اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء پر گپ شپ کی لڑی

سید عاطف علی

لائبریرین
ایران میں رہوں کہ رہوں میں عراق میں
رکھتا ہے ذائقہ یہ مجھے طمطراق میں
دیکھا مرا نوالہ نہاری کا ہاتھ میں
شرما کے چھپ گیا تھا قمر بھی محاق (conjunction moon) میں
 
آخری تدوین:

صابرہ امین

لائبریرین
صابرہ آپ انگلیاں چاٹیں
پارسل گر یہی نہاری ہو​
آپ کی شاعری سے امیر خسرو کی خواتین سے مڈبھیڑ یاد آگئی۔ ۔
کھیر پکا ئی جتن سے چرخہ دیا جلا ۔ ۔ ۔ ۔
اس لیے کہا ہمارا نام ڈالیے ۔ وہ خواتین کتنا خوش ہوئی ہوں گی اب معلوم ہوا ۔ شکریہ شکریہ :redrose::redrose::redrose:
 
عا
ایران میں رہوں کہ رہوں میں عراق میں
رکھتا ہے ذائقہ یہ مجھے طمطراق میں
دیکھا مرا نوالہ نہاری کا ہاتھ میں
شرما کے چھپ گیا تھا قمر بھی محاق میں
عاطف بھائی۔۔۔۔ واہ واہ۔۔۔۔۔۔۔۔پھر تو آپکو نہاری پر ضرور انوائیٹ کرنا چاہیئے
 

صابرہ امین

لائبریرین
ایران میں رہوں کہ رہوں میں عراق میں
رکھتا ہے ذائقہ یہ مجھے طمطراق میں
دیکھا مرا نوالہ نہاری کا ہاتھ میں
شرما کے چھپ گیا تھا قمر بھی محاق میں
کیا بات ہے عاطف بھیا ۔ ۔ کیسا سماں بندھا ہے ۔ کاش ظہیراحمدظہیر اور راحل بھیا بھی ہوتے ۔
 

صابرہ امین

لائبریرین

سید عاطف علی

لائبریرین
برکت ہے یہ سنا ہے سدا اتفاق میں
بے برکتی خدا نے رکھی افتراق میں
بریانی و پلاؤ کا حق بھی بطن پہ ہے
دل ہے مگر نہاری کے ہی اشتیاق میں
 

سید عاطف علی

لائبریرین
زیک بھائی نے مشاعرے کے اختتام پر خالی بگونوں کا ذکر کیا تھا ۔ خلیل بھائی نے اور میں نے سارے بگونوں دیگوں دیگچیوں اور نہ جانے کن کن برتنوں کو نہاری سے بھر دیا !!!
 

سید عاطف علی

لائبریرین
آخری تدوین:
Top