اردو محفل سے سوال

ارشد خان

محفلین
اقبال کا ایک شعر ہے

نوا ء پیرا ہو اے بلبل ، کہ ہو تیرے ترنم سے
کبوتر کے تن ناذ ک میں شاہیں کا جگر پیدا

۔۔۔۔ کیا ایسا ہو سکتا ہے ؟ میرا خیال ہے نہیں ۔

جینز کا تخلیق پہ اثر ہوتا ہے ۔

اقبال نے ایک اور جگہ کہا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شاہیں کا جہاں اور ہے ، کرگس کا جہاں اور

گویا اقبا ل ابھی خود اپنے آپ سے متفق نہیں ہیں ۔ کیا خیال ہے آپ کا ؟؟؟
 
فرخ منظور

لائبریرین

حضور آپ نے یہ بھی سنا ہوگا کہ 1965 کی جنگ میں ملکہء ترنم نورجہاں کے نغموں سے محاذِ جنگ پر وہ جذبہ پیدا ہوتا تھا کہ مٹھی بھر فوج بھی دشمن کی ٹڈی دل فوج سے لڑ جاتی تھی۔ بس اس بات کو ذہن میں رکھ کر دوبارہ یہ شعر پڑھیے۔ بلبل ملکہ ترنم نورجہاں کو سمجھیے اور ہماری فوج کو کبوتر، خود بخود سارا شعر کھل جائے گا۔
 
arifkarim

معطل
بھائی اقبال ایک شاعر تھا۔ کوئی سائنس دان نہیں! یہ ایسا ہی ہے کہ قرآن پاک جیسی روحانی کتاب میں سائنسی معروضات ڈھونڈتے پھریں!
 
فرقان مغل

محفلین
برادرِ محترم! تشبیہات بھی کوئی شے ہوتی ہیں۔ کبھی آپ نے کسی کو اُلو کا پٹھا کہہ کر پکارا تو اپنی اِس سائنس کی بات پر غور فرمایئے گا۔ دریا خان، سمندر خان، شیر خان۔ یہ لوگ کیا کریں۔
 
نایاب

لائبریرین
حضور آپ نے یہ بھی سنا ہوگا کہ 1965 کی جنگ میں ملکہء ترنم نورجہاں کے نغموں سے محاذِ جنگ پر وہ جذبہ پیدا ہوتا تھا کہ مٹھی بھر فوج بھی دشمن کی ٹڈی دل فوج سے لڑ جاتی تھی۔ بس اس بات کو ذہن میں رکھ کر دوبارہ یہ شعر پڑھیے۔ بلبل ملکہ ترنم نورجہاں کو سمجھیے اور ہماری فوج کو کبوتر، خود بخود سارا شعر کھل جائے گا۔

السلام علیکم
محترم سخنور بھائی
لاجواب
ماشااللہ کیا وضاحت کی ہے ۔
زبردست
اس سے بہتر تمثیل کوئی نہیں
اللہ کرے زور علم و عمل اور زیادہ آمین
نایاب
 
Top