دوسری سالگرہ اردو محفل جشنِ سالگرہ لائیو کوریج رپورٹ

امن ایمان

محفلین
میں تھا ہی تو آپ کو نظر کیسے آتا
smile2.gif
دراصل مجھے انویٹیشن کارڈ محمکہ داک کی مہربانی سے تقریب کے دوسرے دن ملا
smile1.gif

اس لاپروائی پر میں محکمہ ڈاک پر کیس کرنے کا سوچ رہا ہوں مگر کوئی ڈھنگ کا وکیل ہی نہیں مل رہا .................. لگتا ہے شعیب صفدر کی خدمات حاصل کرنا پڑیں گی
smile5.gif

کیوں شعیب بھائی تیار ہیں آپ

شکر ہے.....آپ تو سچ مچ نہیں آئے..ورنہ مجھے یہی ڈر تھا کہ آپ کو نہ دیکھنے پر کہیں آپ رپورٹر سے ناراض ہی نہ ہوجائیں.. :)
 

پاکستانی

محفلین
رپورٹر سے ناراضگی کا میں خطرہ مول نہیں لے سکتا ... سیاہ رپورٹنگ سے بہت ڈر لگتا ہے
spying.gif



ہماری تو کوئی حیثیت نہیں، مشرف تک ناک میں دم کیا ہوا ہے انہوں نے
praying.gif
 

ماوراء

محفلین
ماوراء...>>> واو۔۔۔اپ کو بھی لہنگے اچھے لگتے ہیں۔۔۔مجھے بھی۔۔۔۔: ( اچھا تو پھر اپ اس تقریب کے لیے باٹل گرین یا پنک ارگنزا کالہنگا پہن کر بالوں کو کھلا رکھتیں یا لبما سا پراندہ پہنتیں۔۔؟
حجاب، نے بھی ایک بار مشورہ دیا تھا کہ پراندہ پہنا کرو.lol. اف ، یہ کام مجھ سے نہیں ہو گا. اور فنکشنز پر بال بندھے ہی اچھے لگتے ہیں.
 

ماوراء

محفلین
:) :)

اُف امن ۔۔۔ میری تو ہنسی نہیں رُک رہی ہے۔۔۔ میں دوسرے کمرے میں گئی امی سے بات کرنے اور وہاں بات کرنے کی بجائے ہنسے جا رہی۔۔۔ بات ہی نہیں ہو رہی تھی مجھ سے۔۔۔ ابھی اس سے آگے کے جو جملے اب مجھے سوجھ رہے ہیں ناں اور جو مجھے آمد ہو رہی ہے اس وقت۔۔۔ :)

بہترین۔۔۔ بہت بہترین ۔۔۔ بہت اچھا لکھا ہے ۔۔۔امن نثر ضرور لکھیں، لکھتی رہیں، نثر لکھنے کی آپ کی صلاحیت بہترین ہے۔۔۔ خدا داد۔۔۔ اسے زنگ نہیں لگنے دینا۔
شگفتہ، آپ نے امن کا بلاگ دیکھا ہے؟؟
 

شمشاد

لائبریرین
ہیں، امن بھی صاحبہ بلاگ ہے؟ اس نے کبھی ذکر تو نہیں کیا۔ کیا ایڈریس ہے اس کے بلاگ کا؟
 

ماوراء

محفلین
جی بالکل، امن صاحبہ کا بھی بلاگ ہے. ماشاءاللہ بہت اچھا لکھتی ہے. سوچ رہی ہوں اس کی شاگردی میں آ جاؤں. امن کو شاید میرا لنک دینا اچھا نہ لگے.
 

F@rzana

محفلین
لاجواب امن

لگ رہا تھا کہ خواتین یا پاکیزہ ڈائجسٹ کی کوئی رومانٹک سی شام پڑھ رہے ہیں، جس انداز سے نقشہ کھینچا اور سب کو ڈریس اپ کیا ۔۔۔۔واہ واہ
خوب ۔۔۔۔لکھتی اور لہکتی رہیں

میرے سمائیلی بالکل کام نہیں کر رہے

سب کے تبصروں سے آپ کو اندازہ ہورہا ہوگا کہ سبھی لطف اندوز ہورہے ہیں لہذا آئندہ اپنی تحاریر کو بیکار قرار دینے کی قطعی ضرورت نہیں۔۔۔۔۔
آپ کے آپو کہنے پر مجھے اپنی چھوٹی بہنیں بہت یاد آتی ہیں۔
 
امن ۔۔۔ ڈانٹ کہا رہا ہوں سمجھا رہا ہوں تمہیں اور بین السطور پڑھو تو تمہاری تعریف کر رہا ہوں ، حوصلہ بڑھا رہا ہوں۔ لکھتی جاؤ اور اتنا اچھا لکھتی جاؤ گی تو ضرور تعریف ہوگی۔ کچھ کچھ کیوں پورا یقین رکھو نہ کہ اچھا لکھاہے تم نے اور قطعا بھی بیوقوفانہ نہیں ہے۔ تمہارا بلاگ مسلسل پڑھتا ہوں ، اسی لیے کہ تم اچھا لکھتی ہو اور میں تو تم سے کہوں گا کہ نثر پر زیادہ دھیان دو یہ تم زیادہ اچھی لکھتی ہو۔ خودکلامی کی عادت کو کم از کم میں تو اچھا سمجھتا ہوں اور مجھے یاد نہیں پڑ رہا ایک پوسٹ میں کسی نے مجھ سے کہا تھا یا شاید تم نےجو انٹر ویو لیا اس میں ہی میں نے بتایا تھا کہ خودکلامی تو میں بھی بہت کرتا ہوں اور مزے کی بات کہوں بڑے لوگوں کی عادت ہے یہ۔

نیا کام ابھی نہیں دے رہا مگر دیکھو کام سے گھبرانا نہیں کبھی اور کرتے رہنا ہے یہ بھی بہت ضروری ہے۔ کچھ دن ریسٹ کر لو ابھی ۔ ؛)
 

پاکستانی

محفلین
جی بالکل، امن صاحبہ کا بھی بلاگ ہے. ماشاءاللہ بہت اچھا لکھتی ہے. سوچ رہی ہوں اس کی شاگردی میں آ جاؤں. امن کو شاید میرا لنک دینا اچھا نہ لگے.

[/QUOTE


زبردست، خوبصورت تحریریں ہیں۔
اس کی افتتاعی تقریب کب رونما ہوئی تھی
confangry.gif
 

شمشاد

لائبریرین
امن ۔۔۔ ڈانٹ کہا رہا ہوں سمجھا رہا ہوں تمہیں اور بین السطور پڑھو تو تمہاری تعریف کر رہا ہوں ، حوصلہ بڑھا رہا ہوں۔ لکھتی جاؤ اور اتنا اچھا لکھتی جاؤ گی تو ضرور تعریف ہوگی۔ کچھ کچھ کیوں پورا یقین رکھو نہ کہ اچھا لکھاہے تم نے اور قطعا بھی بیوقوفانہ نہیں ہے۔ تمہارا بلاگ مسلسل پڑھتا ہوں ، اسی لیے کہ تم اچھا لکھتی ہو اور میں تو تم سے کہوں گا کہ نثر پر زیادہ دھیان دو یہ تم زیادہ اچھی لکھتی ہو۔ خودکلامی کی عادت کو کم از کم میں تو اچھا سمجھتا ہوں اور مجھے یاد نہیں پڑ رہا ایک پوسٹ میں کسی نے مجھ سے کہا تھا یا شاید تم نےجو انٹر ویو لیا اس میں ہی میں نے بتایا تھا کہ خودکلامی تو میں بھی بہت کرتا ہوں اور مزے کی بات کہوں بڑے لوگوں کی عادت ہے یہ۔

نیا کام ابھی نہیں دے رہا مگر دیکھو کام سے گھبرانا نہیں کبھی اور کرتے رہنا ہے یہ بھی بہت ضروری ہے۔ کچھ دن ریسٹ کر لو ابھی ۔ ؛)

مسکہ مار کے (یہ بڑا کر کے کیسے لکھتے ہیں؟ اور ایک آنکھ دبانے والا شتونگڑہ بھی لگانا تھا)
 

الف عین

لائبریرین
واہ، امن تم نثر میں تو شاعری سے بھی اچھا لکھتی ہو بھئ۔ مبارک ہو، مزے کی تحریر ہے۔ فرزانہ بھی تعریف کر چکی ہیں اور ادھر مجھ سے بھی تعریف سن رہی ہو (آخر اردو کے نامور ادیبوں سے تعریف سن رہی ہو!!)تو مان لو کہ تم میں تخلیقی صلاحیتیں بہت ہیں کام میں لاتی رہو۔ خوب لکھو۔
 

ابوشامل

محفلین
امن! بہت اچھا لکھا ہے آپ نے، رپورٹنگ قابل تعریف ہے، لگتا ہے آپ کے اندر رپورٹنگ کے جراثیم موجود ہیں :) بہرحال اگر نام نہ دیکھا جائے کہ کس نے پوسٹ کی ہے اور صرف رپورٹ کو پڑھنا شروع کیا جائے تو ابتدائی چند پیراگراف میں ہی اندازہ ہو جاتا ہے کہ کسی خاتون نے رپورٹ کیا ہے، کیونکہ کسی کے لباس کے حوالے سے خواتین کی نظر بہت گہری ہوتی ہے ؛)۔ خیر یہ مذاق تھا بلاشبہ آپ نے عمدہ رپورٹنگ کی ہے اور مزاحیہ بھی۔
 

امن ایمان

محفلین
رپورٹر سے ناراضگی کا میں خطرہ مول نہیں لے سکتا ... سیاہ رپورٹنگ سے بہت ڈر لگتا ہے

پاکستانی۔۔>>>> بالکل ٹھیک کہا۔۔جرنلسٹ اور امن دونوں سے ناراض ہونے میں نقصان اپ کا ہی ہوگا۔ :)

حجاب، نے بھی ایک بار مشورہ دیا تھا کہ پراندہ پہنا کرو.lol. اف ، یہ کام مجھ سے نہیں ہو گا. اور فنکشنز پر بال بندھے
ہی اچھے لگتے ہیں.



ماوراء۔۔۔>>>> پراندے میں بھی بال باندھے ہی ہوتے ہیں لیکن میرا خیال ہے کہ اپ کے بال کٹنگ میں ہیں۔۔۔کٹنگ میں پراندہ اچھا تو لگتا ہے لیکن کچھ پتہ نہیں چلتا کب کہاں گر جائے۔۔۔۔میں اس شرمندگی کا سامنا کرچکی ہوں۔


نیناں اپو، اعجاز چاء ۔۔۔آپ کی اتنی ساری تعریف کے بعد سمجھ نہیں آرہا کہ کیا کہوں۔۔۔کیا لکھوں۔۔۔بے شک میرے لیے یہاں کے ایک ایک ممبر کی تعریف کی اہمیت بے حد، بے شمار ہے ۔۔لیکن خاص طور پر اعجاز چاء کے ایسا کہنے سے مجھے لگا ہے کہ شاید میں نے کچھ کچھ اچھاہی لکھ دیا ہے کیونکہ اعجاز چاء کی ایک خوبی میں نے نوٹ کی ہے کہ وہ بلاوجہ کہیں بھی کسی کو اچھا یا برا نہیں کہتے۔۔۔جبکہ یہاں بہت سارے اچھے اور پیارے اراکین دل رکھنے کی خاطر تعریف کرجاتے ہیں ،،چاہے وہ کوئی قابل قدر چیز نہ ہو۔۔
بے شک تعریف یا تنقید ہی انسان کو آگے بڑھنے پر مجور کرتی ہے اور میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے ہر موقع پر آپ سب کی طرف سے تعریف اور پیار ملا ہے۔

محب،شمشاد چاء،ماورا، پاکستانی، ابو شامل صاحب ایک بار پھر آپ کا شکریہ۔

محب میں کام سے گھبراتی نہیں ہوں۔۔۔بس مجھے کچھ فرصت میسر آجائے تو میں خود آپ سے کام کے لیے کہوں گی۔ جی بالکل سچ کہہ رہی ہوں۔ :)
 

محمد وارث

لائبریرین
بہت خوب امن ایمان صاحبہ، بہت خاصے کی تحریر لکھی ہے آپ نے۔

خوبی اسکی یہ ہے کہ آپ نے چھوٹی سی چھوٹی تفصیل کا خیال رکھا ہے اور صحیح معنوں میں ایک آنکھوں‌ دیکھی تقریب کا نقشہ کھینچ کر رکھ دیا ہے۔ اس سے آپ کے تخیل کی بلند پروازی بھی کھلتی ہے اور انشا پردازی کی صلاحیت بھی۔ واقعات کا تسلسل ساری تحریر کو جکڑے ہوئے ہے اور جو خوشگوار سی شگفتگی ہے پوری تحریر میں‌ وہ کہیں بھی بور نہیں‌ ہونے دیتی۔

یہ تحریر اتنی جاندار ہے، لغوی اور معنوی، ہر دو صورتوں میں کہ اس کو پڑھتے ہوئے مجھے لگا کہ میں‌ بھی وہیں کہیں‌ موجود تھا۔
 

امن ایمان

محفلین
میرا خیال تھا کہ کوئی بہادر رپورٹر اس ادھوری پوسٹ کو آگے ضرور بڑھائے گا لیکن خیر۔۔کوئی بات نہیں۔۔۔میں بھی بہت چالاک ہوں میں دوبارہ سو گئی ۔۔۔۔اور نیند میں ایک بار پھر خواب کا سلسلہ وہاں سے شروع ہوگیا جہاں سے ٹوٹا تھا۔۔۔ :D جو ۔۔۔
پیش خدمت ہے۔

منتظمین اعلیٰ کی تقاریر کے بعد میزبان نے اردو محفل کے ناظمین خاص کو اسٹیج پر آنے کی دعوت دی۔ جناب شمشاد اور قیصرانی صاحب تالیوں کی گونج میں اپنی نشت سے اٹھے۔۔۔اور فاتحانہ مسکراہٹ کے ساتھ اسٹیج پر تشریف لائے۔۔۔شمشاد صاحب نے مائک سنبھال لیا۔ اچانک قیصرانی صاحب پریشان سے نظر آنے لگے۔۔۔یہ پریشانی اس وقت ان کے چہرے پر نمودار ہوئی جب ان کے موبائل پر ایک ایس ایم ایس آیا۔۔۔اور وہ سب سے معذرت کرتے ایک دم واپس جانے کے لیے تیار ہوگئے۔۔۔۔ہال میں چہ میگوئیاں ہونے لگیں۔۔۔کرائم رپورٹر ایمان نے تفتیش کے بعد خبر دی کہ ایس ایم ایس ان کے گھر سے ان کی مسز کا تھا۔۔۔دراصل یکم جولائی کو (سالگرہ والے دن) کچن میں کام کرنے کی باری قیصرانی صاحب کی تھی۔۔۔۔وہ گھر پر الو کی بھجیاچولہے پر رکھ کر چولہا بند کرنا بھول گئے تھے۔۔۔چونکہ کام کی باری ان کی تھی اس لیے بھابھی نے انہیں واپس بلایا تھا کہ آکر چولہا بند کریں اور پھر چاہے واپس چلے جائیں۔۔۔لیکن اپ سب کے لیے بھی افسوسناک خبر ۔۔۔منصور بھائی کے گھر پہنچنے تک الو کی بھجیا ،کوئلے کی بھجیا میں تبدیل ہوچکی تھی۔
اس دوران سپر پاور ۔۔معافی چاہتی ہوں سپر موڈریٹر شمشاد صاحب نے موقع سے فائدہ اٹھایا اور دل کھول کر خطاب کیا۔ ابھی وہ مزید بولنے کا ارادہ رکھتے تھے لیکن اچانک ان کی نظر بوچھی باجو پر پڑی۔۔جو بھوک برداشت کرنے کی کوشش میں نڈھال ہوئی جارہی تھیں۔۔۔فہیم اور راہبر صاحب کے حالات بھی بھوک سےبرے تھے۔۔۔
فہیم اور راہبر اردو محفل کے نئے رکن ہیں۔۔۔محفل سے بےپناہ محبت کی وجہ سے سارا دن محفل پر ہی پائے جاتے ہیں :p اور اس محبت کے ہاتھوں مجبور ہوکر وہ صبح اٹھ بجے سے اپنی ٹیبل سنھبال چکے تھے۔( اب فکنشن تو رات بارے بجے ہی شروع ہوناتھا نا)
بالاخر شمشاد چاء کو ان پر ترس آہی گیا۔۔انہوں نے خطاب مختصر کیا اور جاتے جاتے میزبان سے کہہ گئے کہ کھانے کا اعلان کردو اور خبردار اگر مزید کسی اور کو اسٹیج پر بلایا ورنہ میں تمھارا محفل اکاونٹ بند کردوں گا۔

ویسے عموما عقل مند لوگ کسی محفل یا شادی کے موقع پر کھانے کی مووی نہیں بناتے۔۔۔لیکن چونکہ اردو محفل کی رپورٹر کی یہی خاص بات ہے کہ وہ ہر وہ کام کرنا پسند کرتی ہے جو کسی اور نہ کبھی نہ کیا ہو۔ اس لیے اب اپ کے سامنے ریفریشمنٹ کی رپورٹ پیش خدمت ہے۔

کھانے کا انتظام کچھ اس طرح سے تھا کہ ہر رکن کی پسند کو مدنظر رکھتے ہوئےٹیبل پر کھانا چنا گیا تھا۔ زکریا صاحب آج کل اچھے آم کی تلاش مہم پر نکلے ہوئے تھے۔۔اس لیے خاص ان کے لیے ملتان سے" انور رٹول" منگوائےگئے۔۔۔۔زکریا چونکہ فوٹوگرافی کا شوق رکھتے ہیں اور خوبصورتی کے معاملے میں کافی کانشیس بھی ہیں۔۔اس لیے" لنگڑے" کو ان کی ٹیبل پر مدعو نہیں کیا گیا تھا ۔ نبیل اور آصف صاحب کی مصروفیت کے پیش نظر انھیں جوس اور بریڈ پیش کی گئی۔۔۔ساتھ مکس جیم اور چکن سپریڈ بھی تھا۔۔۔( میرے خیال سے سلائس پر جیم یا سپریڈ لگانے میں اور کھانےمیں بیس سے تیس سیکنڈ لگتے ہیں، اس لیے شکر ہے کہ ان کا قیمتی وقت بچا لیا گیا)۔

بوچھی باجو کی میز ،میز کم نرالا سویٹس کی دوکان زیادہ لگ رہی تھی۔۔۔وہاں لال کھوہ(لاہور کی مشہور دوکان) کی برفی سمیت،شیزان اور گورمے کی مٹھایوں کا انبار لگا ہوا تھا۔ حجاب کی میز پر کھٹے والے گول گپوں سمیت، دہی چاٹ، پاپڑی، آلو چنے باؤل سے باہر جھانک رہے تھے۔ ( وہاں میٹھے کو بیٹھنے کی اجازت نہیں تھی):)

شگفتہ کافی نفاست پسند ہیں اور باہر کا بنا کھانا کم ہی کھاتی ہیں۔۔۔اس لیے وہ اپنی رس ملائی کے بننے کا انتظار کررہی تھیں۔۔جس کے بننے کے آثار ابھی دور دور تک نہیں تھے۔
محسن صاحب،مہوش اور شاکر القادری صاحب بڑے مزے سے چھری کے ساتھ رفحان جیلی کی الف بے اور جیم بنا بنا کر کھارہے تھے اور ایک دوسرے کو داد دے رہے تھے ( اور کیوں نہ دیتے۔۔۔تینوں خطاطی اور فونٹس کے ماہر۔۔۔)
میری نظر اچانک شمشاد چاء پر پڑی تو ہیںںںںں یہ کیا ۔۔ان کی میز پر کم سے کم ایک سو بائیس چائے کے کپ پڑے تھے اور۔۔۔۔۔ان کی میز پر تو شاید لڑائی جھگڑا بھی چل رہا تھا۔۔۔میں نے قریب سے صورت حال کا جائزہ لیا تو پتہ چلا کہ سپریم،یلو لیبل اور ٹیٹلی والے آپس میں دست وگریباں ہیں۔۔۔وجہ یہ معلوم ہوئی کہ تینوں کہہ رہے تھے کہ ہماری برانڈ کی چائے شمشاد صاحب کو زیادہ پیتے ہیں۔۔۔اب پتہ نہیں یہ جھگڑا کب نبٹا۔۔۔میں تو باقی میزوں کی طرف چل دی تھی۔
اوہ یہ کیا محب اور ظفری اپنے آگے پانی کا گلاس لیے بیٹھے تھے۔۔۔میرے پوچھنے پر شکل پر انتہائی مسکینیت طاری کرتے ہوئے جواب آیا۔۔۔ہم ڈائٹنگ پر ہیں۔۔۔محفل پر ہماری مقبولیت کا راز ہماری سمارٹ نیس ہے۔۔اب ہم کس طرح مرغن کھانے کھا سکتے ہیں۔ :(
ماوراء نے اپنی ٹیبل پر اندھیرا کر رکھا تھا۔۔اس لیےان کا کلوز اپ لینے میں بڑی دقت ہوئی اور جب دیکھا تو ۔۔۔۔۔۔۔یہ کیا وہ ایک ساتھ ایک وقت میں بریانی اور گجریلا تناول فرما رہی تھیں۔۔۔۔اور چونکہ دونوں ڈشز ذائقے میں بہت لذیذ ہوتی ہیں۔۔۔اور بہت مشکل سے بنتی ہیں۔۔ اسی لیے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وہ باقی کا کھانا بیگ میں چپکے چپکے بھر رہی تھیں۔ :D

اردو محفل کے لیے وہ دن بہت خوشگوار ہوتے ہیں جب فرزانہ نیناں اپنی مصروفیت میں سے وقت نکال کر اپنا قیمتی وقت اردو محفل کو دیتی ہیں۔۔۔خود شاید نیناں (آپو) بھی فرصت کے لمحات انجوائے کرتی ہیں۔۔۔اسی لیے وہ فکنشن میں بجائےکچھ کھانے کے آرام سے اپنی کرسی سے ٹیک لگائے اردگرد سب کو کھاتے دیکھ کر خوش ہورہی تھیں۔۔اور ویسے بھی انھیں کچھ کچھ یہ ڈر بھی تھا کہ کوئی ان کے وائٹ ڈریس سے ہاتھ نہ پونچھ لے۔۔۔
پاکستانی اور اعجاز اختر صاحب کچھ ناگریز وجوہات کی بنا پر فکنشن میں شریک نہیں ہوسکے تھے ۔۔ابو شامل صاحب شامل تو ہوئے لیکن تھوڑا دیر سے ۔۔دراصل وہ جیب میں ہوٹل کا نقشہ رکھنا بھول گئے( ابو شامل صاحب وکیپیڈیا پر اردونقشہ جات بنا رہے ہیں ) اس لیے اب کسی بھی جگہ بغیر نقشے کے تھوڑا دقت سے پہنچتے ہیں۔ :)

باقی اراکین جو فکنشن میں شریک نہیں ہوئے تھے ۔۔ان کو منتظمین نے خصوصی پیغام دیا کہ۔۔۔۔وہ اپنے گھروں سے قریب ترین میکڈونلڈ برانچ میں جا کر کھا پی آئیں۔۔۔بل تینوں منتظمین ادا کریں گے۔

محترم حاضرین و ناظرین آپ نےدیکھا، کس طرح ہر رکن کی پسند اور ناپسند کا خیال رکھا گیا۔

جشن سالگرہ اردو محفل کے تیسرے دور میں اراکین نے ووٹ ڈالے۔۔۔۔اس حصے کی کاروائی نتائج آنے کے بعد پیش کی جائے گی۔۔۔تب تک میں اپنی سنسر ٹیم کے ممبر اکھٹے کرلوں ۔۔کیونکہ ہوسکتا ہے کہ نتائج سامنے آنے پر صورت حال اتنی پرامن نہ ہو۔۔۔اور لائیوکوریج رپورٹ کو سنسر کرنے کی ضرورت پیش آجائے۔

انشاءاللہ آپ سے پھر ملاقات ہوگی۔

امن ایمان
فرام محفل چینل
 

امن ایمان

محفلین
بہت خوب امن ایمان صاحبہ، بہت خاصے کی تحریر لکھی ہے آپ نے۔

خوبی اسکی یہ ہے کہ آپ نے چھوٹی سی چھوٹی تفصیل کا خیال رکھا ہے اور صحیح معنوں میں ایک آنکھوں‌ دیکھی تقریب کا نقشہ کھینچ کر رکھ دیا ہے۔ اس سے آپ کے تخیل کی بلند پروازی بھی کھلتی ہے اور انشا پردازی کی صلاحیت بھی۔ واقعات کا تسلسل ساری تحریر کو جکڑے ہوئے ہے اور جو خوشگوار سی شگفتگی ہے پوری تحریر میں‌ وہ کہیں بھی بور نہیں‌ ہونے دیتی۔

یہ تحریر اتنی جاندار ہے، لغوی اور معنوی، ہر دو صورتوں میں کہ اس کو پڑھتے ہوئے مجھے لگا کہ میں‌ بھی وہیں کہیں‌ موجود تھا۔

oh.gif


وارث صاحب بہت شکریہ۔۔۔۔کبھی کبھی ہم شکریہ سے آگے بہت کچھ کہنا چاہتے ہیں لیکن ایسے موقع پر لفظ ساتھ چھوڑ جاتے ہیں۔
 

ماوراء

محفلین
زبردست امن۔ بہت خوب۔ اور تمھاری بات ٹھیک ہے کہ کبھی کبھی کسی موقع پر ہم چاہتے ہیں کہ اس کے لیے کوئی مخصوص الفاظ ہونے چاہیے تھے، لیکن الفاظ ملتے ہی نہیں۔ اس لیے مجھے بھی زبردست اور بہت خوب سے کام چلانا پڑ رہا ہے۔لیکن بہت اچھا لکھا ہے۔ اب مجھے پھر ہنسی کا دورہ پڑ گیا ہے۔:p
 

ماوراء

محفلین
ماوراء۔۔۔>>>> پراندے میں بھی بال باندھے ہی ہوتے ہیں لیکن میرا خیال ہے کہ اپ کے بال کٹنگ میں ہیں۔۔۔کٹنگ میں پراندہ اچھا تو لگتا ہے لیکن کچھ پتہ نہیں چلتا کب کہاں گر جائے۔۔۔۔میں اس شرمندگی کا سامنا کرچکی ہوں۔
lol۔ ہاں چھوٹے بالوں میں تو گر ہی جاتا ہے۔ لیکن امن، میرے بالوں کی کٹنگ نہ کرواؤ۔ میں بڑے کر رہی ہوں۔ روز دیکھتی ہوں کہ کتنے بڑے ہو گئے ہیں۔lol۔ اور اتنے اچھے بالوں کو میں چٹیا یا پراندہ میں نہیں باندھ سکوں گی۔ :( پارٹی میں بندھے سے میرا مطلب تھا کہ مکمل سارے بال نہیں کھولتی۔تھوڑا بہت سمیٹنا ہی پڑتا ہے۔ورنہ عام دنوں اور پارٹی کے دنوں میں فرق ہی نہیں لگے گا۔
 
Top