اردو محفل کلیدی تختہ ونڈوز میں کیسے؟

نعمان

محفلین
ابنٹو لنکس میں ہم اردو محفل کا کی بورڈ (جو کہ اردو ویب پیڈ اور اوپن پیڈ میں بھی شامل ہے۔ استعمال کرتے ہیں۔ لیکن آجکل ایک کام کے سبب مجھے ونڈوز پر اردو لکھنا پڑ رہی ہے۔ میں ابھی تک اردو اوپن پیڈ سے کام چلا رہا تھا مگر اس سے میرا کام کافی طویل ہوتا جارہا ہے یعنی الفاظ کو اوپن پیڈ میں لکھنا اور پھر متعلقہ پروگرام پر پیسٹ کرنا۔ تو میں ونڈوز کی اردو سپورٹ استعمال کررہا ہوں۔ مگر مسئلہ یہ ہے کہ کیونکہ مجھے مسلسل لینکس پر اردو استعمال کرنے کا تجربہ ہے تو میرے لئے کرلپ کے فونٹیک کی بورڈ پر کام کرنا ناممکن ہے۔ میں یہ پوچھنا چاہ رہا تھا کہ کیا کسی نے ایسا کوئی پروگرام بنایا ہے جو اردو محفل کے کی بورڈ لے آؤٹ کو ونڈوز میں انسٹال کردے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
تمہیں کوئی ایسا اردو کی بورڈ تلاش کرنا پڑے گا جس میں اوپن پیڈ والی ہی کی میپنگ مہیا کی گئی ہو۔ یا پھر تمہیں خود سے The Microsoft Keyboard Layout Creator کے ذریعے یہ کی بورڈ تشکیل دینا ہوگا۔
 
دوست

محفلین
اعجاز صاحب کا تیار کردہ اردو دوست کم و بیش محفل کے کی بورڈ جیسا ہی ہے۔ بہت ہی غیر معروف اور کم استعمال ہونے والے الفاظ آگے پیچھے ہیں۔۔ حروف تہجی سارے اوپن پیڈ کے تختے جیسے ہی ہیں۔ میں‌ یہی استعمال کرتا ہوں‌ ونڈوز میں۔
 
الف عین

لائبریرین
عویدص۔ نعمان نے صاف تو لکھا ہے کہ ان کی مشق محض اردو ویب کے کی بورڈ کی ہے۔ ایسا مکمل تو اب تک میں نے نہیں بنایا لیکن جیسا شاکر نے لکھا ہے، اردو دوست قریب قریب ویسا ہی ہے۔ لیکن حروف تہجی کی بات ہو تو کرلپ کا بھی ویسا ہی ہیعنی فونیٹک۔ اور یہ سب ان پیج کے فونیٹک کی ہی شکلی ہیں۔ میں نے ہی زیادہ امتیاز رکھا ہے۔
 
جناب ہم وہ بات ہی صاف کر دتے ہے جو ہمارے استاد محترم کو پسند نا ہوں۔
والسلام
 
Top