گزشتہ چھ ماہ میں اردو محفل میں آٹھ نئے ممبرز بنے ہیں، اور اُن نئے ممبران کے مراسلات کی کُل تعداد صفر ہے۔ میرا خیال ہے کہ اعداد و شمار خود اس شاندار پلیٹ فارم کے زوال کی داستان سُنا رہے ہیں۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اردو محفل اپنی نوعیت کا بے مثل فورم ہے تاہم اس مہیب سناٹے کا کیا علاج!
اس فورم کے ذریعے جو کچھ ہونا تھا، وہ ہو چکا۔ شاید، مزید کچھ کہنے سننے لکھنے کو ہے ہی نہیں۔
ازراہِ تفنن! شاید ہم ایسے چند فعال اراکین کو دیکھ کر انتظامیہ اُکتا گئی ہے۔
