تیرہویں سالگرہ اردو محفل عالمی اردو مشاعرہ ۲۰۱۸

جاسمن

لائبریرین
مجھے نہیں ملا مراسلہ۔ آپ یہاں ارشاد فرمادیجیے کہ کیا مصرعہ طرح ہے
خلیل بھائی، آپ کی محبت ہے کہ اس قابل سمجھا۔ میرے لیے اعزاز ہے۔
میں نے تو پچھلی مرتبہ بھی لفظ "محفل" کے حوالے سے غالب کا ایک مصرع دیا تھا اور اس دفعہ بھی یہی کروں گا۔۔۔ میری رائے میں اگر ان دو مصرعوں میں کسی ایک کو چن لیا جائے تو اچھے اشعار نکالے جا سکتے ہیں کیوں کہ دونوں ہی رواں بحریں اور زرخیز زمینیں ہیں جن میں قوافی کی بھی کمی نہیں:

ہوں شمعِ کشتہ درخورِ محفل نہیں رہا
غیر لیں محفل میں بوسے جام کے

جاتا ہوں داغِ حسرتِ ہستی لیے ہوئے
ہوں شمعِ کشتہ درخورِ محفل نہیں رہا
قوافی: دل، منزل، ساحل

غیر لیں محفل میں بوسے جام کے
ہم رہیں یوں تشنہ لب پیغام کے
قوافی: جام، پیغام، آلام، رام، نام، کام
فاتح
 
آخری تدوین:

فرقان احمد

محفلین
حاضر جناب! جی آواز آئی تھی کسی جانب سے. حکم. فرمایا جائے خادم خدمت میں پیش رہے گا.
شکریہ! آپ اس سے قبل بھی مشاعرہ منتظمین میں شامل رہ چکے ہیں، اس لیے آپ کو شاید زیادہ مشکل پیش نہیں آئے گی۔ محمد خلیل الرحمٰن بھیا، توجہ فرمائیے گا۔
 
جماعتی بھائی ! مشاعرہ انتظامیہ میں بار دِگر خوش آمدید!!!
 
اردو محفل کا سالانہ مشاعرہ ۲۰۱۸

شعر و ادب سے تعلق رکھنے والے احباب کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ اردو محفل کی تیرہویں سالگرہ کی تقریبات
جاری ہیں اور اسی سلسلے میں اردومحفل کے عالمی مشاعرے
کا انعقادکیا جارہا ہے۔
شعراء کرام کو ، باقاعدہ دعوت نامہ ارسال کیا جائے گا البتہ محفلین سے گزارش ہے کہ وہ ذاتی طور پر اسی لڑی میں اپنی دلچسپی کا اظہار فرمائیں اور اپنی شرکت کا اعلان فرمائیں۔

مشاعرے میں نشت و برخاست کا مکمل تہذیبی پاس رکھتے ہوئے
صدرِ مشاعرہ، مہمانان خصوصی کی مسند بھی رہے گی۔
سامعین (قارئین ) داد ، پسند کی ناب سے ہی ادا کرپا ئیں گے، البتہ
تبصرہ جات کے لیے الگ لڑی کا اہتمام کیا جائے گا،
صدر و مہمانان باقاعدہ مشاعرے کےبارے میں اپنے تاثرات بھی بیان کریں گے
یوں ایک یادگار عالمی مشاعرہ محفل کے حسن کو چار چاند لگانے میں اپنا حصہ ملائے گا۔
درخواست ہے کہ شعراء کرام اپنی شمولیت سے
آگاہ فرماکر ہمیں ممنون و متشکر ہونے کا موقع دیں۔

انتظامیہ اردو محفل مشاعرہ: اردو محفل سال ہائے گزشتہ کی طرح محفلین کو دعوت دیتی ہے کہ وہ مشاعرے کی انتظامیہ میں شریک ہوکر اپنی انتظامی صلاحیتوں کا اظہار فرمائیں۔ مشاعرہ انتظامیہ کے ممبران کی تعداد محدود ہوگی، لہٰذا پہلے آئیے اور پہلے موقع پائیے۔

مشاعرے کی دیگر جزئیات کا تعین ممبران کے مشورے سے کیا جائے گا۔​
محمد خلیل الرحمٰن بھیا مشاعرے کے انعقاد پر مبارکباد قبول فرمائیں۔ تمام محفلین کو محبتوں اور احترام کے رشتوں کی ایک اور سالگرہ مبارک ہو۔ مشاعرے کی کامیابی کے لئے دعاگو۔
 
عباد اللہ

محفلین
ہم اپنی یاوہ گوئی اصلاح کے لیے پیش کرتے رہتے ہیں بھیا اور مشاعرے میں اساتذہ کے کلام سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں دوسرا یہ کہ مشاعرے کا معیار ہمارے لغو کلام سے متاثر ہونے کا احتمال بھی یکسر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا. جب ایسے کسی موقع پر پکارا جاتا ہے تو اپنی بے بضاعتی کا احساس ہی فزوں ہوتا ہے. آپ نے یاد رکھا یہ سراسر آپ کی محبت ہے :redheart::redheart:
 
اس بار کوئی بہانہ نہیں چلے گا۔ :)
 
ہم آپ کی تعریف کر کے آپ کو شرمندہ نہیں کریں گے۔ سیدھے سبھاؤ مشاعرے میں شرکت فرمائیے۔ :)
 
Top