اردو محفل میں اجنبی نمبر 1

justuju

محفلین
سلام دوستو۔
دل چسپ امر ہے کہ کسی بھی نئے رکن کو کم از کم 5 پوسٹس تحریر کرنا ہیں، اس سے پہلے کوئی تصویر پیغام کے ساتھ پوسٹ نہیں کی جاسکتی۔

چنانچہ، پیارے سے دوستو، یہ اس ضمن میں پوسٹ نمبر 1 ہے۔

آپ کے صبر و ضبط کا شکریہ۔

جستجو میڈیا ۔۔۔
ہاشم سید
 

شمشاد

لائبریرین
مبارک ہو کہ آپ کے پانچ مراسلے ہو گئے۔

ویسے اگر آپ تعارف کے زمرے میں اپنا تعارف دیتے، تو پانچ تو کیا پچاس پیغامات آرام سے ہو جاتے۔

بہرحال اردو محفل میں خوش آمدید
 

علی ذاکر

محفلین
جستجو آپ باقاعدہ تعارف کے سیکشن میں آئیں وہاں آپ کو خوش آمدید سب آسانی سے کہہ سکتے ہیں یہاں کسی کو پتہ ہو گا اور کسی کو نہیں !

بہر حال میری طرف سے خوش آمدید !

مع السلام
 

justuju

محفلین
سلام

آپ کی توجہ اور پیار کا شکریہ۔

مجھے فوری طور پر جناب حنیف اخگر مرحوم کے بارے میں ایک تفصیلی رپورٹ پوسٹ کرنا تھی، جو آپ نے دیکھ بھی لی ہوگی۔

مجھے اردو محفل میں 'عہد طفولیت' کی مشکلات درپیش تھیں۔ کوئی بھی فورم مجھے پوسٹ کرنے کی اجازت نہیں دے رہا تھا۔ پھر نبیل نے میری مدد کی۔

میرے بارے میں پھر کبھی، جلد ہی، انشا اللہ۔

ہاشم سید
 

justuju

محفلین
انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں: جستجو کا تعارف

سلام دوستو

اب آپ میرا تعارف متعلقہ سیکشن میں ملاحظہ فرما سکتے ہیں۔

خوش رہیے، خوش رکھیے۔

آپکا، جستجو
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں پھر ربط ہی دے دینا تھا۔ تا کہ پہنچنے میں آسانی رہتی۔ خیر جاتا ہوں۔
 

justuju

محفلین
سلام: رطب موجود ہے ۔۔۔۔ دوبارہ دیکھیے

سلام۔

پیارے دوست۔

ربط موجود ہے۔ الفاظ "میرا تعارف" پر کلک کیجیے۔ ان الفاظ کو مربوط کردیا گیا ہے۔ اور ان کا رنگ بھی مختلف نظر آرہا ہوگا۔

اگر کسی وجہ سے یہ طریقہ کام نہ کررہا ہو تو مندرجہ ذیل ملاحظہ کیجیے:

http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?p=515163#post515163

شکریہ۔
 

شمشاد

لائبریرین
معذرت جناب کہ آپ کو دوبارہ زحمت ہوئی۔ میں ہو آیا ہوں آپ کے تعارف سے۔
 
Top