اردو متن خواں اور اردو تقریر شناخت

محمد اسلم

محفلین
السلام علیکم.
اردو محفل پر فی الحال دو کورسز چل رہے ہیں.... اور بہت سے پروگرامر بھی موجود ہونگے.

سبھی حضرات سے گزارش یا مناسب سمجھیں تو چیلنج ہے کہ اس عنوان کے تحت کوئی نئی ڈولپمنٹ شروع کی جائے.
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم.
اردو محفل پر فی الحال دو کورسز چل رہے ہیں.... اور بہت سے پروگرامر بھی موجود ہونگے.

سبھی حضرات سے گزارش یا مناسب سمجھیں تو چیلنج ہے کہ اس عنوان کے تحت کوئی نئی ڈولپمنٹ شروع کی جائے.

آپ کی فرمائش قدرے مبہم ہے۔ اگر آپ املا کروا کر اردو لکھوانے کی بات کر رہے ہیں تو اس کے لیے کورس شروع کرنا کیا معنی رکھتا ہے؟
جہاں تک ڈیویلپمنٹ شروع کرنے کا تعلق ہے تو مہلت ملنے پر میں کچھ تجربات کے نتائج پیش کروں گا۔ گوگل کلاؤڈ اے پی آئی کے ذریعے اردو او سی آر اور سپیچ ریکگنیشن ممکن ہے، اگرچہ ان اے پی آئی کا استعمال قدے پیچیدہ ہے۔
 
محمد اسلم

محفلین
آپ کی فرمائش قدرے مبہم ہے۔ اگر آپ املا کروا کر اردو لکھوانے کی بات کر رہے ہیں تو اس کے لیے کورس شروع کرنا کیا معنی رکھتا ہے؟
۔
جی اس سے میری مراد ایک سافٹویئر بنانے سے تھی.... کیا مکمل اردو کے لئے کوئی اطلاقیہ نہیں بن سکتا ہے؟ چاہے پہیہ دوبارہ ایجاد کرنے جیسا ہو.... مگر اردو کے لئے ہو, آفلائن ہو, ٹرینیبل ہو. وغیرہ.
 
السلام علیکم.
اردو محفل پر فی الحال دو کورسز چل رہے ہیں.... اور بہت سے پروگرامر بھی موجود ہونگے.

سبھی حضرات سے گزارش یا مناسب سمجھیں تو چیلنج ہے کہ اس عنوان کے تحت کوئی نئی ڈولپمنٹ شروع کی جائے.
استاد محترم محمد اسلم بھائی ،
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
عرصۂ دراز کے بعد آپ کی جانب سے کوئی مراسلہ پڑھنے کو ملا اور بہت خوشی ہوئی ۔براہ کرم آپ اپنی آمدو رفت اسی طرح اردو محفل پر جاری رکھیے۔ شکریہ ۔:):)
 
و علیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
شکریہ،،،، مگر استاد تو نہ کہیں،،، ہم کہاں کے دانا تھے کس ہنر میں یکتا تھے؟وغیرہ وغیرہ۔
 
حاجی حنیف

محفلین
السلام علیکم
ڈیجیٹل لائبریری میں پروف ریڈنگ یا کسی مناسب سلسلے میں تعاون کرنا چاہتا ہوں
اس کا طریق کار کیا ہے
قبل ازیں پروفیشنل پروف ریڈنگ کرتا رہا ہوں
 
السلام علیکم
ڈیجیٹل لائبریری میں پروف ریڈنگ یا کسی مناسب سلسلے میں تعاون کرنا چاہتا ہوں
اس کا طریق کار کیا ہے
قبل ازیں پروفیشنل پروف ریڈنگ کرتا رہا ہوں
جناب، اپنا جی میل ایڈریس مجھے ذاتی مکالمے میں بھیج دیں۔
 
محمد اسلم

محفلین
وسپر ۔۔۔۔ آئی فون پر تو خوب چلتا ہے اور وہ بھی آفلائن۔۔۔۔
تجربات جاری ہیں۔
اوپن اے آئی والوں کا اسپیچ ریکگنیشن ۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں نے وسپر استعمال کرنے کا تجربہ کیا ہے اور یہ اردو پر بھی کام کرتا ہے۔ نتائج کی کوالٹی کا تناسب آڈیو کی کوالٹی اور ماڈل کے سائز کے ساتھ ہے۔ میرے لیپ ٹاپ میں صرف سب سے چھوٹے سائز کا ماڈل رن ہو سکتاہے۔ کبھی فرصت ملے گی تو کلاؤڈ میں بڑے سائز کے وسپر ماڈل کے ساتھ بھی تجربات کرکے یہاں نتائج شئیر کروں گا۔
 
سروش

محفلین
وسپر اردو میں وقت انگریزی کی بانسبت زیادہ لیتا ہے۔ نتائج بہت اچھے ہیں۔ یہ ٹیکسٹ اور ایس آر ٹی دونوں بنا کر دیتا ہے۔
گوگل ڈاکس پر وائس ٹائپنگ آڈیو ورچول کیبل کی مدد سے کی جائے تو وہ زیادہ تیزی سے کرتا ہے۔
 
محمد اسلم

محفلین
جی اس سے میری مراد ایک سافٹویئر بنانے سے تھی.... کیا مکمل اردو کے لئے کوئی اطلاقیہ نہیں بن سکتا ہے؟ چاہے پہیہ دوبارہ ایجاد کرنے جیسا ہو.... مگر اردو کے لئے ہو, آفلائن ہو, ٹرینیبل ہو. وغیرہ.
ایسی ہی کچھ میری تمنا تھی۔۔۔۔،
 
Top