اردو محفل کے لطائف

اس اردو فورم میں وقتافوقتا مزاحیہ واقعات یا معاملات ہوتے رہتے یا تشکیل دئیے جاسکتے ہیں یا مزاحیہ تبصرے کیا جا سکتے ہیں احباب سے گزارش ہے کہ ایسے لطیفے یہاں شئر کریں ۔
 
اردو محفل فورم پر اس بندے کو پندرہ سو بونگیاں مارنے پر بھی مبارکباد مل جاتی ہے جسے گھر میں کوئی دوسری مرتبہ سالن نہیں دیتا۔
 
ارے !! یہ ہمارے وہی تو بھیا ہیں ۔ جنہیں کچھ دن پہلے ہی مزے مزے کے خطابات سے نوازا گیا۔۔ جیسے "چچا ہرفن مولا" اور " اردو محفل کے مسٹر بین":laugh:
محفلین کے خیال میں وہ بہت "سیدھے" ہیں۔ محمد تابش صدیقی بھائی کا خیال ہے انہیں جتنی مرضی بار سمجھا لو اتنے سیدھے ہیں کرتے وہی ہیں جو ان کا دل چاہے:heehee: ۔
 

یاز

محفلین
ایک اور فورم پہ رونما ہوا ایک لطیفہ نما واقعہ یاد آ رہا ہے۔
ایک صاحب نے انتہائی سنجیدگی سے ایک ٹاپک بنا کر اپنا مسئلہ بیان کیا کہ جب میں کسی مراسلہ کی ریٹنگ کرتا ہوں (اس فورم پر فقط شکریہ کی ریٹنگ دستیاب تھی) تو فوراً یہ حکم نامہ لکھا آ جاتا ہے کہ "ریٹنگ ختم کریں"۔ جس کی تعمیل کرنی پڑتی ہے۔ میرے اس مسئلے کا حل تلاش کیا جائے۔ نیز کیا کسی اور کو بھی یہ مسئلہ درپیش ہے؟
 
Top