نویں سالگرہ اردو محفل نثر پارے 2014 -- ( تبصرہ جات کی لڑی )

نیرنگ خیال

لائبریرین
بھائی جان ! اب میں نے سوچا بڑے بڑے لوگوں کو بلا کر نشست سمیٹی جائے اور آپ ہی ہاتھ لگے تو ہم نے اس دور کی بسم اللہ آپ سے ہی کر ڈالی :p ۔۔۔۔۔۔۔۔ :) :)
بڑے لوگوں کا آغاز چھوٹے ناموں سے۔۔۔ چلیں خیر ایسے ہی سہی۔۔۔ :) ذرا صبر کرنا پڑے گا۔ :)
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
بڑے لوگوں کا آغاز چھوٹے ناموں سے۔۔۔ چلیں خیر ایسے ہی سہی۔۔۔ :) ذرا صبر کرنا پڑے گا۔ :)
صبر اس محفل کا پہلا سبق ہوتا ہے نا بھائی تو فکر نہ کریں :) ، اور انکساری اچھا اسلوب ہے مگر میرے لیئے آپ کا نام بہت معتبر ہے :) :)
 
شیف (اردو محفل کی نویں سالگرہ کے موقع پر) از قلم نیرنگ خیال

یہ تو الٹ کا الٹ ہو گیا، صاحب۔ آپ تو خود اچھے خاصے شیف نکلے (چائے خود بنا لیتے ہیں) بس ذرا کمر کو بستر سے الگ کرنا سیکھ لیجئے اس پر ’’رڈ‘‘ کا اضافہ ہو جائے گا! ’’شیفرڈ‘‘ ۔ پھر ہماری مرضی بھیا، شیف سے نانبائی، زہرہ بائی بن سکتا ہے، نائی بن سکتا ہے تو شیفرڈ میں تو دو حرف اور بھی ہیں، وہاں تو بہت کچھ اور بھی بن سکتا ہے۔ ہاں ایک کام کرنا پڑے گا! اپنے ’’موٹا بھائی‘‘ کو پیراڈائز فال کے سفر پر روانہ کر دیجئے، غباروں والا گھر وہ لڑکا ڈھنڈ دے گا، ان کو۔ پھر آپ کی آزادیء بستر نوازی میں کوئی بھی مخل نہیں ہو گا۔ حتٰی کہ فضلو بھی نہیں!
بس اب آنکھیں کھولئے اور اپنی بھیڑوں کی خبر لیجئے۔ اس عزم کے ساتھ کہ شیفرڈ کوئی معمولی جاب نہیں ہے! سچ مچ!! اس کا سلسلہ بہت اوپر تک جاتا ہے اگر کوئی شبانی کا صحیح مفہوم جان لے۔
اگر کوئی شعیب آئے میسر
شبانی سے کلیمی دو قدم ہے
۔۔۔۔​
سطور بالا فی البدیہہ سرزد ہو گئیں، راہوارِ قلم کو روکا نہیں۔ آپ نے بہت عمدہ لکھا ہے۔ تبھی تو الٹ کا الٹ ہو گیا۔ خوش رہئے گا۔
 
یہ بات ہے ایک دہائی کی۔۔۔ عاطف بٹ
دُہائی اے یار!
اوئے بٹ، تینوں ڈر نئیں لگدا؟
سر، جے ڈر لگدا تے ایہو جہیاں حرکتاں کردا؟
توں نئیں سدھر سکدا۔
کدی وی نئیں سر!
۔۔۔۔۔۔ پاگل نہ ہووے تے! میرے ورگا ۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت عمدہ جناب بٹ صاحب! زبان و بیان، احوال و موضوع اور ایقان کا بہت متوازن اور شگفتہ اظہار!! بہت خوب !!!!
 
سر آپ سے تعریف پا کر یہ خوشی دوگنی سے بھی تگنی ہوگئی۔ بہت بہت شکریہ
اگلی کسی کہانی میں شیفرڈ ڈالتے ہیں۔ ڈر یہ ہے کہ لوگ الکیمسٹ والا نہ سمجھ لیں۔۔۔ :p
 
حاتم راجپوت

لائبریرین

نیرنگ خیال

لائبریرین
صاحب۔۔۔ :eek: یعنی آپ ابھی بھی غیریت پر آمادہ ہیں۔اور ایک ہم ہیں جن کی بھیا کہتے کہتے زبان سوکھتی ہے۔ :sad:
لیکن پھر بھی اپنی قیمتی رائے سے نوازنے کا بہت بہت شکریہ ۔ ۔ :)
دراصل اس دھاگے کے تقاضے نبھاہنے کی کوشش تھی۔ وگرنہ آپ کو تو معلوم ہے کہ ہم بھائی بھی اضافی سمجھتے ہیں۔ آپ تو ہم سے ویسے بھی چھوٹے ہیں۔ :)
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
دراصل اس دھاگے کے تقاضے نبھاہنے کی کوشش تھی۔ وگرنہ آپ کو تو معلوم ہے کہ ہم بھائی بھی اضافی سمجھتے ہیں۔ آپ تو ہم سے ویسے بھی چھوٹے ہیں۔ :)
معلوماتی ۔ دوستانہ ۔ برادرانہ ۔ ۔ ۔ ۔ :)

ویسے ایک ریٹنگ برادرانہ بھی ہونی چاہئے تھی ۔۔۔ کمال ہی ہو جاتا ۔۔۔سب کے سب سعود بھیا بنے پھر رہے ہوتے :D:ROFLMAO::laugh::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
آخری تدوین:
سر آپ سے تعریف پا کر یہ خوشی دوگنی سے بھی تگنی ہوگئی۔ بہت بہت شکریہ
اگلی کسی کہانی میں شیفرڈ ڈالتے ہیں۔ ڈر یہ ہے کہ لوگ الکیمسٹ والا نہ سمجھ لیں۔۔۔ :p
دگنی تک تو ٹھیک ہے بھیا، پر تگنی ؟؟؟ ۔۔ تھا تھا تھا تھیا!!!
 
عاطف بٹ

محفلین
یہ بات ہے ایک دہائی کی۔۔۔ عاطف بٹ
دُہائی اے یار!
اوئے بٹ، تینوں ڈر نئیں لگدا؟
سر، جے ڈر لگدا تے ایہو جہیاں حرکتاں کردا؟
توں نئیں سدھر سکدا۔
کدی وی نئیں سر!
۔۔۔۔۔۔ پاگل نہ ہووے تے! میرے ورگا ۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت عمدہ جناب بٹ صاحب! زبان و بیان، احوال و موضوع اور ایقان کا بہت متوازن اور شگفتہ اظہار!! بہت خوب !!!!
ہاہاہاہا۔۔۔ بےحد شکریہ سر! آپ کی حوصلہ افزائی میرے لئے واقعی اہمیت رکھتی ہے۔
 
Top