نویں سالگرہ اردو محفل نثر پارے 2014 -- ( تبصرہ جات کی لڑی )

نایاب

لائبریرین
تہی داماں۔۔۔از ماہی احمد۔۔۔(نویں سالگرہ کے موقع پر)

آپ کی ساری مچھلیاں اپنی فکر کی مٹھی سے پھسل گئیں۔
استاد محترم کیا کہیں گے اک ریٹنگ " تحیر " " حیرتناک " عجیب " کی بھی ہونی چاہیئے ۔۔۔۔۔
آپ کا یہ تبصرہ بلاشبہ " تحیر سے بھرپور عجیب " ٹھہرا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 
استاد محترم کیا کہیں گے اک ریٹنگ " تحیر " " حیرتناک " عجیب " کی بھی ہونی چاہیئے ۔۔۔۔۔
آپ کا یہ تبصرہ بلاشبہ " تحیر سے بھرپور عجیب " ٹھہرا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
پھر تو ایک پورا سسٹم بنانا پڑے گا، ریٹنگ کلاسی فی کیشن کوڈ ایند لسٹنگ کا ۔۔۔۔۔۔ کیا خیال ہے؟
 

قیصرانی

لائبریرین
سب سے پہلے تو تمام احباب سے بہت معذرت ، کہ بوجوہ مقررہ وقت پر حاضری کو یقینی نہ بنا سکا۔ اس کے بعد نثری نشست کے ناظم اور ہمارے محترم دوست عزیزم فصیح صاحب کا بھی تہہ دل سے ممنون ہوں کہ انہوں نے میری کوتاہیوں سے صرف نظر کرتے ہوئے سالگرہ میں شمولیت کا بھرپور موقع عنایت فرمایا۔ پس تمام دوستوں کو اللہ تعالیٰ بہترین جزا سے نوازے۔ (آمین)

احقر کی تحریروں کا ربط:

http://www.urduweb.org/mehfil/threads/برکت.76471/
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/مجموعہء-گناہ-ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔.76473/
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/نصیب.76472/

توجہ فرمایے: لنک مہیا کرنے سے پہلے ہی ہمارے ہر دل عزیز قیصرانی بھیا نے نہ صرف تحریریں پڑھ ڈالیں، بلکہ خوب صورت سا دوستانہ تبصرہ بھی ہمارے گوش گزار کردیا۔ جزاک للہ خیرا! :)
جزاک اللہ۔ بہت اچھا لگا، ایسا لگا کہ جیسے دیکھا دیکھا سا ہی کچھ ہے جو لکھا گیا ہے :)
 
بہت خوبصورت سلسلہ شروع کیا گیا ہے اور میری طرف سے تمام دوستوں کو عمومی اور فصیح کو خصوصی مبارکباد۔

ایک تجویز ہے کہ تمام تحریروں کا لنک پہلی پوسٹ میں شامل کر دیا جائے تاکہ پہلی نظر میں تحاریر کا سرسری جائزہ لیا جا سکے۔

امید ہے کہ یہ سلسلہ جولائی کی آخری تاریخ تک جاری رہے گا۔
 

سید فصیح احمد

لائبریرین
بہت خوب محترم ملک محمد اسد صاحب ! محفل پر اپنی خوش نما تحریروں کے ساتھ خوش آمدید ، اس لڑی میں ہم شریک کی گئی تحریروں پر تبصرہ کریں گے۔ میں نے تو تاثراتی تبصرہ دے دیا باقی باریکیاں اساتذہ کے سپرد :)
 
Top