اردو وکّی‌پیڈیا

جیسبادی

محفلین
اکثر مضامین کے لیے انگریزی وکیپیڈیا کا ترجمہ کرنا مفید نہیں ہو گا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ زیادہ تر اردو پڑھنے والے انگریزی بھی اتنی ہی (یا بہتر) پڑھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ تو پھر اردو وکی کا کیا فائدہ جب انگریزی میں وہی مضمون پڑھا جا سکتا ہے؟ کئی ممالک (مثلاً چین) میں زیادہ تر آبادی انگریزی سے نابلد ہوتی ہے۔ ایسے میں اگر چینی انگریزی وکی کا ترجمہ بھی کر دیں تو بڑی خدمت ہوتی ہے۔ اردو (اور پاکستان) میں حالات مختلف ہیں۔ صرف تنوع کے لیے بھی آزادی سے مضمون بنانے کی ضرورت ہے۔

اردو وکیپیڈیا بنانے کے دو مقصد ہیں:

1) اردو اصطلاحات کا استعمال، خاص طور پر سائنسی مضامین میں۔
2) مختلف نکتہ نظر پیش کرنا۔ ایسا نکتہ نظر جو اردو بولنے والی آبادی کے عقائد اور تمدن کا آئینہ دار ہو۔ وکیپیڈیا پر تمام نقطہ نظر کو برابر اہمیت نہیں دی جاتی، بلکہ مضمون میں زیادہ جگہ ایسے نقطہ نظر کو دی جاتی ہے جو اکثریتی ہو۔ اردو بولنے والوں میں اکثریتی نقطہ نظر مختلف ہو سکتا ہے بنسبت انگریزی بولنے والی بھیڑ چال اکثریتی نقطہ نظر کے۔
 

ابوشامل

محفلین
میری بات کا مطلب یہ تھا کہ جیسے اصل مضمون انگریزی وکی پیڈیا پر موجود ہے تو اس مضمون کی پہلی چند لائنوں‌اور دیگر سرخیوں‌کا ترجمہ کرکے اردو وکی پر ڈال دیا جائے تو اس کا ربط انگریزی والے وکی پیڈیا پر بائیں‌طرف والی لینگوئج بار پر آ جائے گا۔ تو جو یوزر انگریزی دیکھتے دیکھتے اردو پر کلک کرتا ہے تو اسے ایک ڈھانچہ سا نظر آئے گا۔ تو اس سے کئی لوگوں کو حوصلہ ملے گا کہ ایک یا دو سرخیوں‌کا ترجمہ کرنا شروع کر دیں‌گے۔ کیا میری بات کچھ واضح‌ہوئی؟

بات تو سمجھ میں آ گئی ہے قیصرانی بھائی! لیکن مسئلہ یہ ہے کہ انگریزی وکی پر دیے گئے ربط کے ذریعے اردو وکی پر آنے والے افراد کی تعداد کتنی ہے اور ان میں سے کتنے ہیں جو اپنا حصہ ڈالنا ضروری سمجھتے ہیں؟ میرے اندازے کے مطابق تو ابھی تک کوئی ایسا مستقل رکن ہمیں حاصل نہیں ہوا جو انگریزی وکی سے آیا ہو۔ خیر میرے خیال میں ایسا ہو سکتا ہے کہ وہ تمام موضوعات پر جن پر ہم لکھنا چاہتے ہیں ان کا intro کسی جگہ پر پیش کر دیا جائے اور اس چھوٹے سے پیراگراف کو ترجمہ کر کے اردو وکی پر پیش کر دیا جائے۔ پہلے مرحلے میں "نہ ہونے سے کچھ ہونا بہتر" تک تو پہنچ جائیں گے بعد ازاں ان مضامین کو مفصل بنانے کی کوشش کی جائے گی۔

اکثر مضامین کے لیے انگریزی وکیپیڈیا کا ترجمہ کرنا مفید نہیں ہو گا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ زیادہ تر اردو پڑھنے والے انگریزی بھی اتنی ہی (یا بہتر) پڑھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ تو پھر اردو وکی کا کیا فائدہ جب انگریزی میں وہی مضمون پڑھا جا سکتا ہے؟ کئی ممالک (مثلاً چین) میں زیادہ تر آبادی انگریزی سے نابلد ہوتی ہے۔ ایسے میں اگر چینی انگریزی وکی کا ترجمہ بھی کر دیں تو بڑی خدمت ہوتی ہے۔ اردو (اور پاکستان) میں حالات مختلف ہیں۔ صرف تنوع کے لیے بھی آزادی سے مضمون بنانے کی ضرورت ہے۔

اردو وکیپیڈیا بنانے کے دو مقصد ہیں:

1) اردو اصطلاحات کا استعمال، خاص طور پر سائنسی مضامین میں۔
2) مختلف نکتہ نظر پیش کرنا۔ ایسا نکتہ نظر جو اردو بولنے والی آبادی کے عقائد اور تمدن کا آئینہ دار ہو۔ وکیپیڈیا پر تمام نقطہ نظر کو برابر اہمیت نہیں دی جاتی، بلکہ مضمون میں زیادہ جگہ ایسے نقطہ نظر کو دی جاتی ہے جو اکثریتی ہو۔ اردو بولنے والوں میں اکثریتی نقطہ نظر مختلف ہو سکتا ہے بنسبت انگریزی بولنے والی بھیڑ چال اکثریتی نقطہ نظر کے۔

جیسبادی صاحب! آپ کا کہنا بالکل درست ہے، خصوصا اسلام اور مسلمانوں کے حوالے سے انگریزی وکیپیڈیا پر موجود مضامین کافی متعصب نظریہ رکھتے ہیں، اور آپ کی اس بات سے بھی متفق ہوں کہ مجھ سمیت ہمارے لوگوں کی انگریزی کا معیار بھی ایسا نہیں کہ وہ ترجمہ کر سکیں۔ لیکن ابتدائی مرحلے میں ہم اتنا کر سکتے ہیں کہ ان تمام مضامین پر تو لکھ سکتے ہیں جن پر ہمارا "اُن" سے کوئی اختلاف نہیں۔ مثلاً ممالک پر مضامین، جغرافیہ، ریاضی، سائنس، تعمیرات، عمارات، آثار قدیمہ اور اسی طرح دیگر۔ البتہ اسلام، تاریخ، اسلامی تعلیمات اور دیگر وہ تمام شعبہ جات جن پر ہم انگریزی وکی سے متفق نہیں ان کو ہم اپنے بل بوتے پر لکھیں۔ قیصرانی بھائی کو دی گئی مندرجہ بالا رائے کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟
 

قیصرانی

لائبریرین
میرا نکتہ نظر ابو شامل نے کسی حد تک درست سمجھا ہے کہ وہ مضامین جو نیوٹرل ہیں، جیسا کہ ممالک، جغرافیہ وغیرہ، ان کا ترجمہ ہی پیش کرتے جائیں۔
 
لیکن محب بھائی! مسئلہ یہ ہے کہ اس کام کے لیے کوئی ایسا فرد چاہیے جو اسے پایہ تکمیل تک پہنچا سکے، میں اس وقت خود اتنے بکھیڑوں میں پھنسا ہوا ہوں کہ میں ان کو چھوڑ کر نئے منصوبے شروع نہیں کر سکتا۔ مجھے اردو وکیپیڈیا پر تاریخ، جغرافیہ اور اسلام کے ابواب کو متحرک کرنے اور اس میں شامل ان مضامین پر کام کرنا ہے جو نا مکمل ہیں یا سرے سے موجود ہی نہیں، پہلے مرحلے میں جغرافیہ پر اچھا خاصہ کام کر چکا ہوں، تاریخ میں مسلم تاریخ پر کافی کچھ کرنا باقی ہے خصوصا تاریخ پاک و ہند اور تیسرے مرحلے میں اسلام کے متعلق تمام مضامین لکھنے ہیں۔ جبکہ اردو نقشہ جات کا منصوبہ پہلے ہی التوا کا شکار ہے۔ اب آپ بتائیے کہ میں ان مسائل سے نمٹوں یا یہاں موجود مواد کو قالب میں ڈھال کر اردو وکیپیڈیا کے لیے کار آمد بناؤں۔



راہبر میاں! مجھے تم سے کوئی شکایت نہیں، تم نے حمایت کی اتنا ہی کافی ہے، اور فرصت پر تو میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ اگر مصروفیت زیادہ ہے تو اپنا کیا گیا وعدہ واپس لے سکتے ہو ;) میں اللہ تعالٰی سے دعاگو ہوں کہ تمہیں فرصت عطا کرے۔



قیصرانی بھائی! نظر کرم کا بہت شکریہ۔ ایک دو نہیں نجانے کتنے مضامین ہیں جو بیچارے چند الفاظ کو ترس رہے ہیں، جن میں خاص طور پر ممالک پر لکھے گئے مضامین کا ذکر کروں گآ جن کے 90 فیصد سے زائد صرف خالی صفحات ہیں۔

ویسے آپ کی دی گئی تجویز مجھے مکمل طور پر سمجھ نہیں آئی، تکلیف نہ ہو تو ذرا وضاحت کر دیں۔ میرے ذہن اس سے ملتی جلتی ہی ایک تجویز ہے کہ کیا ایسا نہیں ہو سکتا کہ ہم اردو محفل پر ہی ایک تھریڈ کھول کر وہاں مختلف مضامین پیش کریں اور ہیڈ لائن وائز مختلف افراد سے اس کے ترجمے کرا کر وہاں پیش کرتے جائیں؟




مزید برآں میں دیگر ہم محفلان سے بھی گذارش کروں گا جن میں اسلامی تاریخ، مسلم تاریخ، جغرافیہ اور سائنس وغیرہ کے چاہنے والے بہت ہیں کہ وکیپیڈیا پر آ کر اس منصوبے کو آگے بڑھائیں۔ خصوصا محمد وارث، فاتح اور فاروق سرور خان سے التماس ہے کہ وہ اپنے وسیع تر علم سے وکیپیڈیا کو مستفید کریں۔

ابو شامل تمہاری بات بجا ہے بھئی اور اب واقعی کچھ کرنا ہوگا ، چلو تاریخ میں میں تمہارے ساتھ ہوں اور اسی دھاگے کو متحرک رکھتے ہیں انشاءللہ قیصرانی کی تجاویز پر بھی عمل درآمد کرتے ہیں کام سست روی سے ہی سہی آگے بڑھنا چاہیے۔
 

ابوشامل

محفلین
قیصرانی اور محب بھائی! اب آپ لوگ یہ بتائیں کہ وکیپیڈیا پر نئے مضامین کے سلسلے کو وہیں پر شروع کیا جائے یا اسے محفل کے ذریعے کیا جائے؟ اس بارے میں آپ دونوں کی رائے بہت اہمیت رکھتی ہے۔
 
ابو شامل یہاں سے شروع کرتے ہیں کیونکہ یہاں پر اردو وکیپیڈیا کے بارے میں لوگوں کو معلوم ہوتا رہے گا اور یہاں سے یہ سلسلہ مستقل جاری رہے گا ۔

میں نے ایک مضمون پوسٹ کیا ہے چھوٹا سا گوہر قلم پر ۔
 

ابوشامل

محفلین
کچھ دنوں سے غیر حاضر تھا، آج حاضری دی ہے۔ سب سے پہلے تو قیصرانی بھائی کا بہت شکریہ جنہوں نے وکیپیڈیا پر کینیڈا پر مضمون ترتیب دیا۔ دوسرا شکریہ محب علوی صاحب کا جنہوں نے گوہر قلم پر ایک مفصل مضمون تحریر کیا ہے۔ میں دونوں برادران کا مشکور ہوں، اور امید کرتا ہوں کہ یہ سلسلہ آئندہ جاری بھی رہے گا اور مزید لوگوں تک پھیلے گا بھی۔
 

ابوشامل

محفلین
منتظمیں حضرات متوجہ ہوں! کیا لینکس کارنر کی طرح اردو وکیپیڈیا کے لیے ایسا "موضوع" (نجانے اسے کیا کہتے ہیں، جو سمجھ میں آیا لکھ دیا") کھولا جا سکتا ہے؟ جہاں اردو وکیپیڈیا کے لیے مضامین پیش کیے جاتے رہے اور اہلیان محفل اس کا ترجمہ کرتے رہیں۔ جلد جواب کا منتظر ہوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ابوشامل، آپ غالباً اس مقصد کے لیے علیحدہ فورم کی بات کر رہے ہیں۔ میرے خیال میں یہ کام علیحدہ زمرہ شامل کیے بغیر بھی شروع کیا جا سکتا ہے۔ اگر اس سلسلے میں پیغامات کی تعداد زیادہ ہو جاتی ہے تو اس کے لیے علیحدہ فورم بھی بنائی جا سکتی ہے۔
 

ابوشامل

محفلین
ٹھیک ہے نبیل بھائی! تو میں ترجمے کے لیے انگریزی مضامین کس زمرے میں رکھوں؟ (دیر سے جواب پر معذرت، وجہ: غیر حاضری)
 
Top