اردو میں تعلیمی فورم

زیک

مسافر
نبیل مجھے تو اس میں کوئی پیشرفت کی امید نہیں جب تک کہ تعلیم کے فورم میں کچھ ارکان فعال نہیں ہوتے۔ اس سے پہلے ذیلی فورم یا زمرے بنانے کا فائدہ؟
 
زکریا ، میں نے علم التعلیم نامی مضمون پر لکھنا شروع کیا ہے اور اس کے ساتھ فلسفہ پر بھی لکھ رہا ہوں ، یہ دونوں انٹر میڈیٹ کے مضمون ہیں ، اس کے علاوہ سی شارپ پر قیصرانی اور راجہ نے کام کرنے کے لیے آمادگی ظاہر کی ہے۔

ذیلی فورم بنانے میں شاید 10-15 منٹ لگیں مگر مضمون لکھنے میں کافی وقت صرف ہوتا ہے اور آہستہ آہستہ کام آگے بڑھے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
زکریا، آپ کی بات ٹھیک ہے۔ دراصل میری نظر میں اس زمرہ کی اہمیت ہے۔ میرا ارادہ یہ ہے کہ اس زمرے کو شروع کرکے خود سے اس کو جمپ سٹارٹ دوں۔ میں، آپ اور کچھ اور لوگ اس میں دلچسپی لیں گے تو اس میں ایکٹیوٹی خود بخود شروع ہو جائے گی۔
 
اس کے علاوہ شگفتہ اور شاکر نے بھی ایک دفعہ کہا تھا کہ وہ اس میں پوسٹ کریں گے ، قیصرانی بھی دلچسپی رکھتا ہے۔ کچھ کام ہو گا تو آہستہ آہستہ بڑھتا جائے گا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
جی بالکل میں تو حاضر ہوں۔ میرا سکول اس ماہ ختم ہو رہا ہے۔ ورک پریکٹس بھی ختم ہو چکی ہے۔ اس کے بعد کافی دن فراغت رہے گی امید ہے۔ تو مجھے تو شامل سمجھیں۔
بےبی ہاتھی
 

اسدسعید

محفلین
اسلام و علیکم۔

یہ ایک عمدہ سوچ ہے۔ میرے خیال میں اگر آپ سب متفق ہیں (اور واقعی کچھ اسی طرح کی امنگ ہے) تو اس سایٹ کو دیکھیں www.moodle.org
اس پراجیکٹ کو بہت اعلی طریقے سے استمال کیا جا سکتا ہے، لیکن اس کا اردو میں ترجمہ کرنا ہو گا۔ اور اس کے لیے ایک محیتی ٹیم ضروری ہے۔

ٓآبکی راے کا میتظر
اسد

شارق مستقیم نے کہا:
میرے خیال میں اردو میں ایک ایسے فورم کی ضرورت ہے جہاں طالب علم آکر تعلیم سے متعلق معلومات شیئر کرسکیں۔ کچھ مثالیں:

۱۔ اپنا ہوم ورک کسی اور سے مکمل کروائیں۔
۲۔ امتحانات کی تفصیل وغیرہ پر معلومات شیئر کریں۔
۳۔ نوٹس ایک دوسرے کو پیش کریں۔
وغیرہ وغیرہ ۔ ۔ ۔

چونکہ ساری گفتگو اردو میں ہوگی اس لیے ہماری نیٹ اردو کمیونٹی بڑھے گی۔

Sharing is Caring
 
اسد میں نے سرسری سا دیکھا ہے سائٹ کو اور تفصیل سے دیکھوں گا جلد ہی۔ کیا آپ اس میں حصہ لینا چاہیں گے؟

ٹیم بن سکتی ہے اگر آپ بھی آجائیں تو دو تین اور ارکان کے ساتھ مل کر یہ کام شروع کیا جاسکتا ہے۔ کچھ مواد پوسٹ‌ ہو رہا ہے کچھ ساتھ ساتھ ہوتا جائےگا ۔
 

اسدسعید

محفلین
ضرور۔ میری خدمات حاضر ہیں۔۔۔

ہم اس کو ایک ویب سرور پر رکھ کر اجتماعی طور پر ترجمہ کر سکتے ہیں۔

وسلام
اسد
محب علوی نے کہا:
اسد میں نے سرسری سا دیکھا ہے سائٹ کو اور تفصیل سے دیکھوں گا جلد ہی۔ کیا آپ اس میں حصہ لینا چاہیں گے؟

ٹیم بن سکتی ہے اگر آپ بھی آجائیں تو دو تین اور ارکان کے ساتھ مل کر یہ کام شروع کیا جاسکتا ہے۔ کچھ مواد پوسٹ‌ ہو رہا ہے کچھ ساتھ ساتھ ہوتا جائےگا ۔
 
اسد ترجمہ والا کام پہلے بھی یہاں ہوچکا ہے اور شاکر ، زکریا نے اس پر کام کیا ہے۔ ابھی وہ اس پوسٹ کو پڑھیں گے تو بہتر رائے دیں گے۔ مجھے امید ہے کہ فائلوں کا ترجمہ کرنا اتنا مشکل ثابت نہیں ہوگا۔

البتہ مواد کے لیے آپ کے ذہن میں کچھ ہے تو وہ بھی بتائیں اور کیا چند رضاکار پوسٹ کرنے یا مواد فراہم کرنے پر آمادہ ہیں آپ کی نظر میں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم اسد سعید اور محفل فورم پر خوش آمدید۔

مجھے موڈل کے بارے میں علم ہے اور اپنے روڈ میپ میں کسی وقت اس پر کام کرنا بھی رکھا ہوا ہے۔ موڈل دراصل ایک کورس منیجمنٹ سسٹم ہے۔ کسی کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم میں اردو کونٹینٹ‌ پبلش کرنے کے لیے خود کونٹینٹ منیجمنٹ‌ کا اردو ترجمہ کیا جانا ضروری نہیں ہے لیکن ایسا ہوجائے تو اچھا ہے۔ اردو پبلش کرنا نسبتاً آسان کام ہے۔ اس کے لیے محض سٹائل شیٹ اور کیریکٹر اینکوڈنگ میں کچھ تبدیلیاں کرنی پڑتی ہیں۔

موڈل کے استعمال سے بھی ہم بہت مفید کام کر سکتے ہیں اور آپ بہت شوق سے ہمارے ساتھ کام کریں۔ تعلیمی فورم کا آئیڈیا اس سے کچھ مختلف ہے۔ اس کا مقصد طلبا کی رہنمائی اور ان کے مابین تبادلہ معلومات کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔
 

دوست

محفلین
جی میں اس سلسلے میں ترجمہ اور مواد کی فراہمی کیلیے تیار ہوں۔ جہاں تک ممکن ہوسکا۔
ترجمہ تو خیر جلد ہی ہوجائے گا ہاں مواد کی فراہمی کے لیے افرادی قوت کافی تعداد میں درکار ہوگی۔
 

جاویداقبال

محفلین
information

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
کے بعدعرض یہ ہے کہ مجھے ڈیٹابیس کوبنانے اورنیٹ پرچلانے کے متعلق معلومات درکار ہیں براہ مہربانی اسکے متعلق معلومات سے آگاہ کریں (شکریہ)
جسطرح میں ایک فارم بنناچاہتاہوں جسمیں یہ تفصیلات ہوں گی مثلا نام ولدیت، والدکانام، شہر ملک اورایڈریس وغیرہ اس میں ہونےچاہیے اسکوکسطرح بناؤں گااورنیٹ پریہ کیسے کام کرے گااوراسکی پوری تفصیل اگراردو میں ہوتو بہت بہت شکریہ۔
امیدہے مجھے تفصیل یہ معلومات کوئی بھائی بتادے گا۔(شکریہ)
والسلام
جاویداقبال
 

نبیل

تکنیکی معاون
جاوید اقبال، آپ یہ سوال غلط فورم میں پوچھ رہے ہیں۔

نیٹ پر ایک ڈیٹا بیس اپلیکیشن چلانے کے لیے آپ کو کسی سرور سائیڈ ٹیکنالوجی اور ایک ڈیٹابیس سرور کی ضرورت پڑے گی۔ اس کی مثال php اور MySQL ہے۔ اس کے لیے آپ کو اپنی ویب ہوسٹنگ خریدنی پڑے گی لیکن ایک دوسرا امکان یہ ہے کہ آپ بھی دوسرے تھریڈز میں مذکورہ فری ہوسٹس پر اپنی اپلیکیشن چلا کر دیکھ لیں۔

php اور MySQL کے ذریعے ایک ویب بیسڈ اپلیکیشن بنانے کے لیے آپ کو نیٹ‌ پر بہت سے ٹیوٹوریل مل جائیں گے۔
 
SMF پر کچھ تجربات

اردو تعلیمی فورم کے موضوع پر واپس آتے ہیں۔ لوگوں کو اس کی جانب زیادہ متوجہ کرنے کے لیے میرا ایک خیال یہ ہے کہ کسی نئے فورم سافٹ ویئر کا استعمال کیا جائے۔ اس کے لیے SMF پر کچھ تجربات کیے ہیں، جس پر آراء درکار ہیں:

http://preview2.awardspace.com/boriatpk.com/forum/index.php
 

نبیل

تکنیکی معاون
شارق، آپ یہ تو بتائیں کہ کیا آپ نے SMF کی اردو لوکلائزیشن کا کام کر لیا ہے؟ یہ phpbb کی نسبت بہتر سوفٹویر ہے لیکن میری معلومات کے مطابق gpl نہیں ہے۔ اس بارے میں کچھ تفصیلات بتائیں۔

جہاں تک تعلیمی فورم سیٹ اپ کرنے کا تعلق ہے تو میرے خیال میں یہ فورم سوفٹویر سے غیر متعلقہ بات ہے، اگرچہ ایک اچھی کوالٹی کی اپلیکیشن کے استعمال کرنے کا لطف زیادہ آتا ہے۔ لیکن فورم چلانے کے لیے خود سے اس پر کافی محنت کرنی پڑتی ہے۔

اگر آپ SMF پر مبنی تعلیمی فورم چلانے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو اردو ویب اس کے لیے حاضر ہے۔ لیکن میرے خیال میں پہلے اس کو صحیح معنوں میں اردو کے لیے قابل استعمال بنانے کے لیے اس کی سٹائل شیٹ میں تبدیلی اور اس میں اردو ویب پیڈ شامل کر لیا جانا چاہیے۔
 
کچھ اہم فائلوں کا

نبیل ابھی اس کی کچھ اہم فائلوں کا اردو میں ترجمہ کیا ہے۔ آپ مجھ سے زیادہ جانتے ہیں کہ یہ کتنا تھکا دینے والا اور بور کام ہے :)

یہ حقیقت ہے کہ میں نے اس بات پر غور ہی نہیں کیا کہ اس کا لائسنس کیا ہے اور آپ کے ہی بتانے پر ابھی دیکھا۔

ویسے آپ بتائیں جی پی ایل نہ ہونے سے اس کو تقسیم نہ کر لینے کے علاوہ ہمیں کیا نقصانات ہوسکتے ہیں۔

اردو میں تعلیمی فورم کو جاری تو ہونا چاہیے۔ اس میں دیر ہوجائے، اندھیر نہ ہو بس۔ اس لیے اس کام کو سست سست سہی چلتے رہنا چاہیے۔

اردو ویب کی مدد اس سلسلے میں بہت فائدہ مند ہوگی۔ اس پوسٹ کے جواب سے لوگوں کی دلچسپی کا اندازہ لگاتے ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شارق، اردو ویب آپ کا ہی ہے۔ آپ کا ایک شیل اکاؤنٹ یہاں موجود ہے۔ آپ کافی من مانی کر سکتے ہیں۔ :)

تعلیمی فورم سیٹ اپ کرنے کے لیے ایک سب ڈومین جیسے کہ taleeem.urduweb.org بنائی جا سکتی ہے۔

SMF کے لائسنس کے بارے میں میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔ اگر ہم اردو SMF تقسیم نہ بھی کر سکتے ہوں تو کم از کم اردو SMF فورم بنانے کا ایک موڈ بنا کر اسے تقسیم کرنا ضرور ممکن ہوگا۔

میں شاید پہلے بھی کہیں عرض کر چکا ہوں کہ ہمیں دوسری تعلیمی فورمز سے بھی سیکھنا چاہیے۔ باقی دوستوں کو اگر انگریزی میں کسی تعلیمی فورم کا علم ہو تو وہ اس کا ربط یہاں ضرور پوسٹ‌ کریں۔
 
سست روی سے ہی سہی کام آگے بڑھتے رہنا چاہیے اور خوشی کی بات یہ ہے کہ ابھی اس پر بات چیت جاری ہے گو کہ پڑھنے والے ابھی غائب ہیں۔ :lol: بالکل اسی طرح جس طرح اردو لائبریری رواں دواں مگر پڑھنے والے کہیں پیچھے ہیں ابھی خیر لائبریری کی تو اب ٹیم ہی اتنی ہوگئی ہے کہ خود وہ ٹیم بھی ایک کتاب پڑھنے لے تو کافی بندے بن جاتے ہیں۔
 

دوست

محفلین
یہ کیسا ہے یہ تو سائیں جانیں۔ ہاں ترجمے کے وقت یاد رکھیے گا اگر کہیں ضرورت پڑی تو۔
 

منصور احمد

محفلین
اس بارے میں میرئے لائق کچھ خدمت ہو ضرور آگاہ کریں،،،،‘

یہ خیال تو بہت اچھا ہے۔۔۔۔۔اس بارے میں‌اتنا کچھ کر سکتا ہوں‌کہ استادوں کے لیے مکمل ٹرینگ کتاب میں لکھ سکتا ہوں۔۔۔۔
 
Top