اردو محفل فورم گوگل پلس پر

mehfil.gif

اردو محفل کا ایک کمیونٹی پورٹل گوگل پلس پر مرتب کیا گیا ہے۔ اس پلیٹ فارم پر مستقبل قریب میں گوگل پلس لائیو ہینگ آؤٹ کا استعمال کر کے آن لائن ویڈیو ملاقاتوں، تکنیکی و ادبی معاملات پر گفت و شنید، مشاعروں و ویڈیو ٹیوٹوریل نما انٹریکٹیو کورسیز وغیرہ کا نظم کیا جا سکتا ہے۔ ہم گوگل پلس استعمال کرنے والے احباب کو اس کمیونٹی پورٹل کی رکنیت کی ترغیب دیتے ہیں۔ :)
 

ذوالقرنین

لائبریرین
بہت زبردست پیش رفت ہے سعود بھیا!
میں نے تو جوائن بھی کیا اور دوستوں کو بھی دعوت دی۔
گوگل پلس کو کون استمال کرتا ہے فیس بک پر جو چولیں ماری جا سکتی ہیں گوگل اس کے سامنے کچھ بھی نہیں ;)
جو مزہ گوگل پلس (ترتیب، تزہین، سادگی) میں ہے۔ اس کے سامنے فیس بک کچرے کا ڈبہ ہے۔
 

ساجد

محفلین
ہم بھی اردو محفل پلس پورٹل کو لبیک کہہ آئے۔ اگرچہ بات چیت کا مزا محفل پر ہی آتا ہے لیکن کبھی کسی تقریب کی لائیو کوریج کرنا ہوئی تو پلس پورٹل کی اہمیت مسلمہ ہو گی۔ ابن سعید بھیا ، آپ کا بہت شکریہ۔
 
اور میرے خیال میں اب دیگر سوشل میڈیا کے روابط پر اور یہاں ٹیگز کے ذریعے اردو کی تشہیر انگریزی میں ہونی چاہیے۔ تاکہ اردو کا محب طبقہ انگریزی میں تلاش کر کے اردو تک زیادہ سے زیادہ اور جلد پہنچ پائے۔ اس دھاگے کے نیچے ٹیگز انگریزی میں بھی۔۔۔۔۔۔۔
 
Top