اردو ویب سرور اپڈیٹ

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،


اردو ویب سرور ایک مکمل ویب سرور پیکج ہے جو کہ اردو ویب اپلیکیشنز جیسے کہ اردو فورم اور اردو جملہ وغیرہ پر تجربات کرنے کے لیے بہترین پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے اور خاص طور پر یونیکوڈ ڈیٹا کے حوالے سے کنفگر کیا گیا ہے۔ اس کی خاص بات اس پیکج میں پری انسٹالڈ اردو سی ایچ موڈ فورم جس میں پورٹل موڈ بھی شامل ہے۔

میں نے کچھ عرصہ پہلے اردو ویب سرور پیکج ریلیز کیا تھا جو کہ اصل میں یونیفارم سرور کی ایک ترمیم شدہ شکل ہے۔ اس میں ایک بگ یہ سامنے آیا تھا کہ اس میں پی ایچ پی مائی ایڈمن (phpMyAdmin) استعمال کرنا ممکن نہیں ہو رہا تھا اور ایرر میسج آ رہے تھے۔ میں نے اس ایرر کو ٹھیک کرکے اردو ویب سرور پیکج دوبارہ اپلوڈ کر دیا ہے۔ جو دوست پہلے سے اردو ویب سرور ڈاؤنلوڈ کر چکے ہیں، ان سے درخواست ہے کہ وہ ذیل کی اٹیچمنٹ ڈاؤنلوڈ کرکے اس زپ فائل میں سے select_lang.lib.php فائل extract کر لیں اور اسے اردو ویب سرور کے diskw\home\admin\www\phpMyAdmin\libraries فولڈر میں کاپی کر دیں۔ اب آپ کے پاس phpMyAdmin صحیح چلنا چاہیے۔ اگر کوئی مسئلہ پیش آئے تو ضرور بتائیں۔

والسلام
 

Attachments

  • select_langlib.zip
    2.5 KB · مناظر: 10
Top