اردو وکیپیڈیا 5ہزار مضامین کی جانب گامزن

ابوشامل

محفلین
السلام وعلیکم برادران! آپ لوگوں کے لیے ایک خبر لے کر حاضر ہوا ہوں، اردو وکیپیڈیا 5 ہزار مضامین کی جانب گامزن ہے اور اب صرف چند مضامین درکار ہیں۔ میری محفل کے شرکا سے گذارش ہے کہ محفل پر آپ لوگ بہت زیادہ وقت دیتے ہیں اگر اپنی معلومات ایک معیاری مضمون کی صورت میں وکیپیڈیا اردو پر بھی شائع کردیں تو کئی لوگوں کا بھلا ہوجائے گا۔ میں اردو وکیپیڈیا کو انٹرنیٹ پر اردو کا سب سے کامیاب منصوبہ سمجھتا ہوں اور اس کا متحرک رکن بھی ہوں۔ امید ہے میری اس درخواست پر ہزاروں میں سے چند دیوانے تو وکیپیڈیا کی طرف بھی آنکلیں گے۔ امید پر دنیا قائم ہے والسلام
 

شاکرالقادری

لائبریرین
محترم ابوشامل
ميں نے وكيپيڈيا پر ااپنا كچھ حصہ ڈالنے كي كوشش كي ہے
اس سلسلہ ميں مجھے آپ كي جانب سے ايك پيغام ملا تھا جس كے جواب ميں ميں نے آپ كو ايك برقي خط ارسال كيا ہے
براہ كرم ميري راہنمائي فرمايئے گا
ميں وكيپيڈيا پر بہت سے مضاميں شامل كرنا چاہتا ہوں
 

جیسبادی

محفلین
اس سنگ میل تک پہنچنے میں درج ذیل افراد نے نمایاں کام کیا ہے (مضامین کی تعداد کے سلسلے میں):

افراز (سمرقندی)
وہاب اعجاز
فخر
آصف ربانی
خالد محمود
...............
حکیم العروج
عادل

منتظمی کے سلسلہ میں سیف اللہ (ثاقب)، خاور، اور حیدر صاحب نے نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ منتظمی میں افراز بھی نمایاں رہے ہیں۔

اس کے علاوہ اس فورم سے بھی کچھ لوگوں نے کام کیا ہے، جن میں مارواء اور قیصرانی شامل ہیں۔
 

جیسبادی

محفلین
میرے تجربے میں اس فورم پر فائرفاکس کچھ مختلف (slow) محسوس ہوتا تھا، بہ نسبت ایک عام ٹیکسٹ باکس کے۔ مدت سے میں نے "نو سکرپٹ" لگایا ہؤا ہے، اس لیے تازہ صورت کا پتہ نہیں۔ اب معلوم نہیں کہ آپ کی اردو لائبرری میڈیا وکی پر کیا حال ہے۔

فورمز پر تو شاید نئے لوگوں کے لیے اس کی افادیت ہے، مگر وکیپیڈیا پر سنجیدہ لوگ ہی لکھتے ہیں۔ ان لوگوں کو اس طرح کے ابتدائ مسائل نہیں ہونے چاہیے۔ میرے برعکس، ثاقب صاحب ویب پیڈ کے حق میں رائے رکھتے ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جیسبادی، میرے خیال میں اگر اردو وکی پیڈیا پر اردو ویب پیڈ کے استعمال کی آپشن موجود ہو تو اس سے وہاں کام کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ ویب پیڈ کا فائر فاکس پر سست ہونا گیکو انجن کی limitations کی وجہ سے ہے۔ نسبتاً بڑی عبارتوں کے لیے یہ فائر فاکس اور اوپیرا پر سست ہو سکتا ہے۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
نبیل میں نے دیکھا ہے
کہ وکی پیڈیا پر اردو ویب پیڈ کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں آپ سے مدد طلب کرنے کا ذکر بھی ہوا ہے
اگر آپ یہ کام کر دیں تو بہتوں کا بھلا ہوگا
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

مجھے خوشی ہو گی اگر میں اس سلسلے میں کسی کام آ سکوں۔ میں نے میڈیا وکی میں ویب پیڈ انٹگریشن کا کام کیا ہوا ہے۔ اس کام کو میں کچھ عرصے بعد ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں لیکن اگر کوئی صاحب چاہیں تو میں یہ فراہم کرنے کو تیار ہوں۔

والسلام
 

ابوشامل

محفلین
مبارکباد

چند دن کی غیر حاضری کے دوران اردو وکیپیڈیا پر 5 ہزار مضامین مکمل ہوگئے ہیں اب پہلا ہدف 10 ہزار ہے۔ جن لوگوں نے یہاں سے اپنا حصہ ڈالا اس پر ان کا مشکور ہوں۔ والسلام
 
ایک زمانے میں جیسبادی بھی کافی متحرک تھا اور ایک اچھا خاصا لمبا دھاگہ چلا بھی تھا جس میں وکیپیڈیا پر مضمون پوسٹ کرنے کے بارے میں گفتگو چلتی رہی جس کی بدولت ایک مضمون میں نے بھی پوسٹ کیا تھا اور ماورا ، قیصرانی نے بھی پوسٹنگ کی تھی۔

اردو ویب پر کافی ایسا مواد ہے جسے تھوڑا سا ٹھیک کرکے وکیپیڈیا پر پوسٹ کیا جا سکتا ہے۔ قیصرانی کیا خیال ہے اس پر منصوبہ بندی نہ کی جائے ، کمپیوٹر پر سوال جواب کا دھاگہ مفید ثابت ہو سکتا ہے ، اسی طرح فلسفہ اور تصوف میں سے کئی مضامین نکل سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کئی مباحثیں ہیں جن میں کچھ رد و بدل کیا جائے تو وہ بھی ایک مضمون بن سکتا ہے۔ :)

اس دھاگہ کو متحرک رکھنے کی ضرورت ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ کافی مواد ذرا سی کانٹ چھانٹ سے وکی پیڈیا پر پوسٹ کیا جاسکتا ہے۔
 

جیسبادی

محفلین
محب،
کسی ایسے سائنسی/معلوماتی دھاگے کا ربط بھی تو دو جو وکیپیڈیا پر منتقل ہونے کا امیدوار ہو۔
 
جیسبادی میرے خیال سے اردو کمپیوٹنگ کے سب فورم میں کافی پوسٹ ایسی ہیں جنہیں وکی پیڈیا پر لے جایا جا سکتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اس طرف ایک مربوط کوشش بھی کی جاسکتی ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
اردو وکی پیڈیا پر لفظ "آ" سے شروع ہونے والے تمام ممالک کے مضامین کا ترجمہ و تلخیص میں کرنے لگا ہوں۔ براہ کرم کوئی اور دوست اس کو نہ چھیڑے
 

قیصرانی

لائبریرین
آذربائیجان، آئس لینڈ، آسٹریلیا (جاری ہے) اور آئیوری کوسٹ کے مضامین محفل اور اردو وکی پیڈیا، دونوں‌ پرمنتقل کر دیئے ہیں
 
Top