اردو محفل کے ڈھائی لاکھ پیغامات

میں بھی کچھ ایسے ہی اعداد و شمار لکھنے والا تھا پر استاذ تو پھر استاذ ہوتے ہیں۔ خیر کم و بیش 337 واں حصہ میرا بھی ہے۔ :grin: :grin:

یہ پڑاؤ مبارک ہو۔ :) :) :)

ویسے صاحب شاید اج شام تک میں بھی 250 ویں پوزیشن پر اجاوں۔۔۔;););)
بہرحال سب ساتھیوں کو اپنی زبان کا احترام و محبت کرنے پر تہہ دل سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔۔۔۔ یہ بات ثابت کرتی ہے کہ ابھی ہم میں زندہ رہنے کی اور اپنی باتیں سمجھنے کی حس باقی ہے۔۔۔ کیونکہ ہم سب اپنی ہی زبان میں سوچتے ہیں ۔۔۔۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
زینب صرف باتیں بناتی ہے، میں عملی آدمی ہوں۔
فکر نہ کریں میں پیچھے نہیں ہٹوں گا۔
 

mujeeb mansoor

محفلین
؂-؂-؂؂-؂-

ماشاءاللہ؛؛آتے ہی اردو محفل کی یہ خبر پڑہ کر والھانہ خوشی ہوئی ،یہ اس فورم کی مقبولیت کی بین دلیل ہے
میری دعا ہے کہ اللہ تعالی اس محفل کو دن دگنی رات چگنی ترقی عطا فرمائے
 

بلال

محفلین
میری طرف سے سب یارانِ محفل کو مبارک ہو۔۔۔ خاص طور پر منتظمین کو کیونکہ انہوں نے بہت کام کیا ہے۔۔۔ اور اردو لکھنے پڑھنے والے یعنی اردو جاننے والوں کو بھی بہت بہت مبارک ہو کہ اردو محفل اُن کی زبان کے لئے بہت محنت اور لگن سے کام کر رہی ہے۔۔۔ اللہ تعالٰی ہم سب کا حامی و ناصر ہو اور اردو محفل کو مزید ترقی دے۔۔۔آمین
 

محمداحمد

لائبریرین
یہ واقعی ایک گراں قدر سنگِ مییل ہے۔

میری جانب سے بھی تمام احباب اور انتظامیہ کو مبارک باد قبول ہو۔
 
Top