اردو محفل مٹر گشتی کرنے والے زائرین کا آنکھوں دیکھا حال

محمداحمد

لائبریرین
یہ حضور مخدوم اعلیٰ سلسلہ مسکانیہ کے موجودہ گدی نشیں بھی ہیں۔ یہ بات کیوں نہیں بتائی آپ نے۔۔۔ :)

تاکہ یہ بات آپ بتا سکیں۔ :)

ویسے ایک ساتھ اتنی ہیبت ناک باتیں بتانا نو واردوں کے لئے مہلک ثابت ہو سکتا ہے۔ :)

یعنی اب مشار الیہ زیر نہیں رہے۔

زیر تو پہلے بھی نہیں تھے۔ وہ تو کسی مکافاتِ عمل کے نتیجے میں کی بورڈ وسیلہ بن گیا ہوگا۔ :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
تاکہ یہ بات آپ بتا سکیں۔ :)

ویسے ایک ساتھ اتنی ہیبت ناک باتیں بتانا نو واردوں کے لئے مہلک ثابت ہو سکتا ہے۔ :)
اوہ اچھا۔۔۔ صحیح کہا۔ وگرنہ میں کیا کرتا۔۔۔ :p
یعنی مخدوم اعلی، سلسلہ مسکانیہ و گدی نشیں ہونا ایک ہیبت ناک بات ہے۔۔۔ دیکھ لیں ابن سعید بھائی۔۔۔۔ احمد بھائی کی شرارتیں۔۔۔

زیر تو پہلے بھی نہیں تھے۔ وہ تو کسی مکافاتِ عمل کے نتیجے میں کی بورڈ وسیلہ بن گیا ہوگا۔ :)
یہ بھی کیا دکھ بھری داستان ہے۔ کہ آدمی دوبار زیر ہوگیا اور پھر بھی لاعلم رہا۔۔۔۔ :D
 
محمداحمد

لائبریرین
اوہ اچھا۔۔۔ صحیح کہا۔ وگرنہ میں کیا کرتا۔۔۔ :p
یعنی مخدوم اعلی، سلسلہ مسکانیہ و گدی نشیں ہونا ایک ہیبت ناک بات ہے۔۔۔ دیکھ لیں ابن سعید بھائی۔۔۔۔ احمد بھائی کی شرارتیں۔۔۔

اصل میں ہم ذرا کمزور دل کے مالک ہیں سو اب حال یوں ہے کہ 'پتہ بھی کھڑکتا ہے تو لگتا ہے کہ ۔۔۔۔۔۔۔' :)

یہ بھی کیا دکھ بھری داستان ہے۔ کہ آدمی دوبار زیر ہوگیا اور پھر بھی لاعلم رہا۔۔۔۔

شاید اسی لیے کہا جاتا ہے کہ :

ع - آگہی بھی عذاب ہوتی ہے۔​
 
محمداحمد

لائبریرین
محمد احمد بھائی یہ القابات ، کہیں کسی دیرینہ بھڑاس کا شاخسانہ تو نہیں جو ہمارے کندھے پر بندوق رکھ کر نکالی جا رہی ہو ؟

ہم بھڑاس نکالنے میں کبھی اُدھار نہیں رکھتے۔ :p

یہ ایڈوانس بھڑاس ہے جس کا خمیازہ ہم عنقریب بھگتنے والے ہیں۔ :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
نیرنگ خیال بھائی دہشت دیکھی۔

مرا ہاتھی بھی سوا لاکھ کا ہوتا ہے۔ :)
بڑے افسوس کی بات ہے احمد بھائی۔۔۔۔ ہاتھی تو مذکر ہوتا ہے۔۔۔ :D اب آپ کی اردو بھی مقدس درست کروائے کہ یہاں کیا لکھنا تھا۔۔۔۔۔ :p

بندہ یہ جسارت بھی نہ کر سکا -
بندہ وائبریشن سے ہٹے تو جسارت کرے۔۔۔ :p

محمد احمد بھائی یہ القابات ، کہیں کسی دیرینہ بھڑاس کا شاخسانہ تو نہیں جو ہمارے کندھے پر بندوق رکھ کر نکالی جا رہی ہو ؟
احمد بھائی بہت شرارتی ہیں۔ یہ سارے الٹے کام دوسروں کا نام استعمال کر کے کرتے ہیں۔۔۔ مریخ، زحل و عطارد و مشتری ہوشیار باش
 
محمداحمد

لائبریرین
بڑے افسوس کی بات ہے احمد بھائی۔۔۔۔ ہاتھی تو مذکر ہوتا ہے۔۔۔ :D اب آپ کی اردو بھی مقدس درست کروائے کہ یہاں کیا لکھنا تھا۔۔۔۔۔ :p

اب میں محفل میں نظر آؤں گا تو کوئی میری 'اصلاح' کرے گا نا۔۔۔!

ویسے ہی ہمیں محفل بدر کیے جانے کا خفیہ آرڈر جاری ہو چکا ہے۔ :)

بندہ وائبریشن سے ہٹے تو جسارت کرے۔۔۔ :p

آپ زیادہ ڈرائیں گے تو بندہ سائیلینٹ موڈ پر بھی جا سکتا ہے۔ :)

احمد بھائی بہت شرارتی ہیں۔ یہ سارے الٹے کام دوسروں کا نام استعمال کر کے کرتے ہیں۔۔۔ مریخ، زحل و عطارد و مشتری ہوشیار باش

آپ کی اُلٹی سیدھی افواہوں سے سارا نظامِ شمسی متاثر ہونے کا خدشہ ہے ہمیں۔ :) :) :)
 
محمداحمد

لائبریرین
حضور اس خاکسار نے کل ہی عتابِ نا گہانی کا اندازہ کر لیا تھا - لہذا فوراََ ہی اپنے آپ کو سمیٹ سماٹ خاموش ہو رہا - باقی احباب بھی شائد"اسی" واجہ سے خاموش ہو گئے تھے-

اچھا!

یعنی جو ہم پر روز گزرتی ہے وہ آپ پر بھی ایک بار گزر چکی ہے۔ :ROFLMAO:

ذرا تفصیل ہو جائے۔ :skywalker:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
اب میں محفل میں نظر آؤں گا تو کوئی میری 'اصلاح' کرے گا نا۔۔۔!

ویسے ہی ہمیں محفل بدر کیے جانے کا خفیہ آرڈر جاری ہو چکا ہے۔ :)

آپ زیادہ ڈرائیں گے تو بندہ سائیلینٹ موڈ پر بھی جا سکتا ہے۔ :)

آپ کی اُلٹی سیدھی افواہوں سے سارا نظامِ شمسی متاثر ہونے کا خدشہ ہے ہمیں۔ :) :) :)
آپ کو کب کا محفل بدر کر دیا جانا چاہیے تھا۔۔۔ مجھے حیرانی ہے کہ ابھی تک اس پر عملدرآمد کیوں نہ ہوا۔۔۔ :D

سائیلنٹ موڈ سے پاور آف پر نہ چلا جائے۔ ویسے بھی اگر ریکوری اڑ گئی تو پھر سیدھا برک۔۔۔ ہاہاہاہاااا

لاحول۔۔۔ نظام شمسی نہ ہوا شمس ہوگیا کہ نام لیا اور بھڑک اٹھا۔۔۔ :D
 
Top