اردو محفل کا سکول-(3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
چاند بابو وہ نئے ٹیچر آج کل غیر حاضر ہیں (پپو بھائی) وہ آتے ہیں تو آپ کی رپورٹ تیار کرواتا ہوں۔
 
سارا

محفلین
ارے واہ بہت بہت مبارک ہو سارا صاحبہ کو ان کے اہلِ خانہ کے عمرہ پر جانے اور ان کے ارادے پر۔

''جب دعا سے بھی کام نہ بنے تو فیصلہ اللہ پر چھوڑ دو اللہ تعالٰی اپنے بندوں کے بارے میں سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے۔۔۔''

سر جی میری رپورٹ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

شکریہ بھائی۔۔ابھی تو ارادہ ہی بنایا ہے اور ٹکٹ کے لیے کوشیشں جاریں ہیں یہاں کا تو ٹکٹ مل رہا ہے لیکن جدہ سے اسلام آباد کا نہیں مل رہا۔۔اللہ ہمارے لیے آسانی کرے آمین۔۔
 
چاند بابو

محفلین
شکریہ بھائی۔۔ابھی تو ارادہ ہی بنایا ہے اور ٹکٹ کے لیے کوشیشں جاریں ہیں یہاں کا تو ٹکٹ مل رہا ہے لیکن جدہ سے اسلام آباد کا نہیں مل رہا۔۔اللہ ہمارے لیے آسانی کرے آمین۔۔

انشااللہ ٹکٹ بھی ضرور مل جائے گا ارادہ اچھا ہو تو اللہ تعالی مدد ضرور کرتے ہیں۔
 
چاند بابو

محفلین
چاند بابو وہ نئے ٹیچر آج کل غیر حاضر ہیں (پپو بھائی) وہ آتے ہیں تو آپ کی رپورٹ تیار کرواتا ہوں۔

تو سر کیا کوئی ایسا انتظام نہیں ہے کہ جیسے اگر کوئی سٹودنٹ نہ آئے تو اس کے گھر والوں کو شکایت لگا دی جاتی ہے اسی طرح جو ٹیچر نہ آئے تو اس کی گھر والی تو شکایت لگا دی جائے۔
 
شمشاد

لائبریرین
وہ کیا ہے کہ ایک دفعہ شام والے اسکول میں ایسا ہی ہوا تھا کہ ٹیچر کی شکایت اس کی گھر والی کو لگا دی کہ اسکول نہیں آ رہے۔ بعد میں پتہ چلا کہ شکایت کسی اور کی تھی اور لگا کسی اور کی دی۔ وہ ٹیچر بڑے چراغ پا ہوئے، تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ وہ تو باقاعدگی سے اسکول آ رہے ہیں۔ انہیں بہت یقین دلایا کہ اسکول کے رجسٹر میں تصحیح کر دی جائے گی، بے فکر رہیں، وہ کہنے لگے یہاں تو آپ تصحیح کر لیں گے لیکن جو شکایت گھر پہنچ چکی ہے اسے کیسے رفع کریں گے؟ اس واقعہ کے بعد اسکول انتظامیہ نے ٹیچروں کے متعلق شکایت گھر پر بھیجنے سے توبہ کر لی ہے۔
 
سارا

محفلین
ان شاء اللہ وہ بھی مل جائے گا۔ امید رکھیں۔

امید تو تھی لیکن اب ختم ہو گئی ہے کیونکہ سعودیہ والے ویزا ہی نہیں دے رہے کہ بچہ نا بالغ ہے اس لیے محرم نہیں ہو سکتا حالانکہ ہم نے مسلئہ پوچھا تھا۔۔اب اگلے ہفتےسیدھا پاکستان جائیں گے۔۔۔:(
 
شمشاد

لائبریرین
آپ نے کہاں سے مسئلہ پوچھا تھا؟ جبکہ صحیح تو یہی ہے کہ نابالغ محرم نہیں بن سکتا خواہ بیٹا ہو یا بھائی ہو۔
 
سارا

محفلین
جی میرا بھائی 12 سال کا ہے اور جلد ہی 13 کا ہو جائے گا انشا اللہ۔۔تو جن سے مسلئہ پوچھا ہے وہ کہتے ہیں کہ 10 سال کے بچے پر نماز فرض ہے تو انشا اللہ وہ محرم ہو سکتا ہے لیکن سعودیہ والے کہتے ہیں کہ نہیں ابھی نا بالغ ہے۔۔:(
 
شمشاد

لائبریرین
سارا بہن سعودیہ والے صحیح کہتے ہیں اور میرا خیال ہے کہ یہ اس معاملے میں 18 سال سے کم عمر کو محرم نہیں مانیں گے۔ یہ میرا خیال ہے۔ صحیح معلومات آپ کو ان کے سفاتخانے سے مل سکتی ہیں۔
 
چاند بابو

محفلین
وہ کیا ہے کہ ایک دفعہ شام والے اسکول میں ایسا ہی ہوا تھا کہ ٹیچر کی شکایت اس کی گھر والی کو لگا دی کہ اسکول نہیں آ رہے۔ بعد میں پتہ چلا کہ شکایت کسی اور کی تھی اور لگا کسی اور کی دی۔ وہ ٹیچر بڑے چراغ پا ہوئے، تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ وہ تو باقاعدگی سے اسکول آ رہے ہیں۔ انہیں بہت یقین دلایا کہ اسکول کے رجسٹر میں تصحیح کر دی جائے گی، بے فکر رہیں، وہ کہنے لگے یہاں تو آپ تصحیح کر لیں گے لیکن جو شکایت گھر پہنچ چکی ہے اسے کیسے رفع کریں گے؟ اس واقعہ کے بعد اسکول انتظامیہ نے ٹیچروں کے متعلق شکایت گھر پر بھیجنے سے توبہ کر لی ہے۔

تو سر کیا میں پھر جواب ہی سمجھوں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 
شمشاد

لائبریرین
آپ کو اپنی رپورٹ کی اتنی جلدی کیوں ہے؟ کہیں آپ کی " وہ " تو تقاضا نہیں کر رہیں رپورٹ دیکھنے کے لیے۔
 
تفسیر

محفلین
آج کل " سر" کون ہیں؟
مجھے پہلے نکال دیا گیا تھا ( کلاس میں خاموش رہنے پر) ۔ اب میں نام بدل کر اور نئی تصویر کے ساتھ شناختی کارڈ بنا کر لایا ہوں۔:)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top