اردو میں دنیا بھر کے نقشہ جات

شمشاد

لائبریرین
فہد بھائی میں نے سعودی عرب کا نقشہ آج ہی دیکھا ہے۔ اس میں القصیم کو آپ نے قسیم لکھا ہے۔ اور دوسری بات یہ کہ سعودی عرب کے تین سب سے بڑے شہر ہیں الدمام، الریاض اور جدہ۔ صرف جدہ نام نقشے میں نظر آ رہا ہے، دمام اور ریاض کے نام نقشے میں نہیں ہیں۔ دمام مشرقی صوبے کا صدر مقام ہے جبکہ ریاض وسطی صوبے کے صدر مقام کے علاوہ سعودی عرب کا دارالحکومت بھی ہے۔
 
ابوشامل

محفلین
میں نے یہ ٹاپک ابھی دیکھا اور پھر وکیپیڈیا کے ربط پر بھی گیا. وہاں تمام نقشے صرف jpeg یا png فارمیٹ میں نظر آئے.

کیا آپ اب بھی اس سلسلے میں کام کر رہے ہیں؟
یہ وہ منصوبہ تھا جس پر عرصۂ دراز سے کام نہیں کیا۔
ویکٹر صورت میں نقشے مانگنے کا مقصد یہی تھا کہ اس کی بنیاد پر اردو میں نقشے بنائے جائیں۔
اس کام میں آپ بھی دلچسپی رکھتے ہیں؟
 
ابوشامل

محفلین
فہد بھائی میں نے سعودی عرب کا نقشہ آج ہی دیکھا ہے۔ اس میں القصیم کو آپ نے قسیم لکھا ہے۔ اور دوسری بات یہ کہ سعودی عرب کے تین سب سے بڑے شہر ہیں الدمام، الریاض اور جدہ۔ صرف جدہ نام نقشے میں نظر آ رہا ہے، دمام اور ریاض کے نام نقشے میں نہیں ہیں۔ دمام مشرقی صوبے کا صدر مقام ہے جبکہ ریاض وسطی صوبے کے صدر مقام کے علاوہ سعودی عرب کا دارالحکومت بھی ہے۔
شمشاد بھائی! شاید آپ سعودی عرب کے اس نقشے کی بات کر رہے ہیں۔ یہ ایک تاریخی نقشہ ہے۔ اس لیے اس میں تمام شہر موجود نہیں ہیں۔ آپ اوپر "کلید" میں سن وغیرہ دیکھ سکتے ہیں۔ البتہ میں کوشش کرتا ہوں کہ "القصیم" والی غلطی درست کرلوں۔
رہنمائی کا بہت شکریہ۔
SaudiInfluenceUrduMap.png
 
علوی امجد

محفلین
فری ویکٹر نقشہ جات تو ویب پر بآسانی مل جائیں گے۔ صرف ان کو اردو میں ترجمہ کرنا پڑے گا۔ علوی نستعلیق آرک جی آئی ایس میں بخوبی کام کرتا ہے۔ اگر آپ چاہیں تو میں اس پراجیکٹ میں آپ کے ساتھ شریک ہوسکتا ہوں۔ ویسے میں پہلے ہی پاکستان کے نقشہ جات پر کام کررہا ہوں۔
1gis.gif
 
ابوشامل

محفلین
علوی صاحب یہ بالکل ابتدائی دور کی کوششیں ہیں، میں نے صرف اور صرف ضرورت کے مطابق اردو وکیپیڈيا کے لیے چند نقشے بنائے تھے۔ اگر میں اس سلسلے کو جاری رکھتا تو شاید معاملہ آگے بڑھتا اور آپ کو تو میرے بنائے گئے ان نقشوں میں ناتجربہ کاری تو صاف دکھ رہی ہوگی۔ اگر اس سمت میں کوئی میری رہنمائی کرے تو مجھے اس منصوبے کو دوبارہ زندہ کر کے بہت خوشی ہوگی۔
اگر آپ اردو نقشہ جات منصوبے کا آغاز کر سکیں تو میں بخوشی اس میں شریک ہوں گا اور بہتر سے بہترین کام کی بھرپور کوشش کروں گا۔ اس حوالے سے آپ کے جواب کا منتظر ہوں۔ شاید ہمیں اس میں اور افراد بھی مل جائیں۔
 
اسد

محفلین
یہ وہ منصوبہ تھا جس پر عرصۂ دراز سے کام نہیں کیا۔
ویکٹر صورت میں نقشے مانگنے کا مقصد یہی تھا کہ اس کی بنیاد پر اردو میں نقشے بنائے جائیں۔
اس کام میں آپ بھی دلچسپی رکھتے ہیں؟
مجھے بھی نقشوں سے دلچسپی ہے، لیکن عملی اعتبار سے. میں انہیں استعمال کرتا ہوں. نقشے تیار کرنا بہت ٹیکنیکل کام ہے اور مجھے اس کا کوئی تجربہ/علم نہیں. لیکن ضرورت کے لئے میں نے بھی کچھ کوشش کی تھی. نتیجہ اچھا نہیں تھا کیونکہ گرافکس سوفٹویئر نقشہ سازی میں آسانی پیدا نہیں کرتے. اور فائل سائز بہت بڑا ہو جاتا ہے. آپ کے نقشوں میں بھی یہی مسئلہ نظر آیا.

اب میں کچھ کوشش تو کر رہا ہوں مگر صرف جی پی ایس کے نقشوں کے لئے. عام استعمال کے نقشوں کے لئے کاپی رائٹ کا بہت مسئلہ ہوتا ہے. اگر کچھ مواد ملا تو ضرور بتاؤں گا.
 
علوی امجد

محفلین
علوی صاحب یہ بالکل ابتدائی دور کی کوششیں ہیں، میں نے صرف اور صرف ضرورت کے مطابق اردو وکیپیڈيا کے لیے چند نقشے بنائے تھے۔ اگر میں اس سلسلے کو جاری رکھتا تو شاید معاملہ آگے بڑھتا اور آپ کو تو میرے بنائے گئے ان نقشوں میں ناتجربہ کاری تو صاف دکھ رہی ہوگی۔ اگر اس سمت میں کوئی میری رہنمائی کرے تو مجھے اس منصوبے کو دوبارہ زندہ کر کے بہت خوشی ہوگی۔
اگر آپ اردو نقشہ جات منصوبے کا آغاز کر سکیں تو میں بخوشی اس میں شریک ہوں گا اور بہتر سے بہترین کام کی بھرپور کوشش کروں گا۔ اس حوالے سے آپ کے جواب کا منتظر ہوں۔ شاید ہمیں اس میں اور افراد بھی مل جائیں۔

ارادے توبہت زیادہ ہیں مگر اپنی ناتوانی اور مصروفیات کو دیکھ کر رہ جاتے ہیں۔ انشاء اللہ ایک بار اس نستعلیق فانٹ کا مسئلہ حل ہوجائے تو پھر اس پر بھی کام کرتے ہیں۔
ویسے میں پاکستان کے قصبوں اور شہروں کا ڈیٹا کافی حد تک جمع کرچکا ہوں۔ جس میں شہروں، قصبوں، سڑکوں، ریلوے لائن، دریا، ندیاں اور Terrian Data بھی شامل ہے۔ جب یہ مکمل ہوجائے گا تو پھر ان کو آرک جی آئی ایس یا پھر میپ انفو کے ذریعے بآسانی ویکٹر نقشہ جات کی صورت میں ڈھالا جاسکتا ہے۔ اس سلسلے میں گوگل ارتھ سے بھی کافی مدد مل سکتی ہے۔ انشاء اللہ عنقریب اس پر بھی کام کا آغاز کرتے ہیں۔ آغاز پاکستان سے کریں گے پھر اس کو ہمسایہ ممالک اور پورے ایشیا تک پھیلایا جاسکتا ہے۔
فی الحال دیکھتے ہیں ہمارے پاس افرادی قوت کتنی ہوتی ہے؟ اور کون کون سے ساتھی اس پراجیکٹ میں شریک ہونا پسند کریں گے؟
 
اسد

محفلین
ارادے توبہت زیادہ ہیں مگر اپنی ناتوانی اور مصروفیات کو دیکھ کر رہ جاتے ہیں۔
یہ مسئلہ سب کے ساتھ ہے.
ویسے میں پاکستان کے قصبوں اور شہروں کا ڈیٹا کافی حد تک جمع کرچکا ہوں۔ جس میں شہروں، قصبوں، سڑکوں، ریلوے لائن، دریا، ندیاں اور Terrian Data بھی شامل ہے۔
فی الحال دیکھتے ہیں ہمارے پاس افرادی قوت کتنی ہوتی ہے؟ اور کون کون سے ساتھی اس پراجیکٹ میں شریک ہونا پسند کریں گے؟
فی الحال کہہ نہیں سکتا کہ کس حد تک اس کام میں حصہ لے سکوں گا. لیکن اگر آپ یہاں بتا دیں کہ کس قسم کا ڈیٹا چاہئیے تو ویسا ڈیٹا جمع کرنا شروع کر دیں.
 
ابوشامل

محفلین
ارادے توبہت زیادہ ہیں مگر اپنی ناتوانی اور مصروفیات کو دیکھ کر رہ جاتے ہیں۔ انشاء اللہ ایک بار اس نستعلیق فانٹ کا مسئلہ حل ہوجائے تو پھر اس پر بھی کام کرتے ہیں۔
ویسے میں پاکستان کے قصبوں اور شہروں کا ڈیٹا کافی حد تک جمع کرچکا ہوں۔ جس میں شہروں، قصبوں، سڑکوں، ریلوے لائن، دریا، ندیاں اور Terrian Data بھی شامل ہے۔ جب یہ مکمل ہوجائے گا تو پھر ان کو آرک جی آئی ایس یا پھر میپ انفو کے ذریعے بآسانی ویکٹر نقشہ جات کی صورت میں ڈھالا جاسکتا ہے۔ اس سلسلے میں گوگل ارتھ سے بھی کافی مدد مل سکتی ہے۔ انشاء اللہ عنقریب اس پر بھی کام کا آغاز کرتے ہیں۔ آغاز پاکستان سے کریں گے پھر اس کو ہمسایہ ممالک اور پورے ایشیا تک پھیلایا جاسکتا ہے۔
فی الحال دیکھتے ہیں ہمارے پاس افرادی قوت کتنی ہوتی ہے؟ اور کون کون سے ساتھی اس پراجیکٹ میں شریک ہونا پسند کریں گے؟
علوی صاحب اس کارِ خیر میں مجھے تو پورا شریک سمجھیں۔ اس حوالے سے میں اور افراد سے بھی معلوم کرتا ہوں، اگر وہ اس منصوبے میں شریک ہونا چاہیں۔
ویسے کتنے افراد کی ٹیم ہو تو ہم با آسانی یہ کام شروع کر پائیں گے؟
 
اور ان افراد کو کن چیزوں اور سوفٹویئر کا کچھ نہ کچھ علم ہونا چاہئیے؟ میپ انفو یا آرک جی آئی ایس کا تو مسئلہ ہے، لیکن ان پروگراموں میں جو ڈیٹا ڈالا جائے گا وہ کن فورمیٹس میں ہو گا.
جب تک منصوبہ کا باقائدہ آغاز ہو، اس وقت تک کچھ معلومات ہی حاصل کر لی جائیں.
 
بالکل اسد بھائی، یہ سب تو ضروری ہے۔ بنیادی معلومات تو پہلے پروجیکٹ مینیجر کو دینا ہوں گی کہ کون سا سافٹ ویر استعمال ہوگا؟ اور استعمال کے حوالے سے کچھ رہنمائی بھی درکار ہوگي۔
مجھے اس دن کے بارے میں سوچ کر انتہائی مسرت ہو رہی ہے کہ جب انتہائی پروفیشنل انداز میں کام کرنے کے بعد اردو کے نقشہ جات دستیاب ہوں گے۔
 
یہاں ہمیں پہلے یہ بات طے کرلینی چاہیئے کہ یہ نقشہ جات کس مقصد کے لئے بنائے جائیں گے؟
1) اس کا اینڈ پراڈکٹ کیا ہوگا (کیا کسی اٹلس کے لئے یا پھر کسی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کے لئے؟)
2) یہ نقشہ جات کس سکیل (پیمانے) پر بنائے جائیں گے
3) آؤٹ پٹ نقشہ جات کس گرافک فارمیٹ میں ہوں گے (کیونکہ ESRI یا Map Info کے سافٹ وئیر تو بہت کم لوگوں کے پاس موجود ہوں‌گے)
4) نقشہ جات کا دائرہ کہاں‌تک ہوگا؟ جنوبی ایشیا، ایشیا یا پھر پوری دنیا؟
یہ تو کچھ بڑے بڑے سوالات ہیں جو ذہن میں اٹھتے ہیں۔ پھر ان کے اندر بے شمار ذیلی سوالات ہیں جن کو وقتا فوقتا ڈسکس کرنا پڑے گا۔ سب سے بڑا سوال یہ کہ کیا اوپن سورس پر جیو ریفرنسڈ نقشہ جات موجود ہیں؟ اگر ہیں تو کہاں سے حصول ہوگا؟
 
ابوشامل

محفلین
یہاں ہمیں پہلے یہ بات طے کرلینی چاہیئے کہ یہ نقشہ جات کس مقصد کے لئے بنائے جائیں گے؟
1) اس کا اینڈ پراڈکٹ کیا ہوگا (کیا کسی اٹلس کے لئے یا پھر کسی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کے لئے؟)
2) یہ نقشہ جات کس سکیل (پیمانے) پر بنائے جائیں گے
3) آؤٹ پٹ نقشہ جات کس گرافک فارمیٹ میں ہوں گے (کیونکہ Esri یا Map Info کے سافٹ وئیر تو بہت کم لوگوں کے پاس موجود ہوں‌گے)

بالکل درست فرمایا علوی صاحب کہ مقاصد، اہداف اور نتائج کا تعین پہلے ضروری ہے۔
میں نے جو ناقص سا کام کیا اس کا مقصد صرف اردو وکیپیڈیا کے مضامین کے لیے نقشہ جات بنانا تھا اور میں اگر اب بھی یہ کام کروں تو اس کا مقصد یہی ہوگا۔ البتہ اس سے عظیم مقصد کے لیے اگر کوئی کچھ کام کرنا چاہے تو میں حاضر ہوں۔
فی الوقت مجھے آپ کے مقاصد کے بارے میں تو علم نہیں اس لیے ان کی وضاحت اگر کر دی جائے تو پھر مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے مل کر کام کیا جا سکتا ہے۔
اور پھر انہی مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے جو اینڈ پراڈکٹ ہم نکالنا چاہیں گے، اس کے لیے وہی راستہ اختیار کیا جائے گا، جیسے اگر ہمارا مقصد ایک اردو اٹلس کا اجراء ہے تو کام اسی طرح کا فارمیٹ اختیار کرے گا اور اگر ہمارا اتفاق انٹرنیٹ پر ایک ای-اٹلس جاری کرنے پر ہوا تو دوسرا مناسب فارمیٹ۔
فی الوقت میری رائے میں ہمیں توجہ برصغیر پر مرکوز رکھنی چاہئے اور پھر آہستہ آہستہ مشرق وسطٰی کی جانب۔ اگر اچھا رسپانس ملتا ہے تو اس کام کو مزید بڑھایا جائے۔
میرے خیال میں اگر ہم دو تین لوگ اور اکٹھے کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو اس کام کو شروع کیا جا سکتا ہے۔ البتہ میں پہلے بھی عرض کر چکا ہوں کہ اہداف کے اعتبار سے استعمال ہونے والے سافٹ ویئرز اور ٹولز پر بنیادی نوعیت کی تربیت ضروری ہوگی۔
آپ کے آخری سوال (اوپن سورس جیو ریفرنسڈ میپس) کا اس ناچیز کے پاس جواب نہیں :(
 
الف نظامی

لائبریرین
یہاں ہمیں پہلے یہ بات طے کرلینی چاہیئے کہ یہ نقشہ جات کس مقصد کے لئے بنائے جائیں گے؟
1) اس کا اینڈ پراڈکٹ کیا ہوگا (کیا کسی اٹلس کے لئے یا پھر کسی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کے لئے؟)
2) یہ نقشہ جات کس سکیل (پیمانے) پر بنائے جائیں گے
3) آؤٹ پٹ نقشہ جات کس گرافک فارمیٹ میں ہوں گے (کیونکہ Esri یا Map Info کے سافٹ وئیر تو بہت کم لوگوں کے پاس موجود ہوں‌گے)
4) نقشہ جات کا دائرہ کہاں‌تک ہوگا؟ جنوبی ایشیا، ایشیا یا پھر پوری دنیا؟
یہ تو کچھ بڑے بڑے سوالات ہیں جو ذہن میں اٹھتے ہیں۔ پھر ان کے اندر بے شمار ذیلی سوالات ہیں جن کو وقتا فوقتا ڈسکس کرنا پڑے گا۔ سب سے بڑا سوال یہ کہ کیا اوپن سورس پر جیو ریفرنسڈ نقشہ جات موجود ہیں؟ اگر ہیں تو کہاں سے حصول ہوگا؟
اگر تو یہ نقشے وکی پیڈیا کے لیے ہیں تو جیو ریفرینس کرنے کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے۔
 
علوی امجد

محفلین
اگر صرف وکی پیڈیا کے لئے نقشہ جات بنانے ہیں تو پھر کوئی مسئلہ نہیں۔
پاکستان اور ہمسایہ ممالک کے علاوہ میں نے وسطی ایشیائی ریاستوں تک کا مکمل ڈیٹا جمع کرلیا ہے۔ اب ان کو اردو میں کنورٹ کرنا باقی ہے۔ انشاء اللہ علوی نستعلیق فانٹ کو مکمل کرنے کے بعد اس پراجیکٹ کو بھی مکمل کرتے ہیں۔
 
بہت شکریہ علوی صاحب، میں اس سلسلے میں آپ کی عملی رہنمائی کا منتظر رہوں گا اور منصوبے میں بھرپور شرکت کروں گا
 
جہانزیب

محفلین
فہد بھائی کیا یہ نقشہ جات ویکٹر میں‌ ہونا ضروری ہیں؟‌ یا ریسٹر امیجز بھی بنائے جا سکتے ہیں؟
 
میرے خیال میں نقشہ جات کے اعتبار سے ہم تبدیلی کر سکتے ہیں۔ عام نقشہ جات ویکٹر میں ہوں تو بہتر ہیں لیکن جغرافیائی قسم کے پیچیدہ نقشے ریسٹر میں ہی بہتر رہیں گے۔ اس سلسلے میں آپ کیا کہتے ہیں؟
 
Top