تعارف اردو میں فنی مواد کی جستجو

الف عین

لائبریرین
خوش آمدید ظفر سلام، محفل میں ہم سب ایک دوسرے سے سیکھتے ہی رہتے ہیں، میں بھی پوچھنے ہی والا تھا کہ سی این این کیا ہے، لیکن جواب مل چکا اب تو۔
ہاں تھریڈ کا ترجمہ مجھے بھی پسند نہیں۔ پہلے میں بھی اس کا ترجمہ ’تانا بانا‘ کرتا تھا، لیکن جب یہ نہیں چل سکا تو سب کی طرح میں بھی دھاگا ہی کہنے لگا!!
 
دوست

محفلین
جی آیاں نوں۔
بہتر یہ ہوگا کہ نامانوس اصطلاحات تخلیق کرنے کی بجائے انگریزی اصطلاحات کو ہی اردو میں لکھیں جیسا کہ اوپر مشورہ دیا گیا، اور ان کی وضاحت مہیا کریں۔ جیسے لغت میں معانی دیا جاتا ہے، تاہم اسے لغت نہیں گلاسری کہا جاتا ہے جس میں اصطلاح کی وضاحت دی گئی ہوتی ہے۔ پھر انہیں اسماء کو استعمال کر کے آپ ٹیوٹوریل وغیرہ لکھ سکتے ہیں۔
دیکھنا یہ ہے کہ آپ ہمیشہ ترجمہ نہیں کر سکتے، چناچہ انہیں اس قابل کرنے کے لیے اصطلاحات سے جان پہچان کروانا ضروری ہے، نہ کہ ترجمہ کرنا۔ جب وہ خود مزید علم کی جستجو کریں گے تو آپ کی تیار کردہ گلاسری ان کے لیے بہت فائدہ مند ہو گی۔ چونکہ جدید معلومات تو انگریزی میں ہی ملیں گی۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
سی این سی مشین تو کافی جدید ٹیکنالوجی ہے اور جدید انڈسٹری میں اس کی بہت اہمیت ہے۔ یہ جان کر حیرانی ہوئی ہے کہ اس شعبے میں کام کرنے والے زیادہ تر افراد نیم خواندہ ہیں۔
 
ظفر سلام

محفلین
قیصرانی صاحب، CNC کس کا مخفف ہے یہ تو عاطف صاحب نے بتا ہی دیا ہے۔ مزید وضاحت کرتا چلوں کہ نیم خواندہ افرادی قوت سے میری مراد وہ افراد ہیں جو روایتی مشینوں کو استعمال کرنے کے تو ماہر ہیں لیکن جب انہی مشینوں پر کمپیوٹر کنٹرول لگا دیا جائے تو وہ ان کے لیے یکدم اجنبی ہو جاتی ہیں-

عاطف بٹ صاحب، آپ کا تجربہ اور رائے اس معاملے میں بہت مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ انشاءاللہ بہت جلد ایک نئے دھاگے کا آغاز کروں گا جس میں اپنی اب تک کی کا وشیں آپ سب کے سامنے پیش کر کے آپ کی قیمتی آراء طلب کروں گا۔

ظفر سلام
 
ظفر سلام

محفلین
نبیل صاحب، آپ نے درست فرمایا کہ سی این سی ٹیکنالوجی جدید ترین ٹیکنالوجی ہے۔ مگر اس کے پیچھے بنیادی مشین وہی ہے جو یہاں کے نیم خواندہ مستری برسوں سے استعمال کر رہے ہیں۔ ان لوگوں کو کمپیوٹر اور سی این سی کی خواندگی اردو زبان میں مہیا کر کے ہم مفید افرادی قوت میں کئی گنا اضافہ کر سکتے ہیں۔
 
ظفر سلام

محفلین
جی آیاں نوں۔
بہتر یہ ہوگا کہ نامانوس اصطلاحات تخلیق کرنے کی بجائے انگریزی اصطلاحات کو ہی اردو میں لکھیں جیسا کہ اوپر مشورہ دیا گیا، اور ان کی وضاحت مہیا کریں۔ جیسے لغت میں معانی دیا جاتا ہے، تاہم اسے لغت نہیں گلاسری کہا جاتا ہے جس میں اصطلاح کی وضاحت دی گئی ہوتی ہے۔ پھر انہیں اسماء کو استعمال کر کے آپ ٹیوٹوریل وغیرہ لکھ سکتے ہیں۔
دیکھنا یہ ہے کہ آپ ہمیشہ ترجمہ نہیں کر سکتے، چناچہ انہیں اس قابل کرنے کے لیے اصطلاحات سے جان پہچان کروانا ضروری ہے، نہ کہ ترجمہ کرنا۔ جب وہ خود مزید علم کی جستجو کریں گے تو آپ کی تیار کردہ گلاسری ان کے لیے بہت فائدہ مند ہو گی۔ چونکہ جدید معلومات تو انگریزی میں ہی ملیں گی۔

شکریہ دوست۔ مشیننگ ٹیکنالوجی میں پرانی اصطلاحات اردو میں رائج العام ہیں۔ دلی سے تعلق رکھنے والے کارخانے داروں کے ہاں (جنہیں ٹکسالی زبان میں کرخندار کہا جاتا ہے) ان اصطلاحات کا استعمال عام ہے۔ ہمیں اس ذخیرہ الفاظ کو نئی ٹیکنالوجی کی انگریزی اصطلاحات کے ساتھ ضم کرنا ہے۔ اور اس بات کا بھی خیال رکھنا ہے کہ اردو زبان کی قدرتی خوبصورتی متاثر نہ ہو۔ ان عوامل کو ذہن میں رکھتے ہوئے میں نے ان تراجم کا آغاز کیا ہے۔ امید ہے آپ سب کی مدد شامل حال رہے گی۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
جی، اردو زبان کی خوبصورتی کا خیال ضرور رکھیں لیکن تقریباً ناخواندہ افراد کو لکھنوی اردو سیکھنے پر بھی مجبور نہیں کیا جانا چاہیے۔ یہاں ایک مثال یاد آ رہی تھی لیکن اسے پیش کرنے سے محفل فورم کے سنہری اصول نمبر 7 سے انحراف کا اندیشہ ہو رہا تھا۔
 
ظفر سلام

محفلین
خوش آمدید ظفر سلام، محفل میں ہم سب ایک دوسرے سے سیکھتے ہی رہتے ہیں، میں بھی پوچھنے ہی والا تھا کہ سی این این کیا ہے، لیکن جواب مل چکا اب تو۔
ہاں تھریڈ کا ترجمہ مجھے بھی پسند نہیں۔ پہلے میں بھی اس کا ترجمہ ’تانا بانا‘ کرتا تھا، لیکن جب یہ نہیں چل سکا تو سب کی طرح میں بھی دھاگا ہی کہنے لگا!!

شکریہ الف عین صاحب۔ میرے نزدیک دھاگہ، تھریڈکا لفظی معنی ہے۔ 'تانا بانا' انگریزی لفظ weave کے زیادہ قریب ہے۔ "سلسلہ" مجھے قریب ترین لگا۔ اب اگر دھاگہ ہی رائج العام ہے تو ہمیں بھی یہی منظور ہے مگر "کراہت" کے ساتھ :lol:
 
نبیل

تکنیکی معاون
تھریڈ کے کئی متبادلات استعمال ہوتے آئے ہیں۔ اس کے لیے موضوع، لڑی وغیرہ بھی استعمال ہوتے ہیں۔
 
ظفر سلام

محفلین
جی، اردو زبان کی خوبصورتی کا خیال ضرور رکھیں لیکن تقریباً ناخواندہ افراد کو لکھنوی اردو سیکھنے پر بھی مجبور نہیں کیا جانا چاہیے۔ یہاں ایک مثال یاد آ رہی تھی لیکن اسے پیش کرنے سے محفل فورم کے سنہری اصول نمبر 7 سے انحراف کا اندیشہ ہو رہا تھا۔

اردو زبان کی خوبصورتی ایسے تراجم سے مجروح ہوتی ہے جیسے keyboard کا ترجمہ کلیدی تختہ۔ ایسے بھونڈے ترجموں سے تو بہتر ہے کہ ہم اسے اردو میں بھی کی بورڈ ہی کہیں۔ Axis کو اردو میں ایکسز لکھنے کی بجائے اگر محور لکھا جائے تو کہیں زیادہ مناسب لگتا ہے۔
 
Top