اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء

میری بدقسمتی کہ سب کو نہ سُن پایا۔ احسن بھائی نے عمدہ انداز میں میزبانی کی۔ میں صابرہ بہن سے متاثر ہوا، انداز بیان بہت عمدہ تھا۔ شکیل بھائی کہنے کو نروس تھے مگر کلام میں بہت جان تھی۔ اس کے بعد میں عاطف بھائی کو ہی سن پایا۔ زبردست کلام! اب تک ان کو ہی سُن پایا ہوں۔ پھر سے پروگرام دیکھنے کا موقع ملا تو رائے دے پاؤں گا۔ استاد محترم الف عین کی موجودگی کے باعث محفل کو چار چاند لگ گئے ہیں۔
وقار بھائی مکمل وڈیو یوٹیوب پر محفوظ ہے، جب سہولت ہو سن سکتے ہیں.
 
IMG-20210801-005015.jpg

شرکائے محفل :)
 
عرفان علوی بھائی کا سلام آداب سب کے لئے
راحل بھائی کا شکریہ اتنی عمدہ محفل سجانے کے لئے۔

قطعات

تدبیرِ احتیاط کا عالم نہ پوچھئیے
ہر ایک ناؤ ٹہرے ہوئے پانیوں میں ہے
ساحل پہ جا پہنچنے کی خواہش بجا ،مگر
لُطفِ سفر تو اصل میں طغیانیوں میں ہے


نیتِ مطلب پرستی کو چھپانے کے لئے
اپنے مقصد کو ذرا ابہام دے دیتے ہیں لوگ
آج کی دنیا میں سچی دوستی نایاب ہے
مصلحت کو دوستی کا نام دے دیتے ہیں لوگ

سَر ہم نے ستاروں کو کیا اور زمیں کے
کل جیسے تھے حالات کم وبیش وہی ہیں
جنگیں بھی ہیں خوں ریزی بھی نفرت بھی ہے شر بھی
یعنی کہ مسائل ہمیں کو درپیش وہی ہیں

واہ بہت خوب قطعات پیش کئے آپ نے بھائی

داد قبول کیجئیے
گل یاسمین صاحبہ ، ایک معمولی تصحیح کی ضرورت اور محسوس ہوئی .

ہمیں کو درپیش -> ہمیں درپیش
 
میزبانی کا معیار اعلیٰ رہا۔ اشعار ترنم سے پڑھے آپ نے۔ اچھا لگا۔ شعرائے کرام کے تعارف کے لیے آپ کے الفاظ کا چناؤ پسند آیا کہ اس میں غلو کی آمیزش نہ ہونے کے برابر تھی۔
بہت نوازش وقار بھائی ... محض آپ کا حسن ظن اور محبت ہے. جزاک اللہ
 
وعلیکم السلام

جی درست کر دئیے ہم نے۔
دراصل آپ لوگوں کے بولنے کی رفتار کے مطابق ہمارے ہاتھ نہ چل پا رہے تھے۔ جلدی جلدی لکھا اور سوچا تھا کہ اسی ترتیب سے پوسٹ ہوں جس ترتیب سے آپ شریک ہو رہے ہیں۔
کچھ الفاظ کے متعلق شک تھا کہ درست نہ لکھے ہوں گے اور انھیں بعد میں دیکھ کر تدوین کر دیں گے۔
بہت زبردست مشاعرہ رہا۔ ما شاء اللہ
گل یاسمین صاحبہ ، تہِ دِل سے شکریہ ! آپ نے جو کیا وہ قابل تعریف اور حیرت انگیز ہے . دو ایک غلطیوں كے باوجود آپ کو پورے نمبر دیے جاتے ہیں ! :)
 
Top