اردو متن کا جائزہ لینے کے لیے تحقیق

نبیل نے 'ٹائپو گرافی اور خطاطی' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏دسمبر 1, 2008

  1. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,810
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    السلام علیکم،
    میں نے نوٹ کیا ہے کہ تقریباً تمام نستعلیق ٹائپوگرافی کے پراجیکٹس میں مرزا جمیل احمد کے نوری نستعلیق کے ترسیمہ جات کو جو کو بطور ریفرینس استعمال کیا جاتا ہے۔ میرے خیال میں ترسیمہ جات کی یہ لسٹ اب قدرے پرانی ہو گئی ہے اور اب مختلف ویب سائٹس اور جرائد پر موجود اردو متن کا جائزہ لے کر اعدادوشمار اکٹھے کیے جانے چاہییں کہ ان میں کون کون سے ترسیمہ جات کثرت سے استعمال ہوتے ہیں اور ان کا تعدد (Frequency) کیا ہے۔ یہ تحقیق نئے فونٹ ڈیزائن کرنے اور موجودہ فونٹس کو بہتر میں مدد گار ثابت ہو سکتی ہے۔ میں نے اس سمت میں کچھ کام شروع کیا ہے اور ایک پروگرام لکھا ہے جس میں ایک مختصر اردو جملے سے ترسیمہ جات الگ کیے جاتے ہیں اور ان کا تعدد بھی معلوم کیا جاتا ہے۔ ابھی اس کوڈ میں کچھ بگز ہیں۔ میں وقت ملنے پر اس کی خرابیوں کو دور کروں گا اور قابل استعمال ہونے کی صورت میں یہاں بھی فراہم کر دوں گا۔
    والسلام
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 12
  2. ابوشامل

    ابوشامل محفلین

    مراسلے:
    3,253
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    نبیل بھائی، نوری نستعلیق کے خالق کا نام احمد مرزا جمیل ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  3. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    17,400
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    محسن حجازی نے شاید اس قسم کا کام کیا ہوا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,810
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    ہاں محسن نے اس مقصد کے لیے سی پلس پلس میں کچھ پروگرام لکھے تھے۔ میں سی شارپ میں کام کر رہا ہوں۔ فی الحال یہ کام کافی ابتدائی سٹیج پر ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    17,400
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    کون سے حروف آپس میں جڑتے ہیں؟ کیا اس بنیاد پر ترسیمہ جات علیحدہ کرتے ہیں۔
     
  6. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,810
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    کونسے حروف ترسیمہ جات کو علیحدہ کرتے ہیں، اس بنیاد پر متن کا تجزیہ کیا جاتا ہے:

    [SYNTAX="csharp"]private static char[] LigatureEndings ={'آ','ا','د','ڈ','ذ','ر','ز','ڑ','ژ','و','ے'};[/SYNTAX]

    اور اس کے بعد:

    [SYNTAX="csharp"]for (int i = 0; i < strWord.Length; i++)
    {
    if (LigatureEndings.Contains(strWord))
    {
    // extract the ligature
    }
    }[/SYNTAX]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    17,400
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    شکریہ نبیل، کسی متن سے ترسیمہ جات نکال کے نتیجہ بھی یہاں پوسٹ کر دیں۔
     

اس صفحے کی تشہیر