اردو وکّی‌پیڈیا

جیسبادی اس کام کے لیے کیوں نہ ایک ٹیم بنا لی جائے اور آپ اس ٹیم کو لے کر چلتے رہیں اور ساتھ ساتھ تازہ صورتحال پر روشنی بھی ڈالتے رہیں کہ کیا ہورہا ہے۔ ٹیم بنانے کے کئی فوائد ہیں جن میں سرفہرست ارکان کی تعداد کا پتہ چل جاتا ہے اور پھر کام کو بانٹا جا سکتا ہے۔ شمیل کو بھی شامل کریں وہ بھی کام کرنے والا لڑکا ہے۔
 
میں نے منصور کے ساتھ گٹھ جوڑ کے بعد فیصلہ کیا کہ سب کو بتادوں کہ جیسبادی کی تمناؤں کو حقیقت کا رنگ دینے کے لیے مصمم ارادہ کیا گیا ہے کہ اگلے ماہ تک وکی پیڈیا پر مضامین کی تعداد 1000 تک پہنچا دی جائیں گی۔

اس سلسلہ میں ان خواتین و حضرات سے خصوصی مدد کی گزارش ہے

شمشاد
رضوان
ماورا
شگفتہ
وہاب
جویریہ
 

قیصرانی

لائبریرین
انشاء‌اللہ لکھ دیتے تو ہم لوگ لکھنے سے بچ جاتے۔
ویسے ماوراء سے درخواست ہے کہ وہ اپنے ناروے، سوئیڈن، ڈنمارک والے مضامین کو وکی پر ڈال دیں۔ اسی طرح جو احباب اس محفل میں‌کچھ مضامین لکھ چکے ہیں، ان سے درخواست ہے کہ وہ ہمت کر کے وکی پر ڈال دیں۔ ورنہ محب بھائی ہیں، وہ آپ کی اجازت ملنے کے بعد ان کو آپ کے حوالہ سے وکی پر ڈال دیں گے۔
ج س م ف
بے بی ہاتھی
 

ماوراء

محفلین
ماوراء۔۔۔مدد۔۔۔مضامین۔۔۔ :shock: :roll:

محب، جو کام میں کر سکتی ہوں اس میں آپ کی ہزار بار مدد کرنے میں تیار ہوں۔ لیکن یہاں میں نےمدد بھی کروائی تو سارا کام خراب ہو جائے گا۔ :?

قیصرانی، آپ تو ایسے کہہ رہے ہیں جیسے میں نے وہ مضمون بہت اچھا لکھا ہے۔ اس کو کوئی پڑھ کر مجھے برا بھلا ہی کہہ سکے گا۔ آپ نے پڑھا ہے اسے؟ میں نے اتنی مشکل سے اس میں اردو کے جملے بنائے تھے۔ لیکن وہ اتنے ہی تھے کہ سمجھ آ سکتی ہے۔ :?
 

قیصرانی

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
ماوراء۔۔۔مدد۔۔۔مضامین۔۔۔ :shock: :roll:

محب، جو کام میں کر سکتی ہوں اس میں آپ کی ہزار بار مدد کرنے میں تیار ہوں۔ لیکن یہاں میں نےمدد بھی کروائی تو سارا کام خراب ہو جائے گا۔ :?

قیصرانی، آپ تو ایسے کہہ رہے ہیں جیسے میں نے وہ مضمون بہت اچھا لکھا ہے۔ اس کو کوئی پڑھ کر مجھے برا بھلا ہی کہہ سکے گا۔ آپ نے پڑھا ہے اسے؟ میں نے اتنی مشکل سے اس میں اردو کے جملے بنائے تھے۔ لیکن وہ اتنے ہی تھے کہ سمجھ آ سکتی ہے۔ :?
:( ارے یہ کیا؟ اتنا اچھا مضمون لکھا اور باتیں‌ایسی؟ سیدھی طرح سے انکار کردیں۔ یوں‌تو نہ کہیں :(۔ لگتا ہے اب آپ کا موڈ ٹھیک کرنا ہی پڑے گا۔ اجازت ہے؟
بے بی ہاتھی
 

ماوراء

محفلین
انکار کی بات نہیں ہے قیصرانی، مجھے کوئی بھی مدد کر کے خوشی ہو گی۔ ہاں البتہ مدد آسان ہو تو۔ اور جب میں کوئی مدد نہیں کر سکتی تو میں کہہ دیتی ہوں کہ میں یہ کام نہیں کر سکتی۔ اور موڈ میرا آج ہی تو ٹھیک ہے۔ ورنہ خراب ہوتا تو شاید کہہ دیتی کہ ہاں ٹھیک ہے میں مدد کروا دوں گی۔ بھلے کام آتا ہوتا یا نا۔
 

جیسبادی

محفلین
محب علوی نے کہا:
میں نے منصور کے ساتھ گٹھ جوڑ کے بعد فیصلہ کیا کہ سب کو بتادوں کہ جیسبادی کی تمناؤں کو حقیقت کا رنگ دینے کے لیے مصمم ارادہ کیا گیا ہے کہ اگلے ماہ تک وکی پیڈیا پر مضامین کی تعداد 1000 تک پہنچا دی جائیں گی۔

اس سلسلہ میں ان خواتین و حضرات سے خصوصی مدد کی گزارش ہے

شمشاد
رضوان
ماورا
شگفتہ
وہاب
جویریہ

محب، آپ اچھی ٹیم تشکیل دے رہے ہو۔ انشاللہ، 1000 کا ہدف جلد پورا ہو جائے گا۔

مارواء: وکی پر مضمون کسی کی ملکیت نہیں ہوتا۔ آپ لکھو۔ اگر کسی کو اس میں بہتری کے لیے اضافہ کرنا ہو گا، تو وہ اس کی ذمہ داری ہے۔
 
چلیں جی ایک اور ٹیم تشکیل دے لیتے ہیں اردو وکی پیڈیا کے لیے

جیسبادی ۔۔۔۔۔۔سربراہ
محب
قیصرانی
ماورا

مجھے امید ہے کہ شمیل، رضوان اور شمشاد بھی ہم سے جلد آ ملیں گے :)
 

قیصرانی

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
چلیں جی ایک اور ٹیم تشکیل دے لیتے ہیں اردو وکی پیڈیا کے لیے

جیسبادی ۔۔۔۔۔۔سربراہ
محب
قیصرانی
ماورا

مجھے امید ہے کہ شمیل، رضوان اور شمشاد بھی ہم سے جلد آ ملیں گے :)
یہ کیا ماوراء‌کا نام سب سے آخر میں؟ جائیں میں‌نہیں‌کھیلتا
 

جیسبادی

محفلین
یہاں میں وکی کے سرگرم رکن افراز کی تازہ تحریر نقل کر رہا ہوں:


................................below.........................copied from ur.wikipedia.org under GPL........

اردو میں اس دائرہ المعارف کا آغاز تو جیسے ہوا سو ہوا ، جیتے رہیں ہمارے سیف اللہ اور خاور صاحب۔ مگر حیرت تو اس بات پر ہے کہ پانچ سال گذرنے کے باوجود پوری دنیا میں پھیلے ہوئے پاکستانیوں میں کوئی لکھنے والا ہی نہیں! انگریزی اور جاپانی ویکیپیڈیا میں ہر لمحہ دسویوں نئی ترمیمات کو دیکھ کر یہ اندازہ بخوبی ہوجاتا ہے کہ اسلامی دنیا اور بطور خاص پاکستان کی اس عظیم ترقی کی وجہ کیا ہے کہ جسکو دیکھ کر دنیا حیران ہے۔

اب تک کے جو مضامین کسی نہ کسی نے لکھ ہی دیئے ہیں انکو دیکھ کر یہ حقیقت پہلی نظر میں ہی عیاں ہوجاتی ہے کہ لکھنے والے افراد نے قلم اٹھایا بھی تو اکثر نے اپنی تحریروں کو صرف شعاعری ، نغموں ، موسیقاروں اور مذہب تک ہی محدود رکھا۔ ہم نے مانا کہ شعاعر اور قوال ، مہارت فن کے شعبہ میں آتے ہیں اور مذہب پر لکھنا گویا ہمارا دینی فریضہ ہے کہ اگر ہم عملی طور پر مذہب کی کسی بات پر عمل پیرا نہ ہوتے ہوئے بھی صرف مذہب پر کچھ لکھ ہی دیں گے تو لازمی جنت میں جائیں گے۔ مگر ذہن میں سوال آتا ہے ، اور صرف ایک سوال آتا ہے کہ --- کیا فن قوالی ، موسیقی ، ناچ گانے اور مذہب کے علاوہ دنیا میں کوئی اور شعبہ علم ہی نہیں کہ جس پر لکھا جاسکے ؟ --- اس بات کا کوئی جواب نہیں ملتا کہ اسلامی زبانوں سے علم کا خزانہ کیسے ناپید ہوا؟ اور اگر ناپید ہوہی گیا ہے تو کیسے واپس آئیگا؟ کھبی واپس آئے گا بھی کہ نہیں؟ کون واپس لائے گا؟ آپ بھی سوچیئے ، ہوسکتا ہے کہ آپ ہی وہ ہوں (یا ان میں سے ایک ہوں) جنکا تقدیر انتظار کررہی ہو۔

یہ تحریر میری اپنی ذاتی رائے ہے اور اس سے ویکیپیڈیا کی انتظامیہ کا متفق ہونا لازمی نہیں۔ اگر کسی صاحب کو کوئی اعتراض ہو تو اسکا میں ذاتی طور پر ذمہ دار ہوں اور اعتراض سننے اور جواب دینے کی پوری کوشش کروں گا۔ افراز



.........

..............................................above..................................copied from ur.wikipedia.org under GPL........
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
عمدہ اظہارِ خیال ہے لیکن ایک بڑی وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ جو افراد باقاعدہ معیاری اور ہمہ جہت تحاریر پیش کر سکتے ہوں وہ کمپیوٹر کے استعمال سے ناواقف ہوں ۔

ہماری جامعات (یونیورسٹیوں) اور اداروں میں کتنے ہی اساتذہ اور نام ایسے ہیں جو ہمہ جہت علمی سرمایہ رکھتے بلکہ چلتے پھرتے انسائکلوپیڈیا ہیں لیکن کمپیوٹر سے ناواقف ہیں اور جب ان کی توجہ اس جانب دلائی جائے تو وہ محض اسی ناواقفیت کے سبب سے معذرت کر لیتے ہیں۔

--------------------------------------

محب علوی

آپ نے ایک ٹیم میں میرا نام شامل کیا ہے اور ایک میں نہیں ، اب مجھے سمجھ ہی نہیں آرہا کہ مجھے دراصل آپ کا شکریہ کہاں ادا کرنا ہے پہلی صورت میں یا دوسری :)
 

قیصرانی

لائبریرین
دیکھئے میں‌یہ درخواست کر سکتاہوں‌کہ جن لکھاری حضرات کو کمپیوٹر کا استعمال نہ آئے، وہ اپنی تخلیقات لکھ کر ہم میں‌سے کسی دوست کو دے دیں۔ ہم سکین کر کے اس فورم کے دوستوں‌کی مدد سے برقیا دیں گے۔ میں‌خود یہ کام کرتا مگر پردیس ہوں‌:(
 

نبیل

تکنیکی معاون
اگرچہ میں اردو وکی پیڈیا میں مضامین لکھنے کی کاوش میں شامل نہیں ہوں پھر بھی یہاں ہونے والی گفتگو پر نظر رکھے ہوئے ہوں۔ میری اس سلسلے میں چند گزارشات ہیں۔

میرا جہاں تک خیال ہے، اردو وکی پیڈیا پر کام کرنے کا جذبہ موجود ضرور ہے لیکن اس کے لیے رہنمائی کا فقدان ہے۔ اگر جیسبادی یا کوئی دوسرے صاحب لوگوں کی اردو وکی پیڈیا کی جانب توجہ مبذول کرا رہے ہیں تو انہیں اس سلسلے میں کچھ رہنمائی بھی فراہم کرنی چاہیے۔ بغیر کسی گائیڈنس کے تو مذہب اور ادب پر ہی تحاریر جمع ہوتی رہیں گی۔

میرے خیال میں ضرورت اس بات کی ہے کہ جیسبادی یا افراز جیسے لوگ جو کہ اردو وکی پیڈیا پر کام کے سلسلے میں سرگرم ہیں، ان زمروں کی نشاندہی کریں جہاں کہ مضامیں کی ضرورت ہے۔ نہ صرف یہ بلکہ موضوعات کی ایک لسٹ بھی تیار کی جانی چاہیے جن پر کام کیا جا سکے۔ جہاں تک میں سمجھ سکا ہوں اس کام کی ذیل میں وکی پیڈیا پر انگریزی آرٹیکلز کا اردو میں ترجمہ کرنا بھی شامل ہے۔ اگر ایسا ہے تو ان آرٹیکلز کے روابط بھی فراہم کیے جانے چاہییں۔

میرے خیال میں لوگ سائنسی اور تکنیکی نوعیت کے مضامین لکھنے سے اس لیے بھی گھبراتے ہیں کیونکہ اس کے لیے قدرے مشق کی ضرورت ہوتی ہے۔ ابھی تمام اصطلاحات کے اردو مترادفات موجود نہیں ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان اصطلاحات کو اردو ٹیکسٹ میں ہو بہو انگریزی میں لکھ دیا جاتا ہے یا پھر انہیں اردو میں ٹرانسلٹریٹ کر دیا جاتا ہے۔ میرے خیال میں ایسا کرنے میں کوئی ہرج نہیں ہے کیونکہ وکی پیڈیا پر آرٹیکل ایک مرتبہ نہیں لکھا جاتا بلکہ اس کی برابر تصحیح کا مکینزم موجود ہے۔ ایک مرتبہ مضمون پوسٹ ہو جائے تو اس کی نظر ثانی کرنے والے اس میں تصحیح و ترمیم کرکے اس کا معیار بہتر بنا سکتے ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
خاور کے بلاگ پر اس سلسلے میں ایک پوسٹ پر نظر پڑی تھی۔ اس میں خاور کی افراز سے اصطلاحات کے استعمال کے بارے میں گفتگو پیش کی گئی ہے۔

میری جیسبادی سے درخواست ہے کہ وہ افراز کو یہاں آنے کی دعوت دیں تاکہ وہ اس سلسلے میں ہم سب کی بہتر رہنمائی کر سکیں۔
 

جیسبادی

محفلین
سیدہ شگفتہ نے کہا:
عمدہ اظہارِ خیال ہے لیکن ایک بڑی وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ جو افراد باقاعدہ معیاری اور ہمہ جہت تحاریر پیش کر سکتے ہوں وہ کمپیوٹر کے استعمال سے ناواقف ہوں ۔

ہماری جامعات (یونیورسٹیوں) اور اداروں میں کتنے ہی اساتذہ اور نام ایسے ہیں جو ہمہ جہت علمی سرمایہ رکھتے بلکہ چلتے پھرتے انسائکلوپیڈیا ہیں لیکن کمپیوٹر سے ناواقف ہیں اور جب ان کی توجہ اس جانب دلائی جائے تو وہ محض اسی ناواقفیت کے سبب سے معذرت کر لیتے ہیں۔

--------------------------------------

میرے خیال میں کمپوٹر سے تو اکثر لوگ واقف ہیں، خاص طور جو تکنیکی شعبوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ ہاں اردو کلیدی تختہ سے اکثر لوگ جھجکتے ہیں۔ اس سلسلہ میں اس طرح کے فورم مفید ثابت ہو رہے ہیں۔

عوام میں بھی گوگل کے مطابق پاکستانی کافی تعداد میں نیٹ کیفے کے زریعہ قابل اعتراض سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔ یہاں بھی اردو تختے کا مسلئہ ہے اور اس طرح کے فورم مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ شاید اردو میں قابل اعتراض مواد کے زریعہ ہی انہیں اس وقت متوجہ کیا جا سکتا ہے۔
 

جیسبادی

محفلین
نبیل نے کہا:
خاور کے بلاگ پر اس سلسلے میں ایک پوسٹ پر نظر پڑی تھی۔ اس میں خاور کی افراز سے اصطلاحات کے استعمال کے بارے میں گفتگو پیش کی گئی ہے۔

میری جیسبادی سے درخواست ہے کہ وہ افراز کو یہاں آنے کی دعوت دیں تاکہ وہ اس سلسلے میں ہم سب کی بہتر رہنمائی کر سکیں۔

فورم پر آنے کی ایک عام دعوت تو میں وکی پر دے چکا ہوں۔ خود میں نے چند ہفتے پہلے ہی وکی پر لکھنا شروع کیا ہے، اس لیے میری واقفیت لوگوں سے زیادہ نہیں۔ آپ کی تحریر سے ہی معلوم ہؤا کہ خاور کا بلاگ بھی ہے۔ آپ بلاگرحضرات ایک دوسرے سے زیادہ واقف ہیں۔

جہاں تک وکی پر لکھنے کا تعلق ہے تو میں ایسے موضوعات پر ہی لکھ رہا ہوں جن کے لیے مجھے تحقیق کی ضرورت نہ پڑے یا معمولی سی تحقیق کی۔ یہی مشورہ میں باقی لوگوں کو بھی دوں گا۔ چونکہ ہر آدمی کا شعبہ مختلف ہے اس لیے زمرے یا عنوان مقرر کرنا مفید نہیں۔ جس موضوع پر دل آئے، لکھ دو۔ فورم پر اچھی خاصی تعداد تکنیکی لوگوں کی ہے، اس لیے افراز کو شکوہ نہیں ہو گا جب آپ لوگ لکھو گے۔

انگریزی وکی سے ترجمہ کرنے میں اصولی طور پر حرج تو کوئی نہیں مگر میری ذاتی رائے ہے کہ اس سے گریز کیا جائے۔ اردو پڑھنے والے زیادہ تر انگریزی بھی پڑھ سکتے ہیں، اس لیے اس طرح اردو وکی کی افادیت کم ہو جائے گی۔ اپنے نقطہ نظر سے لکھنا بہتر ہے۔ بعد میں اضافہ/تصیح ہوتی رہے گی۔
 
Top