اردو محفل مٹر گشتی کرنے والے زائرین کا آنکھوں دیکھا حال

اردو محفل میں وارد ہوئے دو ہفتے ہوئے ،اس محفل کا حال احوال دیکھا مختلف لڑیاں بھی دیکھیں اور یہ دیدہ درہنی ابھی جاری ہے ۔ زائرین کی آمدو رفت کا سلسلہ جو دیکھا تو بڑی پریشانی ہوئی سوچا اس پریشانی میں محفلین کو بھی شامل کر لیا جائے ، وہ کہتے ہیں نہ کے دکھ بانٹنے سے کم ہوتے ہیں ۔ تو محفلین ،ترتیب وہی رکھی جائے گی جو محفل میں زائرین کے صفحے پر منتظمین نے رکھی ہے تو پریشانی کا حال کچھ یوں ہے۔

ارکین:
محفل میں مٹر گشتی کرنے والوں میں سب سے پہلے آتے ہیں ارکین ۔یہ تعداد میں بہت ہی کم پائے جاتے ہیں ۔ میرے مجاہدے کے مطابق لگ بھگ چودہ ،پندرہ کی تعداد میں دستیاب رہتے ہیں ۔ جو کہ کسی بھی لحاظ سے خوش آئند بات معلوم نہیں ہوتی میں اسکی کوئی خاص وجہ میں تو دریافت نہیں کر پایا شاید آپ لوگ کر پائیں۔ سر گرمی کے حوالے سے یہ لوگ محفل کی جان ہیں ۔ اور محفل کی رونق کو قائم رکھنے کی مقدور بھر کوشش بھی کرتے ہیں۔

مہمان:
مہمانوں کی تعداد ارکین کے مقابلے میں مبالغہ آمیزی کی حد تک حدود کو پاما ل کر رہی ہے۔جو کہ تقریبا ارکین سے تیس گنا زیادہ تعداد میں محفل میں براجمان رہتے ہیں۔ میری پریشانی کی اصل وجہ یہی مہمان ہیں ، حالانکہ مہمان تو رحمت ہوتے ہیں اور کسی بھی محفل کی جان ہوتے ہیں ۔ لیکن جب تعداد تیس گنا زیادہ ہو تو میزبانوں کا حال تو برا ہو گا نا، تو میری ان مہمانوں سے گزارش ہے کہ
بھئی آپ بھی محفل میں مندرج ہوں اور محفل میں چار چاند لگائیں
ہمارا تعارف تو آپ پڑھتے ہی ہوں گے کچھ اپنا بھی تعارف کروائیں۔
سرگرمی کے حوالے سے یہ ارکین کافی پڑھاکو قسم کے واقع ہوئے ہیں اور نہایت معلوماتی قسم کی لڑیوں کی ورق گردانی کرتے پائے گئے ہیں۔

روبوٹس:
جدید دور میں آپ کی محفل میں کچھ سمجھدار مشینوں کا ہونا کوئی اچمبھے کی بات نہیں یہ تقریبا ارکین سے دگنی تعدا دمیں پائی جاتی ہیں اور ان کی سرگرمیاں نہایت ہی دلچسپ ہیں-جیسے ایک مشین کتاب چہرہ نامی کافی دل پھینک قسم کی واقع ہوئی ہے میری نظر میں، کیوں کہ تھوڑی دیر پہلے تک یہ مشین "دوسرا معاشقہ" نامی لڑی کا بار بار جائزہ لیتے ہوئے پائی گئی ۔ اور بھی بہت ساری مشینیں آپ کو محفل میں مٹر گشتی کرتی ہوئی ملیں گی اب اللہ جانے ان ساری مشینوں کی نیتوں کا حال ،کہ یہ کس نظریے کے تحت محفل میں مٹر گشتی فرما رہی ہیں۔

مجموعی:
مجموعی نام کے زائرین کی تعدا د بھی ارکین کے مقابلے میں کوئی پنتیس گنا زیادہ واقع ہوئی ہے ۔ اور پریشانی سے تعلق رکھنے والی بات یہ ہے کہ مجموعی زائرین کے جتھے میں ہر وقت کچھ خفیہ زائرین بھی شامل رہتے ہیں ۔ اب ان خفیہ زائرین کی نیت کا حال بھی اللہ ہی بہتر جانے۔ آپ لوگوں سے گذارش ہے کہ احتیاط کا پہلو بھی دامن گیر رہے کہ حالات آج کل کچھ ٹھیک نہیں ۔

گزارش:
(قارئین سے گزارش ہے کہ یہ میری زندگی کی پہلی نثری کوشش ہے نہ جانے آپ کو کیسی لگے اگر کسی بھی حوالے سے آپ کے معیار پر پوری نہ اترتی ہو تو ایک نو آموز کی کوشش سمجھ کے درگذر فرمائیے گا اور اپنی آرا سے ضرور نوازئیے گا)
 
آخری تدوین:
قارئین سے گزارش ہے کہ یہ میری زندگی کی پہلی نثری کوشش ہے نہ جانے آپ کو کیسی لگے اگر کسی بھی حوالے سے آپ کے معیار پر پوری نہ اترتی ہو تو ایک نو آموز کی کوشش سمجھ کے درگذر فرمائیے گا اور اپنی آرا سے ضرور نوازئیے گا
سوچ رہا ہوں کہ درگزر ہی کر دوں:battingeyelashes:
کیا خیال ہے آپ کا ؟
 
میری پریشانی کی اصل وجہ یہی مہمان ہیں ، حالانکہ مہمان تو رحمت ہوتے ہیں اور کسی بھی محفل کی جان ہوتے ہیں ۔ لیکن جب تعداد تیس گنا زیادہ ہو تو میزبانوں کا حال تو برا ہو گا نا، تو میری ان مہمانوں سے گزارش ہے کہ
بھئی آپ بھی محفل میں مندرج ہوں اور محفل میں چار چاند لگائیں
ہمارا تعارف تو آپ پڑھتے ہی ہوں گے کچھ اپنا بھی تعارف کروائیں۔
مہمانان گرامی کے بارے میں میری رائے یہ ہے کہ اس میں 60-70 فیصد کے قریب وہی لوگ ہیں جو محٍفل کے باقاعدہ رکن ہیں۔ آپ ان کی مزید کیٹگریز اندازاً کچھ یوں بنیں گی
  1. خاموش محفلین
  2. معطل شدہ محفلین
  3. سرگرم محفلین، جو عادت سے مجبورمحفل کھولے بیٹھے ہوں گے لیکن اپنی کسی جاری مصروفیت کی وجہ سے لاگ ان نہیں ہوتے اور وقتاً فوقتاً ریفریش کرتے لڑیوں کو دیکھتے رہتے ہیں اور جہاں چپ رہنا مشکل ہو وہاں لاگ ان ہو کر اپنے ہاتھ کی صفائی دکھا۔۔۔ یہ جا وہ جا :p
  4. مغرور محفلین جو لاگ ان ہونا اپنی شان کے خلاف سمجھتے ہیں اور ہر خبر پر نظر رکھنا بھی ضروری گردانتے ہیں:p
  5. جاسوس محفلین (آپ جیسے) ;) :pجو حالیہ سرگرمی پر مستقل نظر رکھے ہوتے ہیں۔
  6. مختلف حکومتوں، مذہبوں اور مسلکوں کے سرکاری و اعزازی پٹھو گرم قسم کے محفلین۔
  7. سیاسی جتھوں کے سرکاری و نیم سرکاری نمائندے جو صرف اپنی وابستگی یا نوکری کے لیے آتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر جواب دیتے ہیں۔
  8. اور سب سے آخر میں وہ محفلین جو کسی تو تکار یا غلط فہمی کا شکار ہو کر اپنےgo went gone کا برملا اعلان کر کے، اب لاگ ان ہونے کی اذیت کا شکار ہونے سے بچتے ہوئے۔ (میرے خیال میں یہ سب سے زیادہ کمزور اور اپنی انا کے ہاتھوں شکست خوردہ محفلین ہیں جو اپنے گرد، خود کے ہی چڑھائے خول سے باہر آنے کو ایک مستقل شرمندگی سمجھ بیٹھے ہیں) یقیناً میرے ان عزیز محفلین کو ایک صحتمند اور مثبت مشاورت کی ضرورت ہے۔
(شاید کچھ اور بھی ہوں۔ کوئی کمی بیشی ہو تو ضرور شامل کر لیجیے)
 
اوشو

لائبریرین

مثال کے طور پہ ؟ :p
 
جاسوس محفلین (آپ جیسے) ;) :pجو حالیہ سرگرمی پر مستقل نظر رکھے ہوتے ہیں۔
ہا ہا ہا ہاہا ہا
ہم اور جاسوس کیا خوب فرمایا آپ نے ویسے آپ نگران کا لفظ بھی استعمال فرما سکتے تھے کہ ہم نے تو جو کیفیت محسوس کی برملا اظہار کر دیاِ۔
باقی جو آپ نے اضافہ فرمایا وہ بھی قابلِ تعریف ہے
 
ہا ہا ہا ہاہا ہا
ہم اور جاسوس کیا خوب فرمایا آپ نے ویسے آپ نگران کا لفظ بھی استعمال فرما سکتے تھے کہ ہم نے تو جو کیفیت محسوس کی برملا اظہار کر دیاِ۔
باقی جو آپ نے اضافہ فرمایا وہ بھی قابلِ تعریف ہے
نگران تو بس وزیر اعظم ہی ہوتا ہے :battingeyelashes:
 
arifkarim

معطل
کیوں جی۔۔۔۔!!!
آپ کو وجہ پتہ ہے تو بتائیں

اجی بتا ہی ڈالیں وجہ اب ایسی بھی کیا پردہ داری

کچھ تو محفل پر جہادیوں کا بڑھتا ہوا اثر رسوخ ہے دوسرا انکا مقابلہ کرنے پر معطلی کا خوف ہو سکتا ہے۔
 
کچھ تو محفل پر جہادیوں کا بڑھتا ہوا اثر رسوخ ہے دوسرا انکا مقابلہ کرنے پر معطلی کا خوف ہو سکتا ہے۔

الفاظ کا استعمال اچھا ہونا چاہئے اور احتیاط کا پہلو دامن گیر رہنا چاہئے بحث نہیں ہونی چاہئے اور اگر ہو بھی تو بحث برائے بحث نہیں ہونی چاہئے۔ اگر کوئی پوسٹ آپ کو پسند نہیں تو ضروری نہیں کہ آپ اسکا جواب بھی دیں در گزر فرمائے اور اگر بہت ضروری سمجھیں بھی یا آپ کی دل آزاری ہوئی ہے اس پوسٹ سے تو آپ رپورٹ کریں
 
خدا لگتی کہی ہے فاروق صاحب!
 
کسی نے ایک دفعہ کہا تھا کہ وہ محفل پر تنگ کرنے آتے ہیں اور اس بات ان کو کسی اور نے زبردست کی ریٹنگ دی تھی۔ اب وہ کبھی کبھار شکوہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
 
Top