اردو محفل اور میں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم عمار

یہ بہت اچھا کیا آپ یہ دھاگہ کھول کر، میرے ذہن میں اسی سے ملتا ایک خیال تھا آپ کی یہ پوسٹ دیکھ کر خوشی ہوئی۔۔۔ اب اسی دھاگے سے ہی معلوم ہو جانا ہے۔۔۔ ویل ڈن
 

qaral

محفلین
میں اکثر اردو ناولز کی تلاش میں نیٹ پر سرچنگ کیا کر تا تھا بھلا ہو قیصرانی کا اس نے عمران سرئیز کے سلسلے کی کچھ کتابیں پوسٹ کی تھیں جب میں نہ یہ دیکھا کہ اس سائٹ پر عمران سرئیز ملنے کی امید ہے تو فورا بھا گا اس جانب ناولز داؤنلوڈ کیے اور بھا گ گیا نہ قیصرانی کا شکریہ نہ کسی کی پو سٹ کو پڑ ھا کچھ دنوں بعد دوبارہ اس سائٹ کا چکر مارا کے کچھ اور ناول آگئے ہوں گے مگر اس مر تبہ ہاتھ کچھ نہ لکھا تو میں نے سائٹ کو براؤز کرنا شراوع کیا اور بس یہیں بندہ مارا گیا ورنہ میری عادت تھی کہ جوجہاں ہاتھ لگتا لیکر بھاگ جاتا محفل میں کچھ تو خاص بات ہوگی کی مجھ جیسا بھگوڑا بھی یہاں سے بھاگ نہ سکا اس کے بعد دن میں یہاں ایک آدھا چکر لازمی لگ جا تا ہے لکھوں یا نہ لکھوں پڑھتا لازمی ہوں مانو کہ محفل ایک اڈیکشن ہے
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم عمار

یہ بہت اچھا کیا آپ یہ دھاگہ کھول کر، میرے ذہن میں اسی سے ملتا ایک خیال تھا آپ کی یہ پوسٹ دیکھ کر خوشی ہوئی۔۔۔ اب اسی دھاگے سے ہی معلوم ہو جانا ہے۔۔۔ ویل ڈن

عمار یہ تو دوبار ہو گیا۔ پہلے جب میں پوسٹ کیا تو پیج بلینک ہو گیا تھا میں دوبارہ ٹائپ کیا اسے۔۔۔

اب ایک بار اور لکھ دوں تا کہ ہیٹ ٹرک ہو جائے :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
وعلیکم السلام شگفتہ باجی۔۔۔
پسند کرنے کا شکریہ۔۔۔۔۔۔۔!
امید ہے، جلد ہی آپ بھی کچھ لکھیں گی یہاں!

ہاں عمار میں بھی لکھنا ادھر۔۔۔ بہت پہلے سے ہی میرا خیال تھا کہ جب محفل پر میرا آخری دن ہو گا تو لکھوں گی۔۔۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
میں اکثر اردو ناولز کی تلاش میں نیٹ پر سرچنگ کیا کر تا تھا بھلا ہو قیصرانی کا اس نے عمران سرئیز کے سلسلے کی کچھ کتابیں پوسٹ کی تھیں جب میں نہ یہ دیکھا کہ اس سائٹ پر عمران سرئیز ملنے کی امید ہے تو فورا بھا گا اس جانب ناولز داؤنلوڈ کیے اور بھا گ گیا نہ قیصرانی کا شکریہ نہ کسی کی پو سٹ کو پڑ ھا کچھ دنوں بعد دوبارہ اس سائٹ کا چکر مارا کے کچھ اور ناول آگئے ہوں گے مگر اس مر تبہ ہاتھ کچھ نہ لکھا تو میں نے سائٹ کو براؤز کرنا شراوع کیا اور بس یہیں بندہ مارا گیا ورنہ میری عادت تھی کہ جوجہاں ہاتھ لگتا لیکر بھاگ جاتا محفل میں کچھ تو خاص بات ہوگی کی مجھ جیسا بھگوڑا بھی یہاں سے بھاگ نہ سکا اس کے بعد دن میں یہاں ایک آدھا چکر لازمی لگ جا تا ہے لکھوں یا نہ لکھوں پڑھتا لازمی ہوں مانو کہ محفل ایک اڈیکشن ہے

السلام علیکم qaral

شمشاد بھائی نے بھگوڑا ایوارڈ بھی رکھا ہوا ہے یہاں جشن میں، یہ نہ ہو آپ کو بھی نامزد کر لیں فہرست میں : )
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
راہبر آپ کی یہ پوسٹ تو بہت پیچھے لے گئی ہے کہ جب مجھے نیند سے جگا کر محفل کا ممبر بنوایا گیا تھا ووٹ ڈالنے کے لئے جنوری 2006 ۔ ۔ ۔ ۔ اور ایک سال اور چھ ماہ کا یہ سفر میں نے بہت خاموشی سے طے کیا ہے-

بلکہ مجھے یہ اعتراف بھی ہے کہ بہت کم پوسٹ کرکے طے کیا ہے-

اصل میں کسی بھی اردو سائیٹ کو بہت خاموشی سے پڑھنے کی عادت اتنی پختہ تھی جو اردو ویب پر بھی برقرار رہی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔شاید یہی وجہ ہے کے کسی بھی ممبر سے بات نہیں ہو پائی ۔ ۔ ۔پر ہرگز ایسا نہیں کے اردوویب یا سب ممبران سے بے خبر رہتی ہوں ۔
ویسے یہ کہنا زیادہ مناسب ہوگا کہ شروعات میں تو زبردستی باخبر رکھا جاتا تھا اردو ویب سے متعلق ۔ ۔ ۔ پر اب عادت کے ساتھ ساتھ انسیت بھی ہوگئی ہے سارے ممبران سے ۔ ۔بہت خاموشی سے سارے تھریڈز پڑھنے کی ۔ باخبر رہنے کی ۔ ۔ ۔ ۔
عموما ً دوستوں سے بہت تذکرہ بھی رہتا ہے ۔ ۔ ۔آپ سب کا ممبرز کا ۔ ۔مختلف پوسٹ کا۔ ۔

اردو وہب فورم کیسا لگتا ہے ؟؟

سچ کہوں تو بہت اچھا لگتا ہے ۔ ۔پر کبھی کبھار
بالکل بھی اچھا نہیں لگتا کہ کاش۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔(ایسا کیوں ہے یہ پھر کبھی)

السلام علیکم امید اور محبت

خاموشی سے کیوں ۔۔۔ اور کس الیکشن میں ووٹ ڈالا تھا آپ ۔۔۔ اور کس نے جگایا نیند سے حق گو نے یا پھر ماوراء ؟ اور ہاں آپ زیادہ پوسٹ کیا کریں ناں آپ کے منتخب اقتباسات پسند آتے ہیں پوسٹ کئے ہوئے
 

ماوراء

محفلین
شگفتہ، ایسے کام میں نہیں کر سکتی کہ ووٹ ڈلوانے کے لیے کسی کو آدھی رات کو جگاؤں. یہ محب کے ہی کام ہیں. بلکہ محب نے امید سے یہ پوسٹ بھی زبردستی ہی کروائی ہے.:p lol
 

ماوراء

محفلین
میں شاید یہاں پوسٹ نہ کرتی. کیونکہ میرے پاس وقت ہی نہیں ہوتا اتنا لکھنے کا. لیکن آج اتفاق سے انٹرنیٹ کچھ دیر کے لیے نہیں آ رہا تھا تو اتنے میں میں نے کچھ بونگیاں ماری لیں. میں اس پوسٹ میں پرانے لنک بھی دینا چاہ رہی تھی لیکن مجھے کوئی پرانا تھریڈ دکھائی نہیں دے رہا.:)

----------------------------------------------------------

بسم اللہ الرحمن الرحیم


آج سے تقریباً 18 مہینے پہلے کا ذکر ہے، کہ خوابوں کے دیس کی ایک شہزادی ماوراء (سوری، میں نے اپنے آپ کو شہزادی کہہ دیا، لیکن اپنے گھر میں میں شہزادی ہی ہوں۔:p) حسبِ عادت انٹرنیٹ کے سامنے براجمان تھیں۔ کہ اچانک فون کی گھنٹی بجی۔ فون اٹھانے پر پتہ چلا کہ پرستان سے سبز پری بوچھی بات کر رہی ہیں۔ باتوں باتوں میں پری نے اسے اردو ویب کا ایڈریس دیا۔ کہ وہ بھی وہاں موجود ہیں تو اسے بھی وہاں ضرور ہونا چاہیے۔ (وہ کیا گانا ہے۔ “جہاں میں ، وہاں تو۔۔۔“) یاد رہے کہ آج سے 18 مہینے پہلے یہ سبز پری شہزادی کو 18 سال کا ہی تصور کرتی تھیں۔ حلانکہ شہزادی نے بارہا ان کو اپنی عمر کے بارے میں بتایا تھا۔ خیر۔۔۔ شہزادی اسی وقت محفل پر پہنچ گئیں، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ گو کہ اس وقت شہنشاہِ خطوط شمشاد تو موجود نہیں تھے۔ لیکن اس کے باوجود شہزادی سے سوال پوچھنے والے بہت تھے۔ دوسرے دن ہی شہزادی محفل کے لوگوں سے گھل مل گئیں۔ (جو کہ ان کی عادت بھی تھی۔) سبز پری نے شہزادی کو ایک لمبی چوڑی میل لکھ کر تمام ممبرز کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس وقت کچھ زیادہ ممبرز نہیں تھے۔ اور لڑکیوں میں تو صرف سبز پری اور شہزادی ہی ایکٹو تھیں۔ جیسا کہ پہلے ذکر کیا گیا ہے کہ بوچھی، ماوراء کو بچی سمجھتی تھیں۔ اس ایک میل میں خاص طور پر تنبیہہ کی گئی کہ کس سے کتنی بات کرنی ہے اور کس سے کیا بات کرنی ہے۔ :p ماوراء جب کوئی غلطی کرتی باجو ایک لمبی چوڑی ڈانٹ ساتھ لے کر پہنچ جاتیں۔ اور باجو کی انھی ڈانٹوں کی وجہ سے ماوراء آج بڑی ہوئی ہے۔

شروع کے دنوں میں نبیل گپ شپ میں بہت ایکٹو تھے۔ ان سے گپ شپ کرنے میں بہت مزہ آتا تھا۔ زکریا میرا خیال ہے انہی دنوں پاکستان گئے ہوئے تھے۔ کچھ ہی عرصے بعد واپس آ گئے۔ ان سے شاید اس وقت زیادہ گپ شپ شہزادی اس لیے نہ کر سکی۔ کہ ان کے اس وقت کے اوتار کو دیکھ کر اس کے ذہن میں کچھ اور ہی خیال آتا تھا۔ قدیر ان دنوں بھی کچھ ایکٹو تھےا۔ قدیر کی باتیں بہت مزے کی ہوتی تھیں، اور ان کی باتین پڑھ کر ماوراء اسے کوئی بہت ہی بڑی عمر کا سمجھتی تھیں۔ یہ راز تو بعد میں کھلا کہ وہ ابھی بچہ ہے۔ پھر ماوراء کو محفل کی ہی بدولت فیصل بھائی ملے۔ فیصل بھائی سے بات کر کے اسے ہمیشہ اپنائیت کا احساس ہوا۔ اور اسے جتنا پیار انہوں نے دیا وہ اس کو کبھی بھول نہیں سکتی۔ یہ الگ بات ہے کہ آجکل وہ اپنے کاروبار میں اتنے مصروف ہیں کہ انٹرینٹ کے لیے وقت نہیں نکال سکتے۔

پھر کچھ عرصے بعد محب علوی اردو محفل پر تشریف لائے۔ ان کے آتے ہی ماوراء کی ان سے یا شاید یہ کہنا مناسب ہو گا ان کی ماوراء سے عجیب سی اور نہایت ہی فضول سی گپ شپ شروع ہوئی۔ اور اس گپ شپ کو لڑائی میں تبدیل ہونے میں کچھ زیادہ وقت نہیں لگا تھا۔ واہ، کیا لڑائی تھی وہ. اور سونے پہ سہاگا یہ ہوا کہ عین اس موقع پر سبز پری پہنچ گئیں۔ ان کے ذہن میں پھر وہی خیال کہ ماوراء ابھی بچی ہے۔ بس پھر ڈنڈا لے کر پہنچ گئیں۔ اس ڈنڈے کی وجہ سے لڑائی مزید بڑھ گئی۔ پھر اس لڑائی کو ختم کروانے کے لیے ممبرز تو کیا ایڈمن کو بھی بڑی مشکل ہوئی ۔lol۔

اور پھر گاہے ماہے ماوراء اور محب علوی کی لڑائی چلتی ہی رہی۔ بلکہ اب تک ان دونوں میں لڑائی ہی ہے۔ لیکن شہزادی اکثر حیران ہوتی ہے کہ محب علوی ماوراء کے اتنے سخت الفاظ کا کوئی نوٹس نہیں لیتے اور پھر اسی طرح ہنسنے مسکرانے لگ جاتے ہیں۔ اتنا ڈھیٹ بندہ دنیا میں شہزادی نے آج تک نہیں دیکھا۔ پھر ان لڑائیوں کے توسط ہی محفل میں دو بار الیکشن بھی ہوئے۔ اور جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ دونوں بار ماوراء نے ہی محب علوی کو مات دی تھی۔

سب سے بڑی بات کہ اردو محفل کی ہی وجہ سے ماوراء کی اردو کافی بہتر ہوئی ہے۔ ورنہ اتنے سالوں سے (جب سے اپنے ملک کو چھوڑا تھا) اردو پڑھنا، لکھنا بلکہ بولنا بھی بہت ہی کم ہو گیا تھا.اور اکثر ایسا ہوتا تھا کہ اگر وہ اردو بولتی تھی تو اردو کے کچھ لفظ ہی ذہن میں نہیں آتے تھے۔ اور اس کا اپنا انٹرسٹ بھی نئی زبان سیکھنے پر زیادہ ہی ہو گیا تھا۔ دو سال پہلے ہی جب اس کا انٹرنیٹ پر اردو سے واسطہ پڑا۔ تو بس پھر ماوراء اسی کی ہو کر رہ گئی۔ اردو محفل کی وجہ سے ہی اس کے الفاظ کے ذخیرے میں بہت اضافہ ہوا ہے۔ محب علوی کی وجہ سے بھی اس کی اردو کافی اچھی ہوئی ہے۔ اور اب تو وہ بھی طنز کرتے ہیں کہ اب تک بھی اگر اردو ٹھیک سے نہیں آئی تو اردو میں ماسٹر کر ہی لینا چاہیے۔lol۔

شہزادی کو اردو محفل کی ہی وجہ سے اتنے اچھے دوست بھی ملے(اتنے اچھے دوست ملے ہیں کہ شہزادی کی امی اس پر ہر وقت یہی طنز کرتی رہتی ہیں کہ بیٹا یہی لوگ زندگی میں تمھارے کام آئیں گے. ) اتنے اچھے لوگوں کو جاننے کا موقع ملا۔ اور پھر ان سے سیکھنے کو بہت کچھ ملا۔ اور یہی وجہ ہے کہ اس ڈیڑھ سال میں شہزادی کافی بڑی ہو گئی ہوں۔ جس کا اندازہ آپ اس طرح لگا سکتے ہیں کہ سبز پری سے کافی عرصے سے شہزادی کو ڈانٹ نہیں پڑی۔ اور شمشاد بھائی نے تو شہزادی کو کبھی ڈانٹا ہی نہیں۔ ایسے ہی ہر وقت کہتے رہتے ہیں کہ میں ماوراء کو ڈانٹتا ہوں۔ لگتا ہے خوابوں میں اسے ڈانٹتے رہتے ہیں۔
 
واہ ماوراء۔۔۔ بہترین لکھا ہے۔۔۔۔۔۔۔ بہت لطف آیا پڑھ کر۔۔۔۔۔۔۔! خاص طور پر یہ بات کہ: "اور پھر گاہے ماہے ماوراء اور محب علوی کی لڑائی چلتی ہی رہی۔ بلکہ اب تک ان دونوں میں لڑائی ہی ہے۔ لیکن شہزادی اکثر حیران ہوتی ہے کہ محب علوی ماوراء کے اتنے سخت الفاظ کا کوئی نوٹس نہیں لیتے اور پھر اسی طرح ہنسنے مسکرانے لگ جاتے ہیں۔ اتنا ڈھیٹ بندہ دنیا میں شہزادی نے آج تک نہیں دیکھا۔"
ہاہاہا
قرال! شمشاد بھائی کا ادھر سے گزر ہوا تو وہ آپ کو یقینا بھگوڑا ایوارڈ میں شامل کرلیں گے۔۔۔
شگفتہ باجی! آخری دن کا انتظار کیوں؟؟؟ بلکہ آخری دن کا ذکر ہی کیوں؟ آج ہی لکھ ڈالیے۔۔۔۔!
 

امن ایمان

محفلین
عمار گہری سوچ کا تو پتہ نہیں..لیکن میں کسی عام چیز کے بارے میں بھی اگر سوچ رہی ہوتی ہوں تو میرے پاس بیٹھ کر دوسرے جو مرضی کہتے جائیں مجھے پتہ نہیں چلتا...جب تک کہ مجھے باقاعدہ نام سے مخاطب نہ کیا جائے....مجھے پتہ ہے کہ یہ کوئی اچھی عادت نہیں ہے :(..شکریہ آپ کو یہاں میرا جواب اچھا لگا.


شکفتے.....پھر آپ کب لکھ رہی ہیں.....اپنے تعلقات اردو محفل کے ساتھ....؟؟؟؟

Mawra
(پھر کی أبورڈ کو انگلش لکھنے کا دورا پڑ گیا) :mad:
ماوراٗ ٓپ نے بہت بہت اچھا لکھا ہے۔۔۔پڑھ کر مزا ٓیا...ویسے شہزادی صاحبہ میری اور آپ کی ماما کچھ کچھ ٹھیک نہیں کہتی کیا....؟؟؟:p
 
لیں رہبر میاں!!
آپ کے اصرار پر یہ مختصر سی تحریر حاضر ہے۔


اردو بلاگنگ کے دوران ہی نبیل بھائی اور دیگر دوستوں کی معرفت محفل کا علم ہوا، ١٦ جولائی کے تاریخ ساز دن میں ‘محفلِ دوستاں ، بزمِ یاراں‘ کا حصہ بن گیا۔ اس وقت محفل میں صرف بابے ہی تھے جو سارا اس آس میں بیٹھے رہتے کہ کب کوئی آئے اور اس سے گپ شپ کی جائے۔ کیونکہ اس وقت ایڈمن سمیت ممبران کی تعداد ٣٣ تھی۔ ٣٤ میرا نمبر تھا، ان ٣٣ میں سے بھی چند ایک ہی فعال تھے جن میں ایڈمن صاحبان کے علاوہ پپو بچہ قدیراحمد رانا، شعیب دوبئی والے، خاور کوکھر، شعیب صفدر، منہاجین، شارق مستقیم، جیسبادی قابل ذکر ہیں۔

ہمیں اڑان کا شعور آ گیا تو اک دن
ہمارے ہوں گے سب نجوم و مہر و ماہ دیکھنا

وقت گرزنے کے ساتھ ساتھ ممبران کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا اور بہت ہی تھوڑے عرصے میں دوستوں کی لگن اور محنت اسے ایک ایسے مقام پر لا کھڑا کیا جہاں سے پیار، محبت اور اعتماد کی کرنیں پھوٹ کر چاروں طرف روشنی دینی لگیں، پھر جو بھی یہاں آیا یہی کا ہو کر رہے گیا کسی نے پیچھے مڑ کر دیکھنا گوارہ نہیں کیا۔
smile4.gif




میں اور محفل

ترے جلوے دیکھ کر پڑتی نہیں اوروں پہ نظر
میں تو جس محفل میں گیا مجھ کو تنہائی ملی


زندگی میں یہ محفل ایسی سجی اب کسی اور محفل میں دل ہی نہیں لگتا، کچھ لازم ملزوم والی بات ہے بلکہ اس سے بھی بڑھ کر میں کہوں گا کہ میری دوسری شادی محفل کے ساتھ ہو چکی ہے
spying.gif
اس لئے اب تو اس کے ساتھ زندگی بھر کا ساتھ ہے
sunglasses2.gif

واہ... لاجواب... آپ کا جواب تو پڑھنے ہی سے رہ گیا تھا... مجھے تو اب پتا چلا کہ آپ بھی کافی پرانے رکن ہے یہاں کے... بہت خوب...!
 

ماوراء

محفلین
راہبر بہت شکریہ.
امن، شکریہ اور سب کی ماما بالکل ایک جیسا اور بالکل ٹھیک کہتی ہیں. اور ہم بچے بھی بالکل ایک جیسے ہی ہوتے ہیں.:(
 
میرے لیے یہ محفل کیا حیثیت رکھتی ہے ۔شاید یہ شعر ہی میری ترجمانی کر پائے ۔

میں نے تنہا کبھی جو لکھی تھی وہی
شاعری بن گئے ہو تو ۔۔ زندگی بن گئے ہو تم​
 
میرے لیے یہ محفل کیا حیثیت رکھتی ہے ۔شاید یہ شعر ہی میری ترجمانی کر پائے ۔

میں نے تنہا کبھی جو لکھی تھی وہی
شاعری بن گئے ہو تو ۔۔ زندگی بن گئے ہو تم​

شمیل بھائی! گیت تو اچھا لکھا ہے آپ نے۔۔۔۔۔۔۔ اب ذرا نثر میں بھی کچھ لکھیں گے؟؟؟
 

شمشاد

لائبریرین
محسن بھائی آپ پرانے نہیں بہت پرانے ہیں۔ ویسے یہ کب کی بات ہے کہ میں نے آپ کو پرانے اراکین میں گنا تھا؟
 
Top