کے حساب سے بدلنا ہے- تو یہ کہاں سے ہوگا-
    2- یہ Bot Management کیا ہے- اس پر کچھ روشنی ڈالئے-
    3- اگر ہم 3 لوگ مینیجمینٹ میں ہے تو اس کا ایڈجسٹمنٹ کیسے ہو- کہ کون اونر ہے کون ایمن ہے اور کون کو ایڈمن ؟
    4- میں جب بھی کوئی تھیم انسٹال کرتا ہوں تو یہ میسیج آتا ہے-

    کوڈ:
    emplate->_tpl_load(): File ./templates/affiance/blocks/navigation_block.tpl does not exist or is empty
    
    DEBUG MODE
    
    Line : 287
    File : class_template.php
    
    جواب کے لیے پہلے ہی شکریہ کہہ دوں-
    جواب کا منتظر
    راج
     
  8. AMERICAN

    AMERICAN محفلین

    مراسلے:
    318
    میں پر مزید سٹڈی کرتا ہوں۔
     
  9. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,845
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    راج، آپ کے سوالوں کے جواب کچھ اس طرح ہیں:

    ۔ کٹیگری موڈ والی فورم پر عام phpbb کی تھیمز نہیں چلیں گی۔ اس کے لیے کٹیگری موڈ کمپیٹیبل تھیم ہی کی ضرورت پڑے گی
    ۔ تھیم میں فونٹ وغیرہ بدلنے کے لیے اس کی سٹائل شیٹ میں تبدیلی کی ضرورت پڑے گی۔ اس کا ایک بہتر طریقہ کٹیگری موڈ کی سب ٹمپلیٹ فیچر کا استعمال ہے۔ میں وقت ملنے پر اس کے بارے میں بھی لکھوں گا
    ۔ بوٹس منیجمنٹ کا تعلق سرچ بوٹس جیسے کہ گوگل بوٹ وغیرہ سے ہے۔ عام طور پر اس کی تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی
    ۔ کٹیگری موڈ فورم میں گروپ منیجمنٹ کے لیے آپ کٹیگری موڈ کی یوزرز گائیڈ میں اس کی تفصیلات دیکھیں

    ذیلی فورم کے موڈ کی یوزرز گائیڈ
    کٹیگری موڈ فورم میں مین ایڈمنسٹریٹر، ایڈمنسٹریٹر اور ماڈریٹر لیول ہوتے ہیں۔
     
  10. راج

    راج محفلین

    مراسلے:
    457
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Amused
    آپ کے سارے جواب کا اور مدد کا بہت بہت شکریہ

    آپ کا دیاہوا سرور بہت کام آرہا ہے- اب میں اس فورم کو سرور پر ٹیسٹ کرکے اپلوڈ بھی کر چکا ہوں- مگر ویب سرور پر وہ ڈیبیس سے کنیکٹ نہیں ہو رہا ہے ایرر آرہا ہے - ایسا کیوں
    کیا جب کہ سب کچھ سہی دیا ہوا ہے-

    کوڈ:
    
    
    
    // phpBB 2.x auto-generated config file
    // Do not change anything in this file!
    
    $dbms = 'mysql4';
    
    $dbhost = 'localhost';
    $dbname = '67503';
    $dbuser = '67503';
    $dbpasswd = 'میرا پاسورڈ یہاں دیا ہوا ہے';
    
    $table_prefix = 'phpbb_';
    
    define('PHPBB_INSTALLED', true);
    
    
    
     
  11. عمر میرزا

    عمر میرزا محفلین

    مراسلے:
    158
    نبیل بھائی آپ نے جو یہ فورم دیا ہے اسے اگر ویب سپیس پر اپلوڈ کیا جائے تو یہ کیسے ایکٹو ہو گا
     
  12. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,845
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    عمر میرزا، اردو ویب سرور میں شامل فورم کو براہ راست ویب ہوسٹ پر منتقل کرنا قدرے پیچیدہ کام ہے۔ اس کے لیے اس کا ڈیٹا ایکسپورٹ کرکے ویب ہوسٹ کی ڈیٹابیس میں امپورٹ کرنا ہوگا اور اسکے بعد کئی کنفگریشن سیٹنگز تبدیل کرنا ہوں گی تاکہ فورم نئی لوکیشن پر چل سکے۔ اصل طریقہ تو یہی ہے کہ پہلے اردو phpbb فورم انسٹال کی جائے اور اسے سی ایچ موڈ فورم سے اپڈیٹ کیا جائے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  13. عمر میرزا

    عمر میرزا محفلین

    مراسلے:
    158
    اردو phpbb فورم کہاں سے مل سکتا ہے؟
     
  14. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,845
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
  15. عمر میرزا

    عمر میرزا محفلین

    مراسلے:
    158
    نبیل بھائی میں نے اردو سی ایچ موڈ فورم"اردو پی ایچ بی بی اور ذیلی فورم کے موڈ کا پری انسٹ " کو ویب ہوست پر منتقل کیا ہے مگر جب اس کو اوپن کیا تو یہ میسج آرہا ہے۔

     
  16. عمر میرزا

    عمر میرزا محفلین

    مراسلے:
    158
    السلام علیکم

    اللہ کا شکر ہے کہ آخر کار فورم انسٹال ہو ہی گیا ۔
    نبیل بھائی کیا اس کے کوئی اور ٹیملیتس مل سکتے ہیں؟
     
  17. دوست

    دوست محفلین

    مراسلے:
    13,086
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Fine
  18. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,845
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    عمر میرزا، اگر آپ نے phpbb فورم انسٹال کیا ہے تو اس کی اردو کسٹمائزڈ ٹمپلیٹس آپ کو مکی فراہم کر دیں گے۔ میں کوشش کروں گا کہ انہیں بھی یہاں اپلوڈ کر دوں۔ اور اگر آپ نے اردو سی ایچ موڈ فورم انسٹال کیا ہے تو اس کے کسٹمائزڈ ٹمپلیٹس آپ کو اسی ڈاؤنلوڈ کے زمرے میں مل جائیں گی۔
     
  19. عمر میرزا

    عمر میرزا محفلین

    مراسلے:
    158
    سی ایچ موڈ فورم انسٹال کرنے سے کافی بہتری آ گئی ہے ۔صرف header کا مسلئہ رہ گیا ہے۔۔ وہ جو سب سے اوپر " تلاش ' ارکان ' لاگ ان " وغیرہ لکھا ہوا آتا ہے ۔اس کو کیسے بٹنوں میں تبدیل کرنا ہے ۔جیسے یہ اردو مخفل میں نظر آتے ہیں
     
  20. عمر میرزا

    عمر میرزا محفلین

    مراسلے:
    158
    سی ایچ موڈ فورم کی ڈیفالٹ فونٹ کیا ہے؟
     

اس صفحے کی تشہیر