اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء

شکیل خورشید۔۔۔
خراج تحسین پیش کرتے ہوئے

اے میرے سد پارہ
وہ رستے دیکھے بھالے تھے
وہ منظر آشنا سے تھے
وہ نجن سے ہو کے
لوٹ کر پھر آنا تھا واپس
وہ رستے اس کے قدموں میں
ہمیشہ بچھتے آئے تھے
بہت شکریہ عنائت بہنا
آپ کی اجازت سے مکمل متن یہاں پیش کررہا ہوں


اے مرے سد پارہ

وہ رستے دیکھے بھالے تھے وہ منظر آشنا سے تھے
وہ جن سے ہوکے اس کو لوٹ کر آنا تھا پھر واپس
وہ رستے اس کے قدموں میں ہمیشہ بچھتے آئے تھے
کبھی برفاب چاہت سے، کبھی گلنار الفت سے
وہ رستے یار تھے اس کے، وہی دلدار تھے اس کے
اسے بھی عشق تھا ان سے اسے بھی انس تھا ان سے
وہ اس کے ہمسفر ، ہم راہی اور ہمراز تھے کب سے

ہمیشہ لوٹ آتا تھا وہ ان رستوں پہ جا کر بھی
وہ اپنے ساتھ لے کر پھول، قصے اور تصویریں
کسی گمنام چوٹی کی کشادہ بانہہ کی خوشبو،
کسی بے نام پگڈنڈی کی جوتوں پر لگی مٹی
کسی ان دیکھی انجانی مسافت کی حسیں باتیں
کہیں صبحوں کی تصویریں تو کچھ راتوں کے رنگ و بو
وہ اپنے ساتھ لے کر لوٹ آتا تھا یہ سب یادیں

مگر یہ کیا ہوا اس بار کیوں یہ قاعدہ بدلا
وہ جس رستے سے جاتا تھا اسی رستے نہ کیوں لوٹا
وہاں کس بے خبر لمحے میں کوئی حادثہ گزرا؟
کسی انجان رستے پر کہاں وہ آسرا ٹوٹا
کہ وہ رستوں کا شیدا، چوٹیوں کے حسن کا عاشق
بچا پایا نہ خود کو اور وہیں برفیلے مدفن میں
ابد کی نیند میں آرام کرنے رک گیا تھک کر

مرے ہیرو، مرے سد پارہ، میرے دیس کی عزت
ہمیں شرمندگی ہے ہم قدر تیری نہ کر پائے
ترے رستوں میں پیدا کر نہ پائے کوئی آسانی
مگر وہ اوج جس پر ایستادہ ہے تری عظمت
وہ ہمت ، عزم ، طاقت اور مہم جوئی کا مینارا
سدا گونجے گا کے ٹو کے بلندو بالا پربت میں
تمہارا نام سد پارہ، تمہارا نام سد پارہ
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
راحل بھائی۔۔۔آپ کی طرف سے شکریہ قبول کرتے ہیں مگر کچن سے واپس آ کر۔۔۔۔ کسوٹی میں تو بیچ بیچ میں اٹھ جاتے تھے چائے پانی کے لئے۔۔۔ مگر آج اختتام تک ایک ہی جگہ۔
 
مزید فرمائش پہ سناتے ہوئے عرفان بھائی

مردہ ہوں پھر بھی جئیے جا رہا ہوں میں
یعنی کہ زہرِ زیست پئیے جا رہا ہوں میں

ویسے بھی کیا تھی ان سے کوئی توقع مجھے
ارمانِ ناتواں لئے جا رہا ہوں میں

یوں خود کو بزمِ شوق میں رسوا و شرمسار
کرنا نہیں تھا مگر پھر بھی کئے جا رہا ہوں میں

ساقی تیری نگاہِ کرم کی امید میں
مدت سے اپنے اشک پئیے جا رہا ہوں میں

منصف کی ضد یہ ہے کہ میں مجرم قرار پاؤں
حالانکہ ہر صفائی دئیے جا رہا ہوں میں

رنج و الم کو دل میں چھپا بھی رہا ہوں اور
چہرے کو آئینہ بھی کئے جا رہا ہوں میں

مقطع پیش کرتے ہوئے
عابد بھرم تو رکھنا ہے پندارِ عشق کا
دامن کے ساتھ لب بھی سئیے جا رہا ہوں میں

لطف سہہ بالا ہو گیا۔۔۔ بقول راحل بھائی

بہت ساری داد قبول کیجئیے عرفان بھائی
چند مقامات پر یہاں بھی تصحیح کر دیجئے

مردہ ہوں پِھر -> مردہ ہوں اور پِھر
کوئی توقع -> توقع کوئی
اَرْمان ناتواں -> اَرْمان نا تمام
 

سید عاطف علی

لائبریرین
یہ دلکش محفل منعقد کرنے كے لیے منتظمین کا اور شرکت كے لیے شعرا اور سامعین کا دلی شکریہ ! اللہ آپ سب کو سلامت رکھے اور ہمیں جلد پِھر ملائے ( آمین . )
 
بہت عمدہ کاوش رہی محمّد احسن سمیع :راحل: بھائی کی۔ سب سے پہلے بہت سے داد ان کے لیے۔
تمام شعراء نے خوبصورت کلام پیش کیا۔ جنھیں نہیں سن پایا تھا، انھیں اب سنا۔
استادِ محترم اعجاز عبید صاحب، خلیل بھائی، عرفان علوی بھائی، عاطف علی بھائی، عاطف ملک بھائی، شکیل صاحب، صابرہ امین بہن، عبد الرؤف بھائی، اشرف بھائی، اور منہاج بھائی کا بہت شکریہ کہ ان کی شرکت سے مشاعرہ کامیاب ہوا۔

امید ہے کہ آئندہ شعراء کی تعداد میں اضافہ ہو گا۔ :)
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
چند مقامات پر یہاں بھی تصحیح کر دیجئے

مردہ ہوں پِھر -> مردہ ہوں اور پِھر
کوئی توقع -> توقع کوئی
اَرْمان ناتواں -> اَرْمان نا تمام

یہ والے کر دئیے ۔۔۔ باقی کچھ دیر میں ایک بار پھر چیک کر لیتے ہیں اگر آپ نے نشان دہی کی ہے تو۔

بہت شکریہ
 

سید عاطف علی

لائبریرین
یہ دلکش محفل منعقد کرنے كے لیے منتظمین کا اور شرکت كے لیے شعرا اور سامعین کا دلی شکریہ ! اللہ آپ سب کو سلامت رکھے اور ہمیں جلد پِھر ملائے ( آمین . )
علوی صاحب آپ کی شرکت بھی مشاعرے میں بہت اچھی لگی ۔ سلامت باشید ۔
 

علی وقار

محفلین
بہت عمدہ کاوش رہی محمّد احسن سمیع :راحل: بھائی کی۔ سب سے پہلے بہت سے داد ان کے لیے۔
تمام شعراء نے خوبصورت کلام پیش کیا۔ جنھیں نہیں سن پایا تھا، انھیں اب سنا۔
استادِ محترم اعجاز عبید صاحب، خلیل بھائی، عرفان علوی بھائی، عاطف علی بھائی، عاطف ملک بھائی، شکیل صاحب، صابرہ امین بہن، عبد الرؤف بھائی، اشرف بھائی، اور منہاج بھائی کا بہت شکریہ کہ ان کی شرکت سے مشاعرہ کامیاب ہوا۔

امید ہے کہ آئندہ شعراء کی تعداد میں اضافہ ہو گا۔ :)
ریکارڈنگ دیکھ کر تعریف کر پاؤں گا۔ شروع میں تو آپ غالباََ نہیں پہنچ پائے تھے۔ آخر میں آپ کا دیدار ہوا۔ تب تک آپ کلام بھی سنا چکے تھے۔
 
لیجیے زلفوں کا ذکر تو مشاعرے میں ہوتا یہاں ہماری زلفوں کا بھی ذکر خیر ہو گیا ۔ بس اس کی ہی کسر رہ گئی تھی :)۔
ویسے یہ پتہ چلا کہ اب آپ مجھ سے پیچھے ہو گئے جبکہ میرا گمان یہ نہ تھا ۔
اور ہم ہیں کہ دن بہ دن فارغ البال ہوتے جا رہے ہیں :(
 

علی وقار

محفلین

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
گل یاسمین صاحبہ ، سلام عرض ہے !
آپ کا بہت بہت شکریہ جو آپ نے میرے ناچیز كلام کو مکتوبی شکل دے دی . اللہ آپ کو خوش رکھے ( آمین . ) اگر زحمت نہ ہو تو دو ایک مقامات پر تصحیح کر دیجئے .

خاموش -> خموش
اور کہا -> اور پِھر کہا
كہ تم احتیاط -> تم احتیاط
ہَم ہی -> ہمیں
وعلیکم السلام

جی درست کر دئیے ہم نے۔
دراصل آپ لوگوں کے بولنے کی رفتار کے مطابق ہمارے ہاتھ نہ چل پا رہے تھے۔ جلدی جلدی لکھا اور سوچا تھا کہ اسی ترتیب سے پوسٹ ہوں جس ترتیب سے آپ شریک ہو رہے ہیں۔
کچھ الفاظ کے متعلق شک تھا کہ درست نہ لکھے ہوں گے اور انھیں بعد میں دیکھ کر تدوین کر دیں گے۔
بہت زبردست مشاعرہ رہا۔ ما شاء اللہ
 

علی وقار

محفلین
وعلیکم السلام

جی درست کر دئیے ہم نے۔
دراصل آپ لوگوں کے بولنے کی رفتار کے مطابق ہمارے ہاتھ نہ چل پا رہے تھے۔ جلدی جلدی لکھا اور سوچا تھا کہ اسی ترتیب سے پوسٹ ہوں جس ترتیب سے آپ شریک ہو رہے ہیں۔
کچھ الفاظ کے متعلق شک تھا کہ درست نہ لکھے ہوں گے اور انھیں بعد میں دیکھ کر تدوین کر دیں گے۔
بہت زبردست مشاعرہ رہا۔ ما شاء اللہ
سب سے زیادہ حیرت تو مجھے آپ کے اس ٹیلنٹ پر ہو رہی ہے۔ نت نئے کمال دکھاتی گڑیا رانی! :)
 

علی وقار

محفلین
راحل بھائی کا، تمام شعرائے کرام کا اور شریک محفلین سب کا دلی شکریہ کہ اس سالگرہ پر ان سب کی کوششوں سے مشاعرے کا خواب پورا ہوا۔
آپ کا بھی شکریہ۔ بدقسمتی سے آپ کا کلام سننے کا موقع تب نہ مل پایا۔ بس بالکل آخر میں جب آپ ترنم سے پڑھ رہے تھے تو وہ اشعار سنے۔ بہت لطف آیا۔ :)
 
Top