اردو ورڈپریس کی تیاری پر کام!

نبیل

تکنیکی معاون
مجھے ایک اور ایفیکٹ نظر آ رہا ہے۔ میں نے ورڈپریس کی اردو پو فائل کو پو ایڈٹ کے ذریعے کمپائل کرکے اس سے mo فائل بنائی اور میں اسے اب ورڈپریس کے ساتھ استعمال کر رہا ہوں۔ عجیب بات ہے کہ ورڈپریس کا بیک اینڈ اردو میں نظر آ رہا ہے لیکن فرنٹ اینڈ پر انگریزی ٹیکسٹ ہی نظر آ رہے ہیں۔ کیا کسی کو معلوم ہے کہ اس کی کیا وجہ ہو سکتی ہے؟
 
زیک

مسافر
ورڈپریس والوں نے فیصلہ کیا ہے کہ ڈیفالٹ تھیم جو ورڈپریس کے ساتھ آتی ہے اسے internationalized نہیں رکھا جائے گا۔ مگر ترجمہ کرنے والی ٹیمیں اس پر کام کر رہی ہیں تاکہ ڈیفالٹ تھیم کا ترجمہ بھی پو فائل کے ذریعہ کیا جا سکے۔ اس کے لئے دیکھیں یہاں اور یہ تھریڈ
 
فرنٹ اینڈ زیادہ‌تر تھیم سے کنٹرول ہوتا ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
جی زکریا، ورڈپریس کی ڈیفالٹ‌تھیم میں بھی _e() اور __() فنکشن کالز کا استعمال کیا گیا ہے۔ لیکن اس میں ترجمہ شدہ ٹیکسٹ نہیں آ رہا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
ورڈپریس والوں نے فیصلہ کیا ہے کہ ڈیفالٹ تھیم جو ورڈپریس کے ساتھ آتی ہے اسے internationalized نہیں رکھا جائے گا۔ مگر ترجمہ کرنے والی ٹیمیں اس پر کام کر رہی ہیں تاکہ ڈیفالٹ تھیم کا ترجمہ بھی پو فائل کے ذریعہ کیا جا سکے۔ اس کے لئے دیکھیں یہاں اور یہ تھریڈ

ہمم۔۔
اب امید ہی کی جا سکتی ہے کہ تھرڈ پارٹی ورڈپریس تھیمز ناٹرنیشنلائزیشن کا خیال رکھیں گی ورنہ ہر تھیم کو علیحدہ سے ترجمہ کرنا پڑے گا۔
 
زیک

مسافر
جی زکریا، ورڈپریس کی ڈیفالٹ‌تھیم میں بھی _e() اور __() فنکشن کالز کا استعمال کیا گیا ہے۔ لیکن اس میں ترجمہ شدہ ٹیکسٹ نہیں آ رہا۔

مگر اس کی علیحدہ سے pot فائل ہو گی اور ترجمہ کر کے مو فائل کو تھیم کے فولڈر میں رکھنا ہو گا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
شاکر نے ورڈپریس کا جو ترجمہ کیا ہے، اس پر کافی نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ میں اپنی سمجھ کے مطابق اس میں تبدیلیاں کر رہا ہوں۔ کچھ اصطلاحات کے لیے انگریزی الفاظ ہی ٹھیک رہتے ہیں۔ ایک جگہ اپلوڈز کے لیے چڑھاوے کا استعمال کیا گیا تھا۔ :confused:
 
زیک

مسافر
مگر اگر آپ تھیم کی بھی پو فائل بنا لیں تو ورڈپریس کو اپگریڈ کرنا کچھ آسان رہے گا ورنہ ہر بار تھیم کی تمام فائلین دیکھنی پڑیں گی۔
 
شاکر نے ورڈپریس کا جو ترجمہ کیا ہے، اس پر کافی نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ میں اپنی سمجھ کے مطابق اس میں تبدیلیاں کر رہا ہوں۔ کچھ اصطلاحات کے لیے انگریزی الفاظ ہی ٹھیک رہتے ہیں۔ ایک جگہ اپلوڈز کے لیے چڑھاوے کا استعمال کیا گیا تھا۔ :confused:

لگتا ہے شاکر نے اپنی کسی دیرینہ خواہش کو پورا کیا ہے اس لفظ کا ترجمہ کرتے ہوئے۔ :)
 
دوست

محفلین
یار یہ ڈیٹ‌ وہ والی تھی جسے ڈیٹ‌ مارنا کہتے ہیں ہم اردو میں۔ کم از کم مجھے اس وقت ایسے ہی لگا تھا۔ یہ میرا پہلا ترجمہ تھا کسی بھی سافٹیویر کا لیکن اس کی اور میری بدقسمتی آج دو سال بعد اس پر نظر ثانی ہورہی ہے۔
خیر آپ اس میں‌ اصلاحات کریں اور جہاں‌ مناسب لگے ترجمہ تبدیل کردیں۔
 
نبیل یہ تو شاہکار ڈھونڈ لیا ہے تم نے ترجمہ کا ، لطف آ گیا پڑھ کر ۔

شاکر پیارے دو سال پہلے کی غلطیاں کیسے سامنے آ جاتی ہیں دیکھ لو :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
خدا کا شکر ہے کہ شاکر اس طرف آیا تو ہے۔ میں نے اپنی جانب سے ترجمہ اپڈیٹ تو کر لیا ہے لیکن اس پر صحیح طور پر نظر ثانی اردو ورڈ پریس کے استعمال کے بعد ہی ہو سکے گا۔ میں کوشش کروں گا کہ ایک ہفتے کے اندر ایک پیکج تیار کرکے بیٹا ٹیسٹنگ میں دلچسپی رکھنے والوں کو بھیج دوں۔
 
اعجاز

محفلین
میں نے اس جگہ موجود پو فائل میں کچھ عرصہ پہلے چند لوکالئیزیشن کی تھی اور آج پھر کچھ کر دی ہیں۔ لیکن مجھے بالکل اندازہ نہیں‌ہوا کے ان کو ایکسپٹ کیا گیا ہے یا جائے گا کے نہیں۔ اور کیا یہی صحیح جگہ ہے اس کام کے لیے ۔۔:confused:

نبیل آپ تبدیل شدہ ورڈ ہریس کب اپلوڈ کر رہے ہیں؟ اور کیا کہیں سے پو فائل اور مو فائل وغیرہ کی تفصیل مل سکتی ہے کہ وہ کیا ہیں‌ اور اصل میں‌ کیسے کام کرتےہیں؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
اعجاز، میں نے اردو پریس (اردو ورڈپریس) کا ایک ابتدائی ورژن آج ہی کچھ دوستوں کو ٹیسٹنگ کے لیے بھیجا ہے۔ اگر آپ اسے ٹیسٹ کرنے میں دلچسپی رکھتے ہوں تو میں آپ کو بھی بھیج دیتا ہوں۔
 
Top