اردو نسخ ایشیا ٹائپ کا امتیاز؟

الف عین

لائبریرین
کیا کوئی یہ بتا سکتا ہے کہ اردو نسخ ایشیا ٹائپ کے علاوہ ہر دوسرا فانٹ اتنا بولڈ کیوں ہے جب کہ اردو نسخ ایشیا ٹائپ میں فارمیٹنگ بولڈ کرنے پر بھی کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اور یہی صورت اس کو بنیاد بنا کر دوسرے فانٹ بنانے کی بھی ہے، جیسے میرا نگار۔ لیکن نسق کی شکل میں یہی سب سے خوبصورت لگتا ہے۔ لیکن جب یہی گلفس میں دوسرے فانٹس میں کاپی اور پیسٹ کر کے نیا فانٹ بناتا ہوں تو دوسرے سبھی فانٹس خود ہی بولڈ ہوتے ہیں اور بولڈ کرنے پر مزید بولڈ۔ یہ راز کیا ہے؟
 

دوست

محفلین
میرا خیال ہے اس کا جواب محسن بھائی دے سکتےہیں تفصیل سے۔ کوئی ہنٹنگ جیسی چیز ہے جو اس میں ملوث ہے میرے خیال میں۔
 

اجنبی

محفلین
The Font Creator Pro 2 میں جب اردو نسخ ایشیا ٹائپ کو کھولا جائے تو وہاں اس کی سیٹنگز میں جانے سے معلوم ہوتا ہے کہ اس کے خالقوں نے بولڈ کا آپشن معطل کر رکھا ہے ۔ جب اسے جاری کر کے محفوظ کیا جائے تو یہ فونٹ بہتر حالت میں آجاتا ہے اور فارمیٹنگ میں بولڈ کرنے سے بولڈ بھی ہوجاتا ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
یہ بہت عمدہ بات بتائی، میں ابھی ایسے ہی کرتا ہوں‌ :D ہمارا ایک بڑا مسئلہ حل ہو گیا ہے
 

قیصرانی

لائبریرین
جی بالکل، اس فانٹ کریئٹر نامی پروگرام میں فانٹ کو کھولیں، فارمیٹ میں سیٹنگز میں جا کر میٹرکس میں جہاں بولڈ لکھا ہے، اسے ان چیک کر دیں، اور پھر محفوظ کردیں، ابھی یہی کچھ کیا ہے، سارا فانٹ ہی بولڈ ہو گیا ہے :D

[align=left:53e401181c][eng:53e401181c]FORMAT--->SETTINGS--->METRICS-->UNCHECK BOLD OPTION[/eng:53e401181c][/align:53e401181c]
 

اجنبی

محفلین
مہوش علی نے کہا:
قیصرانی نے کہا:
ابھی یہ پوری محفل ہی بولڈ دکھائی دے رہی ہے۔ لیکن یقین کریں، بہت خوبصورت لگ رہی ہے

قیصرانی بھائی، کیا آپ یہ بولڈ ورژن مجھے پوسٹ کر سکتے ہیں

قیصرانی اور مہوش: یہ کام میں نے پرانے زمانے میں ہی کر لیا تھا ۔ مگر اس تبدیل شدہ فونٹ کو شائع نہیں کرسکا ، کیونکہ عین اس کی اشاعت کے وقت میرے ضمیر نے کروٹ بدلی تو مجھے خیال آیا کہ اگر میں کسی کی تخلیق چوری کروں گا ، یا اس میں تبدیلی کروں گا تو کوئی اور میری تخلیق کے ساتھ یہی حشر کرے گا ۔
لہٰذا آپ سے درخواست ہے کہ کاپی رائٹ کے معاملے میں محتاط رہیے ۔ ہاں جو چیزیں کاپی رائٹ کی دستبرد سے آزاد ہیں ان کے ساتھ جو مرضی کیجیے ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
تبدیلی کرکے اسے دوسرے نام سے استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ کاپی رائٹ کے حوالے سے بتایا گیا ہے
 

اجنبی

محفلین
قیصرانی نے کہا:
تبدیلی کرکے اسے دوسرے نام سے استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ کاپی رائٹ کے حوالے سے بتایا گیا ہے

سبحان اللہ ، یہ کہاں بتایا گیاہے ، ذرا مجھے بھی پتہ چلے :lol:
بھائی جان ! اس طرح تو اگر میں گوگل ارتھ کو اپنے نام سے ریلیز کروں تو میری تو دھوم مچ جائے ، اور اگر میں LUX صابن کو اپنی کمپنی کے نام سے فروخت کروں تو یونی لیور کا تو بھٹہ ہی بیٹھ جائے گا ۔
کیا بات ہے جناب ، سبحان اللہ 8)
 

الف عین

لائبریرین
مزا نہیں آیا یہ آپشن کر کے بھی۔ بولڈ میں تو یہ فانٹ بہت بھدا لگ رہا ہے۔
اور منصور، اس فانٹ کے گلفس کا بھی کاپی رائٹ ہے، محض نام بدلنے سے کام نہیں چلتا۔ میں نے بھی محض تجربہ کرنے کے لئے اصل فانٹ کو بیک اپ کر کے اسے ڈیلیٹ کر کے یہ نیا فانٹ انسٹال کیا تھا۔ اب تھوڑی دیر بعد ہی اسے ان انسٹال کر دوں گا۔ ویسے یہ فانٹ اس قابل نہیں کہ اس کی میپنگ بھی استعمال کی جائے۔
 

مہوش علی

لائبریرین

قیصرانی برادر،
جب تک الگ سے بولڈ ورژن موجود نہیں ہو گا، بولڈ کا آپشن استعمال کرنے سے فونٹ ہمیشہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گا۔
اس وقت صرف اور صرف ایک ایسا اردو فونٹ موجود ہے، جسکے تمام ورژنز مکمل ہیں۔ یعنی:

1۔ نارمل
2۔ اٹالک
3۔ بولڈ
4۔ اٹالک بولڈ

اور یہ فونٹ ہے فارسی XZar اور کا جدید ترین ورژن یہاں سے ڈاؤنلوڈ کیا جا سکتا ہے:
http://www.laits.utexas.edu/persian/persianword/Xzar.zip

(پہلے بھی میں نے ایک لنک دیا تھا، مگر وہ پرانے ورژن کا تھا)۔

یہ فونٹ خاصا خوبصورت ہے، مگر مسائل یہ ہیں کہ:

1۔ بڑی ے کی شکل خوبصورت نہیں۔
2۔ چھوٹے سائز میں اچھا نہیں دکھائی دے رہا۔

مگر جہاں تک بات ہے بولڈ اور اٹالک ورژن استعمال کرنے کی، تو یہ بہت ہی خوبصورت فونٹ ہے اور کبھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہیں ہوتا۔

اس فونٹ کو بہتر بھی بنایا جا سکتا ہے اور وہ اسطرح کہ فارسی کمپیوٹنگ والوں اس کے لائسنس میں لکھا ہے کہ یہ فری ہے اور ہر طرح کی تبدیلی اس میں کی جا سکتی ہے۔ اسکا نیا نام بھی رکھا جا سکتا ہے (مثلا اردو ویب نسخ فونٹ وغیرہ وغیرہ۔)۔

بڑی ے کے حوالے سے ایک شکل میرے ذہن میں ہے جو کہ بہت اچھی طرح اس فونٹ میں فٹ آتی ہے۔

==============================

اس فونٹ کی ایک خوبی یہ ہے کہ اس میں اردو کے تقریبا تمام ہی گلائفز موجود ہیں۔ اسکے ساتھ ساتھ عربی اور فارسی کی بھی ساری سپورٹ موجود ہے۔ اور اہم بات یہ ہے کہ پشتو کے سارے الفاظ بھی اس میں شامل ہیں۔ (ضرورت پڑنے پر شاید سندھی، سرائیکی اور دیگر مقامی زبانوں کو بھی اس میں شاید شامل کیا جا سکے)۔

اس لحاظ سے یہ پاکستان کے لیے یونیورسل فونٹ کی شکل اختیار کر گیا ہے۔

کیا اردو فونٹ میں عربی سپورٹ کی موجودگی درست ہے؟

کچھ حضرات کا خیال ہے کہ اردو فونٹ میں عربی کی سپورٹ نہیں ہونی چاہیئے۔
میری رائے اس سے تھوڑی مختلف ہے۔
دیکھیں ہمارے پاس دو چیزیں ہیں۔ پہلا فونٹ اور دوسرا کیبورڈ۔ میرے لحاظ سے یوں ہونا چاہیئے:

1۔ اردو فونٹ، جس میں عربی اور ہر دوسری مقامی زبان کی سپورٹ موجود ہو
2۔ اردو کیبورڈ، جس میں صرف اور صرف اردو کی سپورٹ ہو۔
3۔ عربی فونیٹک کیبورڈ، جس میں صرف اور صرف عربی کی سپورٹ ہو۔ (اعجاز صاحب، آپ فونیٹک عربی کیبورڈ بنا دیں تو کافی مشکلات حل ہو جائیں)۔
4۔ سرائیکی کیبورڈ، جس میں صرف سرائیکی سپورٹ ہو
5۔ سندھی کیبورڈ، جس میں صرف سندھی سپورٹ ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہمارے وکی میں اردو نسخ ایشیا ٹائپ چلتا ہے۔ اب جب ہم نے صحیح بخاری پر کام کرنا شروع کیا تو ایک مسئلہ پیدا ہو گیا۔
بہت سارے تجربات کے بعد میری رائے یہیں آ کر رکی ہے کہ فونٹ یونیورسل ہونا چاہیئے۔


ایکس زر فونٹ پلیٹ فارم فری ہے
اس فونٹ کی اور بہت خاص بات یہ ہے کہ یہ پلیٹ فارم فری ہے اور:
1۔ ونڈوز
2۔ لینکس
3۔ میک
ان تینوں سسٹمز میں بہت اچھی طرح چلتا ہے۔

اعجاز صاحب کے مطابق اردو زبان میں ہمیں چند اور گلائفز کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر آپ ایکس زر فونٹ کو چیک کر کے مجھے بتا سکیں کہ کون کون سے گلائفز اور چاہیے ہیں، تو میں فارسی کمپیوٹنگ ٹیم کے ممبر Behnam سے رابطے میں ہوں۔ (پہلے بھی میرے ہی کہنے پر انہوں نے اس فونٹ میں اردو سپورٹ شامل کی تھی)۔


اب آخری بات اس محفل فورم میں میں نے ایکس زر کو بولڈ، اٹالک، اور نارمل حالت میں استعمال کر کے دیکھا ہے۔ آپ لوگوں سے استدعا ہے کہ آپ بھی اسے اس محفل میں استعمال کر کے دیکھیں اور پھر اپنی آراء سے مطلع کریں۔


میں نے اوپر کا ٹیکسٹ ایکس زر کے بولڈ ورژن میں لکھی ہے۔ اگر آپ کے پاس یہ فونٹ انسٹالڈ ہے تو آپ اس پوسٹ کو اس فونٹ میں دیکھ سکیں گے۔

میری رائے یہ ہے کہ اگر بڑی ے کو ٹھیک کر دیا جائے تو یہ اسوقت اس محفل فورم میں سب سے بہتر نظر آ رہا ہے۔
 

مہوش علی

لائبریرین
ذیل میں سورہ بقرہ کا ٹیکسٹ ایکس زر میں دیکھیں۔ مجھے تو کافی اچھا دکھائی دے رہا ہے۔



بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ
الم {1}
ذَلِكَ الْكِتَابُ لاَ رَيْبَ فِيهِ هُدًى لِّلْمُتَّقِينَ {2}
الَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِالْغَيْبِ وَيُقِيمُونَ الصَّلاةَ وَمِمَّا رَزَقْنَاهُمْ يُنفِقُونَ {3}
والَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِمَا أُنزِلَ إِلَيْكَ وَمَا أُنزِلَ مِن قَبْلِكَ وَبِالآخِرَةِ هُمْ يُوقِنُونَ {4}
أُوْلَ۔ئِكَ عَلَى هُدًى مِّن رَّبِّهِمْ وَأُوْلَ۔ئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُونَ {5}
إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُواْ سَوَاءٌ عَلَيْهِمْ أَأَنذَرْتَهُمْ أَمْ لَمْ تُنذِرْهُمْ لاَ يُؤْمِنُونَ {6}
خَتَمَ اللّهُ عَلَى قُلُوبِهمْ وَعَلَى سَمْعِهِمْ وَعَلَى أَبْصَارِهِمْ غِشَاوَةٌ وَلَهُمْ عَذَابٌ عظِيمٌ {7}
وَمِنَ النَّاسِ مَن يَقُولُ آمَنَّا بِاللّهِ وَبِالْيَوْمِ الآخِرِ وَمَا هُم بِمُؤْمِنِينَ {8}
يُخَادِعُونَ اللّهَ وَالَّذِينَ آمَنُوا وَمَا يَخْدَعُونَ إِلاَّ أَنفُسَهُم وَمَا يَشْعُرُونَ {9}
فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٌ فَزَادَهُمُ اللّهُ مَرَضاً وَلَهُم عَذَابٌ أَلِيمٌ بِمَا كَانُوا يَكْذِبُونَ {10}
وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ لاَ تُفْسِدُواْ فِي الأَرْضِ قَالُواْ إِنَّمَا نَحْنُ مُصْلِحُونَ {11}
أَلا إِنَّهُمْ هُمُ الْمُفْسِدُونَ وَلَ۔كِن لاَّ يَشْعُرُونَ {12}
وَإِذَا قِيلَ لَهُمْ آمِنُواْ كَمَا آمَنَ النَّاسُ قَالُواْ أَنُؤْمِنُ كَمَا آمَنَ السُّفَهَاء أَلا إِنَّهُمْ هُمُ السُّفَهَاء وَلَ۔كِن لاَّ يَعْلَمُونَ {13}
وَإِذَا لَقُواْ الَّذِينَ آمَنُواْ قَالُواْ آمَنَّا وَإِذَا خَلَوْاْ إِلَى شَيَاطِينِهِمْ قَالُواْ إِنَّا مَعَكْمْ إِنَّمَا نَحْنُ مُسْتَهْزِئُونَ {14}
اللّهُ يَسْتَهْزِئُ بِهِمْ وَيَمُدُّهُمْ فِي طُغْيَانِهِمْ يَعْمَهُونَ {15}
أُوْلَ۔ئِكَ الَّذِينَ اشْتَرُوُاْ الضَّلاَلَةَ بِالْهُدَى فَمَا رَبِحَت تِّجَارَتُهُمْ وَمَا كَانُواْ مُهْتَدِينَ {16}
مَثَلُهُمْ كَمَثَلِ الَّذِي اسْتَوْقَدَ نَاراً فَلَمَّا أَضَاءتْ مَا حَوْلَهُ ذَهَبَ اللّهُ بِنُورِهِمْ وَتَرَكَهُمْ فِي ظُلُمَاتٍ لاَّ يُبْصِرُونَ {17}
صُمٌّ بُكْمٌ عُمْيٌ فَهُمْ لاَ يَرْجِعُونَ {18}
أَوْ كَصَيِّبٍ مِّنَ السَّمَاء فِيهِ ظُلُمَاتٌ وَرَعْدٌ وَبَرْقٌ يَجْعَلُونَ أَصْابِعَهُمْ فِي آذَانِهِم مِّنَ الصَّوَاعِقِ حَذَرَ الْمَوْتِ واللّهُ مُحِيطٌ بِالْكافِرِينَ {19}
يَكَادُ الْبَرْقُ يَخْطَفُ أَبْصَارَهُمْ كُلَّمَا أَضَاء لَهُم مَّشَوْاْ فِيهِ وَإِذَا أَظْلَمَ عَلَيْهِمْ قَامُواْ وَلَوْ شَاء اللّهُ لَذَهَبَ بِسَمْعِهِمْ وَأَبْصَارِهِمْ إِنَّ اللَّه عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ {20}
يَا أَيُّهَا النَّاسُ اعْبُدُواْ رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُمْ وَالَّذِينَ مِن قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ {21}
الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ الأَرْضَ فِرَاشاً وَالسَّمَاء بِنَاء وَأَنزَلَ مِنَ السَّمَاء مَاء فَأَخْرَجَ بِهِ مِنَ الثَّمَرَاتِ رِزْقاً لَّكُمْ فَلاَ تَجْعَلُواْ لِلّهِ أَندَاداً وَأَنتُمْ تَعْلَمُونَ {22}
وَإِن كُنتُمْ فِي رَيْبٍ مِّمَّا نَزَّلْنَا عَلَى عَبْدِنَا فَأْتُواْ بِسُورَةٍ مِّن مِّثْلِهِ وَادْعُواْ شُهَدَاءكُم مِّن دُونِ اللّهِ إِنْ كُنْتُمْ صَادِقِينَ {23}
فَإِن لَّمْ تَفْعَلُواْ وَلَن تَفْعَلُواْ فَاتَّقُواْ النَّارَ الَّتِي وَقُودُهَا النَّاسُ وَالْحِجَارَةُ أُعِدَّتْ لِلْكَافِرِينَ {24}
وَبَشِّرِ الَّذِين آمَنُواْ وَعَمِلُواْ الصَّالِحَاتِ أَنَّ لَهُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الأَنْهَارُ كُلَّمَا رُزِقُواْ مِنْهَا مِن ثَمَرَةٍ رِّزْقاً قَالُواْ هَ۔ذَا الَّذِي رُزِقْنَا مِن قَبْلُ وَأُتُواْ زبِهِ مُتَشَابِهاً وَلَهُمْ فِيهَا أَزْوَاجٌ مُّطَهَّرَةٌ وَهُمْ فِيهَا خَالِدُونَ {25}
إِنَّ اللَّهَ لاَ يَسْتَحْيِي أَن يَضْرِبَ مَثَلاً مَّا بَعُوضَةً فَمَا فَوْقَهَا فَأَمَّا الَّذِينَ آمَنُواْ فَيَعْلَمُونَ أَنَّهُ الْحَقُّ مِن رَّبِّهِمْ وَأَمَّا الَّذِينَ كَفَرُواْ فَيَقُولُونَ مَاذَا أَرَادَ اللَّهُ بِهَ۔ذَا مَثَلاً يُضِلُّ بِهِ كَثِيراً وَيَهْدِي بِهِ كَثِيراً وَمَا يُضِلُّ بِهِ إِلاَّ الْفَاسِقِينَ {26}
الَّذِينَ يَنقُضُونَ عَهْدَ اللَّهِ مِن بَعْدِ مِيثَاقِهِ وَيَقْطَعُونَ مَا أَمَرَ اللَّهُ بِهِ أَن يُوصَلَ وَيُفْسِدُونَ فِي الأَرْضِ أُولَ۔ئِكَ هُمُ الْخَاسِرُونَ {27}
 

دوست

محفلین
ایکس زر بہت اچھا فونٹ ہے۔ جب تک پاک نستعلیق نہیں آجاتا میرے خیال میں یہ بہترین رہے گا۔ کم از کم وکی پر صحیح بخاری اور تراجم قرآن کریم کے لیے۔
 
Top