اردو ورڈپریس کے لئے ضروری تبدیلیاں

نعمان

محفلین
ورڈ پریس میں رائٹ ٹو لیفٹ سپورٹ موجود ہے۔ اس کا فائدہ ہم اردو ورڈ پریس میں ایسے اٹھا سکتے ہیں:


اپنے ورڈ پریس انسٹالیشن فولڈر میں جاکر wp-includes نامی فولڈر کھولیں وہاں ایک فائل locale.php اسے کھولیں اور مندرجہ ذیل سطر ڈھونڈیں:
کوڈ:
var $text_direction = 'ltf';ٔٔ
اور اسے یوں تبدیل کردیں:

کوڈ:
var $text_direction = 'rtl';
اب ورڈپریس پر wp-admin فولڈر میں جائیں وہاں آپ کو مندرجہ ذیل فائلز میں تبدلیاں کرنی ہیں:
install-rtl.css
rtl.css
upload-rtl.css
widgets-rtl.css

تبدیلی یہ کرنا ہے کہ جہاں آپ انگریزی فونٹ نظر آئیں وہاں انہیں اردو فونٹس سے تبدیل کردیں۔ مثال کے طور پر rtl.css میں جہاں جہاں Tahoma ہے وہاں ہم ٹاہوما سے پہلے نفیس ویب نسخ یا اردو نسخ ایشیا ٹائپ شامل کردیتے ہیں۔ اس کا آسان طریقہ آپ کے ٹیکسٹ ایڈیٹر میں شامل Find and Replace کا ٹول ہے۔ find and replace ڈائیلاگ باکس کھولیں۔ فائنڈ کے قطعے میں لکھیں
کوڈ:
Tahoma,
اور Replace with کے قطعے میں لکھیں:
کوڈ:
"Nafees Web Naskh", Tahoma,

فائل محفوظ کریں اور اپنے اردو ورڈپریس کا ایڈمن سیکشن دیکھیں۔
 

دوست

محفلین
جی یہ تو پتا تھا کہ سپورٹ ہے لیکن استعمال کرنے کا پتا نہ تھا۔ بہت اچھا کیا آپ نے بتا دیا۔ خیر اب ترجمہ مکمل ہوجائے تو اس کو لاگو کردیں۔
وسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ نعمان، میں شاکر سے کچھ عرصے سے کہہ رہا ہوں کہ ورڈپریس کا اردو ترجمہ مکمل کرنے کی جانب کچھ پیشرفت کرو تاکہ اردو ورڈپریس آفر کیا جا سکے۔ اب اردو ترجمہ کو چھوڑ کر باقی تقریباً تمام لوازمات مکمل ہو گئے ہیں جن کے ذریعے ورڈپریس کا اردو ورژن تشکیل دیا جا سکتا ہے۔ میں نے ورڈپریس کے لیے اردو ایڈیٹر پلگ ان تیار کر لیا ہے جس کے استعمال سے ورڈپریس کے ایڈٹ ایریاز میں اردو ایڈیٹر کا استعمال ممکن ہوجائے گا اور اس کے لیے اس کی ٹمپلیٹس ایڈٹ کرنے کی ضرورت بھی نہیں رہے گی۔ اس کے علاوہ ورڈپریس کے اردو وزی وگ ایڈیٹر پلگ ان بھی موجود ہیں اور ورڈپریس کی اردو تھیم بھی مہیا ہو گئی ہیں۔ میرے خیال میں نعمان اور شاکر کو ورڈپریس کا اردو پیکج تیار کرنے کی ذمہ داری اٹھا لینی چاہیے۔ میں اس سلسلے میں پوری مدد کرنے کو تیار ہوں۔
 

دوست

محفلین
ہمممم۔
کل میرا پہلا پرچہ ہے مڈ ٹیسٹ کا۔ اگلے پیر کو آخری۔ پھر ڈیڑھ ماہ کی چھٹیاں۔ تب تک انتظار فرما لیں۔ انشاءاللہ اب ورڈپریس جاری ہوجائے گا۔
کیا اس کی پو فائل کو2.2 پر اپگریڈ کیا جاسکتا ہے اس دوران؟
 

نعمان

محفلین
جب تک شاکر امتحانات سے فارغ ہوں میں اپنے لوکل ہوسٹ پر ایک اردو ورڈپریس بنانے کی کوشش کرتا ہوں۔

کوشش یہ ہوگی کہ اس کے لئے ورڈ پریس کی بلٹ ان سپورٹ سے زیادہ سے زیادہ کام لیا جائے اور ورڈپریس کے کور کوڈ میں کوئی تبدیلی نہ ہو۔

نبیل میں دیکھ رہا ہوں کہ ٹیکسٹ ایڈیٹرز کے ساتھ بہت سے مسائل ہیں۔ ہمیں بہت ٹیسٹنگ کرنا ہوگی۔ اور یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ ایڈمن سیکشن میں اگر ہم اس کے جگہ جگہ چسپاں کرتے ہیں تو ہر نئے ورڈ پریس میں تبدیلیاں کرنا ہونگی۔ اس کے بجائے ہم پلگ ان بنائیں گے جو ویب ایڈیٹر کو ٹیکسٹ ایریا یا دیگر فارم فیلڈز میں کال کرے گا اور ویب ایڈیٹر نہ موجود ہونے یا ایرر کی صورت میں ورڈ پریس کے سادہ ٹیکسٹ ایڈیٹر استعمال کرے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
نعمان، میں عرض کر چکا ہوں کہ میں نے یہ پلگ ان کافی حد تک تیار کر لیا ہے۔ اور میں نے اس میں ویب پیڈ کی جگہ اوپن پیڈ کا استعمال کیا ہے۔ اس کا لانگ ٹرم میں کافی فائدہ ہوگا۔ میں تمہیں یہ پلگ ان ٹیسٹنگ کے لیے فراہم کر دیتا ہوں تاکہ اس کی خامیوں کو دور کیا جا سکے۔
 

نعمان

محفلین
نبیل کیا ایسا ہوسکتا ہے کہ ہم ڈیمو سائٹ پر ورڈ پریس کی ایک انسٹالیشن ڈال لیں اور پھر آپ اور میں اس میں تبدیلیاں کرتے رہیں؟ اگر ایسا ہے تو مجھے وہاں ایک ڈائریکٹری بنا کر ورڈ پریس انسٹال کرلینے دیں۔ اس کے لئے مجھے ایف ٹی پی اختیارات درکار ہونگے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
نعمان، تمہارا آئیڈیا اچھا ضرور ہے لیکن اس پر عملدرآمد قدرے پیچیدہ ہوگا۔ میں زکریا سے بات کرتا ہوں کہ اس سلسلے میں کیا کیا جا سکتا ہے۔
 

نعمان

محفلین
نبیل پیچیدہ کیوں ہوگا؟ بس سیدھی سادھی ایک ورڈ پریس کی انسٹالیشن درکار ہے۔ جس میں ہم دونوں یا اور جو کوئی ارکان دلچسپی ظاہر کریں وہ قطع برید اور ٹیسٹنگ کرتے جائیں گے۔ اور فائنلی جب ہم مطمئن ہونگے تو ہمارے پاس ایک مضبوط ریلیز کنڈیڈیٹ ہوگا۔
 

زیک

مسافر
اس کام کے لئے ورڈپریس کی ایک انسٹالیشن کی تھی کافی عرصہ پہلے۔ اس کو اب نئی سے replace کر دیتے ہیں اور نعمان اور دوست کو اس کی ایکس دے دیتے ہیں۔ ایک سے زیادہ لوگوں کو اس کی ایف‌ٹی‌پی ایکس دینے میں کچھ تکنیکی پیچیدگیاں ہیں۔ دیکھتا ہوں اس کا کیا آسان حل ہے۔

نبیل: کیا آپ یہ کام کر سکتے ہیں؟ اگر نہیں تو پھر آپ لوگوں کو ایک ڈیڑھ ہفتہ انتظار کرنا پڑے گا کیونکہ میرا کمپیوٹر خراب ہے اور اس کمپیوٹر پر کچھ بھی انسٹال نہیں تو کوئی کام کرناے بھی بہت مشکل ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
نعمان، میں وہ پلگ ان تمہیں بھیج دوں گا۔ اکٹھے کام کرنے میں پیچیدگی یہ ہوتی ہے کہ ایک یوزر کی کریٹ کی ہوئی فائلوں پر دوسرے کو رائٹ پرمیشن نہیں ہوتے۔ اس کا کوئی حل نکالنا پڑتا ہے۔

زکریا، میں آج اور کل ذرا مصروف ہوں، اس کے بعد میں نعمان کے مشورے کے مطابق ورڈپریس کی نئی انسٹالیشن سیٹ اپ کردوں گا۔ باقی مشترکہ کام کرنے سے متعلق ضروری ہدایات آپ مجھے فراہم کر دیں۔
 

نعمان

محفلین
نبیل میں نے پلگ ان ایکٹیویٹ کرکے آزمایا ہے۔

1۔ اس کو ایکٹیویٹ کرنے کے لئے انتخابات میں ٹیکسٹ ایریا اور پوسٹ ٹائٹل منتخب کرنے کے بعد بھی صارف کو ورڈپریس کا ویژول ٹیکسٹ ایڈیٹر معطل کرنا ہوگا۔

2۔ میرے پاس فائر فوکس میں یہ درست کام نہیں کررہا۔ اردو منتخب کرنے کے باوجود یہ انگریزی میں لکھتا رہا۔ پھر اردو انگریزی میں دو تین بار سوئچ کرنے پر خود ہی اردو میں لکھنے لگا۔ پھر میں نے بیک ایرو کی دبائی تو یہ ' کریکٹر نمودار ہوا۔

3۔ فونٹ سائز بہت چھوٹا ہے۔

4۔ ورڈ پریس کے سادہ ایڈیٹر میں جو بٹن ہیں جیسے لنک وغیرہ بنانے کے وہ درست کام کررہے ہیں۔

میرے خیال میں اسے مزید ٹیسٹنگ کی ضرورت ہے۔ میں اسے اپنے اردو بلاگ پر آزما کر دیکھوں گا تو اس پر زیادہ لکھنے کا اور زیادہ آزمانے کا موقع ملے گا۔

نبیل چونکہ صرف ہم تین افراد ہی کام کررہے ہونگے تو ایسا کرلیں گے کہ ہر فرد جو تبدیلی کرے وہ بلاگ پر پوسٹ کی شکل میں شائع کردے۔ اس ٹیسٹنگ بھی ہوتی رہے گی اور باقی دو ارکان بھی تبدیلیوں سے واقف رہیں گے۔
 

دوست

محفلین
نعمان کے بیان کردہ بگز کے علاوہ یہ پوسٹ اور تبصروں کے تدوینی قطعوں میں کام نہیں کررہا۔
رائٹ تلے بھی نہیں اور مینج تلے جاکر پوسٹ اور تبصرے کو منتخب کرکے تدوین کرنے سے بھی۔
وسلام
 

نعمان

محفلین
شاکر تم نے اتنے سارے تراجم تو فزی میں رکھ چھوڑے ہیں جبکہ ان میں سے اکثر ٹھیک ہیں۔

کچھ تراجم بالکل غلط ہیں جیسے کسی اور اسٹرنگ کا ترجمہ کہیں اور لکھ دیا ہو۔

تراجم میں کئی جگہہ سے ہمیں کوڈ میں تبدیلیاں کرنی ہونگی اور بہت سی جگہوں سے کوڈ ہٹانا ہوگا۔ جیسے کہیں کہیں ایچ ٹی ایم ایل انٹیٹیز استعمال ہوتی ہیں اردو ترجمے میں ان میں سے اکثر بے جا ہیں۔ اسٹرانگ اور اٹالک کے ٹیگز بھی ہٹانے ہونگے۔

ایڈمن آرٹی ایل کی سی ایس ایس کی مرمت کرنا ہوگی۔ فونٹ بڑا کرنا ہے ہر جگہ۔

اردو اوپن پیڈ کی ٹیسٹنگ اور اس کو مختلف قطعات میں آزمانا ہے خصوصا انسٹالیشن، کٹیگری، انتظام وغیرہ کے سب پینلز پر۔

نبیل لگتا ہے اردو پریس کی ریلیز اتنی جلدی ممکن نہ ہوگی تاہم ہم جلد ہی ٹیسٹنگ نسخہ جات ضرور جاری کرسکیں گے۔اردو اوپن پیڈ میں فونٹ تو میں نے بڑا کرلیا ہے۔ باقی دیکھتے ہیں۔۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

جناب آپ دونوں نے تو اتنے سارے بگ بتا دئے ہیں، مجھے دیکھنا پڑے گا کہ کہیں میں نے کوئی پرانی فائلیں تو نہیں بھیج دیں۔ آخری مرتبہ میں نے چیک کیا تھا تو کم از کم میری لوکل انسٹالیشن پر یہ ٹھیک کام کر رہا تھا۔ ہو سکتا ہے کہ اس کے بعد کی تبدیلیوں کی وجہ سے کوئی پرابلم آ گیا ہو۔ بہرحال میں وقت ملتے ہی چیک کرتا ہوں۔ نعمان کی بلاگ پر پوسٹ کرنے والی تجویز بھی ٹھیک ہے لیکن میرے خیال میں اس فورم پر زیادہ بہتر collaboration ہوگی۔

اردو ورڈپریس ہی نہیں کسی بھی سوفٹویر کا ریلیز کرنا خاصا کام ہوتا ہے۔ کافی ٹیسٹنگ کے بعد ہی کسی سوفٹویر کا ریلیز کرنا ممکن ہوتا ہے۔ بہرحال یہ خوش آئند ضرور ہے کہ اس جانب کام شروع ہو گیا ہے۔ ورڈپریس کا اردو پیکج تیار کرنا بہت عرصے سے ڈیو ہے۔

والسلام
 

دوست

محفلین
فزی والے تراجم گیٹ ٹیکسٹ کا کارنامہ ہیں جس نے پو فائل تخلیق کی ہے۔ باقی میں نے کوڈ کو دوران ترجمہ چھیڑنے کی کوشش نہیں کی۔ میرا خیال ہے اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
غلط تراجم بھی فزی کے ذیل میں ہی ہونگے۔ یہ نئے سٹرنگ ہیں‌جو اپگریڈ کے بعد خالی رہ گئے تو پرانے تراجم میں لڈو کی طرح بانٹے گئے۔
وسلام
 

نعمان

محفلین
شاکر کیا میں پو فائل ٹھیک کردوں یا تم کرو گے؟

نبیل اتنا برا نہیں ہے اوپن پیڈ۔ لیکن مجھے اس میں سوئچنگ کا مسئلہ ہورہا ہے۔ یہ مسئلہ مجھے ویب پیڈ پر جو محفل فورم اور میرے بلاگ پر نصب ہے وہاں بھی ہورہا ہے۔ مجھے لگتا ہے شاید میرا کی بورڈ سٹھیا گیا ہے۔

ورڈ پریس کا ڈیفالٹ اردو تھیم جو محفل فورم پر دستیاب ہے وہ ٹھیک نہیں۔ نئے ڈیفالٹ تھیم کے ساتھ ایک آر ٹی ایل سی ایس ایس فائل بھی آتی ہے۔ جسے کام کرنا چاہئے۔
 
Top