دوسری سالگرہ اردو محفل جشن: پہچانیں

سارہ خان

محفلین
واؤ۔۔۔۔۔ سارہ غالب کے اتنے خوبصورت شعر کو مجھ سے منسوب کرنے کے لیے شکریہ۔ مگر کہاں میں اور کہاں غالب کا یہ لازوال شعر، کہیں غالب کی روح ناراض نہ جائے مجھ سے۔

یہ شعر غالب کا ہے ؟؟ اف جیہ میں تمہارے لئے غالب کا کوئی شعر ڈھونڈ ڈھونڈ کر ہلکان ہو گئی ۔۔ :( ۔۔۔ اراکین اشعار کے آئینے میں تمہارے لئے کوئی غالب کا شعر لکھنا چاہتی تھی ۔۔ اس ہی لئے یہ شعر وہاں نہیں لکھا ۔۔ اب مجھے جان کر بہت خوشی ہوئی کہ یہ غالب کا شعر ہے ۔۔ ورنہ غالب کی روح مجھے سے ناراض ہو جاتی کسی اور شعر تمہارے لئے لکھنے پر ۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
تُکے ہوتے ہیں غلط ہیں، صحیح ہوتے تو تیر نہ ہوتے۔

اب میرے والے دیئے ہوئے شعر کا کیا ہوا؟

ایک سے زائد نام بھی لکھے جا سکتے ہیں لیکن اعلان ایک کا ہی ہو گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
آ تو چکی ہے، لکھا تو ہے میں نے اوپر ایک شعر۔

پھر لکھ دیتا ہوں :

کبھی دشمنوں نے دُکھادیا، کبھی دوستوں نے رلادیا
رہا پھر بھی زندہ یہ مرحبا، دلِ لاجواب کو کیا کروں
 

ماوراء

محفلین
ماورا تمہیں تو کچھ کچھ پتا بھی تھا ۔۔۔ مجھے لگا تھا صحیح جواب تم ہی آ کر لکھو گی ۔۔۔ لیکن لگتا ہے تمہیں یاد نہیں رہا ۔۔۔
مجھے کیا پتہ تھا سارہ؟ :p شاید جواب بھی صحیح دے ہی دیتی لیکن مسئلہ یہ ہے کہ غالب انکل کے شعر میرے اوپر سے گزر جاتے ہیں.lol
 

شمشاد

لائبریرین
غالب کو انکل کہنے والے اچھے نہیں لگتے تھے، وہ اس لفظ سے بہت چڑتے تھے۔ ہاں جو انہیں چچا کہتا تھا اس سے بہت خوش رہتے تھے۔

اب میرے دیئے ہوئے شعر پر بھی کوئی طبع آزمائی کرئے گا کہ اپنی ہی گپوں میں لگی رہو گی۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
نشانیاں :

رُکنِ اردو محفل

آپ کی تصویر دیکھ کر نہیں سمجھ میں آتا کہ سیدھا کون ہے آپ یا باقی سب :)

آپ کو سیدھا دیکھنے کی کوشش میں دوسروں کو الٹا ہونا پڑتا ہے !

۔
 
Top