اردو نسخ ایشیا ٹائپ کا امتیاز؟

قیصرانی

لائبریرین
قدیر احمد نے کہا:
سبحان اللہ ، یہ کہاں بتایا گیاہے ، ذرا مجھے بھی پتہ چلے :lol:

میرا خیال ہے کہ میں نفیس ویب نسخ اور اس کو مکس اپ کر رہا ہوں

بھائی جان ! اس طرح تو اگر میں گوگل ارتھ کو اپنے نام سے ریلیز کروں تو میری تو دھوم مچ جائے ،

یہ کام تو کسی کی تصویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے سے پہلے سوچ لیا جائے تو “دھوم مچنے کے امکانات کم ہوجائیں گے :D

کیا بات ہے جناب ، سبحان اللہ 8)

ویسے میرا خیال ہے کہ آنے والا کون ہے والے پیغام کا بدلہ لیا جا رہا ہے :D
 

الف عین

لائبریرین
مہوش علی نے کہا:
ذیل میں سورہ بقرہ کا ٹیکسٹ ایکس زر میں دیکھیں۔ مجھے تو کافی اچھا دکھائی دے رہا ہے۔



بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ
الم {1}
ذَلِكَ الْكِتَابُ لاَ رَيْبَ فِيهِ هُدًى لِّلْمُتَّقِينَ {2}
الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ وَيُقِيمُونَ الصَّلاةَ وَمِمَّا رَزَقْنَاهُمْ يُنفِقُونَ {3}
والَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِمَا أُنزِلَ إِلَيْكَ وَمَا أُنزِلَ مِن قَبْلِكَ وَبِالآخِرَةِ هُمْ يُوقِنُونَ {4}
أُوْلَ۔ئِكَ عَلَى هُدًى مِّن رَّبِّهِمْ وَأُوْلَ۔ئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ {5}
إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُواْ سَوَاءٌ عَلَيْهِمْ أَأَنذَرْتَهُمْ أَمْ لَمْ تُنذِرْهُمْ لاَ يُؤْمِنُونَ {6}
خَتَمَ اللّهُ عَلَى قُلُوبِهمْ وَعَلَى سَمْعِهِمْ وَعَلَى أَبْصَارِهِمْ غِشَاوَةٌ وَلَهُمْ عَذَابٌ عظِيمٌ {7}
وَمِنَ النَّاسِ مَن يَقُولُ آمَنَّا بِاللّهِ وَبِالْيَوْمِ الآخِرِ وَمَا هُم بِمُؤْمِنِينَ {8}
يُخَادِعُونَ اللّهَ وَالَّذِينَ آمَنُوا وَمَا يَخْدَعُونَ إِلاَّ أَنفُسَهُم وَمَا يَشْعُرُونَ {9}
فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٌ فَزَادَهُمُ اللّهُ مَرَضاً وَلَهُم عَذَابٌ أَلِيمٌ بِمَا كَانُوا يَكْذِبُونَ {10}
وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ لاَ تُفْسِدُواْ فِي الأَرْضِ قَالُواْ إِنَّمَا نَحْنُ مُصْلِحُونَ {11}
أَلا إِنَّهُمْ هُمُ الْمُفْسِدُونَ وَلَ۔كِن لاَّ يَشْعُرُونَ {12}
وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ آمِنُواْ كَمَا آمَنَ النَّاسُ قَالُواْ أَنُؤْمِنُ كَمَا آمَنَ السُّفَهَاء أَلا إِنَّهُمْ هُمُ السُّفَهَاء وَلَ۔كِن لاَّ يَعْلَمُونَ {13}
وَإِذَا لَقُواْ الَّذِينَ آمَنُواْ قَالُواْ آمَنَّا وَإِذَا خَلَوْاْ إِلَى شَيَاطِينِهِمْ قَالُواْ إِنَّا مَعَكْمْ إِنَّمَا نَحْنُ مُسْتَهْزِئُونَ {14}
اللّهُ يَسْتَهْزِئُ بِهِمْ وَيَمُدُّهُمْ فِي طُغْيَانِهِمْ يَعْمَهُونَ {15}
أُوْلَ۔ئِكَ الَّذِينَ اشْتَرُوُاْ الضَّلاَلَةَ بِالْهُدَى فَمَا رَبِحَت تِّجَارَتُهُمْ وَمَا كَانُواْ مُهْتَدِينَ {16}
مَثَلُهُمْ كَمَثَلِ الَّذِي اسْتَوْقَدَ نَاراً فَلَمَّا أَضَاءتْ مَا حَوْلَهُ ذَهَبَ اللّهُ بِنُورِهِمْ وَتَرَكَهُمْ فِي ظُلُمَاتٍ لاَّ يُبْصِرُونَ {17}
صُمٌّ بُكْمٌ عُمْيٌ فَهُمْ لاَ يَرْجِعُونَ {18}
أَوْ كَصَيِّبٍ مِّنَ السَّمَاء فِيهِ ظُلُمَاتٌ وَرَعْدٌ وَبَرْقٌ يَجْعَلُونَ أَصْابِعَهُمْ فِي آذَانِهِم مِّنَ الصَّوَاعِقِ حَذَرَ الْمَوْتِ واللّهُ مُحِيطٌ بِالْكافِرِينَ {19}
يَكَادُ الْبَرْقُ يَخْطَفُ أَبْصَارَهُمْ كُلَّمَا أَضَاء لَهُم مَّشَوْاْ فِيهِ وَإِذَا أَظْلَمَ عَلَيْهِمْ قَامُواْ وَلَوْ شَاء اللّهُ لَذَهَبَ بِسَمْعِهِمْ وَأَبْصَارِهِمْ إِنَّ اللَّه عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ {20}
يَا أَيُّهَا النَّاسُ اعْبُدُواْ رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُمْ وَالَّذِينَ مِن قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ {21}
الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ الأَرْضَ فِرَاشاً وَالسَّمَاء بِنَاء وَأَنزَلَ مِنَ السَّمَاء مَاء فَأَخْرَجَ بِهِ مِنَ الثَّمَرَاتِ رِزْقاً لَّكُمْ فَلاَ تَجْعَلُواْ لِلّهِ أَندَاداً وَأَنتُمْ تَعْلَمُونَ {22}
وَإِن كُنتُمْ فِي رَيْبٍ مِّمَّا نَزَّلْنَا عَلَى عَبْدِنَا فَأْتُواْ بِسُورَةٍ مِّن مِّثْلِهِ وَادْعُواْ شُهَدَاءكُم مِّن دُونِ اللّهِ إِنْ كُنْتُمْ صَادِقِينَ {23}
فَإِن لَّمْ تَفْعَلُواْ وَلَن تَفْعَلُواْ فَاتَّقُواْ النَّارَ الَّتِي وَقُودُهَا النَّاسُ وَالْحِجَارَةُ أُعِدَّتْ لِلْكَافِرِينَ {24}
وَبَشِّرِ الَّذِين آمَنُواْ وَعَمِلُواْ الصَّالِحَاتِ أَنَّ لَهُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الأَنْهَارُ كُلَّمَا رُزِقُواْ مِنْهَا مِن ثَمَرَةٍ رِّزْقاً قَالُواْ هَ۔ذَا الَّذِي رُزِقْنَا مِن قَبْلُ وَأُتُواْ زبِهِ مُتَشَابِهاً وَلَهُمْ فِيهَا أَزْوَاجٌ مُّطَهَّرَةٌ وَهُمْ فِيهَا خَالِدُونَ {25}
إِنَّ اللَّهَ لاَ يَسْتَحْيِي أَن يَضْرِبَ مَثَلاً مَّا بَعُوضَةً فَمَا فَوْقَهَا فَأَمَّا الَّذِينَ آمَنُواْ فَيَعْلَمُونَ أَنَّهُ الْحَقُّ مِن رَّبِّهِمْ وَأَمَّا الَّذِينَ كَفَرُواْ فَيَقُولُونَ مَاذَا أَرَادَ اللَّهُ بِهَ۔ذَا مَثَلاً يُضِلُّ بِهِ كَثِيراً وَيَهْدِي بِهِ كَثِيراً وَمَا يُضِلُّ بِهِ إِلاَّ الْفَاسِقِينَ {26}
الَّذِينَ يَنقُضُونَ عَهْدَ اللَّهِ مِن بَعْدِ مِيثَاقِهِ وَيَقْطَعُونَ مَا أَمَرَ اللَّهُ بِهِ أَن يُوصَلَ وَيُفْسِدُونَ فِي الأَرْضِ أُولَ۔ئِكَ هُمُ الْخَاسِرُونَ {27}
یہاں تو ایکس زر میں نظر نہیں آیا یہ لیکن کاپی پیسٹ کر کے میں نے دیکھا ہے۔ اچھا فانٹ ہے اس میں شک نہیں۔
انشاء اللہ میں جلد ہی ایکس زر کا نیا روپ پیش کروں گا، کم از کم ے کی اصلاح کے ساتھ۔ اس پر ذرا وقت دینے کی ضرورت ہے۔ اور ہاں مہوش کے عربی کی بورڈ کو ذرا سیریسلی لینا پڑے گا، بہت پرانی مانگ ہے یہ ان کی۔
 

باذوق

محفلین
اعجاز اختر نے کہا:
۔۔۔
انشاء اللہ میں جلد ہی ایکس زر کا نیا روپ پیش کروں گا، کم از کم ے کی اصلاح کے ساتھ۔ ۔۔۔
آپ کے اس کام کی تکمیل کا بےچینی سے انتظار رہے گا ۔
اس میں شک نہیں کہ ایکس زار دوسرے تمام فونٹس کے مقابلے میں عمدہ ہے ۔۔۔ بس یہ ایک ے کا معاملہ ۔۔۔۔۔۔۔
 

الف عین

لائبریرین
ایکس زار کا نیا اوتار زرّین کے نام سے حاضر ہے۔ میرے پاس اس کا صرف بیسک ورژن دستیاب تھا، ممکن ہے کہ مہوش نے جو ربط دیا ہے، وہاں اس کے بولڈ، اٹیلکس، اور بولڈ اٹیلکس ورژن بھی مہیّا ہوں لیکن میرے پاس بیسک ورژن ہی تھا لیپ ٹاپ پر۔ جس کی تدوین کر دی ہے۔ لیکن اس میں کاپی رائٹ کا ذکر تو ہے جو میک فارسی کے نام محفوظ ہے۔ اس سلسلے میں معلومات کی جائے کہ کیا اس کے ساتھ اب کھکلواڑ کی جاسکتی ہے۔ یا کم از کم تحریری اجازت نامہ مل جائے اردو ویب کے نام سے تو ہم اسے اردو ویب کے نام سے ریلیز کر دیں۔ یہ بیٹا ورژن بہرحال اٹیچ ہے۔
 

مہوش علی

لائبریرین
اعجاز صاحب،
بڑی ے کہ یہ بہت اچھی شکل ہے۔ ماشاء اللہ۔
آپکے پاس جو بیسک ورژن ہے، وہ بہت پرانا ہے۔ اس لیے بہتر ہو گا کہ اوپر دیے گئے لنک سے نیا ورژن ڈاؤنلوڈ کر لیں (اس میں بولڈ، اٹالک اور بولڈ اٹالک ورژنز بھی ہیں، اور ان سب میں بڑی ے تبدیل کرنا ہو گی)۔
 

مہوش علی

لائبریرین
جہاں تک کاپی رائیٹ کا تعلق ہے، تو مجھے فارسی کمپیوٹنگ والوں سے پھر سے رابطہ کرنے دیں کیونکہ "بہنام" (جنہوں نے یہ فونٹ بنایا ہے) نے خط و کتابت کے دوران آفر کی تھی کہ میں یہ فونٹ اردو کے کسی دوسرے نام سے شائع کروں۔ اس لیے امید ہے کہ کاپی رائیٹ کا کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔
 

الف عین

لائبریرین
مہوش، تمھاری پوسٹ نے مجبور کر دیا کہ لائبریری کا کام (حال میں کلامِ میر کی تصحیح) چھوڑ چھاڑ کے پھر کی بورڈس اور فانٹ وغیرہ میں لگ جاؤں۔
ایکس زر (یا زار؟)کا نیا اوتار زرّین اپنی چاروں شکلوں میں پیش ہے، احباب ڈاؤن لوڈ کر کے اپنی آراء دیں۔ (خیال رہے کہ پہلے پرانا والا زرّین فانٹ ان انسٹال کر دیا جائے ورنہ یہ انسٹال نہیں ہو سکے گا۔
لیکن سچ پوچھو تو بولڈ اور اٹیلکس میں خط ہی بدل جاتا ہے، ایکس زر میں بھی اور اس زرّین میں بھی۔ محض بیسک ہی اچھا لگتا ہے، دوسری شکلوں میں نہیں۔ خاص کر بولڈ میں تو یہ اردو لنک جیسا ہی لگتا ہے اور سارا حسن ختم ہو جاتا ہے۔ ممکن ہے یہ میری ذاتی رائے ہو۔، دوسرے احباب کی کیا رائے ہے اس فانٹ کے بولڈ اور اٹیلک ورژنس کے بارے میں؟
دوسری بات، اس فانٹ میں سارے اردو کے مخصوص کیریکٹرس نہیں ہیں، ؁، رضی اللہ تعالی، رحمت اللہ علیہ، بلکہ اللہ بھی نہیں ہے، تخلص، صفحہ نمبر، مصرعہ وغیرہ تو چھوڑو۔ ہاں اگر یہ پکا معلوم ہو جائے کہ یہ فانٹ بھی اوپن سورس ہو گیا ہے، تو اس کے گلفس لے کر پاک ٹائپ کے ٹیمپلیٹ میں استعمال کئے جا سکتے ہیں۔ کیوں کہ مجھے م س وولٹ (یا شاکر کے الفاظ میں مِس وولٹ) کا تجربہ نہیں اس لئے یہ کیریکٹرس شامل کرنے سے مجبور ہوں۔ لیکن ایسا نیا فانٹ بناؤں بھی تو کیا بولڈ وغیرہ ورژنس بھی بنائے جائیں؟
تیسری بات یہ کہ ایسے نئے فانٹ کا نام بھی تجویز کریں، اردو ویب ہی رکھا جائے؟؟
پ ت: یہ لکھنے کے بعد فانٹ پر کام بھی شروع کر دیا ہے۔ لیکن ایکس زار میں اعراب بہت کامپلیکس ہیں، اور شدّہ کسرہ کا مسئلہ بھی ہے (جس میں حرف کے اوپر ہی شد اور کسرہ دونوں لگتے ہیں، جب کہ اردو میں کسرہ، زیر نیچے لگتا ہے، جس کو میں نے نفیس ویب کے اپنے ورژن میں سدھارا تھا، اعراب اس کے استعمال کر رہا ہوں۔ اس کے علاوہ پاک ٹائپ اور ایکس زار دونوں میں دوسری بہن زبانوں ۔ سندھی، سرائیکی وغیرہ، کے بھی کیریکٹرس ہیں جن کو پہلے میں نکال دیتا تھا، اب ان کو بھی شامل کر رہا ہوں۔ اس وجہ سے یہ کام کچھ دن لے لے گا۔
 

مہوش علی

لائبریرین
اعجاز اختر نے کہا:
مہوش، تمھاری پوسٹ نے مجبور کر دیا کہ لائبریری کا کام (حال میں کلامِ میر کی تصحیح) چھوڑ چھاڑ کے پھر کی بورڈس اور فانٹ وغیرہ میں لگ جاؤں۔
ایکس زر (یا زار؟)کا نیا اوتار زرّین اپنی چاروں شکلوں میں پیش ہے، احباب ڈاؤن لوڈ کر کے اپنی آراء دیں۔ (خیال رہے کہ پہلے پرانا والا زرّین فانٹ ان انسٹال کر دیا جائے ورنہ یہ انسٹال نہیں ہو سکے گا۔
لیکن سچ پوچھو تو بولڈ اور اٹیلکس میں خط ہی بدل جاتا ہے، ایکس زر میں بھی اور اس زرّین میں بھی۔ محض بیسک ہی اچھا لگتا ہے، دوسری شکلوں میں نہیں۔ خاص کر بولڈ میں تو یہ اردو لنک جیسا ہی لگتا ہے اور سارا حسن ختم ہو جاتا ہے۔ ممکن ہے یہ میری ذاتی رائے ہو۔، دوسرے احباب کی کیا رائے ہے اس فانٹ کے بولڈ اور اٹیلک ورژنس کے بارے میں؟
دوسری بات، اس فانٹ میں سارے اردو کے مخصوص کیریکٹرس نہیں ہیں، ؁، رضی اللہ تعالی، رحمت اللہ علیہ، بلکہ اللہ بھی نہیں ہے، تخلص، صفحہ نمبر، مصرعہ وغیرہ تو چھوڑو۔ ہاں اگر یہ پکا معلوم ہو جائے کہ یہ فانٹ بھی اوپن سورس ہو گیا ہے، تو اس کے گلفس لے کر پاک ٹائپ کے ٹیمپلیٹ میں استعمال کئے جا سکتے ہیں۔ کیوں کہ مجھے م س وولٹ (یا شاکر کے الفاظ میں مِس وولٹ) کا تجربہ نہیں اس لئے یہ کیریکٹرس شامل کرنے سے مجبور ہوں۔ لیکن ایسا نیا فانٹ بناؤں بھی تو کیا بولڈ وغیرہ ورژنس بھی بنائے جائیں؟
تیسری بات یہ کہ ایسے نئے فانٹ کا نام بھی تجویز کریں، اردو ویب ہی رکھا جائے؟؟
پ ت: یہ لکھنے کے بعد فانٹ پر کام بھی شروع کر دیا ہے۔ لیکن ایکس زار میں اعراب بہت کامپلیکس ہیں، اور شدّہ کسرہ کا مسئلہ بھی ہے (جس میں حرف کے اوپر ہی شد اور کسرہ دونوں لگتے ہیں، جب کہ اردو میں کسرہ، زیر نیچے لگتا ہے، جس کو میں نے نفیس ویب کے اپنے ورژن میں سدھارا تھا، اعراب اس کے استعمال کر رہا ہوں۔ اس کے علاوہ پاک ٹائپ اور ایکس زار دونوں میں دوسری بہن زبانوں ۔ سندھی، سرائیکی وغیرہ، کے بھی کیریکٹرس ہیں جن کو پہلے میں نکال دیتا تھا، اب ان کو بھی شامل کر رہا ہوں۔ اس وجہ سے یہ کام کچھ دن لے لے گا۔


اللہ اعجاز صاحب آپ نے تو ہمیں پریشان ہی کر دیا۔
میں نے ابھی ابھی آپ کے زریں کا بولڈ اور اٹالک ورژن چیک کیا ہے اور واقعی یہ کوئی اور ہی فونٹ ہے (مجھے تو یہ غدیر فونٹ لگتا ہے جو کہ فارسی کمپیوٹنگ والوں نے ہی بنایا ہے)۔

اعجاز صاحب، پتا نہیں آپ نے یہ بولڈ اور اٹالک ورژن کہاں سے ڈاؤنلوڈ کیے ہیں، مگر ذیل کے لنک سے ایکس زر کا جدید ترین ورژن ڈاؤنلوڈ فرمائیے
http://www.laits.utexas.edu/persian/persianword/Xzar.zip

یہاں پر ایکس زر کا بولڈ اور اٹالک اور بولڈ اٹالک سب بالکل صحیح ہیں اور بیسک سے مکمل مطابقت رکھتے ہیں۔


جہاں تک اُن شکلوں کا تعلق ہے جو کہ اس میں موجود نہیں ہیں، تو آپ اوپن سورس ہونے کی بالکل فکر نہ کریں کیونکہ میں نے فارسی کمپیوٹنگ والوں (بہنام رشی) سے مکمل اجازت لی ہوئی ہے۔ میں نے ابھی "بہنام" کی پرانی میل چیک کی ہے اور اگر آپ چاہتے ہیں تو میں آپ کو اسکا ای میل دے دیتی ہوں۔ (بہنام ہر معاملے میں بہت معاون اور مددگار ہے۔ اگر کسی بھی قسم کا مسئلہ ہو گا تو وہ مدد کرے گا)۔

اصل میں یہ بہت پہلے کی بات ہے جب میں نے اُس سے اردو کے کیریکٹر شامل کرنے کی بات کی تھی۔ اُس وقت مجھے ان شکلوں کا اندازہ ہی نہیں تھا کہ جن کا ذکر آپ نے اوپر کیا ہے۔

چنانچہ آپ بے فکر ہو کر اس فونٹ کے گلائفز پاک ٹائپ میں نصب کیجیئے ۔۔۔۔۔ اور آخر میں ہمیں اردو کا وہ پہلا مکمل نسخ فونٹ مہیا کیجیئے جو کہ:

1۔ خوبصورت بھی ہے۔
2۔ عربی، فارسی، سندھی، پشتو، سرائیکی وغیرہ سب کی مکمل سپورٹ بھی رکھتا ہے۔ [مجھے صرف پشتو کا علم تھا کہ اس میں پشتو کی سپورٹ ہے۔ "ابی" اگر چیک کر کے سرائیکی کے متعلق بتا سکیں تو بہتر ہو گا۔ اسی طرح کوئی سندھی جاننے والے بھی اس کے متعلق تصدیق کر سکیں تو بہتر ہو گا۔
ویسے بھی اگر دو چار گلائیفز کم بھی ہوئے تو ہم شاکر صاحب سے درخواست کر سکتے ہیں کہ وہ ہمیں یہ فراہم کریں۔
اور پاک ٹائپ فونٹ واقعی مکمل فونٹ ہے، اور مجھے امید ہے کہ اگر ہم نے اس مکمل کر لیا تو پاکستان کی تمام زبانوں کی سپورٹ اس میں شامل ہو گی۔
3۔ اردو کے خاص گلائفز بھی اس میں شامل ہیں جیسے شعر، مصرعہ، اور دیگر چیزوں کے گلائفز۔
4۔ اس فونٹ کے بولڈ، اٹالک، اور بولڈ اٹالک ورژن بھی موجود ہیں۔

اعجاز صاحب، اگر میں اس فونٹ کے نام کی تجویز دے سکوں تو اسکا نام "اردو ویب نسخ" ہونا چاہیئے۔

اور آخر میں عربی فونیٹک کیبورڈ مہیا کرنے پر بہت بہت شکریہ۔ آپکو خود علم ہے کہ آپ نے میری ایک دیرینہ خواہش پوری کی ہے۔ :)
 

مہوش علی

لائبریرین
جو شدہ اور کسریٰ کے مسئلے کا ذکر آپ نے کیا ہے، تو اس میں آپ کی تجویز بالکل درست ہے اور اسے اردو کے مطابق حل کیجیئے ۔۔۔۔ یعنی زیر کو گلائف کے نیچے آنا چاہیئے ۔
میں خود اس مسئلے پر آپ کی توجہ مبذول کرانا چاہتی تھی کہ اردو دان طبقہ کے لیے اس میں یہ تبدیلی لازمی ہے۔
 

باذوق

محفلین
استادِ محترم اعجاز صاحب
میں انتظار کر رہا ہوں کہ ۔۔۔۔۔۔
مہوش علی کے تازہ ترین مشوروں پر عمل درآمد کے بعد آپ کی تخلیق
" اُردو ویب نسخ "
کے اسمِ گرامی سے سامنے آئے تو ہر طریقے سے اس کو ٹسٹ کر کے دیکھا جائے ۔
 

الف عین

لائبریرین
مہوش تمھارے ہی کل پرسوں دئے لنک سے ڈاؤن لوڈ کیا تھا اور اسے موڈیفائ کیا تھا۔ اب تم ایک اور ربط دے رہی ہو، اس کو بھی دیکھتا ہوں۔
اردو ویب نسخ پر کام جاری ہے، دوسرے کاموں کو بلائے طاق رکھ کر۔
 

الف عین

لائبریرین
مزید یہ کہ اگر کوئ کیریکٹر ایکس زر میں کم ہے سندھی پشتو سرائیکی کا تو پھر محس سے کمک کی ضرورت ہڑے گی، وہ وولٹ کے ماہر ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
یہ بھی وہی ربط ہے اور وہی فائلیں ہیں جن پر عمل کر چکا ہوں۔ فانٹ میں ساری پراپرٹیز ایکس زر کی ہی ہیں۔ کوئ درست لنک دیں مہقش اگر یہ فانٹ بولڈ اٹیلکس نہیں ہے تو۔ یا قدیم ورژن ہے تو۔
 

الف عین

لائبریرین
مہوش نے مجھے فانٹس میں مصروف کر ہی دیا۔ تمھارے بھیجے فانٹس اسی ورژن کے ہیں جس کو میں نے پہلے زرین کا نام دیا تھا۔ لیکن ایکس زار ہیوی وہی والا ہے جو اس وقت اسی ربط پر بولڈ کی شکل میں ڈاؤن لوڈ کے لئے موجود ہے۔ چنانچہ اس کو چھوڑ دیا ہے، اور اس ورژن میں بولڈ اٹیلک نہیں ہے۔ اس لئے محض اٹیلک اور بولڈ کے ساتھ پرانے زرین بیسک فائل کو بھی زپ کر کے پوسٹ کر رہا ہوں۔
 

باذوق

محفلین
اعجاز صاحب ۔۔۔
اس فونٹ کے ساتھ سائز کا مسئلہ ہے ۔
نفیس نستعلیق کے ساتھ بھی تو یہی سائز کا مسئلہ لاحق تھا ۔
ایشیا نسخ صرف 93KB کا ہے جبکہ نفیس 394KB اور زریں 360KB ۔
لہذا فی الحال میری ترجیح نیٹ پر استعمال کے لیے یہی بی۔بی۔سی کا ایشیا نسخ رہے گا۔
نسخ یا نستعلیق ۔۔۔ جو بھی فونٹ منظرِ عام پر آئے ، اس کا سائز بہرحال 100KB سے کم ہی رہنا چاہئے ۔
۔۔۔
ویسے اس بات میں شک نہیں کہ زریں ، خوبصورتی میں ایشیا نسخ سے آگے ہے ۔ اب یہ الگ بات کہ زریں کی خوبصورتی ١٤ اور ١٤ سے زیادہ پوائنٹس میں نظر آتی ہے ۔ جبکہ ایشیا نسخ ١٢ پوائنٹ میں بھی اچھا لگتا ہے ۔
 

الف عین

لائبریرین
باذوق، یہ ایک واحد فائل نہیں ہے، زریں پہلا اردو فانٹ ہے جس کے بولڈ اور اٹیلک ورژن الگ الگ ہیں، یعنی جب آپ اپنے لفظی عمل کار میں حروف کو بولڈ وغیرہ کریں تو محض سافٹ وئر کے ذریعے حروف کو موٹا کرنے کی بجائے عمل کار فانٹ کی بولڈ فائل استعمال کرے گا۔
ایشیا ٹائپ کا سائز تو محض اس لئے کم ہے کہ اس میں بے شمار ضروری کیریکٹرس ہیں ہی نہیں۔
 
Top