اردو محفل کی زین فورو 1.5.3 نسخے پر اپگریڈ

اس کی نوبت نہیں آنی چاہیے۔ رچ ٹیکسٹ ایڈیٹر میں رہتے ہوئے ہی یہ کرنا ممکن ہونا چاہیے۔ ویسے آپ کے فون میں براؤزر کون سا مستعمل ہے اور فون میں کی بورڈ کون سا زیر استعمال ہے؟ :) :) :)
بھیا جی میں تو موبائل کا ڈیفالٹ براؤزر ہی استعمال کرتی ہوں اور SwiftKey keyboard استعمال کرتی ہوں :):)
 
بھیا جی میں تو موبائل کا ڈیفالٹ براؤزر ہی استعمال کرتی ہوں اور SwiftKey keyboard استعمال کرتی ہوں :):)
اگر یہ ڈیفالٹ براؤزر گوگل کروم نہیں ہے تو اسے بھی آزما کر دیکھ لیں اور نتائج سے آگاہ فرمائیں۔ نیز یہ کہ ایک دفعہ سوئفٹ کی کے بجائے ڈیفالٹ کی بورڈ سے ایموٹ آئیکنز حذف کرنے کا تجربہ کر لیں۔ :) :) :)
 
ہم نے ابھی تھوڑی دیر قبل محفل کو تازہ ترین نسخے 1.5.5 پر اپگریڈ کر دیا ہے۔ بظاہر اس میں کوئی قابل ذکر تبدیلیاں نہیں کی گئی ہیں سوائے کچھ بگ فکس کے۔ پھر بھی کسی کو کوئی مسئلہ نظر آئے تو بلا تکلف مطلع فرمائیں۔ :) :) :)
 
بہت خوب ۔۔

اور اردو ایڈیٹر کی کوئی اپ ڈیٹ۔ اس حوالے سےجناب نے کسی تھریڈ میں ذکر کیا تھا ؟
پچھلے صفحات ملاحظہ فرمائیں۔ :) :) :)
اردو ایڈیٹر کا مسئلہ دور کر دیا گیا ہے۔ اور یہ مسئلہ ایسا نہیں تھا کہ آسانی سے نظر آ جاتا۔ بہر کیف رات بے چین سی نیند آئی ہو تو صبح بغیر مسئلہ حل کیے کسی کام میں دل لگنے والا تو تھا نہیں۔ :) :) :)
بھائی مسئلہ کیسے حل ہوا تھوڑی سی روشنی ڈالیں، میں نے ابھی 1۔5۔2 سے اپگریڈ کرنا تھا لیکن ان مسائل کی پڑھ کر رُک گیا۔شکریہ
ریڈایکٹر رچ ٹیکسٹ ایڈیٹر سے متعلقہ ٹیمپلیٹ میں ٹیپلیٹ ایڈیٹ کے ذریعہ جہاں اردو ایٹر کی جاوا اسکرپٹ فائلیں شامل کی جاتی ہیں وہ ایک کنڈیشنل کے اندر ہیں۔ در اصل ریڈ ایکٹر کی اپنی جاوا اسکرپٹ فائل کچھ اس طرح شامل ہوتی ہے کہ زین فورو اگر ڈیبگ موڈ میں ہو تو اس کا فل ورژن شامل کیا جاتا ہے ورنہ منیفائڈ ورژن۔ اتفاق سے اس کے بعد ہی اردو ایڈیٹر کی جاوا اسکرپٹ فائلیں شامل کی گئی تھیں لیکن وہ کنڈیشنل کے فقط ایک برانچ میں شامل کی گئی تھیں۔ یعنی اگر نظام ڈیبگ موڈ میں نہ ہو تو سب کچھ ٹھیک کام کرے گا، لیکن ڈیبگ موڈ میں رچ ٹیکس ایڈیٹر ایریاز میں کام نہیں کرے گا۔ اردو محفل پر بھی یہ مسئلہ اس لیے سامنے آیا کیونکہ اپگریڈ کے بعد کچھ تبدیلیاں کرنے کے لیے ہم نے اردو محفل کو ڈیبگ موڈ میں رکھا تھا۔ ہم نے بس اس ٹیمپلیٹ ایڈیٹ کو بدل کر ایسا کر دیا کہ اب اضافی جاوا اسکرپٹ کنڈیشنل سے باہر شامل ہوتی ہے۔ :) :) :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
اس کے بارے میں سوچ بچار کی جا رہی ہے۔ یہ کوئی آسان کام نہیں ہوگا کیونکہ یہ محض مائنر ورژن اپگریڈ نہیں ہے بلکہ میجر اپگریڈ ہوگی۔ ورژن 2 پرانے ورژن 1.5 کی نسبت مختلف سوفٹویر ہے اور پرانے ایڈآن وغیرہ بھی اس پر کام نہیں کریں گے۔ ترجمہ کا کام بھی نئے سرے سے کرنا پڑے گا۔ اردو ایڈیٹر انٹگریشن کا کام اس کے علاوہ ہے۔ ابھی یہ بھی علم نہیں ہے کہ آیا نئے ورژن پر مائیگریٹ کرنا ضروری بھی ہے کہ نہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
عکاشہ بھائی اردو مجلس کے منتظم ہیں غالبا۔ وہ بہتر بتا سکتے ہیں کہ فورم مائیگریٹ کرنے اور نئے ورژن کے استعمال کا تجربہ کیسا رہا۔ اور انہیں اردو مجلس کی نئی لک اینڈ فیل بھی مبارک ہو۔ :)
 

Ukashah

محفلین
عکاشہ بھائی اردو مجلس کے منتظم ہیں غالبا۔ وہ بہتر بتا سکتے ہیں کہ فورم مائیگریٹ کرنے اور نئے ورژن کے استعمال کا تجربہ کیسا رہا۔ اور انہیں اردو مجلس کی نئی لک اینڈ فیل بھی مبارک ہو۔ :)
خیر مبارک نبیل بھائی.شکریہ..ہمارے پاس ابن سعید بھائی، اور نبیل بھائی جیسے تکنیکی ماہرین کہاں ہیں. گزارہ ہورہا ہے : )
تجربہ کیا. جو کہ اچھا رہا ہے، الحمد للہ. زین فورد کا نیا نسخہ اراکین مجلس کو پسند آیا.
لیکن اردو ایڈیٹر انٹگریشن کا کام بھی ہے.
پرانے ایڈآن بھی کام نہیں کررہے.
ترجمہ کا کام نئے سرے سے کرنے کی ضرورت تو نہیں، پھر بھی کافی کام ہے
اصل میں ہمارا ارادہ زین فورد 1.5 پر اپ گریڈ کا تھا. لیکن کسی سبب زین فورد 2 کا تجربہ کر لیا. اب اگر ایڈیٹر کا مسئلہ حل نہیں ہوتا تو ہمیں 1.5 پر واپس جانا ہو گا.
 
آخری تدوین:
اصل میں ہمارا ارادہ زین فورد 1.5 پر اپ گریڈ کا تھا. لیکن کسی سبب زین فورد 2 کا تجربہ کر لیا. اب اگر ایڈیٹر کا مسئلہ حل نہیں ہوتا تو ہمیں 1.5 پر واپس جانا ہو گا.
بغیر تیاری کے پروڈکشن سائٹوں پر ایسے اقدامات اٹھانا دانشمندی میں شمار نہیں ہوتا کیونکہ کئی دفعہ واپسی کا راستہ سہل نہیں ہوتا ہے۔ در اصل زیادہ تر سافٹوئیر اپگریڈ کی سہولت تو شامل کرتے ہیں لیکن ڈاؤن گریڈ کی نہیں۔ چہ جائیکہ نسخہ دوم میں بنیادی نوعیت کی بے شمار آرکیٹیکچرل تبدیلیاں موجود ہیں۔ ایسے میں ڈاؤن گریڈ کا پاتھ یہ ہوگا کہ کوئی اور فورم سافٹوئیر استعمال میں لایا جائے جو زین فورو کے نسخہ دوم سے امپورٹ کی سہولت فراہم کرتا ہو اور زین فورو 1.5 میں اس سافٹوئیر سے امپورٹ کی سہولت دستیاب ہو۔ دوسرا طریقہ یہ ہوگا کہ اپگریڈ کے پہلے کے کسی بیک اپ کو ری اسٹور کیا جائے، یعنی اس کے بعد کا تمام ڈیٹا ضائع ہو جائے گا۔ بہر کیف، امید ہے کہ اس سارے مسئلے سے نمٹنے کے بجائے اردو ایڈیٹر کے انٹگریشن پر کام کر لیں گے (اگر یہ اتنا ہی اہم ہوا تو)۔ اردو محفل کو زین فورو کے نسخہ دوم پر لے جانے سے قبل خاطر خواہ تیاری کرنی ہو گی اس لیے ہم اس معاملے کو لے کر بالکل بھی عجلت کا شکار نہیں ہیں۔ :) :) :)
 

Ukashah

محفلین
در اصل زیادہ تر سافٹوئیر اپگریڈ کی سہولت تو شامل کرتے ہیں لیکن ڈاؤن گریڈ کی نہیں۔ چہ جائیکہ نسخہ دوم میں بنیادی نوعیت کی بے شمار آرکیٹیکچرل تبدیلیاں موجود ہیں۔ ایسے میں ڈاؤن گریڈ کا پاتھ یہ ہوگا کہ کوئی اور فورم سافٹوئیر استعمال میں لایا جائے جو زین فورو کے نسخہ دوم سے امپورٹ کی سہولت فراہم کرتا ہو اور زین فورو 1.5 میں اس سافٹوئیر سے امپورٹ کی سہولت دستیاب ہو۔ دوسرا طریقہ یہ ہوگا کہ اپگریڈ کے پہلے کے کسی بیک اپ کو ری اسٹور کیا جائے، یعنی اس کے بعد کا تمام ڈیٹا ضائع ہو جائے گا۔
شکریہ : )
الحمد للہ، 1.5 پر اپ گریڈ کردیا گیا ہے

اردو مجلس فورم
ڈاؤن گریڈ سہولت نا ہونے کی وجہ سے ہی یہاں مراسلہ کیا گیا.تاکہ اس مسئلہ کا کوئی حل نکل سکے.اور نئے اپ گریڈ نسخہ کے حوالے سے بھی کچھ گفتگو ہو جائے گی. میرا خیال تھا کہ ابن سعید بھائی نیا تھریڈ شروع کر چکے ہوں گے. مگر تلاش کرنے پر نہیں ملا.
، امید ہے کہ اس سارے مسئلے سے نمٹنے کے بجائے اردو ایڈیٹر کے انٹگریشن پر کام کر لیں گے (اگر یہ اتنا ہی اہم ہوا تو)۔ اردو محفل کو زین فورو کے نسخہ دوم پر لے جانے سے قبل خاطر خواہ تیاری کرنی ہو گی اس لیے ہم اس معاملے کو لے کر بالکل بھی عجلت کا شکار نہیں ہیں۔ :) :)
اردو ایڈیٹر کی انٹگریشن کی طرف بھی خیال گیا تھا لیکن وقت نا ہونے کی وجہ ایسی کوئی کوشش نہیں کی.بلاشبہ محفل کو نسخہ دوم پر جانے سے پہلےبھرپور تیاری کرنی چاہیئے. غلطی کی گنجائش نہیں : ).
اس تجربہ سے کچھ نئی چیزیں سیکھنے کا موقعہ ملا. ان شاءاللہ،مستقبل میں مکمل تیاری کیساتھ ہی نسخہ دوم پر منتقل ہوں گے.
 
آخری تدوین:
Top