اردو محفل سالانہ مشاعرہ 2014 - تبصرہ جات کی لڑی

کاشف سعید

محفلین
تغیراتِ زندگی کے مرحلے عجیب ہیں
پلی کہیں، بڑھی کہیں ،بسی کہیں، مری کہیں

محترمہ عائشہ بیگ عاشی، یعنی آپ جہاں پلی وہاں بڑھی نہیں؟ یہ کچھ ایسا نہیں ہو گیا جیسے کسی کو پالا تو کہیں اور گیا ہو اور پوسا کہیں اور؟
 

کاشف سعید

محفلین
اُٹھا کے راکھ سے ذرّہ، ستارہ کر کے دیکھیں گے
فلک، دریائے حیرت کا کنارہ کر کے دیکھیں گے

کسی دن، آگ کے شعلے سے بادل بھی بنائیں گے
کسی دن، برف گالے کو شرارہ کر کے دیکھیں گے

تمہارے نام ، کچھ پل کر کے صدیوں کا سکوں پایا
تمہارے نام، جیون اب تو سارا کر کے دیکھیں گے

خوب اشعار ہیں محترمہ عائشہ بیگ عاشی!
 

کاشف سعید

محفلین
ضرور کچھ غلط لکھا گیا شرف کے باب میں
یہ زر کا انتظام ، احترام کیسے ہو گیا

یہ جْوئے درد کس طرح زمین ِ جاں پہ بہہ پڑی
فصیل ِ ضبط ِ غم کا انہدام کیسے ہو گیا

جب بھی چُپکے سے نکلنے کا ارادہ باندھا
مجھ کو حالات نے پہلے سے زیادہ باندھا

چلتے پھرتے اسے بندش کا گماں تک نہ رھے
اُس نے انسان کو اس درجہ کشادہ باندھا

شھزاد نیر بھائی، مزا آ گیا۔
 

کاشف سعید

محفلین
گئے دنوں کی یاد بھی، رلاتی ہے، ہنساتی ہے
کہیں پہ غم، کہیں خوشی، حیات اسی کا نام ہے

یہ آ کے جاتی روشنی، یہ جا کے آتی تیرگی
کسے یہاں ثبات ہے، کسے یہاں دوام ہے

بہت خوب ، ابن سعید صاحب!
 

منیر انور

محفلین
محترم یعقوب آسی کی نظم ”ذرا سی بات “ ۔۔ طویل لیکن بہت مربوط اور داستان کا سا انداز لئے ہوئے ایک دل میں ترازو ہو جانے والی نظم ۔۔ جذبوں کے سچے اظہار سے مزین لفظ ممکن ہی نہیں کہ احساس کے تاروں کو نہ جھنجھوڑیں ۔۔ بہت عمدہ ۔۔

مری پوتی جو اپنی عمر کے چوتھے برس میں ہے
وہیں اپنے کھلونوں میں مگن تھی
چونک کر بولی:
’’سنیں بابا!
ابھی اس گوشت والی عید سے پہلے
جو میٹھی عید آئی تھی
خدا نے میری ’دادو‘ کو بلا بھیجا تھا
اب کس کو بلایا ہے؟‘‘
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اپنے زخموں کو مندمل نہ ہونے دینے اور انہیں مسلسل کرید کر لطف لینے والے یعقوب آسی سے بھلا کوئی پوچھے کہ یوں رو کر یاروں کو رلا دینے سے بھلا جانے والے لوٹ آیا کرتے ہیں؟
 

منیر انور

محفلین
سناٹے کا خوف، سسکتی آوازیں
سب آوازوں کا پس منظر خاموشی
۔۔۔۔۔
واہ آسی صاحب ۔۔ ” سب آوازوں کا پس منظر خاموشی“ کیا کہنے

” حرف الف “ منفرد انداز کی حامل نظم جس کی ابتدائی سطور میں شائبہ تک نہین ملتا کہ نظم کو موڈ کیا ہو گا لیکن اچانک وہ ایک ایسا رنگ اختیار کرتی ہے کہ قاری بے اختیار گہری سانس لیتا ہے اور ایک سکون اس کے رگ و پے مین اترتا چلا جاتا ہے ۔۔ واہ جناب یعقوب آسی ۔۔ خوش رہیں
۔۔
مگر اک فکر لاحق ہے
بڑے مشکل مراحل ہیں
گزرگاہِ محبت میں
بڑی صبر آزما گھڑیاں
یہاں پیش آیا کرتی ہیں!
تو پھر ایسے میں
کیا حقِ قلم ہو گا ادا مجھ سے؟


یہی اک فکر دامن گیر ہے کب سے!
علی الاعلان، میں تسلیم کرتا ہوں!!
۔۔۔۔۔۔۔
 
ارے لوگو وہ یاد رکھو ۔۔ ” الراشی والمرتشی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ “ :)
اسی لیے تو سعود بھائی نے اسے رشوتِ حسنہ کہہ کر جائز قرار دینے کی کوشش کی ہے :)
اب لوگ بدعت حسنہ کی اصطلاح رکھتے ہیں تو رشوت حسنہ کیوں نہیں؟ :) :) :)
 

کاشف سعید

محفلین
زہر بنا دیا گیا آبِ حیاتِ کنجِ لب
کشتۂ زندگی تھا میں، موت نے ہی امر کیا

لکھتے پھریں جو لکھتے ہیں فلسُوف خیر و شَر
سب سوچنے کی طرز پہ موقوف خیر و شَر

کاسے میں ان کے ساغرِ جم اور امیدِ حور
بانٹے ہیں ٹھیکروں میں جو موصوف خیر و شر

واہ کیا بات ہے فاتح صاحب!
 

کاشف سعید

محفلین
ترا وقار مرے ساتھ سے عبارت ہے
مثالِ دُرِثمیں میں تری کلاہ میں ہوں

کہاں وہ دور کہ جچتا نہ تھا نظر میں تری
کہاں یہ وقت کہ میں بھی تری نگاہ میں ہوں

راس آ جائے ترے خواب کی زنجیر جنہیں
وہ کبھی نیند سے بیدار نہیں ہو سکتے

یہ تو ممکن ہے تعلق نہ رکھیں تجھ سے مگر
دوست ہیں باعث آزار نہیں ہو سکتے

ہم بہاروں کے تعاقب میں خزاؤں کا شکار
ہاں ہوئے ہیں مگر اس بار نہیں ہو سکتے

بہت خوب اشعار ہیں منیر انور صاحب!
 

منیر انور

محفلین
ترا وقار مرے ساتھ سے عبارت ہے
مثالِ دُرِثمیں میں تری کلاہ میں ہوں

کہاں وہ دور کہ جچتا نہ تھا نظر میں تری
کہاں یہ وقت کہ میں بھی تری نگاہ میں ہوں

راس آ جائے ترے خواب کی زنجیر جنہیں
وہ کبھی نیند سے بیدار نہیں ہو سکتے

یہ تو ممکن ہے تعلق نہ رکھیں تجھ سے مگر
دوست ہیں باعث آزار نہیں ہو سکتے

ہم بہاروں کے تعاقب میں خزاؤں کا شکار
ہاں ہوئے ہیں مگر اس بار نہیں ہو سکتے

بہت خوب اشعار ہیں منیر انور صاحب!

شکریہ برادر
 
جب آپ کی باری آئے تو میں باہر انہی کی ریڑھی لگا کر مکمل منافع کیوں نہ کماؤں۔۔۔ :p

بہت برے بھئی نیرنگ خیال اور بلال اعظم
یہاں شاعری کی دلنشیں و خوابناک محفل سجی ہے اور تم لوگ
آلو انڈے کی ریڑھیاں لگا کر خالص منافع کمانے کے چکر میں صنعت و حرفت کو شرما رہے ہو۔ :LOL:
 
تو ہی بتا ترا ایسا روپ
دیکھوں یا نا دیکھوں میں
کیا کہنے! کتنی خوبصورت غزل ہے۔
بول یہ سندر سندر درشّیہ
کب تک تنہا دیکھوں میں
یہ درشیہ کے کیا معنی؟
میرؔ تمہاری غزلوں میں
اپنا دُکھڑا دیکھوں میں
ویسے شاید میرؔ یہ شعر سنتے تو اِس ”تمہاری“ پر بہت برہم ہوتے۔ میں ہوتا تو یوں کہتا،
میرؔ جی آپ کی غزلوں میں
اپنا دکھڑا دیکھوں میں ;)
 
Top