سولھویں سالگرہ اردو محفل کی سولہویں سالگرہ کی تیاریاں

مومن فرحین

لائبریرین
چلیں پھر یہ لڑی ہمارے نام ہوئی ۔ پر ہمیں کل تک کا وقت چاہیے ۔ اور خبر دار ہمارے علاوہ کوئی یہ لڑی نہ شروع کرے پھر ۔۔۔۔۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
چلیں پھر یہ لڑی ہمارے نام ہوئی ۔ پر ہمیں کل تک کا وقت چاہیے ۔ اور خبر دار ہمارے علاوہ کوئی یہ لڑی نہ شروع کرے پھر ۔۔۔۔۔
لڑی آپ کی ہوئی ۔ ہم ڈیلیٹ کروا دیں گے اگر کوئی اور کرے گا تو ۔
آپ کے لیے ریزرو ۔
 
مومن فرحین

لائبریرین
انتظار کی گھڑیاں طویل مت کیجئیے گا فرحین ۔

بٹیا جیتی رہیے اور تیاریاں شروع کیجیے :applause::applause::applause::applause::applause::applause:

آپ کو کل دن بارہ بجے تک کا ٹائم دیا جاتا ہے اس کے بعد آپ کا حقِ ملکیت ختم :LOL::LOL:

معذرت ۔۔۔ مصروفیت کے باعث کام کی رفتار چونٹیوں کی رفتار سے جا ملی ہے ۔۔۔۔ مگر کام جاری ہے آپ لوگوں سے گزارش ہے کہ شدّت سے انتظار کریں ۔۔۔۔ بس کل کا دن اور ۔۔۔:heehee:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
معذرت ۔۔۔ مصروفیت کے باعث کام کی رفتار چونٹیوں کی رفتار سے جا ملی ہے ۔۔۔۔ مگر کام جاری ہے آپ لوگوں سے گزارش ہے کہ شدّت سے انتظار کریں ۔۔۔۔ بس کل کا دن اور ۔۔۔:heehee:
ہم تو شدت سے بھی کہیں زیادہ شدت سے کر رہے ہیں۔ آپ اپنی سہولت سے آئیے۔ ہم منتظر ہیں۔
 
جاسمن

لائبریرین
ویسے اردو محفل اب کتنے سال کا ہو چکا ہے :)

photo-1566004100631-35d015d6a491

یہ ہلا گلا آپ یہاں کریں۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ارے اتنی گرہیں نہ لگا دوستو!
بقول مرشد
رہرو چلے ہے راہ کو ہموار دیکھ کر ۔
دیکھنے میں جو چیز ہموار نظر آئے۔۔۔ دراصل وہی زیادہ ناہموار ہوتی ہے بھائی۔ :ROFLMAO:

اب اس پہ آپ کی باری گرہ لگانے کی۔۔۔ لیکن ایسی مت لگائیے گا کہ دانتوں سے کھولنی پڑے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
دیکھنے میں جو چیز ہموار نظر آئے۔۔۔ دراصل وہی زیادہ ناہموار ہوتی ہے بھائی۔ :ROFLMAO:
بیٹا دراصل یہ آپ کے دیکھنے پر منحصر ہے ۔ بصارت کے ساتھ بصیرت کو بھی شامل رکھیں تو سب خفیہ نا ہمواریاں بھی دکھائی دیتی ہیں ۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بیٹا دراصل یہ آپ کے دیکھنے پر منحصر ہے ۔ بصارت کے ساتھ بصیرت کو بھی شامل رکھیں تو سب خفیہ نا ہمواریاں بھی دکھائی دیتی ہیں ۔
ہاں یہ تو ہے۔
فوری دیکھنا اور نتیجہ پر پہنچنا "پہلی نظر" کا نتیجہ ہوتا ہے۔ خفیہ ناہمواریوں سے واقفیت تو "دورانِ سفرَ ہوتی ہے ۔ اور اس وقت بصیرت شامل کرنا کس حد تک کامیاب ہو سکتا ہے یا کبھی مروت ہی مار ڈالتی ہے۔
 
Top