اردو محفل دیر سے کھلتی ہے

اردومحفل کی سائٹ کو اوپن کرو تو ایک اچھا خاصا وقت لگ جاتا ہے
اسکو اوپن ہونے میں پہلے تو یہ مسئلہ نہیں تھا
مگر اب تو بہت زیادہ دیر سے کھلتی ہے دوسری سائٹ کے مقابلے میں
 
محفل دیر سے آؤ تو اسی طرح ہوتا ہے۔ محفل ناراض ہوجاتی ہے۔ :confused3:
جناب مسئلہ یہ ہے کہ جب ایک دفعہ لائٹ آجاتی ہے اور میں آنلائن ہوتا ہوں تو اسکے بعد اردو محفل کو اوپن کرو تو دوسری دفعہ لائٹ چلی جاتی ہے مگر سائٹ اوپن نہیں ہوتی
 

فرخ منظور

لائبریرین
جناب مسئلہ یہ ہے کہ جب ایک دفعہ لائٹ آجاتی ہے اور میں آنلائن ہوتا ہوں تو اسکے بعد اردو محفل کو اوپن کرو تو دوسری دفعہ لائٹ چلی جاتی ہے مگر سائٹ اوپن نہیں ہوتی

اپنے براؤزر کی کیشے میموری تمام تر صاف کر لیں۔ پھر یہ مسئلہ نہیں آئے گا۔
 
میرے ساتھ بھی یہ مسئلہ کچھ عرصہ رہا ،پھر مجھے اس کا حل مل گیا ;)
اکثر فائر فاکس میں کیش ڈس ایبل کی ہوئی ہوتی ہے اس صورت میں جب محفل کو کھولیں تو کافی دیر سے کھلتی ہے ، پہلے تو کچھ سمجھ نہیں آئی پھر ایک دن وجہ مل گئی ۔اب یا تو دیر سے کھلے بھی تو پتا ہوتا ہے کہ اس وجہ سے یہ ہورہا ہے یا پھر کیش کو اینیبل کرلیتا ہوں :)
 
کل کچھ مشکل درپیش تھی جس کئے نتیجے میں نہ صرف یہ کہ صفحات دیر سے لوڈ ہوتے تھے بلکہ اکثر پیغامات کی دہری پوسٹنگ بھی ہو رہی تھی۔ نتیجتاً ہمیں سرور ری اسٹارٹ کرنا پڑٹا تھا اور حالات بہتر ہو گئے تھے۔
 
Top