اردو محفل فورم یاد یہ رکھنا ہر دم (نظم از محمد اسامہ سَرسَری)

اردو کا جب استشہاد کیا جاوے گا
تیری لڑیوں کو استاد کیا جاوے گا

جانے تجھ کو کتنا یاد کیا جاوے گا
یاد تجھے بس لا تعداد کیا جاوے گا

جس محفل میں تجھ محفل کے شعر پڑھیں گے
محفل بھر ”ارشاد ارشاد“ کیا جاوے گا

اے آئی سے تیری لڑیاں سرچ کرا کر
ہر اک کو ذی استعداد کیا جاوے گا

اردو محفل فورم! یاد یہ رکھنا ہر دم
ہر محفل میں تجھ کو یاد کیا جاوے گا

تیرے آنگن کی ہر خوشبو ساتھ چلے گی
بزمِ نو کو جب آباد کیا جاوے گا

اردو کی جو بھی نئی کوشش ہوگی اسامہ!
اردو محفل کو بنیاد کیا جاوے گا

محمد اسامہ سَرسَری
 
صریر

محفلین
بنیادی اینٹ وہی سات فیصد ہے، یہ اور بات ہے کہ اس اینٹ کے لیے خام مواد بھی میرا ہی دیا ہوا تھا۔ 🙂
کیسے ہیں اسامہ سر؟ بہت دنوں بعدمحفل پر آپ کا تازہ مراسلہ دیکھنے کو ملا! اردو اور اردو محفل کے لئے آپ کی خدمات بھی قابلِ قدر ہیں، میں بھی آپ کا ممنون ہوں، آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا، اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے!
 
جی میں خیریت سے ہوں۔ آپ سنائیے، کیا مصروفیات ہیں آج کل؟ 🙂
 
صریر

محفلین
جی میں خیریت سے ہوں۔ آپ سنائیے،
الحمد ، میں بھی خیریت سے ہوں۔
کیا مصروفیات ہیں آج کل؟
بس وہی، گھر ، آفس اور مسجد۔ اینڈرائیڈ ڈیویلپمنٹ اور اے آئی کے متعلق کچھ نہ کچھ سیکھنا چلتا رہتا ہے۔
 
Top